☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في فضل الأنصار
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفضائل← في فضل الأنصار
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 32
Page 2 of 2
Hadith No.: 33036 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٤٧ - حدثنا عفان قال: ثنا وهيب قال: ثنا عمرو بن يحيى عن عباد بن تميم عن عبد اللَّه بن زيد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار، ولو سلك الناس واديا أو شعبا لسلكت وادي الأنصار وشعبهم، الأنصار شعار والناس دثار، وإنكم ستلقون بعدي أثرة فاصبروا حتى تلقوني على الحوض" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر ہجرت اہم معاملہ نہ ہوتا تو میں بھی انصار ہی میں سے ایک شخص ہوتا۔ اگر لوگ کسی ایک وادی یا گھاٹی میں چلیں، تو میں انصار کی وادی یا گھاٹی میں چلوں گا۔ انصار میرے لیے کپڑے کے اندرونی حصہ کی طرح ہیں۔ اور باقی لوگ میرے لیے کپڑے کے بیرونی حصہ کی طرح ہیں۔ اور بیشک عنقریب تم لوگ دیکھو گے کہ دوسروں کو تم پر ترجیح دی جائے گی۔ پس تم صبر کرنا یہاں تک کہ تم مجھ سے حوض کوثر پر ملاقات کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34547]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34547، ترقيم محمد عوامة 33036)
Hadith No.: 33037 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٤٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سعد بن إبراهيم عن عبد الرحمن الأعرج عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"قريش والأنصار وجهينة ومزينة وأسلم وغفار موالي اللَّه ورسوله، لا مولى لهم غيره" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قریش، انصار، قبیلہ جھینہ، قبیلہ مزینہ اور قبیلہ اسلم اور غفار والے، اللہ اور اس کے رسول 5 کے دوست ہیں۔ ان کے سوا ان کا کوئی دوست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34548]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34548، ترقيم محمد عوامة 33037)
Hadith No.: 33038 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٤٩ - حدثنا أبو خالد عن حميد عن أنس قال: خرج رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم غداة باردة، والمهاجرون والأنصار يحفرون الخندق، فلما نظر إليهم قال:"ألا إن العيش عيش الآخرة … فاغفر للأنصار والمهاجرة" (فأجابوه) (١) : نحن الذين بايعوا محمدا … على الجهاد ما بقينا أبدا (٢)
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صبح سویرے نکلے اس حال میں کہ مہاجرین اور انصار خندق کھود رہے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا تو یہ شعر پڑھا: ترجمہ: خبردار! اصل زندگی تو آخرت کی زندگی ہے۔ اے اللہ! تو انصار اور مہاجرین کی مغفرت فرما۔ پس صحابہ رضی اللہ عنہ م نے جواباً یہ شعر پڑھا: ہم تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد 5 سے بیعت کی، جہاد پر جب تک ہم لوگ باقی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34549]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34549، ترقيم محمد عوامة 33038)
Hadith No.: 33039 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٥٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عدي عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يبغض الأنصارَ رجلٌ يؤمن باللَّه واليوم الآخر" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انصار سے بغض نہیں رکھے گا ایسا شخص جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34550]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34550، ترقيم محمد عوامة 33039)
Hadith No.: 33040 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٥١ - حدثنا أبو أسامة عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يبغض الأنصار رجل يؤمن باللَّه واليوم الآخر" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انصار سے بغض نہیں رکھے گا ایسا شخص جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34551]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34551، ترقيم محمد عوامة 33040)
Hadith No.: 33041 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٥٢ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا سليمان بن المغيرة قال: ثنا ثابت البناني عن (عبد اللَّه) (١) بن رباح قال: وفدنا وفودا لمعاوية وفينا أبو هريرة وذلك في رمضان فقال: ألا أعلمكم بحديمث من حديثكم يا معشر الأنصار، قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يا معشر الأنصار"، قالوا: لبيك يا رسول اللَّه، قال:"قلتم أما الرجل فأدركته رغبة في قريته ورأفة بعشيرته"، (قالوا) (٢) : قد قلنا ذاك يا رسول اللَّه، قال:"فما اسمي إذن"، قال:"كلا إني عبد اللَّه ورسوله هاجرت إليكم المحيا محياكم، والممات مماتكم"، قال: فأقبلوا إليه يبكون ويقولون: واللَّه يا رسول اللَّه ما قلنا الذي قلنا إلا الضن باللَّه ورسوله، قال:" (فكان) (٣) اللَّه ورسوله يصدقانكم ويعذرانكم" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن رباح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ وفد کی صورت میں آئے، اس حال میں کہ ہم میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے۔ اور یہ رمضان کا مہینہ تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے گروہ انصار! کیا میں تمہیں تمہارے متعلق ایک حدیث نہ سناؤں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے گروہ انصار! لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! ہم حاضر ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ کہتے ہو: ایک آدمی کو اپنے علاقہ میں رغبت ہوگئی اور اس کو اپنے قبیلہ سے محبت ہے! ہم نے یہ کہا ہے! اے اللہ کے رسول 5! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تب تو یہ میر انام نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ہرگز نہیں۔ بیشک میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔ میں نے تمہاری طرف ہجرت کی۔ جینا تمہارے ساتھ ہے اور مرنا بھی تمہارے ساتھ۔ راوی کہتے ہیں سب صحابہ رونے لگے اور کہنے لگے: اے اللہ کے رسول 5! ہم نے یہ بات جو کہی صرف اس مقصد سے کہ اللہ اور ا س کے رسول 5 کا قرب مقصود تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ اور اس کا رسول 5 دونوں تمہاری تصدیق کرتے ہیں اور تمہارا عذر قبول کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34552]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34552، ترقيم محمد عوامة 33041)
Hadith No.: 33042 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٥٣ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: ثنا إسماعيل بن أبي خالد عن عبد اللَّه بن أبي قتادة قال: أخبرت أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ابی قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے خبر دی گئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر ہجرت اہم معاملہ نہ ہوتا تو میں بھی انصار میں سے ایک شخص ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34553، ترقيم محمد عوامة 33042)
Hadith No.: 33043 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٥٤ - حدثنا زيد بن حباب عن هشام بن هارون الأنصاري قال: حدثني معاذ بن رفاعة بن رافع عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"اللهم اغفر للأنصار، ولذراري الأنصار، ولذراري ذراريهم ولمواليهم وجيرانهم" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا فرمائی: اے اللہ! تو انصار کی مغفرت فرما، اور انصار کی اولاد کی بھی، اور ان کی اولاد کی اولاد کی بھی، اور ان کے غلاموں کی بھی اور ان کے پڑوسیوں کی بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34554، ترقيم محمد عوامة 33043)
Hadith No.: 33044 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٥٥ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا ابن الغسيل قال: ثنا عكرمة عن ابن عباس قال: جلس رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يومًا على المنبر عليه ملحفة متوشحًا بها (عاصبًا) (١) رأسه بعصابة دسماء، قال: فحمد اللَّه وأثنى عليه ثم قال:" (يا) (٢) أيها الناس تكثرون، و (يقل) (٣) الأنصار حتى (يكونوا) (٤) كالملح في الطعام، فمن ولي من أمرهم شيئًا فليقبل من محسنهم وليتجاوز عن مسيئهم" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر بیٹھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چادر کو احرام کی سی حالت میں لیا ہوا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے سر پر کالی پٹی باندھی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی پھر ارشاد فرمایا: اے لوگو! تم لوگ زیادہ ہو اور انصار تھوڑے ہیں۔ یہاں تک کہ یہ کھانے میں نمک کی مقدار کے برابر ہوجائیں گے۔ پس جس شخص کو ان سے کوئی واسطہ پڑے تو اس کو چاہیئے کہ وہ ان کی نیکیوں کو قبول کرے اور ان کی برائیوں سے درگزر کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34555، ترقيم محمد عوامة 33044)
Hadith No.: 33045 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٥٦ - حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن طلحة قال: كان يقال: بغض الأنصار نفاق.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یوں کہا جاتا تھا کہ انصار سے بغض رکھنا نفاق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34556، ترقيم محمد عوامة 33045)
Hadith No.: 33046 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٥٧ - حدثنا شبابة بن سوار قال: ثنا شعبة عن معاوية بن قرة أنه سمع أنسًا يحدث عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"اللهم أصلح الأنصار والمهاجرة" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! تو انصار اور مہاجرین کی اصلاح فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34557]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34557، ترقيم محمد عوامة 33046)
Hadith No.: 33047 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٥٥٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن شعبة عن هشام بن زيد عن أنس قال: رأى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم نساء و (صبيانًا) (١) من الأنصار مقبلين من عرس فقال:"اللهم (٢) أحب الناس إلي (٣) " (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انصار کی عورتوں اور بچوں کو شادی کی ایک تقریب سے آتے ہوئے دیکھا تو ارشاد فرمایا: اے اللہ! لوگوں میں میرے سب سے عزیز ترین لوگ یہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34558]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34558، ترقيم محمد عوامة 33047)