٣٤٥٥٥ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا ابن الغسيل قال: ثنا عكرمة عن ابن عباس قال: جلس رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يومًا على المنبر عليه ملحفة متوشحًا بها (عاصبًا) (١) رأسه بعصابة دسماء، قال: فحمد اللَّه وأثنى عليه ثم قال:" (يا) (٢) أيها الناس تكثرون، و (يقل) (٣) الأنصار حتى (يكونوا) (٤) كالملح في الطعام، فمن ولي من أمرهم شيئًا فليقبل من محسنهم وليتجاوز عن مسيئهم" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر بیٹھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چادر کو احرام کی سی حالت میں لیا ہوا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے سر پر کالی پٹی باندھی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی پھر ارشاد فرمایا: اے لوگو! تم لوگ زیادہ ہو اور انصار تھوڑے ہیں۔ یہاں تک کہ یہ کھانے میں نمک کی مقدار کے برابر ہوجائیں گے۔ پس جس شخص کو ان سے کوئی واسطہ پڑے تو اس کو چاہیئے کہ وہ ان کی نیکیوں کو قبول کرے اور ان کی برائیوں سے درگزر کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34555، ترقيم محمد عوامة 33044)