٣٤٥٤٩ - حدثنا أبو خالد عن حميد عن أنس قال: خرج رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم غداة باردة، والمهاجرون والأنصار يحفرون الخندق، فلما نظر إليهم قال:"ألا إن العيش عيش الآخرة … فاغفر للأنصار والمهاجرة" (فأجابوه) (١) : نحن الذين بايعوا محمدا … على الجهاد ما بقينا أبدا (٢)
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صبح سویرے نکلے اس حال میں کہ مہاجرین اور انصار خندق کھود رہے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا تو یہ شعر پڑھا: ترجمہ: خبردار! اصل زندگی تو آخرت کی زندگی ہے۔ اے اللہ! تو انصار اور مہاجرین کی مغفرت فرما۔ پس صحابہ رضی اللہ عنہ م نے جواباً یہ شعر پڑھا: ہم تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد 5 سے بیعت کی، جہاد پر جب تک ہم لوگ باقی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34549]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34549، ترقيم محمد عوامة 33038)