☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 177
صفحہ 8 از 9
حدیث نمبر: 32436 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٣٩ - حدثنا أبو أسامة (١) قال: ثنا سليمان (العلاف) (٢) عن (حسين) (٣) بن علي في قوله: ﴿وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ﴾ قال: هو محمد صلى الله عليه و آله وسلم (٤) شاهد من اللَّه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہاللہ کے فرمان { وَیَتْلُوہُ شَاہِدٌ مِّنْہُ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد محمد 5 ہیں جو اللہ کی طرف سے گواہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33939]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33939، ترقيم محمد عوامة 32436)
حدیث نمبر: 32437 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٤٠ - حدثنا أبو أسامة عن ابن عون عن عمير بن إسحاق قال: لما خرج النبي صلى الله عليه و آله وسلم وأبو بكر إلى المدينة تبعهما سراقة بن مالك، فلما رآهما قال: هذان فر قريش، لو رددت على قريش فرها، قال: فطف فرسه عليهما، قال: (فساخت) (١) الفرس، قال: فادع اللَّه أن يخرجها ولا أقربكما، قال: فخرجت (فعاد) (٢) حتى فعل ذلك مرتين أو ثلاثًا قال: ثم قال: هل لك (إلى) (٣) الزاد والحملان، قالا:"لا نريد، ولا حاجة لنا في ذلك أغن عنا نفسك"، قال: كفيتكما (٤)
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمیر بن اسحاق فرماتے ہیں کہ نبی 5 اور حضرت ابوبکر مدینہ کی طرف نکلے تو سراقہ بن مالک نے ان کا تعاقب کیا، جب اس نے ان دونوں کو دیکھا تو کہا کہ یہ قریش کے مفرور ہیں، میں قریش کو ان کے مفرورین پہنچاتا ہوں، چناچہ اس نے اپنے گھوڑے کو ان پر کو دوایا تو اس کے گھوڑے کے پاؤں دھنس گئے، وہ کہنے لگا کہ اللہ سے دعا کیجیے کہ ان کو نکال دے، میں آپ کے قریب نہیں آؤں گا، چناچہ وہ نکل گئے، پھر اس نے ایسا ہی کیا، اور دو یا تین مرتبہ ایسا ہی ہوا، کہنے لگا ھلاک و برباد ہو، پھر کہنے لگا کیا آپ کو توشہ اور سواری کی ضرورت ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہم نہیں چاہتے، اور ہمیں اس کی ضرورت نہیں، ہمیں اپنے آپ سے کافی ہوجائیں، اس نے کہا کہ میں تمہیں کافی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33940]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33940، ترقيم محمد عوامة 32437)
حدیث نمبر: 32438 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٤١ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: سأل موسى ربه مسألة: ﴿وَاخْتَارَ مُوسَى قَوْمَهُ سَبْعِينَ رَجُلًا﴾، حتى بلغ: ﴿مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ﴾ [الأعرف: ١٥٥، ١٥٧] ، (فأعطيها) (١) محمد صلى الله عليه و آله وسلم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
سعید بن جبیر روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ حضرت موسیٰ نے اپنے آپ سے سوال کیا { وَاخْتَارَ مُوسَی قَوْمَہُ سَبْعِینَ رَجُلاً … مَکْتُوبًا عِنْدَہُمْ فِی التَّوْرَاۃِ وَالإِنْجِیلِ } وہ سوال محمد 5 کے لیے قبول کرلیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33941]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33941، ترقيم محمد عوامة 32438)
حدیث نمبر: 32439 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٤٢ - حدثنا عيسى بن يونس عن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر عن مكحول قال: كان في ترس النبي صلى الله عليه و آله وسلم كبش مصور فشق ذلك عليه فأصبح وقد ذهب اللَّه به (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ نبی 5 کی ڈھال میں ایک مینڈھے کی تصویر بنی ہوئی تھی، آپ پر وہ شاق ہوئی، چناچہ صبح کو وہ ختم ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33942]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33942، ترقيم محمد عوامة 32439)
حدیث نمبر: 32440 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٤٣ - حدثنا معاوية بن هشام قال: ثنا سفيان عن عمار عن سالم بن أبي الجعد قال: ذكرت الأنبياء عند النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) فلما ذكر هو قال:"ذاك خليل اللَّه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن ابی الجعد فرماتے ہیں کہ نبی 5 کے سامنے انبیاء کا ذکر کیا گیا، جب آپ کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا یہ اللہ کا دوست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33943]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33943، ترقيم محمد عوامة 32440)
حدیث نمبر: 32441 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٤٤ - حدثنا معاوية بن هشام قال: ثنا سفيان عن مختار بن فلفل عن أنس بن مالك قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أنا أكثر الأنبياء تبعا يوم القيامة، وأنا أول من يقرع باب الجنة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میں قیامت کے دن سب سے زیادہ متبعین والا ہوں گا، اور میں ہی سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33944]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33944، ترقيم محمد عوامة 32441)
حدیث نمبر: 32442 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٤٥ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي صالح قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (١) إنما أنا رحمة مهداة" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اے لوگو! میں تحفہ کی ہوئی رحمت ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33945]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33945، ترقيم محمد عوامة 32442)
حدیث نمبر: 32443 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٤٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن طفيل بن أبي عن أبيه قال: قال رجل: يا رسول اللَّه أرأيت إن جعلت صلاتي كلها صلاة عليك؟ قال:"إذا يكفيك اللَّه ما أهمك من أمر دنياك وآخرتك" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابی ّ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ! اگر میں اپنے تمام ذکر میں آپ پر درود بھیجتا رہوں تو کیسا ہے؟ فرمایا کہ تب اللہ تمہاری دنیا وآخرت کے تمام اھم کاموں کے لئے کافی ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33946]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33946، ترقيم محمد عوامة 32443)
حدیث نمبر: 32444 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٤٧ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن كعب عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"صلوا علي فإن صلاة علي زكاة لكم، (واسألوا) (١) اللَّه لي الوسيلة"، قالوا: وما الوسيلة يا رسول اللَّه؟ قال:"أعلى درجة في الجنة لا ينالها إلا رجل واحد أرجو أن أكون أنا هو" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ پر درود بھیجو کیونکہ مجھ پر درود بھیجنا تمہاری پاکیزگی ہے، اور میرے لیے اللہ سے وسیلے کا سوال کرو، صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! وسیلہ کیا ہے؟ فرمایا کہ جنت میں اعلیٰ درجہ ہے جس کو ایک ہی آدمی پاسکتا ہے، مجھے امید ہے کہ وہ آدمی میں ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33947]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33947، ترقيم محمد عوامة 32444)
حدیث نمبر: 32445 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٤٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن الشعبي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من صلى علي صلاة (واحدة) (١) صلى اللَّه عليه (عشر) (٢) صلوات (٣) " (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا اللہ اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33948]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33948، ترقيم محمد عوامة 32445)
حدیث نمبر: 32446 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٤٩ - [حدثنا محمد بن فضيل عن يونس بن عمرو عن (بريد) (١) بن أبي مريم عن أنس بن مالك قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من صلى علي صلاة واحدة صلى اللَّه عليه عشر صلوات وحط عنه عشر سيئات"] (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا اللہ اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجیں گے، اور اس کے دس گناہ معاف فرمائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33949]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33949، ترقيم محمد عوامة 32446)
حدیث نمبر: 32447 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٥٠ - حدثنا خالد بن مخلد قال: ثنا موسى بن يعقوب الزمعي قال: أخبرني عبد اللَّه بن كيسان قال: أخبرني عبد اللَّه بن شداد بن الهاد عن أبيه عن (ابن) (١) مسعود قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن أولى الناس بي يوم القيامة (أكثرهم) (٢) علي صلاة" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن میرے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہوگا جو سب سے زیادہ مجھ پر درود بھیجتا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33950]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33950، ترقيم محمد عوامة 32447)
حدیث نمبر: 32448 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٥١ - حدثنا يونس بن محمد عن حماد (بن سلمة) (١) عن ثابت عن سليمان مولى الحسن بن علي عن عبد اللَّه بن أبي طلحة عن أبيه أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم جاء ذات يوم والسرور في وجهه، فقالوا: يا رسول اللَّه إنا لنرى السرور في وجهك، فقال:"إنه أتاني الملك فقال: يا محمد، أما يرضيك أنه لا يصلي عليك من أمتك أحد إلا صليت عليه عشرًا، ولا (يسلم) (٢) عليك أحد من أمتك إلا سملت عليه عشرًا، قال: (٣) بلى" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو طلحہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک دن تشریف لائے جبکہ آپ کے چہرے پر خوشی کے آثار دکھائی دیتے ہیں، آپ نے فرمایا کہ میرے پاس ایک فرشتہ آیا، اور اس نے کہا اے محمد! کیا آپ اس پر راضی نہیں ہیں کہ آپ کی امت میں سے جو بھی ایک مرتبہ آپ پر درود بھیجے میں اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجوں، اور جو آپ پر ایک مرتبہ سلام بھیجے میں اس پر دس مرتبہ سلام بھیجوں، آپ نے فرمایا، کیوں نہیں! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33951]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33951، ترقيم محمد عوامة 32448)
حدیث نمبر: 32449 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٥٢ - حدثنا زيد بن الحباب عن موسى بن عبيدة قال: حدثني قيس بن عبد الرحمن بن أبي صعصعة عن سعد بن إبراهيم عن أبيه عن جده (١) عبد الرحمن ابن عوف أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"سجدت شكرا فيما أبلاني من أمتي، من صلى علي من أمتي صلاة كتبت له عشر حسنات (وحط) (٢) عنه عشر سيئات (٣) " (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن عوف فرماتے ہیں کہ نبی 5 نے فرمایا کہ میں نے شکر کا سجدہ کیا اس نعمت پر جو اللہ نے مجھے میری امت کی جانب سے عطا فرمائی، کہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا، اس کے لئے دس نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کے دس گناہ معاف کیے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33952]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33952، ترقيم محمد عوامة 32449)
حدیث نمبر: 32450 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٥٣ - [حدثنا (هشيم عن) (١) العوام قال: حدثني رجل من بني أسد عن عبد اللَّه بن عمر أنه قال: من صلى على النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) (كتبت) (٣) له عشر حسنات وحط عنه عشر سيئات (ورفع له عشر درجات) (٤) ] (٥) (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جس نے نبی 5 پر درود بھیجا اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کے دس گناہ معاف کیے جائیں گے، اور اس کے دس درجات بلند کیے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33953]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33953، ترقيم محمد عوامة 32450)
حدیث نمبر: 32451 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٥٤ - حدثنا (١) وكيع عن شعبة عن عاصم بن (عبيد اللَّه) (٢) عن عبد اللَّه بن عامر بن ربيعة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من صلى عليَّ لم تزل الملائكة تصلي عليه ما دام يصلي علي، فليقل العبد من ذلك أو يكثر" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے مجھ پر درود بھیجا ملائکہ اس کے لئے اس وقت تک دعائیں کرتے رہتے ہیں جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا رہتا ہے، لہٰذا بندہ چاہے تو کم درود بھیجے یا زیادہ بھیجے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33954]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33954، ترقيم محمد عوامة 32451)
حدیث نمبر: 32452 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٥٥ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا حصين عن يزيد الرقاشي قال: إن ملكًا موكل بمن صلى على النبي صلى الله عليه و آله وسلم أن يبلغ عنه إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم أن فلانًا من أمتك صلى عليك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حصین روایت کرے ہیں کہ یزید رقاشی نے فرمایا کہ ایک فرشتہ اس آدمی پر مقرر ہوتا ہے جو نبی 5 پر درود بھیجتا ہے، کہ اس کا درود نبی 5 تک پہنچائے کہ آپ کے فلاں امتی نے آپ پر درود بھیجا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33955]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33955، ترقيم محمد عوامة 32452)
حدیث نمبر: 32453 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٥٦ - حدثنا حفص بن غياث عن جعفر عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من ذكرت عنده فنسي الصلاة علي (خطئ) (١) طريق ⦗٤٨١⦘ الجنة يوم القيامة" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس کے سامنے میرا ذکر کیا گیا اور وہ مجھ پر درود بھیجنا بھول گیا وہ قیامت کے دن جنت کے راستے سے بھٹک جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33956]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33956، ترقيم محمد عوامة 32453)
حدیث نمبر: 32454 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٥٧ - حدثنا وكيع عن (بدر) (١) بن عثمان قال: سمعت عكرمة قال: الكوثر ما أعطيه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم من الخير والنبوة والإسلام.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
بدر بن عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے فرمایا کہ کوثر و ہ بھلائی، نبوت اور اسلام ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو عطا کی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33957]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33957، ترقيم محمد عوامة 32454)
حدیث نمبر: 32455 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٥٨ - حدثنا وكيع عن فطر عن عطاء قال: ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ﴾ [الكوثر: ١] ، قال: حوض في الجنة أعطيه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطا، اللہ کے فرمان {إنَّا أَعْطَیْنَاک الْکَوْثَرَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ کوثر جنت میں ایک حوض ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو عطا کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33958]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33958، ترقيم محمد عوامة 32455)