☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
امام وقت (امام محلہ) کو جنازہ پڑھانے کے لیے مقدم کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← امام وقت (امام محلہ) کو جنازہ پڑھانے کے لیے مقدم کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 11422 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " الْإِمَامُ أَحَقُّ مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ ارشاد فرماتے ہیں کہ امام زیادہ حقدار ہے جو نماز پڑھائے کسی جنازے کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11642، ترقيم محمد عوامة 11422)
حدیث نمبر: 11423 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، قَالَ: ذَهَبْتُ مَعَ إبْرَاهِيمَ إلَى جِنَازَةٍ وَهُوَ وَلِيُّهَا" فَأَرْسَلَ إلَى إمَامِ الْحَيِّ فَصَلَّى عَلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم کے ساتھ ایک جنازے پر گیا جس کے والی حضرت ابراہیم (خود) تھے۔ آپ نے محلہ کے امام کی طرف پیغام بھیجا تو اس نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11643، ترقيم محمد عوامة 11423)
حدیث نمبر: 11424 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَمِّهِ غَنَّامِ بْنِ طَلْقٍ، قَالَ: شَهِدَ أَبُو بُرْدَةَ مَوْلَاةً لَهُ" فَأَمَرَ إمَامَ الْحَيِّ فَتَقَدَّمَ عَلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت غنام بن طلق فرماتے ہیں حضرت ابو بردہ اپنے غلام کے جنازے پر حاضر ہوئے آپ نے محلہ کے امام کو حکم فرمایا کہ وہ آگے بڑھ کر نماز جنازہ پڑھائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11644، ترقيم محمد عوامة 11424)
حدیث نمبر: 11425 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: تُوُفِّيَتِ ابْنَةُ إبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ" فَشَهِدَ إبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ جِنَازَتَهَا , فَأَمَرَ إِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ إِمَامَ التَّيْمِ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهَا" وَقَالَ:" هُوَ السُّنَّةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن السائب فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم تیمی کے صاحبزادے وفات پا گئے تو ان کے جنازے پر حضرت ابراہیم نخعی حاضر ہوئے۔ حضرت ابراہیم نخعی نے بنو تیم کے امام کو حکم فرمایا کہ وہ اس کی نماز جنازہ پڑھائے، اور پھر ارشاد فرمایا: یہی سنت طریقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11645، ترقيم محمد عوامة 11425)
حدیث نمبر: 11426 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُسْلِمٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى " قَدَّمَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ حَكِيمٍ عَلَى أُمِّهِ , وَكَانَ إمَامَ الْحَيِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کو دیکھا آپ نے اپنی والدہ کی نمازجنازہ پڑھانے کے لیے حضرت عبد اللہ بن حکیم کو مقدم فرمایا۔ وہ ان کے محلہ کے امام تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11646]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11646، ترقيم محمد عوامة 11426)
حدیث نمبر: 11427 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَسَنٍ عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ، قَالَ: " الْإِمَامُ أَحَقُّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سوید بن غفلہ ارشاد فرماتے ہیں امام (محلہ) جنازہ پڑھانے کا زیادہ حقدار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11647، ترقيم محمد عوامة 11427)
حدیث نمبر: 11428 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: " يَتَقَدَّمُ الْإِمَامُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر ارشاد فرماتے ہیں کہ امام (محلہ) کو جنازے کے لیے مقدم کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11648، ترقيم محمد عوامة 11428)
حدیث نمبر: 11429 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ: أَنَّهُ كَانَ يُقَدَّمُ عَلَى الْجَنَائِزِ لِسِنِّهِ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود ارشاد فرماتے ہیں کہ جنازوں پر مقدم امام (محلہ) ہوں گے۔ سنت کی وجہ سے (سنت طریقہ یہی ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11649]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11649، ترقيم محمد عوامة 11429)
حدیث نمبر: 11430 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " كُنْتُ أُقَدِّمُ الْأَسْوَدَ عَلَى الْجَنَائِزِ" قَالَ إبْرَاهِيمُ:" وَكَانَ إمَامَهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں حضرت اسود کو جنازہ کی نماز کے لیے مقدم کیا، (کیونکہ) وہ ان کے امام (محلہ) تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11650]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11650، ترقيم محمد عوامة 11430)
حدیث نمبر: 11431 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: مَاتَ ابْنٌ لِأَبِي مَعْشَرٍ فَلَمْ يَحْضُرِ الْإِمَامُ، فَقَالَ:" لِيَتَقَدَّمْ مَنْ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْإِمَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن عمرو سے مروی ہے کہ حضرت ابو معشر کے بیٹے وفات پا گئے تو اس وقت امام حاضر نہ تھے، فرمایا جو شخص امام کی عدم موجودگی میں نماز پڑھایا کرتا ہے وہ آگے بڑھ کر جنازہ پڑھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11651]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11651، ترقيم محمد عوامة 11431)
حدیث نمبر: 11432 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ سَالِمٍ، وَالْقَاسِمِ , وَطَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ، وَعَطَاءٍ: أَنَّهُمْ كَانُوا يُقَدِّمُونَ الْإِمَامَ عَلَى الْجِنَازَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم، حضرت قاسم، حضرت طاؤس، حضرت مجاہد اور حضرت عطاء جنازے کی نماز کے لیے امام کو مقدم کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11652]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11652، ترقيم محمد عوامة 11432)
حدیث نمبر: 11433 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ عَمِّهِ، قَالَ:" شَهِدْتُ طَلْحَةَ , وَزُبَيْدًا وَقَدْ مَاتَتِ امْرَأَةٌ ذَاتُ قَرَابَةٍ لَهُمْ فَقَدَّمُوا إمَامَ الْحَيِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حفص بن عیاث اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت طلحہ اور حضرت زبیر اپنے قریبی خاتون کے جنازے پر حاضر ہوئے، دونوں حضرات نے محلہ کے امام کو جنازے کے لیے مقدم کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11653]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11653، ترقيم محمد عوامة 11433)
حدیث نمبر: 11434 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يُقَدِّمُونَ الْأَئِمَّةَ عَلَى جَنَائِزِهِمْ"
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11654، ترقيم محمد عوامة 11434)
حدیث نمبر: 11435 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: " يُقَدِّمُ الْوَلِيُّ عَلَى الْجِنَازَةِ مَنْ أَحَبَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد ارشاد فرماتے ہیں کہ ولی جس کو چاہے جنازہ کی نماز کے لیے آگے کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11655]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11655، ترقيم محمد عوامة 11435)
حدیث نمبر: 11436 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، وَعَلْقَمَةَ , قَالَا:" يَتَقَدَّمُ الْإِمَامُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن اسود اور حضرت علقمہ ارشاد فرماتے ہیں کہ امام کو جنازہ کے لیے آگے کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11656]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11656، ترقيم محمد عوامة 11436)
حدیث نمبر: 11437 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، أَنَّ عَلْقَمَةَ" كَانَ يُصَلِّي عَلَى جَنَائِزِ الْحَيِّ وَلَيْسَ بِإِمَامٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ اپنے محلہ کے جنازوں کی نماز پڑھا کرتے تھے حالانکہ وہ امام نہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11657]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11657، ترقيم محمد عوامة 11437)