☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان ينور بها ويسفر لا يري به بأسا
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصلوات← من كان ينور بها ويسفر لا يري به بأسا
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 22
صفحة 1 من 2
حديث رقم: 3261 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَسْفِرُوا بِالْفَجْرِ فَإِنَّهُ أَعْظَمُ لِلْأَجْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت رافع بن خدیج سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فجر کی نماز کو روشنی میں پڑھا کرو، کیونکہ اس میں زیادہ اجر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3275]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3275، ترقيم محمد عوامة 3261)
حديث رقم: 3262 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي الْفَجْرَ فَيَقْرَأُ إِمَامُنَا بِالسُّورَةِ مِنَ الْمِئِين وَعَلَيْنَا ثِيَابُنَا ثُمَّ نَأْتِي ابْنَ مَسْعُودٍ فَنَجِدُهُ فِي الصَّلَاةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم تیمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم فجر کی نماز پڑھتے تھے، ہمارا امام مئین میں سے کسی سورت کی تلاوت کرتا تھا، ا س وقت ہم اپنے معمول کے کپڑوں میں ہوتے، پھر ہم ابن مسعود کے پاس آتے تو وہ ابھی نماز پڑھ رہے ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3276]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3276، ترقيم محمد عوامة 3262)
حديث رقم: 3263 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ , أَنَّ عَلِيًّا قَالَ:" يَا ابْنَ النَّبَّاحِ , أَسْفِرْ بِالْفَجْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ”اے ابن نباح! فجر کی نماز کو روشنی میں ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3277]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3277، ترقيم محمد عوامة 3263)
حديث رقم: 3264 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ ," أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يُنَوِّرُ بِالْفَجْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لرحمن بن اسود کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود فجر کی نماز کو روشنی میں ادا کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3278]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3278، ترقيم محمد عوامة 3264)
حديث رقم: 3265 مصنف ابن أبي شيبة
الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أَبِي رَوْقٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ الْمُقَطِّعِ، قَالَ:" رَأَيْتُ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ أَسْفَرَ بِالْفَجْرِ جِدًّا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن مقطع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے فجر کی نماز کو بہت زیادہ روشنی میں ادا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3279]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3279، ترقيم محمد عوامة 3265)
حديث رقم: 3266 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، قَالَ: صَلَّى بِنَا مُعَاوِيَةُ بِغَلَسٍ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ:" أَسْفِرُوا بِهَذِهِ الصَّلَاةِ فَإِنَّهُ أَفْقَهُ لَكُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جبیر بن نفیر کہتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے ہمیں فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھائی تو حضرت ابو الدرداء نے فرمایا کہ اس نماز کو روشنی میں پڑھو کیونکہ یہ زیادہ سمجھداری والی بات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3280]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3280، ترقيم محمد عوامة 3266)
حديث رقم: 3267 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ رَضِيِّ بْنِ أَبِي عَقِيلٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ رَبِيعُ بْنُ جُبَيْرٍ، يَقُولُ لَهُ، وَكَانَ مُؤَذِّنُهُ:" يَا أَبَا عَقِيلٍ , نَوِّرْ نَوِّرْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ربیع بن عقیل اپنے مؤذن کو حکم دیا کرتے تھے ”اے ابو عقیل! روشنی ہونے دو، روشنی ہونے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3281]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3281، ترقيم محمد عوامة 3267)
حديث رقم: 3268 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يُنَوِّرُ بِالْفَجْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزیدکہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعودفجر کی نماز کو روشنی میں ادا کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3282]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3282، ترقيم محمد عوامة 3268)
حديث رقم: 3269 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ" كَانَ يُسْفِرُ بِالْفَجْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن ابی ہند فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز فجر کی نماز کو روشنی میں ادا کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3283]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3283، ترقيم محمد عوامة 3269)
حديث رقم: 3270 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ يُسْفِرُونَ بِالْفَجْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے اصحاب فجر کی نماز کو روشنی میں ادا کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3284، ترقيم محمد عوامة 3270)
حديث رقم: 3271 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُبَيْدٍ الْمُكْتِبِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ:" كَانَ يُنَوِّرُ بِالْفَجْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبید المکتب کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم فجر کی نماز کو روشنی میں ادا کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3285]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3285، ترقيم محمد عوامة 3271)
حديث رقم: 3272 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَسْفِرُوا بِالْفَجْرِ فَإِنَّكُمْ كُلَّمَا أَسْفَرْتُمْ كَانَ أَعْظَمَ لِلْأَجْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن اسلم کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فجر کی نماز کو روشنی میں ادا کرو، تم اسے جتنا زیادہ روشن کرو گے اس کا اجر اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3286]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3286، ترقيم محمد عوامة 3272)
حديث رقم: 3273 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ:" كَانُوا يُحِبُّونَ أَنْ يَنْصَرِفُوا مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَأَحَدُهُمْ يَرَى مَوْقِعَ نَبْلِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ جب وہ فجر کی نماز سے فارغ ہوں تو اتنی روشنی ہو کہ تیرپھینکنے کی مسافت جتنی جگہ سے چیز نظر آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3287]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3287، ترقيم محمد عوامة 3273)
حديث رقم: 3274 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ بِشْرِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ:" سَافَرْتُ مَعَ عَلْقَمَةَ فَكَانَ يُنَوِّرُ بِالصُّبْحِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت بشر بن عروہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ کے ساتھ سفر کیا وہ فجر کی نماز کور وشنی میں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3288، ترقيم محمد عوامة 3274)
حديث رقم: 3275 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " مَا أَجْمَعَ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى شَيْءٍ مَا أَجْمَعُوا عَلَى التَّنْوِيرِ بِالْفَجْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کا کسی بات پر اتنا اتفاق نہیں تھا جتنا اتفاق فجر کی نماز کو روشنی میں پڑھنے کے بارے میں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3289]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3289، ترقيم محمد عوامة 3275)
حديث رقم: 3276 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ نُفَاعَةَ بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ:" كَانَ سُوَيْدُ بْنُ غَفَلَةَ يُسْفِرُ بِالْفَجْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نفاعہ بن مسلم کہتے ہیں کہ سوید بن غفلہ فجر کی نماز کو روشنی میں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3290]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3290، ترقيم محمد عوامة 3276)
حديث رقم: 3277 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ وِقَاءِ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّهُ" كَانَ يُنَوِّرُ بِالْفَجْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت وقاء فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر فجر کی نماز کو روشنی میں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3291، ترقيم محمد عوامة 3277)
حديث رقم: 3278 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ رَجُلٍ أَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ" كَانُوا يُسْفِرُونَ بِصَلَاةِ الْفَجْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
ایک آدمی روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے شاگرد فجر کی نماز کو روشنی میں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3292]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3292، ترقيم محمد عوامة 3278)
حديث رقم: 3279 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ خَرَشَةَ، قَالَ: " صَلَّى عُمَرُ بِالنَّاسِ فَغَلَّسَ وَنَوَّرَ وَصَلَّى بِهِمْ فِيمَا بَيْنَ ذَلِكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خرشہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے لوگوں کو فجر کی نماز اندھیرے میں بھی پڑھائی اور روشنی میں بھی اور ان دونوں کے درمیانی وقت میں بھی پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3293، ترقيم محمد عوامة 3279)
حديث رقم: 3280 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: " صَلَّى الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ الصُّبْحَ فَغَلَّسَ وَنَوَّرَ حَتَّى قُلْتُ: قَدْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ أَوْ لَمْ تَطْلُعْ وَصَلَّى فِيمَا بَيْنَ ذَلِكَ وَكَانَ مُؤَذِّنُهُ ابْنَ النَّبَّاحِ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مُؤَذِّنٌ غَيْرُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ نے صبح کی نماز اندھیرے میں بھی پڑھائی اور روشنی میں بھی۔ یہاں تک کہ میں نے کہا کہ سورج طلوع ہوگیا ہے یا سورج طلوع نہیں ہوا! انہوں نے ان دونوں وقتوں کے درمیان بھی فجر کی نماز ادا کی ہے۔ ان کے مؤذن ابن النباح تھے، ان کے علاوہ ان کا کوئی مؤذن نہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3294]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3294، ترقيم محمد عوامة 3280)