☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سترے کی مقدار کتنی ہونی چاہئے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← سترے کی مقدار کتنی ہونی چاہئے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 21
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 2861 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ ، سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو الْأَحْوَصِ سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا وَضَعَ أَحَدُكُمْ وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يُصَلِّيَ مثل مُؤَخِّرَةِ الرَّحْلِ فَلْيُصَلِّ وَلَا يُبَالِ مَنْ مَرَّ وَرَاءَ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھنا چاہے تو اپنے آگے کجاوے کی ٹیک کے برابر کوئی چیز رکھ لے پھر اگر اس کے آگے سے کوئی گذرے تو اس کی پرواہ نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2872]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2872، ترقيم محمد عوامة 2861)
حدیث نمبر: 2862 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، يُونُسَ ، حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، أَبِي ذَرٍّ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ يُصَلِّي فَإِنَّهُ يَسْتُرُهُ إِذَا كَانَ بَيْنَ يَدَيْهِ مثل آخِرَةِ الرَّحْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھنے لگے تو اگر اس کے آگے کجاوے کی ٹیک کے برابر کوئی چیز ہو تو اس کا سترہ ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2873]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2873، ترقيم محمد عوامة 2862)
حدیث نمبر: 2863 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ," أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُرَكِّزُ الْحَرْبَةَ يَوْمَ الْعِيدِ يُصَلِّي إِلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید کے دن اپنے آگے لوہے کا ایک جنگی آلہ گاڑ لیتے تھے اور اس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2874]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2874، ترقيم محمد عوامة 2863)
حدیث نمبر: 2864 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى إِلَى عَنَزَةٍ أَوْ شِبْهِهَا , وَالطَّرِيقُ مِنْ وَرَائِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جحیفہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھوٹی لاٹھی یا اس جیسی کسی چیز کی طرف منہ کرکے نماز پڑھی جبکہ اس کے آگے راستہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2875]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2875، ترقيم محمد عوامة 2864)
حدیث نمبر: 2865 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، مَكْحُولٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، قَالَ:" إِنَّمَا كَانَتِ الْحَرْبَةُ تُحْمَلُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُصَلِّيَ إِلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ ایک چھوٹا لوہے کا بنا جنگی ہتھیار نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ لے جایا جاتا تھا تاکہ اس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2876]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2876، ترقيم محمد عوامة 2865)
حدیث نمبر: 2866 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَوَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ:" رَأَيْتُ عُمَرَ رَكَزَ عَنَزَةً ثُمَّ صَلَّى إِلَيْهَا وَالظُّعُنُ تَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ایک چھوٹی لاٹھی کوا پنے آگے گاڑ کر نماز پڑھتے اور گذرنے والے آپ کے آگے سے گذرتے رہتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2877]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2877، ترقيم محمد عوامة 2866)
حدیث نمبر: 2867 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي مَالِكٍ ، أَبِي عُبَيْدِ اللَّهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " يَسْتُرُ الْمُصَلِّي فِي صَلَاتِهِ مثل مُؤَخِّرَةِ الرَّحْلِ فِي جُلَّةِ السَّوْطِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نمازی کجاوے کی پچھلی لکڑی کے برابر اور کوڑے کی موٹائی میں کوئی چیز اپنے آگے رکھ لے تو اس کا سترہ ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2878]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2878، ترقيم محمد عوامة 2867)
حدیث نمبر: 2868 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، حَجَّاجٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الْمُهَلَّبِ بْنِ أَبِي صُفْرَةَ ، رَجُلٍ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْمُهَلَّبِ بْنِ أَبِي صُفْرَةَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا كَانَ بَيْنَكَ وَبَيْنَ مَنْ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْكَ مثل مُؤَخِّرَةِ الرَّحْلِ فَقَدْ سَتَرَكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک صحابی روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر تمہارے اور تمہارے آگے سے گذرنے والوں کے درمیان کجاوے کی لکڑی کے برابر کوئی چیز ہو تو تمہارا سترہ ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2879]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2879، ترقيم محمد عوامة 2868)
حدیث نمبر: 2869 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي مَالِكٍ ، أَبِي عُبَيْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ," أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ تُرَكَّزُ لَهُ الْحَرْبَةُ فِي يَوْمِ الْعِيدِ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے عید کے دن آگے لوہے کا ایک جنگی آلہ گاڑ دیا جاتا تھا اور اس کی طرف منہ کرکے آپ نماز پڑھاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2880]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2880، ترقيم محمد عوامة 2869)
حدیث نمبر: 2870 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ قَدْ نَصَبَ عَصًا يُصَلِّي إِلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو کثیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ مسجد حرام میں اپنے آگے ایک لاٹھی گاڑ کر نماز ادا کررہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2881]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2881، ترقيم محمد عوامة 2870)
حدیث نمبر: 2871 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ:" كَانَ الرَّبِيعُ بْنُ خُثَيْمِ إِذَا اشْتَدَّ عَلَيْهِ الْحَرُّ رَكَزَ رُمْحَهُ فِي دَارِهِ ثُمَّ صَلَّى إِلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ حضرت ربیع بن خثیم کا معمول یہ تھا کہ جب کبھی گرمی زیادہ ہوجاتی تو اپنے گھر میں ایک نیزہ گاڑ کر اس کی طرف رخ کرکے نماز ادا کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2882]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2882، ترقيم محمد عوامة 2871)
حدیث نمبر: 2872 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، قَالَ: " يَسْتُرُ الْمُصَلِّي مَا وَرَاءَ حَرْفِ الْقَلَمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ نمازی جھنڈے کے ڈنڈے سے بڑی چیز سے سترہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2883]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2883، ترقيم محمد عوامة 2872)
حدیث نمبر: 2873 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ مَعْدَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " إِذَا صَلَّيْتَ فِي فَضَاءٍ مِنَ الْأَرْضِ فَأْلِقْ سَوْطَكَ حَتَّى تُصَلِّيَ إِلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب تم کھلی جگہ نماز پڑھو تو اپنا کوڑا سامنے رکھ کر نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2884]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2884، ترقيم محمد عوامة 2873)
حدیث نمبر: 2874 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ أَبِي الْغُصْنِ، قَالَ:" رَأَيْتُ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ يُصَلِّي إِلَى السَّوْطِ فِي السَّفَرِ وَإِلَى الْعَصَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثابت بن قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع بن جبیر کو دیکھا کہ وہ سفر میں کوڑے یا لاٹھی کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2885]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2885، ترقيم محمد عوامة 2874)
حدیث نمبر: 2875 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " يَسْتُرُ الرَّجُلُ فِي صَلَاتِهِ مثل آخِرَةِ الرَّحْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ نمازی نماز میں کجاوے کی لکڑی کی طرف رخ کرکے نماز پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2886]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2886، ترقيم محمد عوامة 2875)
حدیث نمبر: 2876 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ سَلْمٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَقَتَادَةَ , قَالَا: " يَسْتُرُهُ مثل آخِرَةِ الرَّحْلِ إِذَا كَانَ قُدَّامَ الْمُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر نمازی کے آگے کجاوے کی لکڑی جیسی کوئی چیز ہو تو سترہ ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2887]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2887، ترقيم محمد عوامة 2876)
حدیث نمبر: 2877 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " النَّهْرُ سُتْرَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ دریا سترہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2888]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2888، ترقيم محمد عوامة 2877)
حدیث نمبر: 2878 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَسْتَحِبُّونَ إِذَا صَلَّوْا فِي فَضَاءٍ أَنْ يَكُونَ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ مَا يَسْتُرُهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جب کچھ لوگ کھلی جگہ نماز پڑھیں تو اپنے آگے کوئی چیز سترے کے لئے رکھ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2889]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2889، ترقيم محمد عوامة 2878)
حدیث نمبر: 2879 مصنف ابن ابی شیبہ
زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ ، أَبِي ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِيَسْتَتِرْ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ وَلَوْ بِسَهْمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک صحابی روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو اپنے آگے سترہ کے لئے کوئی چیز رکھ لے خواہ کوئی تیر ہی کیوں نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2890]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2890، ترقيم محمد عوامة 2879)
حدیث نمبر: 2880 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ، قَالَ:" رَأَيْتُهُ يَنْصِبُ أَحْجَارًا فِي الْبَرِّيَّةِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ صَلَّى إِلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن ابی عبید کہتے ہیں کہ حضرت سلمہ نے ایک صحرا میں کچھ پتھر اوپر نیچے رکھے اور جب وہ نماز پڑھنا چاہتے تو ان کی طرف رخ کرکے نماز ادا فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2891]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2891، ترقيم محمد عوامة 2880)