☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← طلاق اور لعان کا بیان← طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 164
صفحہ 8 از 9
حدیث نمبر: 3965 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، أَبُو عَاصِمٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَبُو الْجَوْزَاءِ ، لابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو الْجَوْزَاءِ ، لابْنِ عَبَّاسٍ : أَتَعْلَمُ أَنَّ الثَّلاثَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كُنَّ يُرْدَدْنَ إِلَى الْوَاحِدَةِ، وَصَدْرًا مِنْ إِمَارَةِ عُمَرَ؟، قَالَ: نَعَمْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: ابوجوزاء نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: ”کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں (سیدنا ابوبکر کے عہد خلافت میں) اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کے ابتدائی دور میں تین طلاقیں ایک شمار ہوتی تھیں۔“ تو (ابن عباس رضی اللہ عنہما نے) جواب دیا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4032]
حدیث نمبر: 3966 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ ، أَبُو الْجَوْزَاءِ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
نَا أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، نَا أَبُو عَاصِمٍ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ: سَأَلَ أَبُو الْجَوْزَاءِ ، ابْنَ عَبَّاسٍ هَلْ عَلِمْتَ أَنَّ الثَّلاثَ كَانَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، تُرَدُّ إِلَى الْوَاحِدَةِ؟، قَالَ: نَعَمْ" ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ، ضَعِيفٌ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ غَيْرُهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: ابوجوزاء نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: ”کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں (سیدنا ابوبکر کے عہد خلافت میں) اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کے ابتدائی دور میں تین طلاقیں ایک شمار ہوتی تھیں۔“ تو (ابن عباس رضی اللہ عنہما نے) جواب دیا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4033]
حدیث نمبر: 3967 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ ، الْحَسَنُ بْنُ الْجُنَيْدِ ، سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنُ عَبَّاسٍ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ الْجُنَيْدِ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ يَوْمًا، فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ،" إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي ثَلاثًا، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ :" عَصَيْتَ رَبَّكَ وَحُرِّمَتْ عَلَيْكَ امْرَأَتُكَ، وَلَمْ تَتَّقِ اللَّهَ فَيَجْعَلْ لَكَ مَخْرَجًا، تُطَلِّقُ فَتَتَحَمَّقُ، ثُمَّ تَقُولُ يَا أَبَا عَبَّاسٍ، قَالَ اللَّهُ تَعَالَى يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ سورة الطلاق آية 1، فِي قَبْلِ عِدَّتِهِنَّ" ، قَالَ: وَنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، أَنَّهُ كَانَ فِي الْمَجْلِسِ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَمِعَ مِنْهُ مَا حَدَّثَ بِهِ مُجَاهِدًا فِي هَذَا الْحَدِيثِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
مجاہد بیان کرتے ہیں: ایک دن میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: اے ابوعباس! میں نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی ہیں؟ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی اور تمہاری بیوی تمہارے لیے حرام ہو گئی۔ تم اللہ سے ڈرتے نہیں ورنہ اس نے تمہارے لیے کوئی گنجائش بنا دیتی۔ تم نے طلاق دیتے وقت حماقت کا مظاہرہ کیا اور اب تم کہتے ہو اے ابوعباس۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اے نبی! جب تم عورتوں کو طلاق دو تو ان کی عدت (کے حساب سے) دو یعنی ان کی عدت سے پہلے دو۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4034]
حدیث نمبر: 3968 سنن دارقطنی
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ، نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، نَا أَيُّوبُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، أَنَّ رَجُلا، سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ: إِنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
مجاہد بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا ابن عباس سے سوال کیا، اس نے کہا: ”اس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی ہیں۔“ (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4035]
حدیث نمبر: 3969 سنن دارقطنی
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، نَا جَعْفَرُ الْقَلانِسِيُّ، نَا أَبُو الرَّبِيعِ، نَا حَمَّادُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، نَحْوَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4036]
حدیث نمبر: 3970 سنن دارقطنی
عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَلِيٍّ
نَا نَا النَّيْسَابُورِيُّ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالا: نَا سُفْيَانُ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيٍّ ،" فِي الإِيلاءِ، قَالَ: يُوقَفُ بَعْدَ الأَرْبَعَةِ فَإِمَّا أَنْ يَفِئَ، وَإِمَّا أَنْ يُطَلِّقَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ، ایلاء کے بارے میں فرماتے ہیں: ”چار ماہ کے بعد یہ (مرد کی مرضی پر) موقوف ہو گا، یا تو وہ رجوع کر لے یا طلاق دے دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4037]
حدیث نمبر: 3971 سنن دارقطنی
عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، اثْنَيْ عَشَرَ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، نَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ،،أَنَّهُ قَالَ: سَأَلْتُ اثْنَيْ عَشَرَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنِ الرَّجُلِ يُولِي، فَقَالُوا:" لَيْسَ عَلَيْهِ شَيْءٌ حَتَّى يَمْضِيَ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ فَيُوقَفُ فَإِنْ فَاءَ، وَإِلا طَلَّقَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سہیل بن ابوصالح اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”میں نے 12 صحابہ کرام سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا، جو ایلاء کر لیتا ہے، تو ان حضرات نے یہی جواب دیا: اس پر اس وقت تک کوئی چیز عائد نہیں ہو گی، جب تک چار ماہ نہیں گزر جاتے، پھر (مرد کی مرضی) پر موقوف ہو گا، اگر وہ رجوع کر لے تو (ٹھیک)، ورنہ طلاق دے دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4039]
حدیث نمبر: 3972 سنن دارقطنی
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: أَدْرَكْتُ بَضْعَةَ عَشَرَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّهُمْ " يُوقِفُ الْمُولِي" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں: ”میں نے دس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو پایا، وہ سب ایلاء کرنے والے کی مرضی پر موقوف قرار دیتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4040]
حدیث نمبر: 3973 سنن دارقطنی
مَسْعُودٌ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، طَاوُسٍ ، عُثْمَانَ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ، نَا سُفْيَانُ، نَا مَسْعُودٌ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، أَنَّ عُثْمَانَ ،" كَانَ يُوقَفُ الْمُولِي" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
طاؤس روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ایلاء کرنے والے سے پوچھ گچھ کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4041]
حدیث نمبر: 3974 سنن دارقطنی
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، مَعْمَرٍ ، عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، وَعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ
نَا نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا قَبِيصَةُ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، وَعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، قَالا:" إِذَا مَضَتِ الأَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ، فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب چار ماہ گزر جائیں، تو یہ ایک طلاق شمار ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4043]
حدیث نمبر: 3975 سنن دارقطنی
أَبِي ، الأَوْزَاعِيُّ ، عَطَاءٌ الْخُرَاسَانِيُّ ، أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي عَطَاءٌ الْخُرَاسَانِيُّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُمَا كَانَا يَقُولانِ:" إِذَا مَضَتِ الأَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ، فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ بَائِنَةٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب چار ماہ گزر جائیں، یہ ایک طلاق شمار ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4044]
حدیث نمبر: 3976 سنن دارقطنی
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا الْمَيْمُونِيُّ، قَالَ: ذَكَرْتُ لأَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدِيثَ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عُثْمَانَ، فَقَالَ لا أَدْرِي مَا هُوَ قَدْ رُوِيَ عَنْ عُثْمَانَ خِلافُهُ، قِيلَ لَهُ: مَنْ رَوَاهُ؟ قَالَ: حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ عُثْمَانَ،" وَقَفَ الْمُولِي" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
میمونی بیان کرتے ہیں: میں نے امام احمد بن حنبل کے سامنے عطاء خراسانی کی ابوسلمہ کے حوالے سے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کا ذکر کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے معلوم نہیں یہ کیا ہے؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس کے برخلاف نقل کیا گیا ہے۔“ ان سے دریافت کیا گیا: ”کس نے اسے نقل کیا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ابوعبداللہ یا حبیب بن ابوثابت نے طاؤس کے حوالے سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی یہ رائے نقل کی ہے: ایلاء کرنے والے کی مرضی پر موقوف ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4045]
حدیث نمبر: 3977 سنن دارقطنی
ابْنِ إِسْحَاقَ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَأَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا أَبُو الأَزْهَرِ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نَا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَأَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَحِمَهُ اللَّهُ كَانَ يَقُولُ:" إِذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ، فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ، وَهِيَ أَمْلَكُ بَرْدَهَا مَا دَامَتْ فِي عِدَّتِهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”(ایلاء میں) جب چار ماہ گزر جائیں، تو یہ ایک طلاق شمار ہو گی اور جب تک عورت کی عدت پوری نہیں ہوتی، مرد کو اس سے رجوع کرنے کا اختیار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4046]
حدیث نمبر: 3978 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، أَبُو النُّعْمَانِ ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، ابْنُ عَبَّاسٍ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، نَا أَبُو النُّعْمَانِ ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالا: نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ: أَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ:" إِذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ، فَهِيَ وَاحِدَةٌ بَائِنَةٌ، وَلا عِدَّةَ عَلَيْهَا، وَتَزَوَّجْ إِنْ شَاءَتْ؟، قَالَ: نَعَمْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ایوب بیان کرتے ہیں: میں نے سعید بن جبیر سے دریافت کیا: کیا سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یہ فرماتے تھے: ”جب چار ماہ گزر جائیں، تو یہ ایک بائنہ طلاق شمار ہو گی اور عورت پر عدت لازم نہیں ہو گی، اگر وہ چاہے تو (فوراً بعد دوسری) شادی کر سکتی ہے۔“ تو سعید نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4047]
حدیث نمبر: 3979 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا ادَّعَتِ الْمَرْأَةُ طَلاقَ زَوْجِهَا فَجَاءَتْ عَلَى ذَلِكَ بِشَاهِدٍ عَدْلٍ اسْتُحْلِفَ زَوْجُهَا، فَإِنْ حَلَفَ بَطَلَتْ شَهَادَةُ الشَّاهِدِ، وَإِنْ نَكَلَ فَنُكُولُهُ بِمَنْزِلَةِ شَاهِدٍ آخَرَ، وَجَازَ طَلاقُهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب عورت یہ دعویٰ کرے کہ اس کے شوہر نے اسے طلاق دے دی ہے اور وہ اس پر ایک عادل گواہ بھی پیش کر دے، تو شوہر سے حلف لیا جائے گا، اگر وہ حلف اٹھا لیتا ہے، تو گواہ کی گواہی کالعدم قرار دی جائے گی اور اگر وہ (حلف اٹھانے سے) انکار کر دیتا ہے، تو اس کا انکار دوسرے گواہ کا قائم مقام ہو گا اور طلاق جائز (یعنی واقع) شمار ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4048]
حدیث نمبر: 3980 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، ابْنُ الزُّبَيْرِ
نَا نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، نَا أَبِي، نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ،" عَنِ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ فَيَبُتُّهَا، ثُمَّ يَمُوتُ فِي عِدَّتِهَا؟، فَقَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ طَلَّقَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، امْرَأَتَهُ تُمَاضِرَ بِنْتَ الأَصْبَغِ الْكَلْبِيَّةَ، ثُمَّ مَاتَ وَهِيَ فِي عِدَّتِهَا، فَوَرِثَهَا عُثْمَانُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا، جو اپنی بیوی کو طلاق بائنہ دے دیتا ہے، پھر اس عورت کی عدت کے دوران ہی اسی شخص کا انتقال ہو جاتا ہے۔ تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے بتایا: سیدنا عبدالرحمن بن عوف نے اپنی اہلیہ تماضر بنت اصبغ کلبی کو طلاق دے دی، پھر اس خاتون کی عدت کے دوران ہی سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو وارث قرار دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4049]
حدیث نمبر: 3981 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ ، ابْنَ الزُّبَيْرِ
نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ ، نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسْتَهَامِ، نَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ: لَقِيتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ وَهُوَ مُقْبِلٌ مِنْ قُعَيْقِعَانَ عَلَى بِرْذَوْنٍ، فَقُلْتُ:" كَيْفَ تَرَى فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا؟، قَالَ: أَمَّا عُثْمَانُ فَوَرِثَهَا".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابن ابوملیکہ کہتے ہیں: میری ملاقات سیدنا عبداللہ بن زبیر سے ہوئی، وہ اس وقت قعیقعان سے خچر پر سوار ہو کر آئے تھے، میں نے دریافت کیا: ”ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جو اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ایسی عورت کو وارث قرار دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4050]
حدیث نمبر: 3982 سنن دارقطنی
أَبُو شُرَحْبِيلَ عِيسَى بْنُ خَالِدٍ ، طَلْحَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ ، عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ
نَا نَا عَبْدُ الْغَافِرِ بْنُ سَلامَةَ، نَا أَبُو شُرَحْبِيلَ عِيسَى بْنُ خَالِدٍ ، نَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، نَا الأَوْزَاعِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّ طَلْحَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، وَرِثَ تُمَاضِرَ بِنْتَ الأَصْبَغِ مِنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَكَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ طَلَّقَهَا، وَهِيَ آخِرُ طَلاقِهَا فِي مَرَضِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
طلحہ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے تماضر بنت اصبغ کو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا وارث قرار دیا تھا، حالانکہ سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو طلاق دے دی تھی، انہوں نے اپنی بیماری کے دوران اسے طلاق دی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4051]
حدیث نمبر: 3983 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَيُّوبُ بْنُ الْوَلِيدِ أَبُو سُلَيْمَانَ الضَّرِيرُ ، زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عُمَرَ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَيُّوبُ بْنُ الْوَلِيدِ أَبُو سُلَيْمَانَ الضَّرِيرُ ، نَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ:" وَجَدُوا فِي كِتَابِ عُمَرَ إِذَا مَا عَبَثَ طَلَّقَ عَنْهُ وَلِيُّهُ يَعْنِي الْمَجْنُونَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: لوگوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مکتوب میں یہ بات پائی: ”جب کوئی عبث کرے، تو اس کا ولی اس کی طرف سے طلاق دے دے۔“ ان کی مراد یہ تھی کہ جب کوئی پاگل ہو جائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4052]
حدیث نمبر: 3984 سنن دارقطنی
حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، نَا الصَّاغَانِيُّ، نَا قَبِيصَةُ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، قَالَ: وَجَدْنَا فِي كِتَابِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو " إِذَا عَبَثَ الْمَجْنُونُ بِامْرَأَتِهِ، طَلَّقَ عَنْهُ وَلِيُّهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے مکتوب میں یہ بات پائی ہے: ”جب پاگل اپنی بیوی کے ساتھ عبث (حرکت کرنے لگے)، تو اس کا ولی اس کی طرف سے طلاق دے دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4053]