☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في فتنة الدجال
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الفتن← ما ذكر في فتنة الدجال
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 199
صفحة 8 من 10
حديث رقم: 38750 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٣٨٤ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن وهب بن جابر عن عبد اللَّه بن عمرو قال: إذا طلعت الشمس من مغربها ذهب الرجل (إلى المال كنزه) (١) فيستخرجه فيحمله على ظهره فيقول: من (٢) له في هذه؟ (فيقال) (٣) له: أفلا جئت به بالأمس؟ فلا يقبل (منه) (٤) ، فيجيء إلى المكان الذي احتفره فيضرب به الأرض ويقول: ليتني لم أرك (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا کہ جب سورج مغرب سے طلوع ہوگا تو آدمی اپنے اس مال کی طرف جائے گا جسے اس نے زمین میں دفن کیا ہوگا پس وہ اسے نکالے گا اور اپنی پشت پر اسے لاد کر کہے گا کس کو اس مال میں رغبت ہے اس سے کہا جائے گا تو اسے گزشتہ کل کیوں نہ لایا پس اس سے نہ قبول کیا جائے گا وہ اسے اسی جگہ لائے گا جہاں سے کھود کر اسے لایا تھا وہ زمین پر اسے مارے گا اور کہے گا کاش میں نے تجھے نہ دیکھا ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40384]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40384، ترقيم محمد عوامة 38750)
حديث رقم: 38751 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٣٨٥ - حدثنا وكيع عن فضيل بن (غزوان) (١) عن أبي حازم عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ثلاث (إذا) (٢) خرجن لا ينفع نفسا إيمانها لم تكن آمنت من قبل: طلوع الشمس من مغربها، والدجال، والدابة" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تین چیزیں جب نکل آئیں گی تو اس وقت کسی ایسے نفس کو جو ایمان نہ لایا ہو ایمان لانا نفع نہ دے گا سورج کا مغرب سے طلوع ہونا اور دجال اور چوپائے کا نکل آنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40385]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40385، ترقيم محمد عوامة 38751)
حديث رقم: 38752 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٣٨٦ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن عطية عن أبي سعيد: ﴿يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا﴾ [الأنعام: ١٥٨] ، قال: طلوع الشمس من مغربها (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے رواکیت ہے کہ آیت { یَوْمَ یَأْتِی بَعْضُ آیَاتِ رَبِّکَ لاَ یَنْفَعُ نَفْسًا إیمَانُہَا } (جس دن آپ کے رب کی بڑی نشانی آپہنچے گی کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے کام نہ آئے گا جو پہلے ایمان نہیں رکھتا) ارشاد فرمایا اس سے مراد سورج کا مغرب سے طلوع ہونا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40386، ترقيم محمد عوامة 38752)
حديث رقم: 38753 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٣٨٧ - [حدثنا وكيع عن شعبة عن قتادة عن زرارة بن (١) أوفى عن ابن مسعود قال: طلوع الشمس من مغربها] (٢) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعودڈ سے روایت ہے ارشاد فرمایا سورج کا مغرب سے طلوع ہونا (اس آیت کی مراد ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40387، ترقيم محمد عوامة 38753)
حديث رقم: 38754 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٣٨٨ - حدثنا وكيع (عن سفيان) (١) عن منصور عن الشعبي عن عائشة (قالت) (٢) : إذا خرجت (٣) الآيات حبست الحفظة، وطرحت الأقلام، وشهدت الأجساد على الأعمال (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا کہ جب (قیامت کی) نشانیوں میں سے پہلی نشانی ظاہر ہوگی تو کراماً کاتبین کو روک دیا جائے گا اور قلمیں پھینک دی جائیں گی اور جسم اعمال پر گواہی دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40388، ترقيم محمد عوامة 38754)
حديث رقم: 38755 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٣٨٩ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن (أبي) (١) خيثمة عن عبد اللَّه بن عمرو قال: يمكث الناس بعد طلوع الشمس من مغربها عشرين ومائة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ لوگ سورج کے مغرب سے طلوع ہونے کے بعد ایک سو بیس سال زندہ رہیں گے (حافظ ابن حجر فتح الباری میں فرماتے ہیں یہ مدت والی روایت اولاً مرفوعاً ثابت نہیں اگر ثابت ہو تو مراد یہ ہے کہ ایک سو بیس سال مہینوں یا اس سے کم میں گزرجائیں گے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40389، ترقيم محمد عوامة 38755)
حديث رقم: 38756 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٣٩٠ - حدثنا وكيع عن ابن عون عن ابن سيرين قال: قال ابن مسعود: كلل ما وعد اللَّه ورسوله (١) قد رأينا غير أربع: طلوع الشمس من مغربها، والدجال، والدابة، وياجوج وماجوج (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے ارشاد فرمایا ہر وہ چیز جس کا اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وعدہ کیا تھا وہ ہم نے دیکھ لیں سوائے چار کے سورج کا مغرب سے طلوع ہونا اور دجال اور جانور اور یاجوج اور ماجوج (کا نکلنا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40390، ترقيم محمد عوامة 38756)
حديث رقم: 38757 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٣٩١ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن أبيه عن أبي هريرة قال: يأتي على الناس زمان يكون الجمل الضابط أحب إلى أحدكم من أهله وماله (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا کہ لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ قوی اونٹ تم میں ہر کسی کو اپنے اہل اور مال سے زیادہ محبوب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40391، ترقيم محمد عوامة 38757)
حديث رقم: 38758 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٣٩٢ - حدثنا وكيع عن أبي جعفر عن الربيع عن (١) أبي العالية عن أبيّ: ﴿قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ﴾ [الأنعام: ٦٥] ، قال: هي أربع خلال، وكلهن واقع لا محالة، فمضت (اثنتان) (٢) بعد وفاة النبي صلى الله عليه و آله وسلم بخمسة وعشرين عامًا، وألبسوا شيعا وذاق بعضهم بأس بعض، واثنتان واقعتان لا محالة: الخسف (والرجم) (٣) (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ حضرت ابی سے نقل کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { قُلْ ہُوَ الْقَادِرُ عَلَی أَنْ یَبْعَثَ عَلَیْکُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِکُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِکُمْ أَوْ یَلْبِسَکُمْ شِیَعًا وَیُذِیقَ بَعْضَکُمْ بَأْسَ بَعْضٍ } آپ کہہ دیں اس پر بھی وہی قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب تمہارے اوپر سے بھیج دے یا تمہارے پاؤں تلے سے یا تم کو گروہ گروہ کر کے سب کو بھڑادے تمہیں ایک دوسرے کی لڑائی کا مزہ چکھا دے ارشاد فرمایا کہ وہ چار باتیں ہیں ان میں ہر ایک یقینا واقع ہوگی دو تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے پچیس (٢٥) سال بعد گزر گئیں ان کو گروہ گروہ کر کے لڑایا گیا اور انہوں نے ایک دوسرے کی لڑائی کا مزہ چکھا اور دو لا محالہ طور پر وقوع پذیر ہوں گی زمین میں دھنسانا اور پتھروں کی بارش۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40392، ترقيم محمد عوامة 38758)
حديث رقم: 38759 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٣٩٣ - حدثنا وكيع عن عبادة بن مسلم الفزاري عن جبير بن أبي سليمان ابن جبير بن مطعم عن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان يقول في دعائه اللهم:"إني أعوذ ⦗٣٨١⦘ بك (أن) (١) أغتال من تحتي"، -يعني الخسف (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی دعا میں یوں کہتے تھے اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں اچانک اپنے نیچے سے ہلاک کردیا جاؤں مراد تھی دھنسانے کے ذریعے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40393، ترقيم محمد عوامة 38759)
حديث رقم: 38760 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٣٩٤ - حدثنا وكيع عن الوليد بن عبد اللَّه بن جميع عن عبد الملك بن المغيرة عن ابن (البيلماني) (١) عن ابن عمر قال: تخرج الدابة ليلة جمع والناس يسيرون إلى منى فتحملهم بين عجزها وذنبها، فلا (يبقى) (٢) منافق إلا خطمته، قال: و (تمسح) (٣) المؤمن، قال: فيصبحون وهم أشر من الدجال (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ جانور مزدلفہ کی رات نکلے گا اس حال میں کہ لوگ منی کی طرف جارہے ہوں گے وہ ان کو پچھلے حصہ اور دم کے درمیان سوار کرے گا کوئی منافق نہیں بچے گا مگر اسے نشانی لگائے گا مومن کو چھوئے گا لوگ اس وقت دجال سے بھی زیادہ شریر ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40394]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40394، ترقيم محمد عوامة 38760)
حديث رقم: 38761 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٣٩٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن سماك عن إبراهيم (قال) (١) : دابة الأرض (تخرج) (٢) من مكة.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ دابۃ الارض (چوپایہ) مکہ مکرمہ سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40395]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40395، ترقيم محمد عوامة 38761)
حديث رقم: 38762 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٣٩٦ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا زهير عن أبي إسحاق قال: قالت عائشة: الدابة (تخرج) (١) من (٢) أجياد (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ یہ جانور مقام اجیاد سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40396، ترقيم محمد عوامة 38762)
حديث رقم: 38763 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٣٩٧ - حدثنا (حسين) (١) بن علي عن علي (بن زيد) (٢) بن (جدعان) (٣) عن عبد الملك بن عمير عن عبد اللَّه بن (عمرو) (٤) قال: (تخرج) (٥) الدابة من جبل أجياد أيام التشريق، والناس بمنى قال: (فلذلك) (٦) حيى (سابق) (٧) الحاج إذا (جاء بسلامة الناس) (٨) (٩) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ وہ جانور ایام تشریق میں مقام اجیاد سے نکلے گا اس حال میں کہ لوگ منی میں ہوں گے انہوں نے فرمایا یہی وجہ ہے حاجیوں میں سے پہلے آنے والے کو مبارک دی جاتی ہے جبکہ وہ لوگوں کو سلامتی کے ساتھ لے آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40397]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40397، ترقيم محمد عوامة 38763)
حديث رقم: 38764 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٣٩٨ - حدثنا جرير عن منصور عن الشعبي قال: قالت عائشة: إذا ظهر أول الآيات (رفعت) (١) الأقلام، وشهدت الأجساد على الأعمال، وحبست الحفظة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرمایا کہ جب نشانیوں میں (قیامت کی بڑی) نشانیوں میں سے پہلی نشانی ظاہر ہوگی تو قلمیں اٹھا لی جائیں گی اور جسم اعمال پر گواہی دیں گے اور کراماً کا تبین کو (لکھنے سے) روک دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40398، ترقيم محمد عوامة 38764)
حديث رقم: 38765 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٣٩٩ - [حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) هشام عن حفصة عن أبي العالية قال: ما بين أول الآيات وآخرها ستة أشهر تتابع كما تتابع الخرز في النظام] (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ سے روایت ہے ارشاد فرمایا انہوں نے فرمایا کہ پہلی نشانی اور آخری نشانی کے درمیان چھ مہینے کا فاصلہ ہوگا اور اس میں نشانیاں پے درپے واقع ہوں گی جیسے (لڑی ٹوٹنے پر) موتی ایک دوسرے کے پیچھے گرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40399]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40399، ترقيم محمد عوامة 38765)
حديث رقم: 38766 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٠٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا حماد بن سلمة عن أبي المهزم عن أبي هريرة قال: ما بين أول الآيات وآخرها ثمانية أشهر (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ پہلی نشانی اور آخری نشانی کے درمیان آٹھ مہینے کا فاصلہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40400]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40400، ترقيم محمد عوامة 38766)
حديث رقم: 38767 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٠١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا عمران بن (حدير) (١) عن السميط ابن عمير عن كعب قال: كأني بمقدمة الأعور الدجال ستمائة ألف من العرب يلبسون (السيجان) (٢) ويزيد لي تصديقا ما أرى (يفشو) (٣) منها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کعب سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ گویا کہ میں کانے دجال کے لشکر کے اگلے حصے میں چھ لاکھ عربوں کو دیکھ رہا ہوں جو سبز چادریں اوڑھے ہوئے ہوں گے اور مجھے تصدیق میں بڑھا دیں گے وہ فتنے جو ان سے نکلتے ہوئے میں دیکھوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40401]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40401، ترقيم محمد عوامة 38767)
حديث رقم: 38768 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٠٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب عن أبي البختري قال: قيل لحذيفة: ألا (نأمر) (١) بالمعروف (وننهى) (٢) عن المنكر؟ قال: إنه لحسن، ولكن ليس من (السنة) (٣) أن ترفع (السلاح) (٤) على إمامك (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو البختری سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے عرض کیا گیا کیا ہم بھلائی کا حکم نہ دیں اور برائی سے نہ روکیں انہوں نے فرمایا یہ اچھا ہے لیکن یہ سنت میں سے نہیں ہے کہ تم اپنے امام کے خلاف اسلحہ اٹھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40402]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40402، ترقيم محمد عوامة 38768)
حديث رقم: 38769 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٠٣ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام عن محمد بن سيرين عن عقبة بن عمرو قال: (كنت) (١) رجلا عزيز النفس حمي الأنف، لا يستقل أحد مني شيئًا سلطانٌ ولا غيره، قال: فاصبحت أمرائي (يخيرونني) (٢) بين أن أصبر لهم ⦗٣٨٤⦘ على قبح وجهي (ورغم) (٣) أنفي [وبين أن آخذ سيفي فأضرب به فأدخل النار فاخترت أن أصبر على قبح وجهي (ورغم) (٤) أنفي] (٥) ، ولا آخذ سيفي فأضرب فأدخل النار (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن عمرو سے روایت ہے انہوں نے فرمایا میں خوددار غیرت والا آدمی تھا کوئی میرے سامنے ٹھہر تا نہ تھا نہ بادشاہ اور نہ کوئی اور ارشاد فرمایا کہ میرے امیروں نے مجھے اختیار دیا تھا اس بات میں کہ میں ان پر صبر کروں اپنی ناپسندیدگی اور ذلت کے باوجود اور اس بات میں کہ میں اپنی تلوار لوں اور اس سے ناحق مار کر جہنم میں داخل ہوجاؤں میں نے اس بات کو لیا کہ اپنی ناپسندیدگی اور ذلت پر صبر کروں اور تلوار نہ لوں کہ اس سے (ناحق کسی کو مار کر) جہنم میں داخل ہوجاؤں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40403]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40403، ترقيم محمد عوامة 38769)