☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في فتنة الدجال
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الفتن← ما ذكر في فتنة الدجال
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 199
صفحة 10 من 10
حديث رقم: 38790 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٢٤ - حدثنا قبيصة قال: حدثنا سفيان عن منصور عن مجاهد أنه كره الجماجم.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے روایت ہے کہ انہوں نے جماجم کو ناپسند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40424]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40424، ترقيم محمد عوامة 38790)
حديث رقم: 38791 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٢٥ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا (مجالد) (١) قال: (أخبرنا) (٢) عامر قال: أخبرتني فاطمة ابنة قيس قالت: خرج رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ذات يوم بالهاجرة يصلي قالت: ثم صعد المنبر فقام الناس فقال:" (٣) أيها الناس! اجلسوا فإني لم أقم مقامي (هذا) (٤) (لرغبة) (٥) ولا لرهبة" -وذلك أنه صعد المنبر في (ساعة) (٦) لم يكن يصعده فيها-"ولكنَّ تميما الداري أتاني فأخبرني خبرا (منعني) (٧) القيلولة من الفرح (وقرة) (٨) العين، فأحببت أن أنشر عليكم خبر (تميم) (٩) ، أخبرني أن رهطا من بني عمه ركبوا البحر فأصابتهم عاصف من ريح، فألجأتهم إلى جزيرة لا يعرفونها ⦗٣٩٢⦘ (فقعدوا) (١٠) في قوارب السفينة حتى خرجوا إلى الجزيرة فإذا هم بشيء أسود (أهدب) (١١) كثير الشعر، لا يدرون هو رجل أو امرأة، قالوا: ألا تخبرنا! قال: ما أنا بمخبركم ولا مستخبركم شيئا، ولكن هذا الدير قد (رمقتموه) (١٢) ففيه من هو إلى (خبركم) (١٣) بالأشواق، والى أن يخبركم ويستخبركم، قالوا: فما أنت؟ (قالت) (١٤) : أنا الجساسة؛ فانطلقوا حتى أتوا الدير فاستأذنوا، فأذن لهم، فإذا هم بشيخ (موثق) (١٥) شديد الوثاق مظهر الحزن كثير التشكي، فسلموا عليه فرد السلام (وقال) (١٦) : من أين (نبأتم؟) (١٧) قالوا: من الشام، قال: ممن أنتم؟ قالوا: من العرب، قال: ما فعلت العرب، خرج (نبيهم بعد؟) (١٨) قالوا: نعم، قال: فما فعلوا؟ قالوا: ناوأه قوم فأظهره اللَّه عليهم فهم اليوم جميع، قال: ذاك خير، وذكر فيه: أمنوا به واتبعوه (وصدقوه) (١٩) ، قال: ذاك خير لهم، قال: فالعرب اليوم (إلههم) (٢٠) واحد وكلمتهم واحدة؟ قالوا: نعم، قال: ذاك خير لهم، قال: فما فعلت عين (زغر؟) (٢١) قالوا: صالحة يشرب أهلها بشفتهم ويسقون منها زرعهم، قال: فما فعل نخل بين ⦗٣٩٣⦘ عمان (وبيسان؟) (٢٢) قالوا: يطعم جناه كل عام، قال: فما فعلت بحيرة الطبرية؟ قالوا: ملآى تدفق جنباتها من (كثرة) (٢٣) الماء، قال: فزفر ثم زفر ثم زفر ثم (حلف) (٢٤) فقال: لو قد انفلت -أو خرجت- من وثاقي هذا -أو مكاني هذا- ما تركت أرضا إلا (وطئتها) (٢٥) برجلي (هاتين) (٢٦) (غير) (٢٧) طيبة، ليس لي عليها سبيل ولا سلطان"، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إلى هذا انتهى فرحي، هذه طيبة، والذي نفس محمد بيده إن هذه طيبة، ولقد حرم اللَّه حرمي على الدجال أن يدخله -ثم حلف صلى الله عليه و آله وسلم ما لها طريق ضيق ولا واسع في سهل أو جبل إلا عليه ملك شاهر بالسيف إلى يوم القيامة، ما يستطيع الدجال أن يدخلها على أهلها" (٢٨) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت فاطمہ بنت قیس سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دن دوپہر کے وقت تشریف لائے اور نماز پڑھائی پھر منبر پر تشریف فرما ہوئے پس لوگ کھڑے ہوگئے آپ نے ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! بیٹھ جاؤ بلا شبہ میں اس جگہ رغبت اور خوف کی وجہ سے کھڑا نہیں ہوا اور یہ اس وجہ سے فرمایا کہ اس گھڑی میں آپ منبر پر پہلے نہیں بیٹھے تھے لیکن تمیم داری میرے پاس آئے اور مجھے ایسی خبر دی کہ جس کی خوشی اور آنکھوں کی ٹھنڈک نے مجھے قیلولے سے روک دیا میں نے چاہا کہ تمہارے سامنے تمیم کی خبر بتلاؤں اس نے مجھے بتلایا کہ ان کے چچیرے بھائیوں کی جماعت نے سمندر میں سفر کیا انہیں تیز آندھی پہنچی اس آندھی نے ان کو ایسے جزیرے میں ڈال دیا جسے وہ پہچانتے نہ تھے پس وہ قریبی کشتیوں پر سوار ہوگئے اور جزیرے کی طرف نکلے پس وہ ایسی کالی چیز کے پاس پہنچے جو بہت زیادہ بالوں والی تھی انہں ب پتہ نہیں چل رہا تھا کہ وہ مرد ہے یا عورت وہ اس سے کہنے لگے تم ہمیں بتلاؤ گی نہیں وہ کہنے لگی میں نہ تمہیں بتلاتی ہوں اور نہ تم سے کسی چیز کے بارے میں پوچھتی ہوں لیکن یہ راہب خانہ جس کے تم قریب ہو اس میں آدمی ہے جو تمہارے بارے میں اور تمہیں بتلانے اور تم سے پوچھنے کا شوق رکھتا ہے انہوں نے اس سے پوچھا تو کیا چیز ہے اس نے کہا میں جاسوس ہوں وہ نکلے اور راہب خانے میں پہنچ گئے انہوں نے داخل ہونے کی اجازت لی اس نے اجازت دے دی پس وہاں انہوں نے ایک بوڑھے کو پایا جسے سخت بیڑیوں میں جکڑا گیا تھا وہ غم کا اظہار کرنے والا تھا اور بہت زیادہ شکایت کرنے والا تھا انہوں نے اس کو سلام کیا اس نے سلام کا جواب دیا اور پوچھا تم کہاں سے آئے ہو انہوں نے کہا شام سے اس نے پوچھا تم کن میں سے ہو وہ کہنے لگے عرب والوں سے اس نے پوچھا عرب کی کیا حالت ہے ان کے نبی نمودار ہوگئے ہیں وہ کہنے لگے ہاں اس نے پوچھا ان عرب والوں نے کیا کیا انہوں نے بتلایا کہ ایک قوم نے ان سے مقابلہ کیا اللہ تعالیٰ نے ان کو ان پر غلبہ دے دیا اب وہ سب مجتمع ہیں اس نے کہا یہ اچھا ہے اور اس میں یہ بات بھی ذکر کی گئی کہ عرب ان پر ایمان لے آئے ہیں اور ان کی پیروی کی ہے اور ان کی تصدیق کی ہے اس نے کہا یہ ان کے لیے بہتر ہے۔ پھر اس نے پوچھا مقام زغر کے چشمے کی کیا حالت ہے تو ہ بولے اچھا ہے وہاں کے لوگ پیاس میں (اس سے) پیتے ہیں اور اس سے اپنی کھیتیوں کو سیراب کرتے ہیں اس نے پوچھا عمان اور بیسان مقام کی کھجوروں کی کیا حالت ہے انہوں نے بتلایا ان سے سال بھر پھل حاصل ہوتا ہے اس نے پوچھا بحیرہ طبریہ کی کیا حالت ہے انہوں نے کہا کہ بھرا ہوا ہے پانی کی کثرت کی وجہ سے اس کے دونوں کنارے کودتے ہیں راوی نے بتلایا کہ اس نے لمبا سانس لیا پھر لمبا سانس لیا پھر لمبا سانس لیا پھر اس نے قسم کھائی اور کہا اگر میں چھوٹ گیا یا کہا میں نکل گیا ان بیڑیوں سے یا کہا اس جگہ سے تو میں کسی زمین کو نہیں چھوڑوں گا مگر اسے اپنے ان دونوں پاؤں سے روندوں گا سوائے طیبہ (مدینہ منورہ) کے اس پر مجھے کوئی راستہ اور تسلط حاصل نہیں ہے رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا یہ میری خوشی کی انتہا ہے یہ طیبہ ہے اور قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے یہ طیبہ ہے اللہ تعالیٰ نے میرے حرم کو دجال کے داخلے کے لیے حرام کردیا ہے پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قسم کھا کر فرمایا اس (طیبہ) کا کوئی تنگ اور کوئی کشادہ راستہ نرم زمین یا پہاڑ میں نہیں مگر اس پر تلوار سونتے ایک فرشتہ قیامت تک مامور ہے دجال مدینہ والوں پر داخل ہونے کی طاقت نہیں رکھتا۔ مجاہد فرماتے ہیں کہ عامر نے خبر دی کہا کہ یہ حدیث میں نے قاسم بن محمد کے سامنے بیان کی قاسم نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں عائشہ رضی اللہ عنہا پر کہ انہوں نے یہ حدیث مجھ سے بیان کی سوائے اس کے کہ انہوں نے فرمایا دونوں حرم اس پر حرام ہیں مکہ اور مدینہ عامر نے فرمایا کہ میں محرر بن ابی ہریرہ سے ملا میں نے ان سے فاطمہ بنت قیس والی روایت بیان کی انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد (حضرت ابوہریرہ) کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے مجھ سے ایسے ہی بیان کیا جیسے تم سے فاطمہ نے بیان کیا ہے ایک حرف بھی انہوں نے کم نہیں کیا سوائے اس کے کہ میرے والد نے اس میں ایک بات کا اضافہ کیا ہے انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ کو مشرق کی طرف گرایا تقریباً بیس مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ نیچے گرایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40425]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40425، ترقيم محمد عوامة 38791)
حديث رقم: 38792 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٢٨ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا سفيان قال: حدثنا سلمة بن كهيل عن أبي (الزعراء) (١) عن عبد اللَّه أنه ذكر عنده الدجال فقال عبد اللَّه: تفترقون أيها الناس لخروجه ثلاث فرق: فرقة تتبعه، وفرقة تلحق بأرض آبائها بمنابت (الشيح) (٢) ، وفرقة تأخذ شط هذا الفرات فيقاتلهم ويقاتلونه حتى يجتمع المؤمنون (بغربي) (٣) الشام فيبعثون إليه طليعة فيهم فارس على فرس أشقر أو (فرس) (٤) ⦗٣٩٥⦘ أبلق، فيقتلون لا يرجع منهم بشر (٥) . - قال سلمة: فحدثني أبو صادق عن ربيعة بن (ناجد) (٦) أن عبد اللَّه قال: فرس أشقر (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن کھیل ابی الزعراء سے اور وہ حضرت عبداللہ سے نقل کرتے ہیں ان کے پاس دجال کا ذکر کیا گیا حضرت عبداللہ نے فرمایا اے لوگو اس کے خروج کے وقت تم تین گروہوں میں بٹ جاؤ گے ایک گروہ اس کی پیروی کرے گا اور ایک گروہ اپنے آباؤ اجداد کی زمین میں گھاس اگنے کی جگہوں پر چلاجائے گا اور ایک گروہ اس فرات کا کنارہ پکڑے گا۔ وہ (دجال) ان سے لڑائی کرے گا اور وہ (لوگ) اس سے لڑائی کریں گے یہاں تک کہ مومنین شام کے مغربی جانب جمع ہوجائیں گے وہ اس کی طرف آگے جانے والے لشکر کو بھیجیں گے ان میں ایک سوار ہوگا سفید سرخی کے گھوڑے پر یا چتکبرے گھوڑے پر سوار ہوگا وہ سارے قتل کردیے جائیں گے ان میں سے کوئی انسان نہیں لوٹے گا۔ سلمہ نے فرمایا مجھ سے ابو صادق نے بیان کیا ربیعہ بن ناجد سے کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا سفید سرخی مائل گھوڑا ہوگا پھر حضر ت عبداللہ نے فرمایا کہ اہل کتاب کہتے ہیں مسیح عیسیٰ بن مریم اتریں گے اور اسے قتل کریں گے ابو الزعراء نے فرمایا کہ میں نے حضرت عبداللہ کو اہل کتاب سے اس حدیث کے علاوہ کوئی حدیث نقل کرتے ہوئے نہیں سنا۔ پھر حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ پھر یاجوج ماجوج نکلیں گے وہ زمین میں اتراتے پھریں گے اور زمین میں فساد پھلائیں گے پھر حضرت عبداللہ نے پڑھا { وَہُمْ مِنْ کُلِّ حَدَبٍ یَنْسِلُونَ } اور وہ ہر اونچی جگہ سے بھاگتے ہوئے آئیں گے حضرت عبداللہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ ان پر ایک کیڑابھیجیں گے اونٹ کے ناک میں پیدا ہونے والے کیڑے کی طرح وہ ان کے کانوں اور ان کے نتھنوں میں داخل ہوجائے گا وہ اس سے مرجائیں گے ارشاد فرمایا کہ ان سے زمین متعفن ہوجائے گی اللہ تعالیٰ سے فریاد کی جائے گی پس اللہ تعالیٰ ان پر بارش اتاریں گے اور اللہ تعالیٰ سخت ٹھنڈی ہوا چھوڑیں گے پس وہ زمین پر کوئی مومن نہیں چھوڑے گی مگر اسے یہ ہوا الٹ پلٹ کر دے گی ارشاد فرمایا پھر شریر لوگوں پر قیامت قائم ہوگی۔ ارشاد فرمایا پھر زمین و آسمان کے درمیان فرشتہ صور لے کر کھڑا ہوگا اور اس صور میں پھونکے گا راوی نے کہا کہ صور سینگ ہے ارشاد فرمایا کہ آسمانوں اور زمینوں میں اللہ کی مخلوق نہیں باقی رہے گی مگر وہ مرجائے گی مگر جس کے بارے میں اللہ چاہے پھر وہ اللہ چاہے فرمایا کہ پھر دونوں نفخوں کے درمیان اتنا وقت ہوگا جتنا کہ وقت ہونا اللہ چاہیں گے (راوی نے فرمایا) کہ اللہ تعالیٰ عرش کے نیچے سے پانی پھینکیں گے مردوں کی منی کی طرح ارشاد فرمایا کہ آدمی کی اولاد مں ی سے کوئی مخلوق نہیں بچے گی مگر اس سے (پانی سے) کچھ اسے پہنچے گا پس ان کے جسم اور ان کا گوشت اس پانی سے دوبارہ حیات یافتہ ہوگا جیسا کہ زمین تیزی سے سبزہ اگاتی ہے۔ پھر حضرت عبداللہ نے یہ آیت تلاوت کی ترجمہ اور اللہ وہ ذات ہے جو ہواؤں کو بھیجتی ہے وہ ہوائیں بادلوں کو اٹھاتی ہیں پس ہم اس کو ہانکتے ہیں مردہ شہر کی طرف پس ہم اس سے زمین کو زندہ کرتے ہیں اس کے مرے پیچھے اس طرح دوبارہ زندہ کیا جائے گا پھر ارشاد فرمایا پھر زمین و آسمان کے درمیان فرشتہ صور لے کر کھڑا ہوگا اس کو پھونکے گا پھر ہر روح اپنے جسم کی طرف چلے گی اور اس میں داخل ہوجائے گی فرمایا پھر کھڑے ہوں گے اور ایک آدمی کی طرح زندہ ہوں گے اور رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ مخلوق کے لیے ایک صورت میں ظاہر ہوں گے اور ان لوگوں کو ملیں گے پس مخلوق میں سے جو کوئی اللہ کے علاوہ کسی اور چیز کی عبادت کرتا ہوگا ان میں سے کوئی بھی نہیں رہے گا مگر وہ چیز اس کے لیے بلند کی جائے گی وہ اس کے پیچھے چلے گا پس یہود سے ملیں گے اور کہیں گے تم کن کی عبادت کرتے ہو وہ کہیں گے ہم عزیر کی عبادت کرتے ہیں پس اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کیا تمہیں پانی پسند ہے وہ کہیں گے جی ہاں (ارشاد فرمایا) اللہ تعالیٰ ان کو جہنم دکھائیں گے اور وہ سراب کی طرح ہوگی (سراب سے مراد ریت جو دھوپ میں پانی دکھائی دیتی ہے) پھر حضرت عبداللہ نے آیت تلاوت کی ترجمہ اور ہم اس دن کفار کے سامنے جہنم کو لائیں گے۔ پھر نصاریٰ سے ملیں گے اور پوچھیں گے تم کس کی عبادت کرتے ہو وہ کہیں گے حضرت مسیح (عیسیٰ) کی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ کیا تمہیں پانی پسند ہے وہ کہیں گے جی ہاں اللہ تعالیٰ انہیں جہنم دکھائیں گے اور وہ سراب (وہ چمکیلی ریت جو دھوپ کی روشنی سے پانی دکھائی دے) ہوگی۔ پھر فرمایا کہ پھر تمام وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کی عبادت کیا کرتے تھے ان کے ساتھ یہی معاملہ ہوگا۔ پھر حضرت عبداللہ نے آیت پڑھی ترجمہ:۔ ان کو ٹھہراؤ کیونکہ ان سے پوچھا جائے گا یہاں تک کہ مسلمانوں کی جماعت سامنے آئے گی اللہ تعالیٰ پوچھیں گے کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟ وہ کہیں گے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے؟ راوی کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ کیا تم اللہ تعالیٰ کو [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40428]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40428، ترقيم محمد عوامة 38792)
حديث رقم: 38793 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٣٢ - حدثنا أبو معاوية وابن نمير عن موسى الجهني عن زيد العمي عن أبي الصديق الناجي عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يكون في أمتي المهدي إن طال عمره أو قصر عمره يملك سبع سنين أو ثماني سنين أو تسع سنين، فيملوها قسطا وعدلا كما ملئت جورا، وتمطر السماء مطرها وتخرج الأرض بركتها، قال: وتعيش أمتي في زمانه عيشا لم تعشه قبل ذلك" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری امت میں مہدی ہوں گے ان کی عمر لمبی ہو یا ان کی عمر چھوٹی ہو وہ زمین پر سات سال یا آٹھ سال یا نوسال حکومت کریں گے پس وہ زمین کو عدل اور انصاف سے بھر دیں گے جیسا کہ اسے ظلم سے بھر دیا گیا تھا اور پھر آسمان سے بارش اترے گی اور زمین اپنی برکت نکالے گی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت ان کے زمانے میں ایسی زندگی گزارے گی جو اس سے پہلے اس نے نہ گزاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40432]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40432، ترقيم محمد عوامة 38793)
حديث رقم: 38794 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٣٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عطية عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يخرج رجل من أهل بيتي عند انقطاع من الزمان وظهور من الفتن ⦗٤٠١⦘ يكون عطاؤه حثيا" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا میرے اہل بیت میں سے ایک آدمی اخیر زمانے میں فتنوں کے ظاہر ہونے کے وقت نکلے گا۔ ان کی عطا ہاتھ بھر کر ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40433]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40433، ترقيم محمد عوامة 38794)
حديث رقم: 38795 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٣٤ - حدثنا أبو معاوية عن داود عن أبي نضرة عن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يخرج في آخر الزمان خليفة يعطي الحق بغير عدد" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اخیر زمانے میں ایسے خلیفہ نکلیں گے جو حق بغیر شمار کے عطا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40434]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40434، ترقيم محمد عوامة 38795)
حديث رقم: 38796 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٣٥ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن أبي معبد عن ابن عباس (قال) (١) : لا تمضي الأيام والليالي حتى يلي منا أهل البيت فتى لم تلبسه الفتن ولم يلبسها قال: قلنا: يا (أبا) (٢) (العباس) (٣) تعجز عنها مشيختكم وينالها (شبابكم؟) (٤) قال: هو أمر اللَّه يؤتيه من يشاء (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ دن اور راتیں نہیں گزریں گی یہاں تک کہ ہم اہل بیت سے ایک جوان والی بنیں گے جن کو فتنے اشتباہ میں نہ ڈالیں گے اور نہ وہ فتنوں کو مشتبہ کریں گے راوی نے فرمایا کہ ہم نے عرض کیا اے ابو العباس کیا تمہارے بوڑھے ان سے (ملنے سے) عاجز ہوجائیں گے اور تمہارے جوان ان کو پالیں گے انہوں نے فرمایا وہ اللہ کا امر ہے جسے چاہے عطا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40435]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40435، ترقيم محمد عوامة 38796)
حديث رقم: 38797 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٣٦ - حدثنا وكيع عن فضيل بن مرزوق سمعه من ميسرة بن حبيب عن المنهال عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: منا (ثلاثة) (١) : (منا) (٢) (السفاح) (٣) و (منا) (٤) المنصور ومنا المهدي (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے انہوں نے فرمایا ہم میں سے تین آدمی ہوں گے ہم میں سے سفاح ہوگا اور ہم میں سے منصور ہوگا اور ہم میں سے مہدی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40436]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40436، ترقيم محمد عوامة 38797)
حديث رقم: 38798 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٣٧ - حدثنا يعلى بن عبيد عن الأجلح عن عمار الدهني عن سالم عن عبد اللَّه بن عمرو قال: يا أهل الكوفة، أنتم أسعد الناس بالمهدي (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ اے کوفہ والو تم مہدی کی وجہ سے لوگوں میں سب سے زیادہ خوش بخت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40437]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40437، ترقيم محمد عوامة 38798)
حديث رقم: 38799 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٣٨ - حدثنا الفضل بن دكين وأبو داود عن ياسين العجلي عن إبراهيم بن محمد بن الحنفية عن أبيه عن علي عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"المهدي منا أهل البيت يصلحه اللَّه في ليلة" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے ارشاد فرمایا کہ مہدی ہم میں سے یعنی اہل بیت میں سے ہوں گے ایک رات میں (امارت و خلافت کے لیے) اللہ تعالیٰ ان کو صلاحیت دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40438]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40438، ترقيم محمد عوامة 38799)
حديث رقم: 38800 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٣٩ - حدثنا وكيع عن ياسين عن إبراهيم بن محمد (عن أبيه) (١) عن علي مثله ولم يرفعه (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس اوپر والی روایت کی مثل منقول ہے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے (اس کو) مرفوعاً نقل نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40439]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40439، ترقيم محمد عوامة 38800)
حديث رقم: 38801 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٤٠ - حدثنا الوليد بن عتبة عن زائدة عن ليث عن مجاهد قال: المهدي عيسى ابن مريم.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ مہدی وہ عیسیٰ ابن مریم ہیں (فائدہ: اس روایت میں عیسیٰ کو مہدی قرار دیا گیا اس سے وہ مہدی ہیں جن کا نام محمد بن عبداللہ ہے ان کی نفی لازم نہیں آتی کیونکہ حضرت عیسیٰ ہدایت یافتہ لوگوں اور عصمت و علو منزلت والے انبیائ کی جماعت میں سے ہیں لہذا مہدی ہونا لغوی معنیٰ کے اعتبار سے ہے۔ ورنہ حضرت عیسیٰ اور مہدی کا دو الگ الگ شخصیتیں ہونا روز روشن کی طرح بیشمار احادیث صحیحہ اور متواترہ سے ثابت ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40440]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40440، ترقيم محمد عوامة 38801)
حديث رقم: 38802 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٤١ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا فطر عن (عاصم عن) (١) زر عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تذهب الدنيا حتى يبعث اللَّه رجلا من أهل بيتي يواطئ اسمه اسمي، واسم أبيه اسم أبي" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دنیا ختم نہیں ہوگی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ میرے اہل بیت میں سے ایک مرد کو بھیجیں گے جس کا نام میرے نام کے موافق ہوگا (مراد حضرت مہدی جن کا نام محمد بن عبداللہ ہوگا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40441]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40441، ترقيم محمد عوامة 38802)
حديث رقم: 38803 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٤٢ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا فطر عن القاسم بن أبي بزة عن ⦗٤٠٣⦘ أبي الطفيل عن علي عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لو لم يبق من الدهر إلا يوم لبعث اللَّه رجلا من أهل بيتي يملؤها عدلا كما ملئت جورا" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر (دنیا کے) زمانے کا ایک دن ہی باقی رہے تو اللہ تعالیٰ ایک آدمی کو بھیجیں گے میرے اہل بیت سے جو زمین کو انصاف سے بھر دے گا جیسا کہ اسے ظلم سے بھر دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40442]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40442، ترقيم محمد عوامة 38803)
حديث رقم: 38804 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٤٣ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن ابن سيرين قال: المهدي من هذه الأمة، وهو الذي يؤم عيسى بن مريم.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن سیرین سے روایت ہے کہ ارشاد فرمایا کہ مہدی اس امت میں سے ہیں اور وہ وہی ہیں جو حضرت عیسیٰ ابن مریم کی امامت کروائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40443]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40443، ترقيم محمد عوامة 38804)
حديث رقم: 38805 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٤٤ - حدثنا أبو أسامة عن عوف عن محمد قال: يكون في هذه الأمة خليفة لا يفضل عليه أبو بكر ولا عمر.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عوف حضرت محمد بن سیرین سے نقل کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ اس امت میں ایک خلیفہ ہوں گے ان پر ابوبکر اور عمر کو فضیلت نہیں دی جاسکتی ہے (مراد یہ ہے کہ اخیر زمانے میں اس امت میں ا ن کے آثار صلاح اور افراد امت میں عدل و انصاف کی اشاعت میں شنخی سے مماثلت ہوگی ورنہ شیخین کی تفضیل حتمی بات ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40444]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40444، ترقيم محمد عوامة 38805)
حديث رقم: 38806 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٤٥ - حدثنا وكيع عن فضيل بن مرزوق عن عمران بن ظبيان عن حُكَيْم بن سعد قال: لما قام سليمان (١) فأظهر ما أظهر قلت لأبي (تحيي) (٢) : هذا المهدي الذي يذكر؟ قال: لا، ولا (المتشبه) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن ظبیان حکیم بن سعد سے روایت ہے عمران بن ظبیان نے فرمایا کہ جب سلیمان بن عبدالملک نے حکومت سنبھالی تو انہوں نے نے ظاہر کیے اپنے کارنامے (عمران بن ظبیان نے کہا) میں نے کہا ابی تحیی سے (یعنی حکیم بن سعد سے) کہ یہ مہدی ہے جس کا ذکر کیا جاتا ہے انہوں نے فرمایا نہیں اور نہ ہی یہ ان کے مشابہہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40445]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40445، ترقيم محمد عوامة 38806)
حديث رقم: 38807 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٤٦ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة قال: قلت لطاوس: عمر بن عبد العزيز المهدي؟ قال: قد كان مهديًا وليس به، إن النهدي إذا كان زيد المحسن في إحسانه، و (تيب) (١) عن المسيء من إساءته، وهو يبذل المال ويشتد على العمال ويرحم المساكين.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن میسرہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت طاؤس سے عرض کیا کہ عمر بن عبدالعزیز مہدی ہیں انہوں نے فرمایا کہ مہدی تو تھے (یعنی ہدایت یافتہ) اور وہ مہدی نہیں تھے کیونکہ مہدی جب ہوں گے تو نیک آدمی کو نیکی میں بڑھا دیا جائے گا اور گنہگار گناہ سے توبہ کرے گا وہ مال خرچ کریں گے اور عاملوں پر سختی کریں گے اور مساکین پر رحم کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40446]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40446، ترقيم محمد عوامة 38807)
حديث رقم: 38808 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٤٤٧ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا موسى الجهني قال: حدثني عمر ابن قيس الماصر قال: حدثني مجاهد قال: حدثني فلان رجل من أصحاب النبي ⦗٤٠٤⦘ صلى الله عليه و آله وسلم (١) أن المهدي لا يخرج حتى تقتل النفس الزكية؛ فإذا قتلت النفس الزكية غضب عليهم من في السماء ومن في الأرض، فأتى الناس المهدي، فزفوه كما تزف العروس إلى زوجها ليلة عرسها، وهو يملأ الأرض قسطا وعدلا وتخرج الأرض نباتها وتمطر السماء مطرها، وتنعم أمتي في ولايته نعمة لم (تنعمها) (٢) قط (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے روایت ہے انہوں نے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ مہدی کا خروج نہیں ہوگا یہاں تک کہ پاکیزہ جان کو قتل کردیا جائے گا جب پاکیزہ جان کو قتل کردیا جائے گا تو ان پر جو آسمانوں میں ہیں اور زمینوں میں ہیں وہ غضبناک ہوں گے تو لوگ حضرت مہدی کے پاس آئیں گے وہ ان کو لے جائیں گے جیسے کہ دلہن کو اس کے شوہر کے گھر اس کی شادی کی رات لے جایا جاتا ہے وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے اور زمین اپنی نباتات کو نکالے گی اور آسمان بارش برسائے گا اور میری امت اس کی امارت مں ا اتنی آسودہ حال ہوگی کہ اس سے پہلے کبھی اتنی آسودہ حال نہیں ہوئی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40447]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40447، ترقيم محمد عوامة 38808)