☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في فتنة الدجال
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الفتن← ما ذكر في فتنة الدجال
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 199
صفحة 3 من 10
حديث رقم: 38650 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٢٨٢ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سعيد عن أبي هريرة رفعه قال: إلا تقوم الساعة حتى ينزل عيسى ابن مريم (١) حكما مقسطا وإماما عادلا، فيكسر الصليب، ويقتل الخنزير، ويضع الجزية ويفيض المال حتى لا يقبله أحد" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ مرفوعاً نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ عیسیٰ بن مریم اتریں گے انصاف کرنے والے فیصل اور عادل امام ہوں گے پس صلیب توڑیں گے اور خنزیر کو قتل کریں گے اور جزیہ اٹھا دیں گے اور مال کثرت سے ہوجائے گا یہاں تک کہ اسے کوئی بھی قبول نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40282]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40282، ترقيم محمد عوامة 38650)
حديث رقم: 38651 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٢٨٣ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن حنظلة الأسلمي قال: سمعت أبا هريرة يقول: والذي نفس محمد بيده (ليهلن) (١) ابن مريم بفج الروحاء حاجا أو معتمرا أو ليثنيهما (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے حضرت عیسیٰ بن مریم مقام فج الروحاء سے حج یا عمرے کا احرام باندھیں گے یا دونوں کو ملا کر دونوں کا احرام باندھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40283]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40283، ترقيم محمد عوامة 38651)
حديث رقم: 38652 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٢٨٤ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن حسان بن المخارق عن (عقار) (١) بن المغيرة عن أبي هريرة قال: إن المساجد (لتجدد) (٢) لخروج المسيح وإنه سيخرج فيكسر الصليب، ويقتل الخنزير، ويؤمن به من أدركه، فمن أدركه منكم (فليقرئه) (٣) مني السلام، ثم التفت إليَّ فقال: يا ابن أخي! إني أراك من أحدث القوم، فإن أدركته (فأقرئه) (٤) مني السلام (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا مسجدیں حضرت عیسیٰ کے آنے پر نئی ہوں گی وہ عنقریب نکلیں گے اور صلیب کو توڑیں گے اور خنزیر کو قتل کریں گے اور ان پر ایمان لائے گا جو ان کو پائے گا جو کوئی تم میں سے ان کو پالے تو ان کو میری جانب سے سلام کہے پھر میری طرف متوجہ ہوئے (یہ راوی حضرت عقار بن مغیرہ کا قول ہے) اور فرمایا اے بھتیجے! میں تمہیں لوگوں میں سب سے زیادہ نو عمر سمجھتا ہوں۔ لہٰذا اگر تو ان کو پالے تو ان کو میرا سلام کہنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40284، ترقيم محمد عوامة 38652)
حديث رقم: 38653 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٢٨٥ - حدثنا أبو الأحوص عن سماك قال: سمعت إبراهيم يقول: إن المسيح خارج فيكسر الصليب، ويقتل الخنزير، ويضع الجزية.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سماک سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابراہیم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ بلاشبہ حضرت عیسیٰ نکلنے والے ہیں وہ صلیب کو توڑ دیں گے اور خنزیر کو قتل کریں گے اور جزیہ اٹھا دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40285]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40285، ترقيم محمد عوامة 38653)
حديث رقم: 38654 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٢٨٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: قال أبو بكر: هل بالعراق أرض يقال: لها خراسان؟ قالوا: نعم، قال: فإن الدجال يخرج منها (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابوبکر نے پوچھا کیا عراق میں ایسی زمین ہے جسے خراسان کہا جاتا ہے لوگوں نے عرض کیا جی ہاں تو حضرت ابوبکر نے ارشاد فرمایا یقینا وہاں سے دجال نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40286]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40286، ترقيم محمد عوامة 38654)
حديث رقم: 38655 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٢٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حُدثت عن روح بن عبادة عن ابن أبي (عروبة عن أبي) (١) التياح عن المغيرة بن سبيع عن عمرو بن حريث عن أبي بكر عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"الدجال يخرج من خراسان" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حضرت ابوبکر روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا دجال خراسان سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40287]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40287، ترقيم محمد عوامة 38655)
حديث رقم: 38656 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٢٨٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا محمد بن إسحاق عن محمد بن إبراهيم عن أبي هريرة قال: يهبط الدجال من (خوز و) (١) كرمان معه ثمانون ألفا عليهم الطيالسة، (ينتعلون) (٢) الشعر كأن وجوههم مجان مطرقة (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا کہ دجال مقام خوز اور کرمان سے اترے گا اس کے ساتھ اسی ہزار لوگ ہوں گے جن پر سبز رنگ کی چادریں ہوں گی ان کے بال ان کے پاؤں تک ہوں گے اور ان کے چہرے گویا کہ پھولی ہوئی ڈھال کی طرح ہوں گے (یعنی وہ ڈھال جس پر کرتے لپٹے ہوں) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40288، ترقيم محمد عوامة 38656)
حديث رقم: 38657 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٢٨٩ - حدثنا عبدة بن سليمان ووكيع عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن (حوط) (١) العبدي قال عبد اللَّه: إن أذن حمار الدجال لتظل سبعين ألفا (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا یقینا دجال کے گدھے کے کان ستر ہزار کو ڈھانپ لیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40289]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40289، ترقيم محمد عوامة 38657)
حديث رقم: 38658 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٢٩٠ - حدثنا المحاربي عن ليث عن بشر عن أنس قال: إن بين يدي الدجال لستا وسبعين (دجالا) (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے انہوں نے فرمایا بلاشبہ دجال سے پہلے ستر سے اوپر دجال ہوں گے (یعنی چھوٹے دجال) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40290]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40290، ترقيم محمد عوامة 38658)
حديث رقم: 38659 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٢٩١ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن (عمير) (١) عن جابر ابن سمرة عن نافع بن عتبة بن أبي وقاص عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"تقاتلون جزيرة العرب فيفتحها اللَّه، (ثم تقاتلون فارس فيفتحها اللَّه) (٢) ، ثم تقاتلون الروم فيفتحها اللَّه، ثم تقاتلون الدجال فيفتحه اللَّه" قال جابر: فلا يخرج الدجال حتى تفتح الروم (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع بن عتبہ بن ابی وقاص سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم جزیرۃ العرب سے لڑائی کرو گے اللہ تعالیٰ فتح عطا فرمائیں گے پھر تم فارس والوں سے لڑائی کرو گے اللہ تعالیٰ فتح عطا فرمائیں گے پھر تم روم والوں سے لڑائی لڑوگے اللہ تعالیٰ تمہیں فتح عطا فرمائیں گے پھر تم دجال سے لڑائی کرو گے اللہ تعالیٰ اس پر تمہیں فتح عطا کریں گے حضرت جابر بن سمرہ نے فرمایا دجال خروج نہیں کرے گا یہاں تک کہ روم فتح ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40291، ترقيم محمد عوامة 38659)
حديث رقم: 38660 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٢٩٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك عن ربعي بن (حراش) (١) قال: قال عقبة بن (عمرو) (٢) لحذيفة: ألا تحدثنا بما سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؟ قال: بلى، سمعته يقول:"إن مع الدجال إذا خرج (ماءًا ونارًا) (٣) ، فأما الذي ⦗٣٤١⦘ يرى الناس ماءً فنار تحرق، وأما الذي يرى الناس أنه نار فماء عذب بارد، فمن أدرك منكم ذلك فليقع في الذي يرى أنه نار فإنه ماء عذب بارد"، قال عقبة: وأنا سمعته يقول ذلك (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ربعی بن حراش سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت عقبہ بن عمرو نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے کہا کیا ہمیں وہ باتیں نہیں سناتے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنیں انہوں نے فرمایا کیوں نہیں میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ دجال جب نکلے گا تو اس کے ساتھ پانی اور آگ ہوگی باقی وہ جسے لوگ آگ خیال کریں گے وہ میٹھا اور ٹھنڈا پانی ہوگا جو تم میں سے یہ صورتحال پالے تو وہ جسے آگ سمجھ رہا ہے اس میں گرجائے یقینا وہ میٹھا ٹھنڈا پانی ہوگا حضرت عقبہ نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسے ہی فرماتے ہوئے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40292]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40292، ترقيم محمد عوامة 38660)
حديث رقم: 38661 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٢٩٣ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن منصور عن مجاهد قال: حدثنا جنادة ابن أبي أمية الدوسي قال: (١) دخلت أنا وصاحب (لي) (٢) على رجل من أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، قال: (فقلنا) (٣) : حدثنا ما سمعت من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ولا تحدثنا عن غيره، وإن كان عندك مصدقًا، قال: نعم، قام فينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ذات يوم فقال:"أنذركم الدجال، أنذركم الدجال، أنذركم الدجال، فإنه لم يكن نبي إلا (و) (٤) (قد) (٥) (أنذره) (٦) أمته، (وإنه) (٧) فيكم أيتها الأمة، وإنه جعد آدم ممسوح العين اليسرى، وإن معه جنة ونارا، فناره جنة وجنته نار، وإن معه نهر ماء وجبل خبز، وإنه يسلط على نفس فيقتلها ثم (يحييها) (٨) ، لا يسلط على غيرها، وإنه (يمطر) (٩) السماء ولا تنبت الأرض؛ وإنه يلبث في الأرض أربعين صباحا حتى يبلغ (منها) (١٠) كل منهل، ⦗٣٤٢⦘ وإنه لا يقرب أربعة مساجد: مسجد الحرام، ومسجد الرسول (١١) ، و (مسجد) (١٢) المقدس والطور، وما شبه عليكم من الأشياء فإن اللَّه ليس بأعور" -مرتين (١٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جنادہ بن ابی امیہ دوسی سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں اور میرا ایک ساتھی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک کے پاس گیا فرمایا کہ ہم نے کہا ہم سے وہ بیان کریں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے اور کسی سے کوئی بات بیان نہ کریں اگر چہ وہ تمہارے نزدیک سچا ہو انہوں نے فرمایا ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دن ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں بلاشبہ کوئی بھی نبی نہیں گزرے مگر انہوں نے اپنی امت کو ڈرایا اور اے امت بلاشبہ وہ تمہارے اندر ہوگا بلاشبہ وہ گنگھریالے بالوں والا ہے گندمی رنگ والا ہے اور اس کی دائیں آنکھ مٹی ہوئی ہوگی اور اس کے ساتھ جنت اور آگ ہوگی اس کی آگ جنت ہوگی اور اس کی جنت آگ ہوگی اور بلاشبہ اس کے ساتھ پانی کی نہر اور روٹی کا پہاڑ ہوگا اور اسے ایک جان پر مسلط کیا جائے گا وہ اسے قتل کرے گا پھر اسے زندہ کرے گا کسی اور پر اسے مسلط نہیں کیا جائے گا وہ آسمان سے بارش اتارے گا اور زمین کوئی چیز نہیں اگائے گی اور وہ زمین میں چالیس صبحیں ٹھہرے گا یہاں تک کہ زمین میں ہر گھاٹ پر پہنچے گا اور وہ چار مساجد کے قریب نہیں جائے گا مسجد الحرام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد اور بیت المقدس کی مسجد اور طور کی مسجد اور کوئی چیز تم پر مشتبہ نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے یہ دو مرتبہ ارشاد فرمایا (اور وہ کانا ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40293، ترقيم محمد عوامة 38661)
حديث رقم: 38662 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٢٩٤ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد العزيز بن رفيع عن أبي عمرو الشيباني عن حذيفة قال: لا يخرج الدجال حتى لا يكون غائب أحب (إلى) (١) المؤمن خروجا منه، وما خروجه بأضر للمؤمن من حصاة يرفعها من الأرض، (وما) (٢) علم (أدناهم وأقصاهم) (٣) إلا سواء (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا دجال نہیں نکلے گا یہاں تک اس کا غائب ہونا مومن کو اس کے نکلنے سے زیادہ پسندیدہ نہیں ہوگا اور اس کا نکلنا مومن کو اس کنکری سے زیادہ نقصان نہیں پہنچائے گا جو زمین سے اٹھاتا ہے اور مومنین میں سے قریبوں اور دور والوں کا علم (دجال کے بارے میں) برابر ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40294]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40294، ترقيم محمد عوامة 38662)
حديث رقم: 38663 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٢٩٥ - قال (١) : حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير عن شهر بن حوشب قال: وإن عبد اللَّه جالسا وأصحابه، فارتفعت أصواتهم، قال: فجاء حذيفة فقال: ما هذه الأصوات يا ابن أم عبد؟ قال: يا (أبا) (٢) عبد اللَّه! ذكروا الدجال وتخوفناه؛ فقال حذيفة: واللَّه ما أبالي أهو لقيت أم هذه العنز السوداء، -قال عبد الملك: لعنز تأكل النوى في جانب المسجد-، قال: فقال له عبد اللَّه؛ لم؟ للَّه أبوك، قال حذيفة: لأنا قوم مؤمنون وهو امرؤ كافر، وإن اللَّه (سيعطينا) (٣) عليه النصر والظفر، وأيم اللَّه! لا يخرج حتى يكون ⦗٣٤٣⦘ خروجهُ أحبَ إلى المرء المسلم من (برد) (٤) الشراب على الظماء، فقال عبد اللَّه: لم؟ (٥) (للَّه) (٦) أبوك، فقال حذيفة: من شدة البلاء وجنادع الشر (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شہر بن حوشب سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود اور ان کے ساتھی بیٹھے تھے ان کی آوازیں بلند ہوگئیں راوی نے فرمایا حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور فرمایا اے ابن ام عبد یہ آوازیں کیسی ہیں انہوں نے فرمایا اے ابو عبداللہ انہوں نے دجال کا تذکرہ چھیڑا اور ہم اس سے ڈر گئے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ کی قسم میں پروا نہیں کرتا کہ میں اس سے ملوں یا اس سیاہ بکری کے بچے سے عبدالملک راوی کہتے ہیں اس بکری کے بچے کے بارے میں کہا جو مسجد کی ایک جانب میں کھجور کی گٹھلیاں کھا رہا تھا راوی نے کہا حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے حضرت عبداللہ نے کہا کیوں اللہ کی جانب سے آپ کے باپ کی خوبی حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہم مومن لوگ ہیں اور وہ کافر آدمی ہیں اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کے خلاف نصرت اور کامیابی عطا کریں گے اور اللہ کی قسم وہ نہیں نکلے گا یہاں تک کہ اس کا نکلنا مسلمان آدمی کے لیے پیاس میں مشروب کی ٹھنڈک سے زیادہ محبوب ہوگا حضرت عبداللہ نے پوچھا کس وجہ سے اللہ کی جانب سے خوبی ہے آپ کے باپ کے لیے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا مصیبتوں کی شدت اور برائی کی آفات کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40295، ترقيم محمد عوامة 38663)
حديث رقم: 38664 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٢٩٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا سليمان التيمي عن أبي نضرة عن جابر بن عبد اللَّه أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لقي ابن صياد ومعه أبو بكر وعمر، أو قال: رجلان، فقال (له) (١) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أتشهد أني رسول اللَّه؟"، (فقال) (٢) ابن صياد: أتشهد أني رسول اللَّه؟ (فقال رسول اللَّه) (٣) صلى الله عليه و آله وسلم:"آمنت باللَّه (ورسوله) (٤) "، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٥) :"ما ترى؟" فقال ابن صياد: أرى عرشا على الماء، فقال له رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ترى عرش إبليس على البحر؟" قال:"ما ترى؟" قال: أرى (صادقين) (٦) أو كاذبين، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لبس عليه (لبس عليه) (٧) فدعوه" (٨) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابن صیاد سے ملے اور آپ کے ساتھ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر تھے یا فرمایا دو آدمی تھے اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں ابن صیاد نے جواب میں کہا کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم کیا دیکھتے ہو ابن صیاد نے کہا میں عرش کو پانی پر دیکھتا ہوں اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم ابلیس کے تخت کو سمندر پر دیکھ رہے ہو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا تم کیا دیکھتے ہو اس نے کہا دو سچے یا دو جھوٹے دیکھتا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس پر معاملہ مشتبہ ہوگیا اس پر معاملہ مشتبہ ہوگیا پس اسے چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40296، ترقيم محمد عوامة 38664)
حديث رقم: 38665 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٢٩٧ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا هشام بن عروة عن فاطمة بنت المنذر عن أسماء قالت: أتيت (عائشة) (١) فإذا الناس قيام وإذا هي تصلي، ⦗٣٤٤⦘ (فقلت) (٢) : ما شأن الناس؟ فأشارت بيدها نحو السماء، أو قالت: سبحان اللَّه، فقلت: (آية؟) (٣) (فأشارت) (٤) برأسها: أن نعم، فأطال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقمت حتى تجلاني الغشي، وجعلت (أصبّ) (٥) على رأسي الماء، (قالت) (٦) : (فحمد) (٧) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (اللَّه) (٨) (وأثنى) (٩) عليه بما هو أهله وقال:"ما من شيء لم أكن رأيته إلا قد رأيته في مقامي (هذا) (١٠) ، حتى الجنة والنار، وقد أوحي (إلي) (١١) أنكم تفتنون في القبور مثل أو قريبًا - (لا) (١٢) أدري أي ذلك قالت أسماء- من فتنة الدجال" (١٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسمائ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی تو لوگ قیام میں کھڑے تھے اور وہ نماز پڑھ رہی تھیں میں نے عرض کیا لوگوں کی کیا حالت ہے انہوں نے ہاتھ سے آسمان کی طرف اشارہ کیا یا انہوں نے سبحان اللہ کہا میں نے عرض کیا کیا نشانی ہے انہوں نے سر سے اشارہ کیا کہ ہاں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لمبا قیام کیا (یہ نماز کسوف کا موقع تھا) میں کھڑی رہی یہاں تک کہ مجھے غشی ہوگئی میں اپنے سر پر پانی ڈالنا شروع ہوگئی حضرت اسماء نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ کی تعریف کی اور جس کا اہل ہے وہ اس کی تعریف و ثنا کی اور ارشاد فرمایا کوئی بھی چیز جو میں نے نہیں دیکھی تھی وہ میں نے اپنے اس مقا م میں دیکھی یہاں تک کہ جنت اور جہنم بھی اور مجھ پر یہ وحی کی گئی ہے تمہیں قبروں کے اندر فتنے میں مبتلا کیا جائے گا دجال کے فتنے کی مثل یا یوں فرمایا دجال کے فتنے کے قریب راوی فرماتے ہں ے مثل یا قریب کے الفاظ میں سے میں نہیں جانتا کہ حضرت اسمائ نے کیا ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40297]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40297، ترقيم محمد عوامة 38665)
حديث رقم: 38666 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٢٩٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي قيس عن الهيثم بن الأسود قال: خرجت وافدا في زمان معاوية، فإذا معه على السرير رجل أحمر كثير (غضون) (١) (الوجه) (٢) ، فقال لي معاوية: تدري من هذا؟ هذا عبد اللَّه بن عمرو، قال: فقال لي عبد اللَّه: ممن أنت؟ فقلت: من أهل العراق، قال: هل ⦗٣٤٥⦘ تعرف أرضا قبلكم (كثيرة) (٣) السباخ، يقال (لها) (٤) كوثى؟ قال: قلت: نعم، قال: (منها يخرج الدجال) (٥) ، قال: ثم قال: إن للأشرار بعد الأخيار عشرين ومائة سنة، لا يدري أحد من الناس متى يدخل أولها (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہیثم بن اسود سے روایت ہے انہوں نے فرمایا میں وفد کی صورت میں حضرت معاویہ کے زمانے میں نکلا پس ان کے ساتھ تخت پر ایک آدمی تھے جو سرخ رنگ والے چہرے پر بہت زیاد ہ شکن والے تھے مجھ سے حضرت معاویہ نے فرمایا جانتے ہو یہ کون ہیں یہ عبداللہ بن عمرو ہیں راوی نے فرمایا مجھ سے حضرت عبداللہ نے کہا تم کہاں سے ہو میں نے عرض کیا اہل عراق سے ہوں انہوں نے فرمایا کیا تم اپنی جانب بہت زیادہ سباخ والی زمین پہچانتے ہو جسے کو ثی کہا جاتا ہے فرمایا کہ میں نے عرض کیا جی ہاں انہوں نے فرمایا کہ وہیں سے دجال نکلے گا فرمایا کہ پھر حضرت عبداللہ نے فرمایا بلاشبہ شریر لوگوں کے لیے اچھے لوگوں کے بعد ایک سو بیس سال کا عرصہ ہوگا لوگوں میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اس کا پہلا (سال) کب داخل ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40298]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40298، ترقيم محمد عوامة 38666)
حديث رقم: 38667 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٢٩٩ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن واصل (على أبي وائل) (١) عن (المعرور) (٢) بن سويد (٣) قال: قال كعب: إن أشد أحياء العرب على الدجال لقومك -يعني بني تميم.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت معرور بن سوید سے روایت ہے کہ حضرت کعب نے ارشاد فرمایا عرب کے قبائل میں سے دجال پر سب سے زیادہ سخت تیری قوم ہے مراد بنو تمیم تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40299]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40299، ترقيم محمد عوامة 38667)
حديث رقم: 38668 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٣٠٠ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا (زهير عن الأسود بن قيس قال: حدثنا) (١) ثعلبة بن عباد العبدي من أهل البصرة أنه شهد يوما (خطبة) (٢) (لسمرة) (٣) ابن جندب، فذكر في خطبته حديثا عن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أنه قال:"واللَّه لا تقوم الساعة حتى يخرج ثلاثون كذابا آخرهم الأعور الدجال، ممسوح العين اليسرى كأنها عين أبي (تحيى) (٤) -أو: يحيى- لشيخ من الأنصار، وإنه متى يخرج فإنه يزعم أنه اللَّه، ⦗٣٤٦⦘ (فمن) (٥) (آمن) (٦) به وصدقه واتبعه فليس (ينفعه) (٧) صالح من عمل له سلف ومن كفر به وكذبه فليس يعاقب بشيء من عمله سلف، وإنه سيظهر على الأرض كلها إلا الحرم وبيت المقدس، وإنه (يحصر) (٨) المؤمنين في بيت المقدس، قال: فيهزمه اللَّه وجنوده حتى إن (جذم) (٩) الحائط (و) (١٠) أصل الشجرة ينادي: يا مؤمن! هذا كافر يستتر (بي) (١١) تعال اقتله، قال: ولن يكون (ذاك) (١٢) (كذاك) (١٣) حتى ترون أمورا (يتفاج) (١٤) شأنها في أنفسكم، (تساءلون) (١٥) بينكم: هل كان (نبيكم) (١٦) ذكر لكم منها ذكرا؟ وحتى تزول جبال عن (مراتبها) (١٧) ، ثم على أثر ذلك (القبض) (١٨) " -وأشار بيده قال: ثم شهدت له خطبة أخرى، قال: فذكر هذا الحديث ما قدم كلمة ولا أخرها (١٩) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ثعلبہ بن عباد عبدی جوا ہل بصرہ میں سے ہیں ان سے روایت ہے کہ وہ ایک دن حضرت سمرہ بن جندب کے خطبہ میں موجود تھے پس انہوں نے اپنے خطبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث بیان کی انہوں نے فرمایا اللہ کی قسم قیامت نہیں ہوگی یہاں تک کہ تیس دجال نکلیں گے ان میں سے آخری کانا دجال ہوگا اس کی دائیں آنکھ مٹی ہوئی ہوگی گویا کہ ابی تحیی یا ابو یحییٰ کی آنکھ کی طرح جو کہ انصار میں ایک بوڑھا تھا اور وہ جب نکلے گا وہ دعویٰ کرے گا کہ وہ اللہ ہے جو آدمی اس پر ایمان لے آیا اور اس کی تصدیق کی اور اس کی پیروی کرے گا پس اسے اس کے گزشتہ نیک عمل نفع نہ پہنچائیں گے اور جس آدمی نے اس کا انکار کیا اور اس کی تکذیب کی پس اسے اس کے گزشتہ (برے) عملوں پر سزا نہ دی جائے گی اور وہ ساری زمین پر غالب آجائے گا سوائے مسجد حرام اور بیت المقدس پر اور وہ مومنین کو بیت المقدس میں روک دے گا فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اسے اور اس کے لشکر کو شکست دیں گے یہاں تک کہ دیوار کی بنیاد یا فرمایا درخت کی جڑ پکارے گی اے مومن یہ کافر میرے پیچھے چھپا ہوا ہے آؤ اور اسے مار دو اور یہ اس طرح ہرگز نہیں ہوگا یہاں تک کہ تم دیکھو گے ایسے امور جنہیں تم اپنے نفسوں میں بھیڑیا سمجھتے ہو تم آپس میں پوچھو گے کیا تمہارے نبی نے اس سلسلہ میں کوئی تذکرہ کیا ہے اور یہاں تک کہ پہاڑ اپنی جگہوں سے ہٹ جائیں گے پھر اس کے بعد قبض ہوگی اور ہاتھ سے اشارہ کیا (قبض سے مراد واللہ اعلم عام موت اور قیامت کا وقوع ہے) راوی نے فرمایا پھر میں ان کے دوسرے خطبے میں شریک ہوا فرمایا کہ اسی حدیث کو ذکر کیا ایک بات نہ آگے کی اور نہ ہی پیچھے کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40300]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40300، ترقيم محمد عوامة 38668)
حديث رقم: 38669 مصنف ابن أبي شيبة
٤٠٣٠١ - حدثنا زيد بن الحباب قال: أخبرني معاوية بن صالح قال: أخبرني ربيعة بن يزيد الدمشقي عن عبد اللَّه بن عامر اليحصبي أنه سمع معاوية بن أبي سفيان يقول: من التبست عليه الأمور فلا يتبعن مشاقا ولا أعور العين -يعني الدجال (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ بن ابی سفیان سے روایت ہے انہوں نے فرمایا جس پر امور مشتبہ ہوجائیں وہ آنکھ سے کانے یعنی دجال کی پیروی نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40301، ترقيم محمد عوامة 38669)