☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في فتنة الدجال
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفتن← ما ذكر في فتنة الدجال
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 199
Page 5 of 10
Hadith No.: 38690 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٢٣ - حدثنا وكيع ومحمد بن بشر عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن (حوط) (١) العبدي قال: قال عبد اللَّه: إنّ أذنَ حمار الدجال (لتظل) (٢) سبعين ألفًا (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ بلاشبہ دجال کے گدھے کے کان ستر ہزار کو ڈھانپ لیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40323]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40323، ترقيم محمد عوامة 38690)
Hadith No.: 38691 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٢٤ - حدثنا وكيع عن فطر عن أبي الطفيل عن رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال: يخرج الدجال على (حمار) (١) ، رجس (على رجس) (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو الطفیل نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صحابی سے نقل کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ دجال گدھے پر سوار ہوکر نکلے گا گندگی پر گندگی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40324]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40324، ترقيم محمد عوامة 38691)
Hadith No.: 38692 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٢٥ - قال: وحدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن هشام بن عروة عن وهب ابن كيسان عن عبيد بن عمير قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ليصحبنَّ الدجال قومٌ يقولون: إنا لنصحبه، وانا لنعلم أنه كذاب، (ولكنا) (١) إنما نصحبه لنأكل من الطعام ونرعى من الشجر، وإذا نزل غضب اللَّه نزل عليهم كلهم" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا دجال کے ساتھ کچھ لوگ ہوجائیں گے وہ کہیں گے ہم اس کے ساتھ ہوتے ہیں ہم جانتے ہیں کہ وہ جھوٹا ہے لیکن ہم تو اس کے ساتھ اس وجہ سے ہوتے ہیں کہ ہم کھانا کھائیں اور درختوں سے چرائں م اور جب اللہ کا غضب اترے گا تو ان سب پر اترے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40325]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40325، ترقيم محمد عوامة 38692)
Hadith No.: 38693 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٢٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي المقدام عن زيد بن وهب عن عبد اللَّه قال: يخرج الدجال من كوثى (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے انہوں نے فرمایا دجال مقام کو ثی سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40326]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40326، ترقيم محمد عوامة 38693)
Hadith No.: 38694 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٢٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة عن أبي صادق قال: قال عبد اللَّه: إني لأعلم أول أهل (أبيات) (١) يقرعهم الدجال: أنتم أهل الكوفة (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے فرمایا کہ میں پہلے ان گھر والوں کو جانتا ہوں جن کا دروازہ دجال کھٹکائے گا تم اے کوفہ والے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40327، ترقيم محمد عوامة 38694)
Hadith No.: 38695 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٢٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة عن خيثمة قال: قالوا: (لو) (١) خرج الدجال لفعلنا، فقال عبد اللَّه: لو أصبح ببابل (لشكوتم) (٢) الحفا من السرعة (٣)
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا لوگوں نے کہا اگر دجال نکلے گا تو ہم اس کے ساتھ ایسے کریں گے حضرت عبداللہ نے فرمایا اگر وہ بابل میں ہوگا تو تم شکایت کرو گے پاؤں کے گھسنے کی، تیزی کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40328]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40328، ترقيم محمد عوامة 38695)
Hadith No.: 38696 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٢٩ - حدثنا علي بن مسهر عن زكريا عن الشعبي عن عمرو بن ميمون عن عبد اللَّه بن سلام قال: ما مات رجل (من) (١) يأجوج ومأجوج إلا ترك ألف ذر (ى) (٢) لصلبه (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن سلام سے روایت ہے انہوں نے فرمایا یاجوج اور ماجوج میں کوئی بھی نہیں مرے گا مگر وہ اپنی ایک ہزار صلبی اولاد چھوڑے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40329، ترقيم محمد عوامة 38696)
Hadith No.: 38697 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٣٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن فرات (القزار) (١) عن أبي الطفيل عن حذيفة بن أسيد الغفاري قال: اطلع علينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم من غرفة له، ونحن نتذاكر الساعة فقال:"لا تقوم الساعة حتى تكون عشر آيات: الدجال، والدخان، وطلوع الشمس من مغربها، ودابة الأرض، ويأجوج ومأجوج، (وثلاثة) (٢) خسوف خسف (بالمشرق) (٣) ، (وخسف المغرب) (٤) ، وخسف في جزيرة العرب، ونار تخرج من (قعر) (٥) عدن (أبين) (٦) تسوق الناس إلى المحشر تنزل معهم إذا نزلوا و (تقيل) (٧) معهم إذا قالوا" (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن اسید غفاری سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے کمرے سے ہماری طرف جھانکا اس حال میں کہ ہم قیامت کا تذکرہ کر رہے تھے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ دس نشانیاں وقوع پذیر ہوں دجال اور دھواں اور سورج کا مغرب سے طلوع ہونا اور زمین سے چوپایہ نکلے گا ایک دھنسانا مشرق میں ہوگا دوسرا مغرب میں ہوگا اور تیسرا دھنسانا جزیرۃ العرب میں ہوگا اور آگ نکلے گی مقام عدن میں زمین کی گہرائی سے جو لوگوں کو محشر کی طرف ہانکے گی وہ آگ ان کے ساتھ اترے گی جب وہ کسی مقام پر (پراؤ کے لیے) اتریں گے اور ان کے ساتھ دو پہر کا آرام کرے گی جب وہ دوپہر کو آرام کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40330]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40330، ترقيم محمد عوامة 38697)
Hadith No.: 38698 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٣١ - حدثنا عفان قال: حدثنا أبان العطار عن قتادة عن عبد اللَّه بن أبي عتبة عن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"ليحجن البيت وليعتمرن بعد خروج يأجوج ومأجوج" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بیت اللہ کا حج اور عمرہ یاجوج وماجوج کے نکلنے کے بعد (بھی) ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40331، ترقيم محمد عوامة 38698)
Hadith No.: 38699 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٣٢ - حدثنا يحيى بن آدم عن شعبة عن (عبيد اللَّه) (١) بن أبي يزيد قال: رأى ابن عباس (غلمانا) (٢) (ينزو) (٣) بعضهم على بعض قال: هكذا يخرج ⦗٣٦١⦘ ياجوج وماجوج (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبیداللہ بن ابی یزید سے روایت ہے انہوں نے فرمایا حضرت عبداللہ بن عباس نے بچوں کو ایک دوسرے کے اوپر کودتے دیکھا تو ارشاد فرمایا اسی طرح یاجوج اور ماجوج نکلیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40332]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40332، ترقيم محمد عوامة 38699)
Hadith No.: 38700 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٣٣ - حدثنا وكيع عن عبد اللَّه بن عمرو بن مرة عن أبيه عن ابن سابط قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن في أمتي (خسفا ومسخًا وقذفا) (١) " قالوا: يا رسول اللَّه! وهم يشهدون أن لا إله إلا اللَّه؟ فقال:"نعم إذا ظهر (ت) (٢) (المعازف) (٣) (و) (٤) (الخمور) (٥) ولبس الحرير" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن سابط نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بلاشبہ میر ی امت میں زمین میں دھنسایا جانا اور شکلوں کو بگاڑنا اور سنگ زنی ہوگی صحابہ کرام نے عرض کیا وہ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ کی گواہی دیتے ہوں گے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں جب گانے بجانے کے آلات اور شراب عام ہوجائے گی اور ریشم پہنا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40333، ترقيم محمد عوامة 38700)
Hadith No.: 38701 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٣٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سماك عن رجل يقال: له نُبيٌ قال: جاء (قس) (١) إلى علي فسجد له (فنهاه) (٢) وقال: اسجد للَّه، قال: فقال: سلوه متى الساعة؟ فقال: لقد سألتموني عن أمر ما يعلمه (جبريل) (٣) ولا ميكائيل، ولكن (إن) (٤) (شئتم) (٥) أنبأتكم بأشياء إذا كانت لم يكن (للساعة) (٦) كبير لبث، ⦗٣٦٢⦘ إذا كانت الألسن لينة والقلوب (نيازك) (٧) ، ورغب الناس في الدنيا وظهر البناء على وجه الأرض، واختلف الأخوان فصار هواهما شتى، وبيع حكم اللَّه بيعا (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سماک بن حرب ایک صاحب سے نقل کرتے ہیں جن کو نبی کہا جاتا تھا انہوں نے کہا کہ قیس حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان کو سجدہ کیا انہوں نے ان کو اس سے روکا اور فرمایا اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرو راوی نے فرمایا کہ لوگوں نے ان سے کہا کہ تم پوچھو قیامت کب قائم ہوگی تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا تو نے مجھ سے ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا ہے جسے نہ حضرت جبریل جانتے ہیں اور نہ ہی میکائیل لیکن میں ت میں ی ایسی اشیاء کے بارے میں بتلاتا ہوں کہ جب وہ ہوں گی تو پھر قیامت میں زیادہ وقت نہیں ہوگا جب زبانیں نرم ہوں گی اور دل نیزوں کی طرح ہوں گے اور لوگ دنیامیں رغبت کریں گے اور عمارتیں زمین پر ظاہر ہوں گی، بھائیوں میں اختلاف ہوجائے گا اور ان کی آراء مختلف ہوں گی، اور اللہ کا حکم بیچا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40334، ترقيم محمد عوامة 38701)
Hadith No.: 38702 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٣٥ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن عمران بن مسلم عن يزيد بن عمرو عن سلمان الفارسي قال: (إن) (١) من اقتراب الساعة أن يظهر البناء على وجه الأرض، وأن تقطع الأرحام، وأن يؤذي الجار جاره (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلمان فارسی سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا قیامت کے قریب کی علامتیں ہیں کہ زمین پر عمارتیں ظاہر ہوجائیں گی اور رشتے داریاں توڑی جائیں گی اور یہ کہ پڑوسی پڑوسی کو تکلیف دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40335، ترقيم محمد عوامة 38702)
Hadith No.: 38703 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٣٦ - حدثنا حفص بن غياث عن العلاء بن خالد عن أبي وائل عن عبد اللَّه قال: (١) من أشراط الساعة أن يظهر الفحش والتفحش وسوء الخلق وسوء الجوار (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ بلاشبہ قیامت کی علامتوں میں ہے کہ بدگوئی اور بدفعلی رضی اللہ عنہ اور بدخلقی اور برا پڑوس عام ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40336، ترقيم محمد عوامة 38703)
Hadith No.: 38704 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٣٧ - حدثنا زيد بن حباب قال: (أخبرنا) (١) معاوية بن صالح قال: أخبرني عمرو بن قيس الكندي قال: سمعت عبد اللَّه بن عمرو بن العاص (قال) (٢) : (من) (٣) أشراط الساعة أن يظهر القول (ويخزن) (٤) (العمل) (٥) (ويرتفع) (٦) الأشرار، ⦗٣٦٣⦘ (ويوضع (الأخيار) ) (٧) (٨) وتقرأ المثاني عليهم، فلا يعيبها أحد منهم، قال: قلت: ما المثاني؟ قال: كل كتاب سوى كتاب اللَّه (٩) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ قیامت کی علامات میں سے ہے کہ باتیں ظاہر ہوں گی اور عمل بدل جائے گا شریر لوگ بلند ہوجائیں گے اور بھلے لوگ نیچے کردیے جائیں گے اور ان پر مثانی پڑھی جائے گی ان میں کوئی بھی اس پر عیب نہیں لگائے گا راوی نے کہا میں نے عرض کیا مثانی کیا ہے انہوں نے فرمایا ہر کتا ب جو اللہ کی کتاب (یعنی قرآن مجید) کے علاوہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40337]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40337، ترقيم محمد عوامة 38704)
Hadith No.: 38705 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٣٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن رجاء بن (حيوة) (١) قال: لا تقوم الساعة حتى لا تحمل (فيه) (٢) النخلة إلا تمرة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت رجاء بن حیوہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ کھجور کے درخت پر صرف ایک کھجور ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40338، ترقيم محمد عوامة 38705)
Hadith No.: 38706 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٣٩ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: لا تقوم الساعة حتى (يقوم) (١) رأس البقرة بالأوقية.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قیس سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ گائے کے سر کی قیمت اوقیہ (چاندی) سے کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40339]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40339، ترقيم محمد عوامة 38706)
Hadith No.: 38707 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٤٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عثمان بن الحارث عن أبي الوداك قال: من اقتراب الساعة انتفاخ الأهلة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو الوداک سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ قیامت کے قرب کی علامت میں سے ہے پہلے دن کے چاند کا بھول جانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40340]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40340، ترقيم محمد عوامة 38707)
Hadith No.: 38708 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٤١ - حدثنا وكيع عن شريك عن العباس بن (ذريح) (١) عن الشعبي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من اقتراب الساعة أن (٢) يرى الهلال (قبلا) (٣) فيقال: ابن ليلتين" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا قیامت کے قریب میں چاند سامنے (نکلتا) ہوا دیکھا جائے گا اور کہا جائے گا دو راتوں کا چاند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40341]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40341، ترقيم محمد عوامة 38708)
Hadith No.: 38709 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٤٠٣٤٢ - حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن أنس قال: ألا أحدثكم حديثا لا يحدثكم (به) (١) أحد بعدي، قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تقوم الساعة حتى يكون في الخمسين امرأة الرجل الواحد" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کیا میں تمہارے سامنے ایسی حدیث نہ بیان کروں کوئی بھی میرے بعد تم سے وہ بیان نہ کرے گا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ پچاس عورتوں میں ایک آدمی منتظم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40342]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40342، ترقيم محمد عوامة 38709)