☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفتن← یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 199
صفحہ 7 از 10
حدیث نمبر: 38730 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٦٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمرو بن قيس عن عطية عن ابن عمر في قوله: ﴿وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ﴾ [النمل: ٨٢] قال: حين لا يأمرون بمعروف ولا ينهون عن منكر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے قول ”واذا وقع القول علیہم اخرجنا الایۃ“ اور جب ہماری بات پوری ہونے کا وقت ان پر آن پہنچے گا تو ہم ان کے لیے زمین سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے بات کرے گا کے بارے میں ارشاد فرمایا یہ اس وقت ہوگا جب لوگ بھلائی کا حکم نہیں دیں گے اور نہ برائی سے روکیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40364]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40364، ترقيم محمد عوامة 38730)
حدیث نمبر: 38731 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٦٥ - (حدثنا) (١) شريك عن شبيب بن (غرقدة) (٢) عن المستظل بن حصين قال: قال علي: يا أهل الكوفة! (لتأمرن) (٣) بالمعروف (و) (٤) لتنهون عن المنكر، ولتجدّن في أمر اللَّه أو (ليسومنكم) (٥) أقوامًا يعذبونكم ويعذبهم اللَّه (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا اے کوفہ والو ضرور تم بھلائی کا حکم دو اور برائی سے روکو وگرنہ تم اللہ کے امر کو پاؤ گے یا اللہ تعالیٰ تم پر ایسی قوموں کو مسلط کریں گے جو تم کو عذاب دیں گی اور اللہ ان کو عذاب دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40365]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40365، ترقيم محمد عوامة 38731)
حدیث نمبر: 38732 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٦٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب عن أبي الطفيل قال: قيل لحذيفة: ما ميت الأحياء؟ قال: من لم يعرف المعروف بقلبه، وينكر المنكر بقلبه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ان سے پوچھا گیا زندہ لوگوں میں سے مردہ کون سے ہوتے ہیں ارشاد فرمایا وہ آدمی جو اپنے دل سے نیکی کو اچھا نہ جانے اور برائی کو اپنے دل سے ناپسند نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40366]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40366، ترقيم محمد عوامة 38732)
حدیث نمبر: 38733 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٦٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن قيس بن راشد عن أبي جحيفة عن علي قال: إن أول ما تغلبون عليه من الجهاد: الجهاد بأيديكم، ثم الجهاد بألسنتكم ثم الجهاد بقلوبكم، فأي قلب لم يعرف المعروف (١) نكس (فجعل) (٢) أعلاه أسفله (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ارشاد فرمایا بلاشبہ جہاد میں سے پہلی وہ قسم جس سے تم پر غلبہ پالیا جائے گا وہ ہاتھوں سے جہاد ہے پھر تمہارا زبان سے جہاد کرنا ہے پھر دل سے جہاد کرنا ہے پس جو کوئی دل بھلائی کو اچھا نہ جانے اور برائی کو برا نہ سمجھے اسے اوندھا کردیا جائے گا اور اس کے اوپر کی جانب کو نیچے کی جانب کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40367]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40367، ترقيم محمد عوامة 38733)
حدیث نمبر: 38734 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٦٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن زبيد عن الشعبي عن أبي جحيفة عن علي قال: فينكس كما ينكس الجراب (فينثر) (١) ما فيه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا (امر بالمعروف اور نھی عن المنکر نہ کرنے والا) اس کا دل پلٹ دیا جاتا ہے جیسا کہ مشکیزے کو اوندھا کردیا جاتا ہے پس جو اس مشکیزے میں ہوتا ہے وہ بکھر جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40368]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40368، ترقيم محمد عوامة 38734)
حدیث نمبر: 38735 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٦٩ - حدثنا شريك عن سماك (١) عن زوج درة (عن درة) (٢) قالت: دخلت على النبي صلى الله عليه و آله وسلم وهو في المسجد فقلت: من أتقى الناس؟ قال:"آمرهم بالمعروف وأنهاهم عن المنكر وأوصلهم للرحم" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت درہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گیا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے میں نے عرض کیا لوگوں میں سب سے زیادہ متقی کون ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ان میں نیکی کا زیادہ حکم دینے والا اور ان میں سے برائی سے زیادہ روکنے والا اور ان میں سے رشتے داری کو زیادہ جوڑنے والا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40369]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40369، ترقيم محمد عوامة 38735)
حدیث نمبر: 38736 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٧٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن قُيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: قال: (عتريس) (١) (لعبد اللَّه) (٢) : هلك من لم يأمر بالمعروف و (٣) ينه عن المنكر، فقال عبد اللَّه: بل هلك من لم يعرف المعروف بقلبه وينكر المنكر بقلبه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شہاب سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت عتریس نے حضرت عبداللہ سے کہا جس آدمی نے بھلائی کا حکم نہیں دیا اور برائی سے روکا نہیں وہ ہلاک ہوگیا حضرت عبداللہ نے فرمایا بلکہ ہلاک تو وہ آدمی ہوا جس نے بھلائی کو دل سے اچھا نہ جانا اور برائی کو دل سے برا نہ سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40370]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40370، ترقيم محمد عوامة 38736)
حدیث نمبر: 38737 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٧١ - حدثنا جرير عن عبد الملك بن عمير عن الربيع بن (عميلة) (١) قال: قال عبد اللَّه: إنها ستكون هنات وهنات، فبحسب امرئ (٢) إذا رأى منكرا لا يستطيع له (غِيَرًا: أن) (٣) (يعلم) (٤) اللَّه من قلبه أنه (له) (٥) كاره (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ سے روایت ہے فرمایا کہ عنقریب فتنے اور فتنے ہوں گے کسی بھی آدمی کے لیے جو ایسے منکر اور برائی کو دیکھے جس کو بدلنے کی طاقت نہ رکھتا ہو یہ بات کافی ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ جان لیں کہ وہ اس برائی کو ناپسند کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40371]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40371، ترقيم محمد عوامة 38737)
حدیث نمبر: 38738 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٧٢ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير وأبو أسامة (قالا) (١) : (حدثنا) (٢) إسماعيل بن أبي خالد عن قيس بن أبي حازم قال: قام أبو بكر فحمد اللَّه وأثنى عليه ثم قال: يا أيها الناس! إنكم تقرؤون هذه الآية: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا (عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ) (٣) لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ﴾ [المائدة: ١٠٥] ، وإنا سمعنا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إن الناس إذا رأوا المنكر لا (يغيرونه) (٤) أوشك اللَّه أن (يعمهم) (٥) بعقابه"، قال أبو أسامة: وقال مرة أخرى: وأنا سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت ابوبکر کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا کی پھر ارشاد فرمایا اے لوگو! تم یہ آیت پڑھتے ہو: اہل ایمان! تم پر تمہاری جانیں لازم ہیں جب تم ہدایت پر ہو تو کسی کی گمراہی تمہیں نقصان نہیں دے گی اور بلاشبہ جب لوگ برائی کو دیکھ کر اسے بدلیں گے نہیں تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب پر عذاب بھیج دیں ابو امامہ راوی فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ ارشاد سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40372]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40372، ترقيم محمد عوامة 38738)
حدیث نمبر: 38739 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٧٣ - حدثنا جرير عن عبد العزيز بن رفيع عن شداد بن معقل قال: قال عبد اللَّه: يوشك أن لا تأخذوا من الكوفة نقدا ولا درهما، (قال) (١) : قلت: وكيف يا عبد اللَّه ابن مسعود؟ قال: يجيء قوم (كأن) (٢) وجوههم (المجان) (٣) المطرقة حتى يربطوا خيولهم على (السواد) (٤) فيجلوكم إلى منابت (الشيح) (٥) حتى يكون البعير والزاد أحب إلى أحدكم من القصر من قصوركم (هذه) (٦) (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شداد بن معقل سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت عبداللہ نے ارشاد فرمایا قریب ہے کہ تم کوفہ سے کوئی رقم اور کوئی درہم نہیں لوگے میں نے عرض کیا یہ کیسے ہوگا اے عبداللہ بن مسعود انہوں نے فرمایا ایسے لوگ آئیں گے جن کے چہرے پھولی ہوئی ڈھال کی طرح ہوں گے یہاں تک کہ وہ اپنے گھوڑوں کو اطراف میں باندھیں گے اور تمہیں گھاس اگنے کی جگہوں کی طرف نکال دیں گے یہاں تک کہ اونٹ اور زاد راہ تم میں سے کسی ایک کو تمہارے ان محلات میں سے محل سے زیادہ محبوب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40373]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40373، ترقيم محمد عوامة 38739)
حدیث نمبر: 38740 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٧٤ - حدثنا أبو الأحوص عن عبد العزيز بن رفيع عن شداد بن معقل الأسدي قال: سمعت ابن مسعود يقول: أول ما تفقدون من دينكم الأمانة، وآخر ما (تفقدون) (١) (منه) (٢) الصلاة، وسيصلي قوم (و) (٣) لا دين لهم، وإن هذا القرآن الذي بين أظهركم كأنه قد نزع منكم، قال: قلت: (كيف) (٤) (يا) (٥) عبد اللَّه وقد ⦗٣٧٥⦘ (أثبته) (٦) اللَّه في قلوبنا؟ قال: يسرى عليه في ليلة فترفع (المصاحف) (٧) وينزع ما في القلوب، ثم تلا: ﴿ (وَلَئِنْ) (٨) شِئْنَا لَنَذْهَبَنَّ بِالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ﴾ [الإسراء: ٨٦] إلى (آخر) (٩) الآية (١٠) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شداد بن معقل اسدی سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ میں نے حضرت عبداللہ بن مسعود سے سنا فرمایا کہ پہلی وہ چیز جو تم اپنے دین سے گم کرو گے امانت ہے اور آخری چیز جو تم دین سے گم کرو گے نماز ہے اور عنقریب لوگ نماز پڑھیں گے اور ان کے پاس دین نہیں ہوگا اور یہ قرآن جو تمہارے درمیان موجود ہے گویا کہ تم سے لے لیا جائے گا فرمایا کہ میں نے عرض کیا یہ کیسے ہوگا اے عبداللہ! حالانکہ اللہ نے اس کو ہمارے قلوب میں جمایا ہے انہوں نے فرمایا کہ ایک رات میں ان مصاحف کو اٹھا لا جائے گا اور جو قرآن کا حصہ قلوب میں ہوگا اسے نکال لیا جائے گا پھر یہ آیت تلاوت کی: اور اگر ہم چاہیں تو جو ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے اسے لے جائیں آیت کے اخیر تک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40374]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40374، ترقيم محمد عوامة 38740)
حدیث نمبر: 38741 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٧٥ - حدثنا فضيل بن عياض عن الأعمش عن خيثمة عن عبد اللَّه بن (عمرو) (١) قال: يأتي على الناس زمان يجتمعون (ويصلون) (٢) في (المساجد) (٣) وليس فيهم مؤمن (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے ارشاد فرمایا لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا وہ مساجد میں مجتمع ہوں گے اور نماز پڑھیں گے اور ان میں کوئی مومن (ایمان والا) نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40375، ترقيم محمد عوامة 38741)
حدیث نمبر: 38742 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٧٦ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا زكريا عن أبي إسحاق عن أبي العالية عبد اللَّه بن سلمة الهمداني عن أبي ميسرة قالت: (تبقى) (١) رجرجة من الناس لا يعرفون حقا ولا ينكرون منكرًا، يتراكبون تراكب الدواب والأنعام.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو میسرہ سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ (اخیر میں) رذیل قسم کے لوگ باقی رہ جائیں گے جو حق کو نہیں پہچانیں گے اور برائی کو ناپسند نہیں کریں گے چوپاؤں اور جانوروں کی طرح ایک دوسرے پر ڈھیر ہوتے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40376، ترقيم محمد عوامة 38742)
حدیث نمبر: 38743 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٧٧ - حدثنا أبو أسامة عن (مجالد) (١) عن الشعبي قال: لا تقوم الساعة حتى يصير العلم (جهلًا) (٢) والجهل علمًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت امام شعبی سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ علم جہالت اور جہالت علم ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40377]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40377، ترقيم محمد عوامة 38743)
حدیث نمبر: 38744 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٧٨ - حدثنا وكيع عن جعفر بن برقان عن يزيد بن الأصم عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: تكثر الفتن و (يكثر) (١) الهرج"، قلنا: وما الهرج؟ قال:"القتل -وينقص العلم"، قال:"أما إنه ليس ينزع (٢) من صدور الرجال، ولكن (بقبض) (٣) العلماء" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا فتنے کثرت سے ہوجائیں گے اور ہرج کثرت سے ہوجائے گا ہم نے عرض کیا ہرج کیا چیز ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا قتل اور علم کم ہوجائے گا ارشاد فرمایا باقی یہ (علم) آدمیوں کے قلوب سے نہیں نکالا جائے گا لیکن علماء کی موت کی وجہ سے (علم کم ہوجائے گا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40378، ترقيم محمد عوامة 38744)
حدیث نمبر: 38745 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٧٩ - قال: وحدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه عن عبد اللَّه ابن عمرو قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اللَّه لا يقبض العلم انتزاعا (ينزع) (١) من الناس، ولكن يقبض العلم بقبض العلماء حتى إذا لم يبق عالم اتخذ الناس رؤساء جهالا (فسئلوا) (٢) فأفتوا بغير علم، فضلوا وأضلوا" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بلاشبہ اللہ تعالیٰ علم کو لوگوں سے کھینچ کر نہیں اٹھائیں گے لیکن علم کو اٹھائیں گے علماء کو (دنائ سے) اٹھا کر یہاں تک کہ جب کوئی عالم نہیں رہے گا تو لوگ جاہلوں کو اپنا پوشیا بنالیں گے ان سے پوچھا جائے گا وہ بغیر علم کے فتوی دیں گے پس وہ خود بھی گمراہ ہوں گے اور (دوسروں کو بھی) گمراہ کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40379]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40379، ترقيم محمد عوامة 38745)
حدیث نمبر: 38746 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٨٠ - حدثنا وكيع عن مسعر عن وبرة عن خرشة بن الحر قال: قال عمر: تهلك العرب (حين) (١) تبلغ (أبناء) (٢) بنات فارس (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا عرب اس وقت ہلاک ہوں گے جب فارس کی لڑکیوں کی اولاد بالغ ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40380]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40380، ترقيم محمد عوامة 38746)
حدیث نمبر: 38747 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٨١ - حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه عن عبد اللَّه بن عمرو قال: لم يزل أمر بني إسرائيل معتدلا حتى (نشأ) (١) فيهم أبناء سبايا الأمم، فقالوا فيهم بالرأي فضلوا وأضلوا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ بنی اسرائیل کی حالت میں ہمیشہ اعتدال رہا یہاں تک کہ ان میں دوسری قوموں کی باندیوں کی اولاد پیدا ہوگئی پھر انہوں ں نے اپنی رائے سے باتیں بنائیں، وہ خود بھی گمراہ ہوئے اور دوسروں کو بھی گمراہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40381]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40381، ترقيم محمد عوامة 38747)
حدیث نمبر: 38748 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٨٢ - حدثنا وكيع عن يزيد عن ابن سيرين عن ابن مسعود قال: يقطع (١) رجل أول النهار، ويفيض المال من آخره (فلا) (٢) يجد أحدا (يقبله) (٣) فيراه فيقول: يا حسرتي، في هذا قطعت يدي بالأمس (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا کہ دن کے اول حصے میں کسی آدمی کا ہاتھ (مال کی وجہ سے) کاٹا جائے گا اور دن کے اخیر میں اس کے لیے مال کثرت سے ہوجائے گا وہ کوئی ایسا آدمی نہیں پائے گا جو مال قبول کرے وہ اس مال کو دیکھ کر کہے گا ہائے میری حسرت اس کی وجہ سے گزشتہ کل میرا ہاتھ کاٹا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40382]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40382، ترقيم محمد عوامة 38748)
حدیث نمبر: 38749 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٨٣ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن شقيق عن أبي موسى قال: إن ⦗٣٧٨⦘ (الدينار والدرهم) (١) (أهلكا) (٢) من كان قبلكم، وهما مهلكاكم (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ درہم اور دیناروں نے تم سے پہلے والے لوگوں کو ہلاک کیا اور وہ دونوں تم کو بھی ہلاک کرنے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40383]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40383، ترقيم محمد عوامة 38749)