☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفتن← یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 199
صفحہ 4 از 10
حدیث نمبر: 38670 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٠٢ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: أخبرنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد بن جدعان عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الدجال يخوض (البحار) (٢) إلى ركبتيه ويتناول السحاب ويسبق الشمس إلى مغربها، وفي جبهته قرن (يخرص) (٣) منه الحيات، وقد صور في جسده السلاح كله، حتى ذكر السيف والرمح والدرق"، قال: قلت: وما الدرق؟ قال:"الترس" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے انہوں نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا دجال سمندر میں گھسے گا گھٹنوں تک اور بادل کو پکڑ لے گا اور سورج سے پہلے اس کے غروب کی جگہ پہنچ جائے گا اور اس کی پیشانی میں سینگ ہوگا جس سے سانپ نکلیں گے اس کے جسم میں ہر طرح کے اسلحہ کی تصویریں بنائی گئیں ہیں یہاں تک کہ تلوار اور نیزہ اور ڈھال کا تذکرہ کیا فرمایا کہ میں نے کہا درق کیا چیز ہے انہوں نے فرمایا ڈھال۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40302، ترقيم محمد عوامة 38670)
حدیث نمبر: 38671 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٠٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن جامع بن شداد عن الأسود بن هلال عن عبد اللَّه قال: يخرج الدجال فيمكث في الأرض أربعين صباحا يبلغ منها كل منهل؛ اليوم منها كالجمعة، والجمعة كالشهر، والشهر كالسنة، ثم قال: كيف أنتم وقوم في (ضيح) (١) وأنتم في ريح، وهم شباع وأنتم جياع، (وهم) (٢) رواء وأنتم (ظماء) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ دجال زمین میں چالیس دن ٹھہرے گا وہ زمین کے ہر گھاٹ میں پہنچے گا ان چالیس دنوں کا دن ہفتے کی طرح ہوگا اور ہفتہ مہینے کی طرح ہوگا اور مہینہ سال کی طرح ہوگا پھر ارشاد فرمایا تمہاری کیا حالت ہوگی جب وہ لوگ روشنی میں ہوں گے اور تم ہوا میں ہو گے وہ سیر ہوں گے اور تم بھوکے ہوگے وہ سیراب ہوں گے اور تم پیاسے ہوگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40303، ترقيم محمد عوامة 38671)
حدیث نمبر: 38672 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٠٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن طلحة عن خيثمة قال: كان عبد اللَّه يقرأ القرآن في المسجد فأتى على هذه الآية ﴿كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ﴾ [الفتح: ٢٩] ، فقال عبد اللَّه: أنتم الزرع وقد (دنا) (١) حصادكم، ثم ذكروا الدجال في مجلسهم ذلك، فقال بعض القوم: لوددنا أنه قد خرج حتى (نرميه) (٢) بالحجارة فقال عبد اللَّه: أنتم تقولون، والذي لا إله غيره! (٣) لو سمعتم به ببابل لأتاه أحدكم وهو يشكو إليه (الحفاء) (٤) من السرعة (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود مسجد میں قرآن مجید پڑھ رہے تھے اس آیت پر پہنچے ”کزرع اخرج شطاہ“ حضرت عبداللہ نے فرمایا تم کھیتی ہو اور تمہارے کٹنے کا وقت قریب ہوچکا ہے پھر لوگوں نے دجال کا تذکرہ کیا اپنی اس مجلس میں کچھ نے کہا ہم یہ چاہتے ہیں وہ نکلے اور ہم اسے پتھروں سے ماریں حضرت عبداللہ نے فرمایا تم یہ کہتے ہو اس ذات کی قسم جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں اگر تم اس کے بارے میں سنو کہ بابل میں ہے تو تم میں کوئی اس کے پاس آئے گا تو وہ اس کی طرف پاؤں گھسنے کی شکایت کرے گا تیزی سے اس تک پہنچنے کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40304]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40304، ترقيم محمد عوامة 38672)
حدیث نمبر: 38673 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٠٥ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا حلام بن صالح عن سليمان بن شهاب (العبسي) (١) قال: أخبرني عبد اللَّه (بن نعيم) (٢) وذكر الدجال فقال: (إن الدجال) (٣) ليس به خفاء، وما يكون قبله من الفتنة أخوف عليكم من الدجال، إن ⦗٣٤٩⦘ (الدجال) (٤) لا (خفاء) (٥) فيه، إن الدجال يدعو إلى أمر (يعرفه الناس) (٦) حتى يرون ذلك منه (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مغنم سے روایت ہے کہ انہوں نے دجال کا تذکرہ کیا اور ارشاد فرمایا دجال کے بارے میں کوئی خفاء نہیں ہے اور جو دجال سے پہلے فتنے وقوع پذیر ہوں گے ان سے تمہارے بارے میں زیادہ اندیشہ ہے بہ نسبت دجال کے فتنے کے یقینا دجال کے بارے میں خفاء نہیں ہے بلاشبہ دجال ایسے امر کی طرف بلائے گا جسے لوگ جانتے ہیں یہاں تک کہ یہ بات اس سے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40305]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40305، ترقيم محمد عوامة 38673)
حدیث نمبر: 38674 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٠٦ - حدثنا محمد بن فضيل عن الوليد بن جميع عن أبي الطفيل عن حذيفة قال: لا يخرج الدجال حتى يكون خروجه أشهى إلى المسلمين من شرب الماء على الظمأ (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا دجال نکلے گا یہاں تک کہ اس کا نکلنا مسلمانوں کو پیاس میں پانی پینے سے زیادہ محبوب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40306]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40306، ترقيم محمد عوامة 38674)
حدیث نمبر: 38675 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٠٧ - حدثنا علي بن مسهر عن (المجالد) (١) عن الشعبي عن فاطمة بنت قيس قالت: صلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم ذات يوم الظهر ثم سعد المنبر، فاستنكر الناس ذلك، فبين قائم وجالس، ولم يكن يصعده قبل ذلك إلا يوم الجمعة، فأشار إليهم بيده أن اجلسوا، ثم قال:"واللَّه ما قمت مقامي هذا (الأمر) (٢) (ينفعكم) (٣) لرغبة ولا لرهبة، ولكن (تميما) (٤) الداري أتاني فأخبرني (خبرا) (٥) منعني القيلولة من الفرح وقرة العين، ألا أن بني (عم) (٦) لتميم الداري أخذتهم عاصف في البحر فألجأتهم الريح إلى جزيرة لا يعرفونها، فقعدوا في قوارب السفينة فصعدوا فإذا هم بشيء أسود أهدب كثير الشعر، قالوا لها: ما أنت؟ قالت: أنا الجساسة، قالوا: فأخبرينا، ⦗٣٥٠⦘ قالت: ما أنا بمخبرتكم ولا سائلتكم عنه، ولكن هذا (الدير) (٧) قد (رهقتموه) (٨) فأتوه، فإن فيه رجلًا بالأشواق إلى أن يخبركم (وتخبروه) (٩) ، فأتوه فدخلوا عليه، فإذا هم (بشيء) (١٠) موثق في الحديد شديد الوثاق كثير الشعر، فقال لهم: من أين (نبأتم؟) (١١) قالوا: من الشام، (قال) (١٢) : ما فعلت العرب؟ قالوا: نحن قوم من العرب، قال: ما فعل هذا الرجل الذي خرج فيكم؟ قالوا: خير، [ (ناوأه) (١٣) قوم فأظهره اللَّه عليهم فأمرهم اليوم جميع، وإلههم (اليوم) (١٤) واحد ودينهم واحد، قال: ذلك خير لهم] (١٥) ، قال: ما فعلت عين زُغَر؟ قالوا: يسقون منها (زروعهم) (١٦) ويشربون منها (لشفتهم) (١٧) ، قال: ما فعل نخل (بين) (١٨) عمان (و) (١٩) بيسان؟ قالوا: يطعم في جناه كل عام، قال: ما فعلت بحيرة طبرية؟ قالوا: تدفق جانباها من كثرة الماء، (فزفر) (٢٠) ثلاث (زفرات) (٢١) ثم قال: إني لو ⦗٣٥١⦘ (قد) (٢٢) انفلت من وثاقي هذا لم أترك أرضا إلا وطأتها بقدمي هاتين إلا طيبة، ليس لي عليها سلطان، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: إلى هذا انتهى فرحي، هذه طيبة، والذي نفس محمد بيده! ما منها طريق ضيق ولا واسع إلا عليه ملك شاهر بالسيف إلى يوم القيامة" (٢٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فاطمہ بنت قیس سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن ظہر کی نماز پڑھائی پھر منبر پر تشریف فرما ہوئے لوگوں نے اس بات کو اوپرا جانا وہ بیٹھنے والوں اور کھڑے ہونے والوں کے درمیان تھے (یعنی کچھ بیٹھے تھے اور کچھ کھڑے تھے) اور اس سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن کے علاوہ منبر پر نہ تشریف رکھتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف ہاتھ سے اشارہ کیا کہ بیٹھ جاؤ پھر ارشاد فرمایا کہ اللہ کی قسم میں اس جگہ کسی ایسے امر کے لیے کھڑا نہیں ہوا جو رغبت اور خوف کی وجہ سے تمہیں نفع پہچانے والا ہو لیکن تمیم داری میرے پاس آیا اور مجھے خبر دی یہاں تک کہ اس خبر کی وجہ سے خوشی اور آنکھوں کی ٹھنڈک کی بناء پر میں دوپہر کو آرام نہیں کرسکا غو ر سے سنو تمیم داری کے چچا زادوں کو سمندر میں تیز ہوا نے آن لیا ان کو ہوا نے ایسے جزیرے میں پہنچا دیا جسے وہ پہچانتے نہیں تھے وہ قریبی کشتویں میں سوار ہوئے اور جزیرے میں پہنچ گئے اچانک انہوں نے ایک سیاہ شے دیکھی جو لمبی پلکوں والی اور کثیر بالوں والی تھی انہوں نے اس سے کہا تو کیا ہے وہ شے بولی میں جساسہ ہوں (جاسوسی کرنے والی ہوں) انہوں نے کہا ہمیں بتلاؤ اس نے کہا میں نہ تو تمہیں بتلاتی ہوں اور نہ تم سے کچھ پوچھتی ہوں لیکن یہ راہب خانہ ہے جس کے تم قریب ہوچکے ہو تم اس میں جاؤبلاشبہ اس میں ایک آدمی ہے جسے یہ شوق ہیں تمہیں بتلائے اور تم اس کو بتلاؤ پس وہ وہاں گئے اور اس آدمی کے پاس گئے پس اچانک انہوں نے دیکھا کہ ایک بوڑھا بیڑیوں میں جکڑا ہوا ہے بہت اچھلنے والا بہت زیادہ بالوں والا اس نے ان سے کہا کس زمین سے نکل کر آئے ہو انہوں نے کہا شام سے اس آدمی نے کہا عرب والوں کی کیا حالت ہے وہ بولے ہم عرب کے لوگ ہیں اس نے کہا ان صاحب کا کیا حال ہے جو تمہارے اندر نکلے ہیں انہوں نے کہا بھلائی کی حالت میں ہیں ان سے لوگوں نے مقابلہ کیا اللہ تعالیٰ نے ان کو ان پر غلبہ عطا کردیا آجکل سب جمع ہیں ان کا معبود ایک ہے اور ان کا دین ایک ہے اس نے کہا یہ ان کے لیے بہتر ہے اس نے کہا مقام نغر کے چشمے کی کیا حالت ہے انہوں نے کہا اس سے وہ اپنے کھیتوں کو سیراب کرتے ہیں اور پیاس کے وقت اس سے پیتے ہیں اس نے پوچھا عمان اور بیسان کے درمیان کھجوروں کی کیا حالت ہے انہوں نے کہا وہ ہر سال اپنا پھل کھلاتی ہیں اس نے پوچھا بحیرہ طبریہ کی کیا حالت ہے انہوں نے بتلایا کہ اس کے دونوں کنارے پانی کی کثرت کی وجہ سے جوش مارتے ہیں پھر اس نے تین مرتبہ لمبا سانس لیا پھر کہابلاشبہ اگر میں ان بیڑیوں سے چھوٹ گیا تو میں کوئی زمین نہیں چھوڑوں گا مگر اسے اپنے ان دونوں قدموں سے روندوں گا سوائے مدینہ منورہ کے کہ مجھے اس پر غلبہ حاصل نہ ہوگا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہاں تک میری خوشی مکمل ہوگئی۔ یہ طیبہ ہے قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے اس مدینہ کا کوئی تنگ اور کھلا راستہ نہیں مگر اس پر ایک فرشتہ قیامت تک تلوار سونتے ہوئے (کھڑا) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40307]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40307، ترقيم محمد عوامة 38675)
حدیث نمبر: 38676 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٠٨ - قال: وحدثنا أبو بكر قال: حدثنا مالك بن إسماعيل قال: حدثنا (زهير) (١) قال: حدثنا قابوس بن أبي ظبيان أن أباه حدثه قال: ذكرنا الدجال فسألنا عليا متى خروجه؟ قال: لا يخفى على مؤمن، عينه اليمنى مطموسة، بين عينيه كافر يتهجاها لنا علي، قال: فقلنا: ومتى يكون ذلك؟ قال: حين (يفخر) (٢) الجار على جاره، ويأكل الشديد الضعيف، (وتقطع) (٣) الأرحام، (ويختلفون) (٤) اختلاف أصابعي هؤلاء -وشبكها ورفعها هكذا- فقال له رجل من القوم: كيف تأمرنا عند ذلك (يا) (٥) أمير المؤمنين؟ قال: لا أبا لك! إنك لن تدرك ذلك، قال: فطابت أنفسنا (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قابوس بن ابی ظبیان سے روایت ہے کہ ان کے والد نے ان سے بیان کیا کہ ہم نے دجال کا تذکرہ کیا ہم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا اس کا خروج کب ہوگا انہوں نے فرمایا مومن پر مخفی نہیں ہے کہ اس کی دائیں آنکھ مٹی ہوئی ہے اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہے کافر کے حروف کے ہمارے سامنے ہجے فرمائے ہم نے عرض کیا یہ کب ہوگا فرمایا جب پڑوسی پڑوسی پر فخر کرے گا اور سخت کمزور کو کھاجائے گا اور شتے داریاں توڑی جائیں گے اور وہ آپس میں اختلاف کریں گے میری ان انگلیوں کے اختلاف کی طرح اور انہوں نے انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل کیا اور اس طرح ان کو بلند کیا لوگوں میں سے ایک صاحب نے عرض کیا اے امیرالمؤمنین! اس وقت آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں انہوں نے فرمایا تیرا باپ نہ رہے تم یہ زمانہ نہ پاؤ گے راوی نے فرمایا پھر ہم خوش ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40308]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40308، ترقيم محمد عوامة 38676)
حدیث نمبر: 38677 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٠٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا أبو مالك الأشجعي عن ⦗٣٥٢⦘ أبي حازم عن أبي هريرة قال: (يسلط) (١) الدجال (على) (٢) رجل من المسلمين فيقتله ثم يحييه ثم يقول: ألست بربكم؟ ألا ترون أني أحيي وأميت، والرجل ينادي: يا أهل الإسلام! بل (عدو اللَّه) (٣) الكافر الخبيث، إنه واللَّه لا يسلط على أحد بعدي، قالوا: وكانا نمر مع أبي هريرة على معلم الكُتّاب فيقول: يا معلم (الكتاب) (٤) ! اجمع لي غلمانك، فيجمعهم فيقول: قل لهم: (فلينصتوا) (٥) ، أي -بني أخي-: افهموا ما أقول لكم، (أما) (٦) (يدركن) (٧) أحد منكم عيسى بن مريم فإنه شاب (وضيء) (٨) أحمر فليقرأ عليه من أبي هريرة السلام، فلا يمر على معلم (كتاب) (٩) إلا قال: لغلمانه مثل ذلك (١٠) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ دجال کو مسلمانوں میں سے ایک آدمی پر مسلط کیا جائے گا وہ اسے قتل کردے گا پھر وہ اسے زندہ کرے گا اور کہے گا کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں کیا تم دیکھتے نہیں ہو میں زندہ کرتا ہوں اور مارتا ہوں اور وہ آدمی پکار رہا ہوگا اے اہل اسلام بلکہ یہ خبیث کافر اللہ کا دشمن ہے اور بلاشبہ اللہ کی قسم اسے میرے بعد کسی ایک پر بھی مسلط نہیں کیا جائے گا حضرت ابوہریرہ کے ساتھیوں نے کہا کہ ہم حضرت ابوہریرہ کے ساتھ کتابت سکھانے والوں کے پاس سے گزرتے تھے تو حضرت ابوہریرہ فرماتے اے کتابت سکھانے والے میرے لیے اپنے لڑکوں کو جمع کرو وہ ان کو جمع کرتا تو فرماتے ان سے کہو کہ خاموش ہوجائیں اے بھتیجو! وہ بات سمجھو جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اگر تم میں سے کوئی عیسیٰ ابن مریم کو پالے تو وہ جوان روشن چہرے والے سرخ رنگ والے ہیں تو وہ ابوہریرہ کی جانب سے ان کو سلام پہنچا دے حضرت ابوہریرہ کسی بھی کتابت سکھانے والے کے پاس سے نہیں گزرتے تھے مگر اس کے بچوں سے یہی ارشاد فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40309]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40309، ترقيم محمد عوامة 38677)
حدیث نمبر: 38678 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣١٠ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا إسماعيل بن أبي خالد عن أبيه عن أبي هريرة قال: لا تقوم الساعة حتى (تفتح) (١) مدينة هرقل قيصر، ويؤذِن فيها المؤذنون، ويقسم فيها المال (بالترسة) (٢) فيقبلون بأكثر أموال رآها الناس، فيأتيهم الصريخ أن الدجال قد خالفكم في أهليكم، فيلقون ما في أيديهم ويقبلون يقاتلونه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ ہرقل قیصر کا شہر فتح کرلیا جائے گا اور اس میں مؤذنین اذانیں دیں گے اور اس میں مال ڈھال کے ذریعے تقسیم ہوگا پس وہ بہت سا مال لے کر لوٹیں گے جسے لوگ دیکھیں گے پس ان کے پاس ایک چیخنے والا آئے گا کہ دجال تمہارے پیچھے تمہارے گھروں میں موجود ہے پس جو ان کے قبضے میں مال ہوگا اسے وہ پھینک دیں گے اور اس سے لڑائی کرنے کی طرف متوجہ ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40310]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40310، ترقيم محمد عوامة 38678)
حدیث نمبر: 38679 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣١١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا الجريري عن أبي العلاء بن الشخير أن نوحا ومن معه من الأنبياء كانوا يتعوذون من فتنة الدجال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علا بن شخیر سے روایت ہے کہ حضرت نوح اور ان کے ساتھ انبیائ۔ دجال کے فتنے سے پناہ مانگتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40311، ترقيم محمد عوامة 38679)
حدیث نمبر: 38680 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣١٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا العوام بن حوشب قال: حدثني جبلة بن سحيم عن (مؤثر) (١) بن (عفازة) (٢) عن عبد اللَّه بن مسعود قال: لما كان ليلة أسري برسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لقي إبراهيم وموسى وعيسى فتذاكروا الساعة، فبدءوا بإبراهيم فسألوه عنها، فلم يكن عنده علم منها، فسألوا موسى فلم يكن عنده منها علم، فردوا الحديث إلى عيسى فقال: عبد اللَّه (إليّ) (٣) فيما (٤) دون (وجبتها) (٥) ، فأما وجبتها (فلا) (٦) يعلمها إلا اللَّه؛ فذكر من خروج الدجال فأهبط (فأقتله) (٧) ، فيرجع الناس إلى بلادهم فيستقبلهم يأجوج ومأجوج وهم من كل حدب ينسلون، (لا) (٨) يمرون بماء إلا شربوه؛ ولا (شيء) (٩) إلا (أفسدوه) (١٠) ، (فيجيئون) (١١) (إلى) (١٢) فأدعوا اللَّه (فيميتهم، فتجوى الأرض من ريحهم، فيجيئون إليّ فأدعوا ⦗٣٥٤⦘ اللَّه) (١٣) فيرسل السماء بالماء فتحمل أجسادهم فتقذفها في البحر، ثم تنسف الجبال وتمد الأرض مد الأديم، ثم يعهد إلى إذا كان ذلك (أن) (١٤) الساعة من (الناس) (١٥) كالحامل (المتم) (١٦) ، لا يدري أهلها متى (تفجؤهم) (١٧) بولادتها (١٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے انہوں نے فرمایا جس رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسراء کے لیے لے جایا گیا تو ان کی ملاقات حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ۔ سے ہوئی انہوں نے آپس میں قیامت کا تذکرہ کیا انہوں نے حضرت ابراہیم سے ابتداء کی اور ان سے قیامت کے بارے میں پوچھا ان کے پاس بھی قیامت کے بارے میں علم نہ تھا پھر انہوں نے یہ بات حضرت عیسیٰ کی طرف لوٹا دی انہوں نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کے وقوع سے قریب کی باتیں بتلائیں ہیں اور باقی اس کا وقوع وہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی نہیں جانتا انہوں نے دجال کے نکلنے کا تذکرہ کیا پس میں اتروں گا اور اسے قتل کروں گا پھر لوگ اپنے شہروں کی طرف لوٹ جائیں گے پھر یاجوج وماجوج ان کے سامنے آجائیں گے وہ ہر بلند جگہ سے جلدی سے آئیں گے کسی پانی کے پاس نہیں گزریں گے مگر اسے پی جائیں گے اور کسی چیز کے پاس سے نہیں گزریں گے مگر اسے خراب کردیں گے وہ (دوسرے لوگ) میری طرف بھاگ کر آئیں گے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کروں گا اللہ تعالیٰ ان کو موت دے دیں گے زمین ان کی بدبو کی وجہ سے تعفن زدہ ہوجائے گی پس (دوسرے لوگ) وہ میرے پاس آئیں گے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کروں گا اللہ تعالیٰ ان پر آسمان سے بارش اتاریں گے وہ ان کے جسموں کو اٹھائے گی اور ان کو سمندر میں پھینک دے گی پھر پہاڑ جڑ سے اکھاڑ دیے جائیں گے اور زمین چمڑے کی طرح ہوجائے گی کہ قیامت لوگوں کے ایسے قریب ہے جیسے کہ وہ حاملہ مدت حمل پوری کرچکی ہو اس کے گھر والے نہیں جانتے کب اچانک اس کے ولادت ہوجائے حضرت عوام نے فرمایا میں نے اس کی تصدیق اللہ تعالیٰ کی کتاب میں پائی ہے { حَتَّی إِذَا فُتِحَتْ یَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَہُمْ مِنْ کُلِّ حَدَبٍ یَنْسِلُونَ وَاقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40312]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40312، ترقيم محمد عوامة 38680)
حدیث نمبر: 38681 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣١٤ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن عبد الرحمن بن (آدم) (١) عن أبي هريرة أن نبي اللَّه ﵇ (٢) قال:"الأنبياء أخوة لعلات: أمهاتهم شتى ودينهم واحد، وأنا أولى الناس بعيسى ابن مريم؛ لأنه لم يكن بيني وبينه نبي، فإذا رأيتموه فاعرفوه، فإنه رجل مربوع الخلق إلى الحمرة والبياض، (سبط) (٣) الرأس، كان رأسه (يقطر) (٤) وإن لم يصبه بلل بين ممصرتين، (فيدق) (٥) الصليب ويقتل الخنزير ويضع الجزية، ويقاتل الناس على الإسلام حتى ⦗٣٥٥⦘ يهلك اللَّه في زمانه الملل كلها غير الإسلام، ويهلك اللَّه في زمانه مسيح الضلالة الكذاب الدجال، وتقع (الأمنة) (٦) (في زمانه) (٧) في الأرض (حتى) (٨) (ترتع) (٩) الأسود مع الإبل، والنمور مع البقر، والذئاب مع الغنم، ويلعب الصبيان -أو الغلمان شك- (بالحيات) (١٠) لا يضر بعضهم بعضا، فيلبث في الأرض ما شاء اللَّه ثم يتوفى فيصلي عليه المسلمون" (١١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تمام انبیاء علاتی بھائی ہیں ان کی مائیں مختلف ہیں اور ان کا دین ایک ہے میں لوگوں میں عیسیٰ بن مریم کے قریب ہوں کیونکہ میرے اور ان کے درمیان کوئی نبی نہیں ہیں جب تم ان کو دیکھو تو جان لو وہ درمیانے قد کے آدمی ہیں سرخی اور سفیدی کی طرف (ان کا رنگ مائل ہے) ہلکے گھنگریالے بالوں والے ہیں ان کے سر سے (پانی کے) قطرات ٹپکتے معلوم ہوتے ہیں اگر چہ ان کو تری نہ ہی لگی ہو دو ہلکے زرد رنگ سے رنگی ہوئی چادروں کے درمیان ہوں گے پس صلیب کے ٹکڑے کریں گے اور خنزیر کو قتل کریں گے اور جزیہ اٹھا دیں گے اور لوگوں سے اسلام پر قتال کریں گے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ان کے زمانے میں تمام ملتوں کو ہلاک کردیں گے سوائے اسلام کے اور اللہ تعالیٰ ان کے زمانے میں گمراہی کے مسیح کذاب دجال کو ہلاک کریں گے اور ان کے زمانے میں زمین کے اندر امن قائم ہوجائے گا یہاں تک کہ کالا سانپ اونٹ کے ساتھ اور چیتا گائے کے ساتھ اور بھیڑیا بکریوں کے ساتھ چرے گا اور بچے سانپوں کے ساتھ کھیلیں گے کوئی ایک دوسرے کو نقصان نہیں پہنچائے گا جتنا وقت اللہ تعالیٰ چاہیں گے اتنا وہ زمین میں ٹھہریں گے پھر ان کی وفات ہوگی اور مسلمان ان کی نماز جنازہ پڑھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40314، ترقيم محمد عوامة 38681)
حدیث نمبر: 38682 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣١٥ - حدثنا وكيع عن (سفيان) (١) عن واصل عن أبي وائل قال: أكثر أتباع الدجال اليهود وأولاد المومسات.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ دجال کے اکثر اتباع کرنے والے یہود اور بدکار عورتوں کی اولاد ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40315]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40315، ترقيم محمد عوامة 38682)
حدیث نمبر: 38683 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣١٦ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن عبد الملك بن عمير عن أبي سلمة عن أم سلمة قالت: ولدته أمه مسرورا مختونا - (تعني) (١) ابن صياد (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ابن صیاد کی ماں نے اسے اس حال میں جنا کہ وہ مسرور اور مختون تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40316]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40316، ترقيم محمد عوامة 38683)
حدیث نمبر: 38684 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣١٧ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن أبيه عن جده عن ابن عمر قال: لقيت ابن صياد في طريق من (طرق) (١) المدينة فانتفخ حتى ملأ ⦗٣٥٦⦘ (الأرض) (٢) ، فقلت: اخسأ، فإنك لن (تعدو) (٣) قدرك، فانضم بعضه إلى بعض ومررت (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ مدینہ کے راستوں میں سے ایک راستے میں ابن صیاد سے ملا وہ پھول گیا یہاں تک کہ اس نے راستہ بھر دیا میں نے کہا دفع ہوجا بلاشبہ تو تقدیر سے نہیں بڑھ سکتا اس کے (جسم کے) حصے ایک دوسرے سے ملنے لگے اور مں ر گزر گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40317]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40317، ترقيم محمد عوامة 38684)
حدیث نمبر: 38685 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣١٨ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) بن موسى قال: (أخبرنا) (٢) شيبان عن الأعمش عن شقيق عن عبد اللَّه قال: كنا نمشي مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فمررنا على صبيان يلعبون، فتفرقوا (حين) (٣) رأوا النبي صلى الله عليه و آله وسلم وجلس ابن صياد، (فكأنه) (٤) (غاظ النبي صلى الله عليه و آله وسلم) (٥) ، فقال له:"مالك تربت يداك أتشهد أني رسول اللَّه (صلى الله عليه و آله وسلم؟) (٦) "، فقال: أتشهد أنت أني رسول اللَّه، فقال عمر: يا رسول اللَّه دعني (فلأقتل) (٧) هذا الخبيث، قال:"دعه فإن يكن الذي (تخوف) (٨) فلن (تستطيع) (٩) قتله" (١٠) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ چل رہے تھے پس ہم بچوں کے پاس سے گزرے جو کھیل رہے تھے جب ان بچوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو منتشر ہوگئے اور ابن صیاد بیٹھا رہا گویا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس نے غصہ دلا دیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے کہا تجھے کیا ہے تیرے دونوں ہاتھ خاک آلود ہوں کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں اس نے کہا کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں حضرت عمر نے فرمایا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے چھوڑیں میں اس خبیث کو قتل کردوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو چھوڑ دو اگر یہ وہی ہے جس کا تمہیں خوف ہے تو تم ہرگز اس کو قتل نہیں کرسکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40318]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40318، ترقيم محمد عوامة 38685)
حدیث نمبر: 38686 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣١٩ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى قال: (أخبرنا) (١) شيبان عن الأعمش ⦗٣٥٧⦘ عن سالم بن أبي الجعد (عن جابر بن عبد اللَّه) (٢) قال: فقدنا ابن صياد يوم الحرة (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ہم نے ابن صیاد کو حرہ والے دن گم پایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40319]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40319، ترقيم محمد عوامة 38686)
حدیث نمبر: 38687 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٢٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن أبي نضرة عن أبي سعيد أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال لابن صياد:"ما ترى؟" قال: أرى (عرشًا) (١) على البحر وحوله الحيات، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ذلك عرش إبليس" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابن صیاد سے کہا تو کیا دیکھتا ہے تو اس نے کہا میں سمندر پر تخت دیکھتا ہوں اس کے گرد سانپ ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ تو ابلیس کا تخت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40320]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40320، ترقيم محمد عوامة 38687)
حدیث نمبر: 38688 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٢١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) مبارك عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أن بين يدي الساعة كذابين، منهم: صاحب اليمامة، ومنهم الأسود (العنسي) (٢) ، ومنهم صاحب حمير، (و) (٣) منهم الدجال وهو أعظمهم فتنة" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بلاشبہ قیامت سے پہلے جھوٹے ہوں گے ان میں سے ایک یمامہ والا ہوگا (یعنی مسیلمہ کذاب) اور ان میں سے ایک اسود عنسی ہوگا اور ان میں سے ایک حمیر والا ہوگا اور ان میں سے ایک دجال ہوگا اور وہ سب سے بڑا فتنہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40321]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40321، ترقيم محمد عوامة 38688)
حدیث نمبر: 38689 مصنف ابن ابی شیبہ
٤٠٣٢٢ - حدثنا شبابة عن ابن أبي ذئب عن الزهري عن عبيد اللَّه بن عبد اللَّه (عن) (١) عبد الرحمن بن يزيد بن (جارية) (٢) عن مجمع بن جارية أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال: ⦗٣٥٨⦘"الدجال يقتله عيسى ابن مريم على باب لد" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجمع بن جاریہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا دجال کو حضرت عیسیٰ بن مریم باب لد پر قتل کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40322]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40322، ترقيم محمد عوامة 38689)