☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزهد← ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 129
صفحة 7 من 7
حديث رقم: 35563 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧١٤١ - حدثنا جعفر بن عون عن محمد بن إسحاق عن محمد بن إبراهيم ⦗٢٩٢⦘ عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"خيركم أطولكم أعمارا وأحسنكم أعمالا" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جن کی عمریں لمبی ہوں اور ان کے اعمال اچھے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37141]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37141، ترقيم محمد عوامة 35563)
حديث رقم: 35564 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧١٤٢ - حدثنا وكيع عن طلحة بن يحيى قال: حدثني إبراهيم (١) بن محمد بن طلحة عن عبد اللَّه بن شداد قال: جاء ثلاثة (رهط) (٢) من بني (عذرة) (٣) إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فأسلموا، قال: فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"من يكفيني هولاء؟" قال: فقال طلحة: أنا، قال: فكانوا عندي، قال: فضرب على الناس بعث، قال: فخرج أحدهم فاستشهد، ثم ضرب بعث فخرج الثاني فيه فاستشهد، قال: وبقي الثالث حتى مات مريضا على فراشه، قال طلحة: فرأيت في النوم كأني أدخلت الجنة فرأيتهم أعرفهم بأسمائهم وسيماهم، قال: فإذا الذي مات على فراشه دخل أولهم، وإذا الثاني من (المستشهدين) (٤) على أثره، وإذا أولهم آخرهم، قال: فدخلني (من) (٥) ذلك، قال: فأتيت النبي صلى الله عليه و آله وسلم فذكرت ذلك له، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:" (ليس أحد عند اللَّه أفضل) (٦) من معمر يعمر في الإسلام لتهليله وتكبيره وتسبيحه وتحميده" (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن شداد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ قبیلہ بنو عذرہ کے تین لوگ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اسلام لے آئے۔ راوی کہتے ہیں آپ نے پوچھا: ”ان لوگوں کو میری طرف سے کون کفایت کرے گا؟“ راوی کہتے ہیں حضرت طلحہ نے کہا میں۔ طلحہ کہتے ہیں پس وہ میرے پاس ہی تھے۔ کہتے ہیں کہ لوگوں کو ایک سفر میں جانا پڑا۔ راوی کہتے ہیں پس ان میں سے ایک باہر سفر میں گیا اور شہید ہوگیا۔ پھر ایک اور سفر درپیش ہوا تو دوسرا آدمی اس میں شامل ہوا اور وہ بھی شہید ہوگیا۔ راوی کہتے ہیں تیسرا آدمی رہ گیا یہاں تک کہ وہ اپنے بستر پر ہی بیمار ہو کر مرگیا۔ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں پس میں نے خواب میں دیکھا کہ میں جنت میں داخل ہوگیا ہوں۔ میں ان لوگوں کو ان کے ناموں اور نشانوں سے پہچانتا تھا۔ کہتے ہیں کہ پس جو آدمی ان میں سے اپنے بستر پر مرا تھا وہ ان دونوں سے پہلے جنت میں داخل ہوا۔ اور دوسرا شہید ہونے والا اس کے بعد آیا۔ اور ان میں سے پہلا شہید ہونے والا، سب سے آخر میں آیا۔ راوی کہتے ہیں یہ دیکھ کر میرے دل میں کچھ خیال سا آیا۔ کہتے ہیں میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے ہاں اس معمر آدمی سے زیادہ کسی کو فضیلت نہیں ہے جو اسلام میں عمر گزار کر گیا ہو۔ کیونکہ اس نے لا الہ الا اللہ، اللہ اکبر، سبحان اللہ اور الحمد للہ پڑھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37142]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37142، ترقيم محمد عوامة 35564)
حديث رقم: 35565 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧١٤٣ - حدثنا الفضل بن دكين (عن زهير) (١) عن علي بن زيد عن عبد الرحمن بن أبي بكرة عن أبيه قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: أي الناس أفضل؟ قال:"من طال عمره وحسن عمله"، قال: (فأي) (٢) الناس شر؟ قال:"من طال عمره وساء عمله" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن بن ابی بکرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک آدمی آیا اور اس نے کہا: لوگوں میں سے کون سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جواب میں فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور اس کا عمل اچھا ہو۔ سائل نے پوچھا: لوگوں میں سے سب سے برا کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور اس کے عمل برے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37143]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37143، ترقيم محمد عوامة 35565)
حديث رقم: 35566 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧١٤٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن عمرو بن ميمون عن عبد اللَّه بن ربيعة عن عبيد بن خالد السلمي قال: (آخى) (١) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بين رجلين، فقتل أحدهما ومات الآخر بعده، فصلينا عليه، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما (قلتم) (٢) ؟" قالوا: دعونا اللَّه له: اللهم ألحقه بصاحبه، قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"فأين صلاته بعد (صلاته) (٣) وصيامه بعد (صيامه) (٤) وأين عمله بعد عمله؟ - (٥) شك في الصوم- والعمل الذي بينهما كما بين السماء والأرض" (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن خالد سلمی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو آدمیوں کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔ پھر ان میں سے ایک (راہ خدا میں) قتل ہوا اور دوسرا اس کے بعد مرا۔ پھر ہم نے اس کا جنازہ پڑھا۔ تو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”تم نے کیا کہا ہے؟“ صحابہ رضی اللہ عنہ م نے کہا: ہم نے اس کے لیے دعا کی ہے کہ اے اللہ! اس کو اس کے ساتھی کے ساتھ ملا دے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر اس کے (پہلے کے) بعد اس کی نمازیں کہاں جائیں گی؟ اور اس کے روزوں کے بعد اس کے روزے کہاں جائیں گے۔ اور اس کے عمل کے بعد اس کا عمل کہاں جائے گا؟“ راوی کو روزے کے بارے میں شک ہے۔ ”ان دونوں کے درمیان جو عمل ہے وہ زمین و آسمان کے درمیان کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37144]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37144، ترقيم محمد عوامة 35566)
حديث رقم: 35567 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧١٤٥ - حدثنا بن علية عن أيوب عن عكرمة قال: قال العباس: لأعلمن ما (بقاء) (١) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فينا فقلت يا رسول اللَّه لو اتخذت عريشًا؟ فكلمت الناس فإنهم قد آذوك، قال:"لا أزال بين أظهرهم يطؤون عقبي، وينازعوني ردائي ويصيبني غبارهم، حتى يكون اللَّه يريحني منهم" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں ضرور بالضرور بتاؤں گا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ہمارے درمیان رہنا کیسا تھا؟ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر آپ شامیانہ بنالیں پھر لوگوں سے با تیں کریں۔ کیونکہ لوگ آپ کو تکلیف دیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں مسلسل ان کے درمیان ہی رہوں گا۔ یہ لوگ میری ایڑیاں روندتے رہیں گے اور میری چادر کے اندر میرے ساتھ جھگڑتے رہیں گے۔ اور مجھے ان کی گرد لگتی رہے گی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ مجھے ان سے آرام دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37145]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37145، ترقيم محمد عوامة 35567)
حديث رقم: 35568 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧١٤٦ - حدثنا يحيى بن (أبي) (١) بكير قال: أخبرنا (مستلم) (٢) بن (سعيد) (٣) الواسطي عن منصور بن زاذان عن الحسن قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (يؤاسي) (٤) الناس بنفسه حتى جعل يرفع إزاره بالأدم، وما جمع بين عشاء وغداء ثلاثة أيام، ولا، حتى قبضه اللَّه (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو اپنی ذات کے ذریعہ تسلی دیتے تھے۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے ازار کو چمڑے کے ذریعہ پیوند لگاتے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وفات تک کبھی تین دن مسلسل صبح وشام کا کھانا اکٹھا نہیں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37146]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37146، ترقيم محمد عوامة 35568)
حديث رقم: 35569 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧١٤٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن بهز بن حكيم عن أبيه عن جده قال: قلت: يا رسول اللَّه هذا ديننا؟ قال:"هذا دينكم وأينما (تحسن) (١) (يكفك) (٢) " (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت بہز بن حکیم، اپنے والد، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! یہ ہمارا دین ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمہارا دین ہے۔ جس طرح بھی اس کو خوب صورت کرو تمہیں کفایت کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37147]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37147، ترقيم محمد عوامة 35569)
حديث رقم: 35570 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧١٤٨ - حدثنا يحيى بن (أبي) (١) بكير قال: حدثنا زهير بن محمد عن خالد بن سعيد عن المطلب بن حنطب أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من قال: قبح اللَّه (الدنيا) (٢) ، قالت الدنيا: قبح اللَّه أعصانا له" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مطلب بن حنطب سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو آدمی یہ کہے اللہ تعالیٰ دنیا کو برا کرے، تو دنیا کہتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس شخص کو برا کرے جو اللہ کا نافرمان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37148]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37148، ترقيم محمد عوامة 35570)
حديث رقم: 35571 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧١٤٩ - حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن (نسطاس) (١) عن سعيد المقبري أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"خير الناس من يرجى خيره ويؤمن شره، وشر الناس من لا يرجى خيره ولا يؤمن شره" (٢) . (زهد الصحابة ﵃ (٣)
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید المقبری سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں سے بہترین آدمی وہ ہے جس کے خیر کی امید کی جائے اور اس کے شر سے امن ہو اور لوگوں میں سے بدترین آدمی وہ ہے جس کے خیر کی امید نہ ہو اور شر سے امن نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37149]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37149، ترقيم محمد عوامة 35571)