☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فضائل علي بن أبي طالب ﵁
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفضائل← فضائل علي بن أبي طالب ﵁
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 80
Page 4 of 4
Hadith No.: 32787 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٩٦ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي: ﴿أَجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجِّ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ﴾ [التوبة: ١٩] ، قال: نزلت في علي والعباس (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ امام شعبی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: قرآن کی یہ آیت { أَجَعَلْتُمْ سِقَایَۃَ الْحَاجِّ وَعِمَارَۃَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ } حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34296، ترقيم محمد عوامة 32787)
Hadith No.: 32788 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٩٧ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: قال علي: إنه لم يعمل بها أحد قبلي ولا يعمل بها أحد بعدي، كان لي دينار فبعته بعشرة دراهم فكنت إذا ناجيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم تصدقت بدرهم، حتى نفدت ثم تلا هذه الآية: ﴿يَاأَيُّهَا (الَّذِينَ) (١) آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً﴾ (٢) [المجادلة: ١٢] .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ایک آیت ایسی ہے کہ نہ مجھ سے پہلے اس پر کسی نے عمل کیا اور نہ ہی میرے بعد کوئی اس پر عمل کرے گا۔ میرے پاس ایک دینار تھا میں نے اس کو دس دراہم کے عوض بیچ دیا پس جب بھی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کوئی سرگوشی کرتاتو میں ایک درہم صدقہ کردیتا یہاں تک کہ وہ دراہم ختم ہوگئے۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ اے ایمان والو! جب تم لوگ رسول 5 سے علیحدگی میں بات کرنا چاہو تو تم علیحدگی میں بات کرنے سے پہلے کچھ صدقہ پیش کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34297]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34297، ترقيم محمد عوامة 32788)
Hadith No.: 32789 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٩٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا (عبيد) (١) اللَّه الأشجعي عن سفيان بن (سعيد) (٢) عن عثمان بن المغيرة الثقفي عن سالم بن أبي الجعد عن علي ابن علقمة الأنماري عن علي قال: لما نزلت (هذه الآية) (٣) : ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً﴾، قال: قال لي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما (ترى!) (٤) دينار؟" قلت: لا (يطيقونه) (٥) ، قال:"فكم؟" قلت: شعيرة، قال: ⦗٧٨⦘"إنك لزهيد"، قال: فنزلت: ﴿أَأَشْفَقْتُمْ أَنْ تُقَدِّمُوا بَيْنَ (يَدَيْ نَجْوَاكُمْ) (٦) صَدَقَاتٍ﴾، (الآية) (٧) قال: (فبه) (٨) (خفف) (٩) اللَّه عن هذه الأمة (١٠) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن علقمہ انماری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب یہ آیت اتری! اے ایمان والو! جب تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے علیحدگی میں بات کرنا چاہو تو تم علیحدگی میں بات کرنے سے پہلے کچھ صدقہ پیش کرو۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: تمہاری کیا رائے ہے؟ کیا ایک دینار میں کافی ہے؟ میں نے عرض کیا: لوگ اتنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: تو کتنا ہونا چاہیئے؟ میں نے عرض کیا تھوڑے سے جَو مقرر کردیے جائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یقینا یہ تو بہت ہی کم ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔ اتنے میں دوسری آیت اتری گئی: ترجمہ: کیا تم لوگ ڈر گئے اس بات سے کہ پیش کرو اپنی علیحدگی کی گفتگو سے پہلے صدقات؟ الایۃ۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پس میری وجہ سے اللہ نے اس امت پر آسانی فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34298]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34298، ترقيم محمد عوامة 32789)
Hadith No.: 32790 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٩٩ - حدثنا خلف بن خليفة عن أبي هارون قال: كنت مع ابن عمر جالسًا إذ جاءه نافع بن الأزرق فقام على رأسه فقال: (واللَّه إني) (١) لأبغض عليًا، قال: فرفع إليه ابن عمر رأسه فقال: أبغضك اللَّه، تبغض رجلًا سابقة من سوابقه خير من (الدنيا) (٢) وما فيها (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہارون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک نافع بن ازرق آیا، اور آپ رضی اللہ عنہ کے سر پر کھڑا ہو کر کہنے لگا۔ اللہ کی قسم! میں علی رضی اللہ عنہ سے بغض رکھتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں۔ کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنا سر اٹھا کر ارشاد فرمایا: اللہ بھی تجھ سے بغض رکھے اس لیے کہ تو ایسے شخص سے بغض رکھتا ہے جو سبقت لے جانے والا ہے۔ اور دنیا اور اس میں موجود تمام چیزوں سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34299]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34299، ترقيم محمد عوامة 32790)
Hadith No.: 32791 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٠٠ - حدثنا علي بن مسهر عن (فطر) (١) عن أبي الطفيل عن رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال: لقد جاء في علي من المناقب ما لو أن منقبا منها قسم بين الناس لأوسعهم خيرا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو الطفیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہ م میں سے ایک نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ میں اتنے بہترین اوصاف جمع ہیں کہ ان میں سے اگر ایک وصف کو بھی لوگوں کے درمیان تقسیم کردیا جائے تو وہ خیر کے اعتبار سے بہت زیادہ وسیع ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34300]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34300، ترقيم محمد عوامة 32791)
Hadith No.: 32792 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٠١ - حدثنا خلف بن خليفة عن حجاج بن دينار عن معاوية بن قرة قال: عنت أنا والحسن جالسين نتحدث إذ ذكر الحسن عليًا فقال: أراهم السبيل، وأقام لهم الدين (إذ) (١) اعوج (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت حسن رحمہ اللہ بیٹھے ہوئے باتیں کر رہے تھے کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ذکر فرمایا: اور فرمایا: آپ رضی اللہ عنہ لوگوں میں سب سے زیادہ سیدھے راستے والے اور لوگوں کے دین کو سیدھا فرمانے والے تھے جب اس میں ٹیڑھ پن پیدا ہوجاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34301، ترقيم محمد عوامة 32792)
Hadith No.: 32793 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٠٢ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحر بن (صياح) (١) عن عبد الرحمن بن الأخنس عن (سعيد) (٢) بن زيد قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"علي في الجنة" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: علی رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34302، ترقيم محمد عوامة 32793)
Hadith No.: 32794 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٠٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن شريك عن أبي إسحاق قال: قالت فاطمة: يا رسول اللَّه زوجتني حمش الساقين عظيم البطن أعمش العين، قال:"زوجتك أقدم أمتي سلمًا، وأعظمهم حلمًا، وأكثرهم علمًا" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرا نکاح ایسے شخص سے کردیا جو کمزور پنڈلیوں والا، بڑے پیٹ والا اور کمزور نگاہ کا حامل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہارا نکاح ایسے شخص سے کیا ہے جو میری امت میں سب سے زیادہ صلح کو مقدم رکھنے والا اور سب سے عظیم بردبار اور سب سے زیادہ علم والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34303، ترقيم محمد عوامة 32794)
Hadith No.: 32795 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٠٤ - حدثنا الفضل بن دكين عن ابن أبي (غنية) (١) عن الحكم عن سعيد ابن جبير عن ابن عباس (عن بريدة) (٢) قال: مررت مع علي إلى اليمن فرأيت منه جفوة، فلما قدمت على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ذكرت عليًا (فتنقصته) (٣) ، فجعل وجه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يتغير، فقال:"ألست أولى بالمؤمنين من أنفسهم؟" قلت: بلى يا رسول اللَّه، قال:"من كنت مولاه فعلي مولاه" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ یمن لڑنے کے لیے گیا۔ تو میں نے ان میں کچھ زیادتی دیکھی۔ جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا تو میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا اور ان کا نقص بیان کیا: اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرے کا رنگ متغیر ہوگیا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں مومنین پر ان کی جانوں سے زیادہ مقدم نہیں ہوں؟ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول 5! ضرور۔ آپ نے فرمایا: میں جس کا دوست ہوں پس علی رضی اللہ عنہ بھی اس کا دوست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34304]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34304، ترقيم محمد عوامة 32795)
Hadith No.: 32796 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٠٥ - حدثنا وكيع عن شعبة عن أبي التياح عن أبي السوار العدوي قال: قال علي: ليحبني قوم حتى يدخلوا (النار) (١) في حبي، وليبغضني (قوم) (٢) حتى يدخلوا النار في بغضي (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو السوّار العدوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ضرور بالضرور مجھ سے کچھ لوگ اتنی محبت کریں گے یہاں تک کہ وہ لوگ میری محبت کی وجہ سے جہنم میں جائیں گے اور ضرور بالضرور کچھ لوگ مجھ سے بغض رکھیں گے یہاں تک کہ وہ لوگ مجھ سے بغض کی وجہ سے جہنم میں جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34305]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34305، ترقيم محمد عوامة 32796)
Hadith No.: 32797 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٠٦ - حدثنا وكيع عن حماد عن بن أبي نجيح (عن أبي التياح) (١) عن أبي ⦗٨١⦘ (حِبَرة) (٢) قال: سمعت عليًا يقول: (يهلك) (٣) فيّ رجلان: مفرط في حبي، ومفرط في بغضي (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو حبیرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: دو شخص میرے بارے میں ہلاکت میں پڑیں گے۔ ایک میری محبت میں حد سے بڑھنے والا، اور دوسرا مجھ سے بغض کرنے میں حد سے بڑھنے والا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34306]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34306، ترقيم محمد عوامة 32797)
Hadith No.: 32798 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٠٧ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة عن سماك عن أنس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بعث ببراءة مع أبي بكر إلى مكة فدعاه فبعث عليًا فقال:"لا يبلغها إلا رجل من أهل بيتي" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورة توبہ کی آیات دے کر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو مکہ بھیجا۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بلا کر ان کو بھیجا۔ اور فرمایا: یہ آیات صرف میرے گھر کا ہی آدمی پہنچائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34307]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34307، ترقيم محمد عوامة 32798)
Hadith No.: 32799 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٠٨ - حدثنا وكيع عن نعيم بن (حكيم) (١) عن أبي مريم قال: سمعت عليًا يقول: (يهلك) (٢) في رجلان: مفرط في حبي، ومفرط في بغضي (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مریم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میرے بارے میں دو شخص ہلاکت میں پڑیں گے۔ ایک وہ شخص جو میری محبت میں حد سے بڑھے گا۔ اور دوسرا وہ شخص جو مجھ سے بغض کرنے میں حد سے بڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34308]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34308، ترقيم محمد عوامة 32799)
Hadith No.: 32800 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣٠٩ - حدثنا أبو الجواب عن يونس (عن) (١) أبي إسحاق عن زيد بن (يثيع) (٢) عن أبي ذر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لينتهين (٣) أو لأبعثن إليهم رجلًا ⦗٨٢⦘ كنفسي فيمضي فيهم أمري، فيقتل المقاتلة ويسبي الذرية" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ضرور بالضرور بنو ولیعہ قبیلہ روکے گا یا یوں ارشاد فرمایا: کہ میں ضرور بالضرور ان کی طر ف ایک ایسا آدمی بھیجوں گا جو ان میں میرا حکم جاری کرے گا۔ اور قتال کرنے والوں سے قتال کرے گا اور ان کی ذریت کو قید ی بنائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34309]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34309، ترقيم محمد عوامة 32800)
Hadith No.: 32801 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣١٠ - حدثنا مطلب بن زياد عن السدي قال: صعد علي المنبر فقال: اللهم العن كل مبغض لنا، قال: وكل محب لنا غال (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ منبر پر چڑھے اور ارشاد فرمایا: اے اللہ! تو لعنت کر ہر اس شخص پر جو ہم سے بغض رکھنے والا ہے۔ اور ہر اس شخص پر جو ہم سے محبت کرنے میں غلوّ کرنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34310]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34310، ترقيم محمد عوامة 32801)
Hadith No.: 32802 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣١١ - حدثنا مطلب بن زياد عن ليث قال: دخلت على أبي جعفر (فذكر) (١) ذنوبه وما يخاف، قال: فبكى، ثم قال: حدثني جابر أن عليًا حمل الباب يوم خيبر حتى صعد المسلمون ففتحوها، وأنه جرب فلم يحمله إلا أربعون رجلًا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ کے پاس آیا پس انہوں نے گناہوں کا ذکر کیا اور خوف سے رونے لگے۔ پھر ارشاد فرمایا: کہ مجھے حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: بلاشبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے خیبر کے دن دروازے کو اٹھا لیا یہاں تک کہ مسلمان قلعہ پر چڑھ گئے اور انہوں نے قلعہ کو فتح کرلیا، اور بیشک آزمایا گیا پس نہیں اٹھا سکے اس دروازے کو مگر چالیس آدمی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34311، ترقيم محمد عوامة 32802)
Hadith No.: 32803 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣١٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن واقد بن محمد بن زيد عن أبيه عن ابن عمر عن أبي بكر قال: يا أيها الناس أرقبوا محمدا صلى الله عليه و آله وسلم في أهل بيته (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! تم محمد 5 کے گھر والوں کی حفاظت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34312]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34312، ترقيم محمد عوامة 32803)
Hadith No.: 32804 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣١٣ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن حجاج عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) قال لعلي:"أنت أخي وصاحبي" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: بیشک تو میرا بھائی اور میرا ساتھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34313]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34313، ترقيم محمد عوامة 32804)
Hadith No.: 32805 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣١٤ - حدثنا محمد بن بشر قال: (سمعت أبا مكين) (١) عن (خاله) (٢) ⦗٨٣⦘ (أبي) (٣) أمية أن عليًا مر على دار في (مراد) (٤) (يبنى) (٥) فسقطت (عليه) (٦) كسرة لبنة أو قطعة لبنة، فدعا اللَّه أن لا يتم (بناءها) (٧) ، قال: فما وضع فيها لبنة على لبنة (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مکین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے ماموں حضرت ابو امیہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ مقامِ مراد میں ایک گھر کے پاس سے گزرے جس کی تعمیر جاری تھی کہ آپ رضی اللہ عنہ پر ایک اینٹ کا ٹکڑا گرپڑا، آپ رضی اللہ عنہ نے اللہ سے دعا کی کہ اس کی تعمیر مکمل نہ ہو، راوی فرماتے ہیں، پھر اس گھر میں ایک اینٹ پر دوسری اینٹ نہیں رکھی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34314، ترقيم محمد عوامة 32805)
Hadith No.: 32806 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٣١٥ - حدثنا مطلب بن زياد عن جابر قال: كنا مع أبي جعفر في المسجد وغلام ينظر إلى أبي جعفر ويبكي، فقال له أبو جعفر: ما يبكيك؟ قال: من حبكم، قال: نظرت حيث نظر اللَّه، واخترت من خيره اللَّه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت ابو جعفر رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسجد میں تھے اس حال میں کہ ایک لڑکا حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ کو دیکھے جا رہا تھا اور رو رہا تھا۔ پس ابو جعفر رحمہ اللہ نے اس سے فرمایا: تجھے کس چیز نے رلا دیا۔ اس نے عرض کیا۔ آپ رحمہ اللہ لوگوں کی محبت نے۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: تو نے دیکھا جہاں اللہ نے دیکھا۔ اور تو نے چنا اس شخص کو جس کو اللہ نے چنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34315]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34315، ترقيم محمد عوامة 32806)