٣٤٣١١ - حدثنا مطلب بن زياد عن ليث قال: دخلت على أبي جعفر (فذكر) (١) ذنوبه وما يخاف، قال: فبكى، ثم قال: حدثني جابر أن عليًا حمل الباب يوم خيبر حتى صعد المسلمون ففتحوها، وأنه جرب فلم يحمله إلا أربعون رجلًا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ کے پاس آیا پس انہوں نے گناہوں کا ذکر کیا اور خوف سے رونے لگے۔ پھر ارشاد فرمایا: کہ مجھے حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: بلاشبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے خیبر کے دن دروازے کو اٹھا لیا یہاں تک کہ مسلمان قلعہ پر چڑھ گئے اور انہوں نے قلعہ کو فتح کرلیا، اور بیشک آزمایا گیا پس نہیں اٹھا سکے اس دروازے کو مگر چالیس آدمی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34311، ترقيم محمد عوامة 32802)