٣٤٢٩٧ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: قال علي: إنه لم يعمل بها أحد قبلي ولا يعمل بها أحد بعدي، كان لي دينار فبعته بعشرة دراهم فكنت إذا ناجيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم تصدقت بدرهم، حتى نفدت ثم تلا هذه الآية: ﴿يَاأَيُّهَا (الَّذِينَ) (١) آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً﴾ (٢) [المجادلة: ١٢] .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ایک آیت ایسی ہے کہ نہ مجھ سے پہلے اس پر کسی نے عمل کیا اور نہ ہی میرے بعد کوئی اس پر عمل کرے گا۔ میرے پاس ایک دینار تھا میں نے اس کو دس دراہم کے عوض بیچ دیا پس جب بھی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کوئی سرگوشی کرتاتو میں ایک درہم صدقہ کردیتا یہاں تک کہ وہ دراہم ختم ہوگئے۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ اے ایمان والو! جب تم لوگ رسول 5 سے علیحدگی میں بات کرنا چاہو تو تم علیحدگی میں بات کرنے سے پہلے کچھ صدقہ پیش کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34297]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34297، ترقيم محمد عوامة 32788)