☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 32789
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 32789
٣٤٢٩٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا (عبيد) (١) اللَّه الأشجعي عن سفيان بن (سعيد) (٢) عن عثمان بن المغيرة الثقفي عن سالم بن أبي الجعد عن علي ابن علقمة الأنماري عن علي قال: لما نزلت (هذه الآية) (٣) : ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً﴾، قال: قال لي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما (ترى!) (٤) دينار؟" قلت: لا (يطيقونه) (٥) ، قال:"فكم؟" قلت: شعيرة، قال: ⦗٧٨⦘"إنك لزهيد"، قال: فنزلت: ﴿أَأَشْفَقْتُمْ أَنْ تُقَدِّمُوا بَيْنَ (يَدَيْ نَجْوَاكُمْ) (٦) صَدَقَاتٍ﴾، (الآية) (٧) قال: (فبه) (٨) (خفف) (٩) اللَّه عن هذه الأمة (١٠) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن علقمہ انماری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب یہ آیت اتری! اے ایمان والو! جب تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے علیحدگی میں بات کرنا چاہو تو تم علیحدگی میں بات کرنے سے پہلے کچھ صدقہ پیش کرو۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: تمہاری کیا رائے ہے؟ کیا ایک دینار میں کافی ہے؟ میں نے عرض کیا: لوگ اتنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: تو کتنا ہونا چاہیئے؟ میں نے عرض کیا تھوڑے سے جَو مقرر کردیے جائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یقینا یہ تو بہت ہی کم ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔ اتنے میں دوسری آیت اتری گئی: ترجمہ: کیا تم لوگ ڈر گئے اس بات سے کہ پیش کرو اپنی علیحدگی کی گفتگو سے پہلے صدقات؟ الایۃ۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پس میری وجہ سے اللہ نے اس امت پر آسانی فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34298]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34298، ترقيم محمد عوامة 32789)
← Previous Hadith (32788) Back to Bab Next Hadith → (32790)