☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 80
صفحہ 2 از 4
حدیث نمبر: 32747 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٥٥ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن العلاء بن الصالح عن المنهال عن عباد بن عبد اللَّه قال: سمعت عليًا يقول: أنا عبد اللَّه وأخو رسوله، وأنا الصديق الأكبر، لا ⦗٦٢⦘ يقولها بعدي إلا كذاب مفتر، ولقد صليت قبل الناس بسبع سنين (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عباد بن عبد اللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں اللہ کا بندہ ہوں۔ اور اس کے رسول 5 کا بھائی ہوں۔ اور میں صدیق اکبر ہوں۔ نہیں کہے گا اس بات کو میرے بعد مگر جھوٹا کذاب شخص۔ اور تحقیق میں نے لوگوں سے سات سال پہلے نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34255]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34255، ترقيم محمد عوامة 32747)
حدیث نمبر: 32748 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٥٦ - حدثنا شبابة قال: ثنا شعبة عن سلمة عن حبة العرني عن علي قال: أنا أول رجل صلى مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبۃ العرنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں پہلا آدمی ہوں جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34256]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34256، ترقيم محمد عوامة 32748)
حدیث نمبر: 32749 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٥٧ - حدثنا عبيد اللَّه عن طلحة بن جبر عن المطلب بن عبد اللَّه عن مصعب بن عبد الرحمن عن عبد الرحمن بن عوف قال: لما افتتح رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم مكة انصرف إلى الطائف فحاصرها (تسع) (١) (عشرة) (٢) أو ثماني عشرة، فلم يفتحها، ثم ارتحل روحة أو غدوة فنزل ثم هجّر ثم قال:"أيها الناسُ، إني فرط لكم، وأوصيكم بعترتي خيرًا، وإن موعدكم الحوض، والذي نفسي بيده لتقيمن الصلاة ولتؤتن الزكاة، أو لأبعثن إليكم رجلًا مني أو (كنفسي) (٣) فليضربن أعناق مقاتلتهم وليسبين ذراريهم"، قال: فرأى الناس أنه أبو بكر أو عمر فأخذ بيد علي فقال:"هذا" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مکہ فتح کرلیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم طائف کی طرف لوٹے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اٹھارہ یا انیس دن تک طائف کا محاصرہ کیا۔ لیکن اس کو فتح نہ کرسکے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صبح یا شام کے وقت کوچ فرمایا: پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ٹھہرے پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دوپہر کو چلنے لگے پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو! بیشک میں تم سے پہلے پہنچنے والا ہوں گا، اور میں تمہیں اپنی اولاد کے بارے میں بھلائی کی وصیت کرتا ہوں۔ اور تم سے وعدے کی جگہ حوض کوثر کا مقام ہے۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے چاہیے کہ تم ضرور بالضرور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو یا پھر میں تمہاری طرف اپنے ایک آدمی کو بھیجوں گا۔ یا اپنے جیسے ایک آدمی کو بھیجوں گا۔ پس وہ ضرور بالضرور ان میں سے قتال کرنے والوں کی گردنوں کو مارے گا۔ اور ان کی اولادوں کو قیدی بنا لے گا۔ راوی کہتے ہیں: لوگوں کا خیال تھا کہ وہ شخص حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ یا حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہوں گے۔ پس آپ رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: وہ شخص یہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34257]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34257، ترقيم محمد عوامة 32749)
حدیث نمبر: 32750 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٥٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يزيد بن أبي زياد عن أبي فاختة قال: حدثني هبيرة بن (يريم) (١) عن علي قال: أهدي إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم حلة مسيرة بحرير إما سداها حرير، أو لحمتها، فأرسل بها إلي، فأتيته فقلت: ما أصنع بها، ألبسها؟ فقال:"لا إني لما أرضى لك ما أكره لنفسي" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہبیرہ بن یریم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک جوڑا ہدیہ دیا گیا جو ریشم سے مزین تھا۔ یا تو اس کا تانا ریشم کا تھا یا اس کا بانا ریشم کا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ جوڑا مجھے بھیج دیا۔ میں وہ جوڑا لے کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوگیا۔ اور میں نے دریافت کیا کہ میں اس کا کیا کروں؟ کیا میں اس کو پہن لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں! بیشک میں تیرے لیے وہ چیز پسند نہیں کرتا جو چیز میں اپنے لیے ناپسند کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34258]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34258، ترقيم محمد عوامة 32750)
حدیث نمبر: 32751 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٥٩ - حدثنا ابن فضيل عن يزيد بن أبي زياد عن أبي فاختة قال: حدثني جعدة بن هبيرة عن علي عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بنحو من حديث عبد الرحيم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ما قبل والا ارشاد اس سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34259]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34259، ترقيم محمد عوامة 32751)
حدیث نمبر: 32752 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٦٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن (ناجية) (١) بن كعب عن علي قال: لما مات أبو طالب أتيت النبي صلى الله عليه و آله وسلم (فقلت) (٢) : يا رسول اللَّه إن عمك الشيخ الضال قد مات قال: فقال:"انطلق فواره ثم (لا تحدثن) (٣) شيئًا حتى تأتيني"، قال: فواريته ثم أتيته فأمرني فاغتسلت، ثم دعا لي بدعوات ما أحب أن لي بهن ما على الأرض (من) (٤) (شيء) (٥) (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ناجیۃ بن کعب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ جب ابو طالب کی وفات ہوگئی تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول 5! بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بوڑھا گمراہ چچا وفات پا گیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ان کو لے جا کر دفن کردو۔ پھر تم ہرگز کچھ مت کرنا۔ یہاں تک کہ میرے پاس آجانا۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پس میں نے ان کو دفن کردیا۔ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے غسل کا حکم دیا۔ پس میں نے غسل کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے لیے چند دعائیں کی۔ میں پسند نہیں کرتا اس بات کو کہ میرے لیے ان دعاؤں کے عوض زمین پر یہ یہ چیزیں ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34260، ترقيم محمد عوامة 32752)
حدیث نمبر: 32753 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٦١ - حدثنا عبيد اللَّه قال: أخبرنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن هانئ بن هانئ عن علي قال: قال لي النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"أنت مني وأنا منك" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34261، ترقيم محمد عوامة 32753)
حدیث نمبر: 32754 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٦٢ - حدثنا شريك عن أبي إسحاق (١) زيد بن يثيع قال: بلغ عليًا أن أناسًا يقولون فيه، قال: فصعد المنبر فقال: أنشد اللَّه رجلًا ولا أنشده إلا من أصحاب محمد صلى الله عليه و آله وسلم سمع من النبي صلى الله عليه و آله وسلم شيئًا إلا قام، فقام مما يليه ستة ومما يلي (سعيد) (٢) بن وهب ستة، فقالوا: نشهد أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من كنت مولاه فعلي مولاه، اللهم وال من والاه وعاد من عاداه" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن یثیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خبر ملی کہ چند لوگ ان کے بارے میں کچھ بات کر رہے ہیں۔ تو آپ رضی اللہ عنہ منبر پر چڑھ کر فرمانے لگے۔ میں محمد 5 کے اصحاب میں سے اس شخص کو قسم دیتا ہوں۔ جس نے نبی 5 سے میرے بارے میں کچھ سنا ہے۔ تو وہ کھڑا ہوجائے۔ پس چھ کے قریب لوگ کھڑے ہوگئے اور ان میں حضرت سعید بن وھب رضی اللہ عنہ چھٹے مل گئے۔ پھر ان سب لوگوں نے فرمایا: ہم گواہی دیتے ہیں اس بات کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں جس کا دوست ہوں پس علی رضی اللہ عنہ بھی اس کا دوست ہے۔ اے اللہ! تو بھی دوست رکھ! اس شخص کو جو اس سے دوستی رکھے۔ اور تو دشمنی کر اس شخص سے جو اس سے دشمنی رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34262]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34262، ترقيم محمد عوامة 32754)
حدیث نمبر: 32755 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٦٣ - حدثنا شريك عن أبي (يزيد) (١) الأودي عن أبيه قال: دخل أبو هريرة المسجد فاجتمعنا إليه فقام إليه شاب فقال: أنشدك باللَّه أسمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من كنت مولاه فعلي مولاه، اللهم وال من والاه وعاد من عاداه"، فقال: نعم، فقال: الشاب أنا منك برئ، (أشهد أنك قد) (٢) (عاديت من والاه وواليت من عاداه) (٣) ، قال: فحصبه الناس بالحصا (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو یزید الاودی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مسجد میں تشریف لائے تو ہم لوگ ان کے پاس جمع ہوگئے پھر ایک نوجوان نے کھڑے ہو کر ان سے کہا: میں آپ رضی اللہ عنہ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں۔ کیا آپ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ میں جس کا دوست ہوں پس علی رضی اللہ عنہ بھی اس کا دوست ہے۔ اے اللہ! تو بھی اس کو دوست بنا جو علی رضی اللہ عنہ کو دوست رکھتا ہو۔ اور تو اس سے دشمنی کر جو شخص اس سے دشمنی رکھتا ہو؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں! پھر وہ نوجوان کہنے لگا: میں آپ رضی اللہ عنہ سے بری ہوں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا آپ رضی اللہ عنہ نے دشمنی کی اس شخص سے جو ان کو دوست رکھتا ہے اور آپ رضی اللہ عنہ نے دوستی کی اس شخص سے جو ان سے دشمنی رکھتا ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس لوگوں نے اس نوجوان کو کنکریاں ماریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34263]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34263، ترقيم محمد عوامة 32755)
حدیث نمبر: 32756 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٦٤ - حدثنا شريك عن عياش العامري عن عبد اللَّه بن شداد قال: قدم على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وفد (آل) (١) سرح من اليمن، فقال لهم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لتقيمن الصلاة ولتؤتن الزكاة ولتسمعن ولتطيعن، أو (لأبعثن) (٢) إليكم رجلًا (كنفسي) (٣) يقاتل مقاتلتكم ويسبي ذراريكم، اللهم أنا أو كنفسي"، (ثم) (٤) أخذ بيد علي (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شداد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یمن کے سرح قبیلہ کا ایک وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں آیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: چاہیے کہ تم ضرور بالضرور نماز قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو۔ اور بات سنو اور اطاعت کرو۔ یا پھر میں تمہاری طرف ایک ایسا آدمی بھیجوں گا جو میرے جیسا ہے وہ تمہارے لڑنے والوں سے قتال کرے گا اور تمہاری اولادوں کو قیدی بنا لے گا۔ اللہ کی قسم! وہ میں یا میرے جیسا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34264، ترقيم محمد عوامة 32756)
حدیث نمبر: 32757 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٦٥ - حدثنا شريك عن أبي (إسحاق) (١) عن عاصم بن ضمرة قال: خطب الحسن بن علي حين قتل علي فقال: يا أهل الكوفة، أو يا أهل العراق، لقد كان بين أظهركم رجل قتل الليلة أو أصيب اليوم لم يسبقه الأولون بعلم، (ولا يدركه الآخرون) (٢) ، كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم إذا بعثه في سرية كان جبريل عن يمينه وميكائيل عن يساره، فلا يرجع حتى يفتح اللَّه عليه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم بن ضمرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا گیا تو حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیا جس میں ارشاد فرمایا: اے کوفہ والو یا یوں فرمایا: اے عراق والو! تحقیق تمہارے سامنے ایک آدمی تھا جس کو رات کو شہید کردیا گیا یا یوں فرمایا: کہ جو آج فوت ہوگیا۔ پہلے لوگ اس سے علم میں نہیں بڑھے اور نہ ہی بعد والے لوگ اس کے علم کو پاسکیں گے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اس کو کسی لشکر میں بھیجتے تو حضرت جبرائیل علیہ السلام اس کی دائیں طرف ہوتے تھے اور حضرت میکائیل اس کی بائیں طرف ہوتے۔ پس وہ شخص واپس نہیں لوٹتا تھا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس کو فتح عطا فرما دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34265]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34265، ترقيم محمد عوامة 32757)
حدیث نمبر: 32758 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٦٦ - حدثنا (عبد اللَّه) (١) بن نمير قال: أخبرنا الأعمش عن عمرو بن مرة عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: ذكر عنده قول الناس في علي فقال: قد جالسناه ⦗٦٦⦘ وواكلناه وشاربناه وقمنا له على الأعمال، فما سمعته يقول شيئا مما (يقولون) (٢) ، إنما يكفيكم أن تقولوا: ابن عم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٣) (٤) وختنه وشهد بيعة الرضوان وشهد بدرا (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ کے سامنے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق لوگوں کی باتیں ذکر کی گئیں تو انہوں نے فرمایا: ہم لوگ آپس میں بیٹھے ہیں ہم نے اکٹھے کھایا پیا ہے۔ اور ہم ان کے اعمال پر رضا مند ہیں پس میں نے تو کبھی بھی نہیں سنی وہ بات جو لوگ کہتے ہیں۔ بیشک تمہارے لیے اتنا کافی ہے کہ تم یوں کہہ دیا کرو۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں۔ اور ان کے داماد ہیں وہ بیعت الرضوان کے موقع پر حاضر تھے اور غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34266]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34266، ترقيم محمد عوامة 32758)
حدیث نمبر: 32759 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٦٧ - حدثنا يعلى بن عبيد عن أبي منين وهو يزيد بن كيسان عن أبي حازم عن أبي هريرة قال: قال (رسول اللَّه) (١) صلى الله عليه و آله وسلم:"لأدفعن الراية (اليوم) (٢) إلى رجل يحب اللَّه ورسوله"، قال: فتطاول القوم فقال:"أين علي؟" فقالوا: يشتكي عينيه، فدعاه فبزق في كفيه ومسح بهما عين علي ثم دفع إليه الراية ففتح اللَّه عليه يومئذ (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں ضرور بالضرور آج ایسے شخص کو جھنڈا دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول 5 سے محبت کرتا ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس لوگ قدم اونچے کرکے اپنے آپ کو ظاہر کرنے لگے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: علی رضی اللہ عنہ کہاں ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: ان کی دونوں آنکھوں میں تکلیف ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو بلایا اور اپنی ہتھیلی میں لعاب مبارک ڈالا اور اس کے ساتھ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی دونوں آنکھوں کو مسلا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو جھنڈا دیا۔ پس اسی دن اللہ نے ان کو فتح عطا فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34267]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34267، ترقيم محمد عوامة 32759)
حدیث نمبر: 32760 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٦٨ - حدثنا ابن فضيل عن يزيد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: بينما النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) عنده نفر من أصحابه، فأرسل إلى نسائه فلم يجد عند امرأة منهن شيئًا، فبينما هم كذلك إذ هم بعلي قد أقبل (شعشًا) (٢) مغبرًا، على عاتقه قريب من صاع من تمر قد عمل بيده، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"مرحبا بالحامل والمحمول"، ثم أجلسه ⦗٦٧⦘ فنفض عن رأسه التراب، ثم قال:"مرحبا بأبي تراب"، فقربه فأكلوا حتى صدروا، ثم أرسل إلى نسائه كل واحدة منهن طائفة (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس درمیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ان کے اصحاب کی ایک جماعت تھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی بیویوں کے پاس کھانے کا پیغام بھیجا لیکن کسی بھی بیوی کے پاس کھانے کی کوئی چیز بھی نہ ملی۔ تو اچانک حضرت علی رضی اللہ عنہ سامنے سے آتے ہوئے نظر آئے جو غبار آلود اور پراگندہ حال میں تھے اور ان کے کندھے پر ایک صاع کے قریب کھجوریں تھیں۔ جو انہوں نے مزدوری کر کے حاصل کی تھیں۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خوش آمدید بوجھ اٹھانے والے کو اور اٹھائے ہوئے بوجھ کو، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو اپنے پاس بٹھایا اور ان کے سر سے مٹی جھاڑی پھر ارشاد فرمایا: خوش آمدید ابوتراب! پھر انہوں نے کھجوروں کو قریب کیا۔ یہاں تک کہ سب نے سیر ہو کر کھائیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی تمام ازواج مطہرات کو بھی اس میں سے حصہ بھیجا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34268]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34268، ترقيم محمد عوامة 32760)
حدیث نمبر: 32761 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٦٩ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم دفع الراية إلى (علي) (١) فقال:" (لأدفعنها) (٢) إلى رجل يحب اللَّه ورسوله، (ويحبه اللَّه ورسوله) (٣) "، قال: فتفل في عينيه وكان أرمد، (قال) (٤) : (ودعا) (٥) له ففتحت عليه خيبر (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جھنڈا دیا اور فرمایا: میں ایسے شخص کو جھنڈا دے رہا ہوں جو اللہ اور اس کے رسول 5 سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول 5 اس سے محبت کرتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں میں لعاب ڈالا کیونکہ وہ آشوب چشم میں مبتلا تھے۔ اور ان کے لیے دعا فرمائی پس اللہ نے ان کو خیبر میں فتح دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34269]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34269، ترقيم محمد عوامة 32761)
حدیث نمبر: 32762 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٧٠ - حدثنا وكيع عن هشام بن سعد عن عمر بن أَسيد عن ابن عمر قال: (قال عمر بن الخطاب -أو قال أبي) (١) : لقد أوتي علي بن أبي طالب ثلاث خصال؛ لأن تكون لي واحدة منهن أحب إلي من حمر النعم، (زوجه) (٢) ابنته فولدت له، وسد الأبواب إلا بابه، وأعطاه الحربة يوم خيبر (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن اسید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کو تین خصوصیات عطا کی گئیں۔ مجھے ان میں سے ایک کا مل جانا میرے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی بیٹی ان کے نکاح میں دی جس سے ان کی اولاد بھی ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تمام دروازے بند کروا دیے سوائے ان کے دروازے کے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ خیبر کے دن ان کو جھنڈا عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34270]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34270، ترقيم محمد عوامة 32762)
حدیث نمبر: 32763 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٧١ - حدثنا هاشم بن القاسم قال: ثنا عكرمة بن عمار قال: حدثني أياس ابن سلمة قال: أخبرني أبي أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أرسله إلى علي فقال:"لأعطين ⦗٦٨⦘ الراية رجلًا يحب اللَّه ورسوله، ويحبه اللَّه ورسوله"، قال: فجئت به أقوده أرمد، قال: فبصق رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في عينيه، ثم أعطاه الراية، وكان الفتح على يديه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایاس بن سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے خبر دی کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو حضر ت علی رضی اللہ عنہ کو بلانے کے لیے بھیجا۔ اور ارشاد فرمایا: میں ضرور بالضرور ایسے آدمی کو جھنڈا دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول 5 سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول 5! ا س سے محبت کرتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں پس میں ان کو لایا اس حال میں کہ میں ان کو راستہ دکھانے کے لیے آگے چل رہا تھا کیونکہ وہ آشوب چشم میں مبتلا تھے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی آنکھوں میں لعاب مبارک ڈالا پھر ان کو جھنڈا مرحمت فرمایا۔ اور اسی دن اللہ نے ان کے ہاتھ پر فتح دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34271]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34271، ترقيم محمد عوامة 32763)
حدیث نمبر: 32764 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٧٢ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن صدقة بن سعيد عن جميع بن عمير قال: دخلت على عائشة أنا و (أمي) (١) وخالتي فسألناها كيف كان علي عنده؟ فقالت: تسألوني عن رجل وضع يده من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم موضعا لم (يضعها) (٢) أحد، وسألت نفسه في يده ومسح بها وجهه ومات، فقيل: أين (تدفنوه) (٣) فقال علي: ما في الأرض بقعة أحا إلى اللَّه من بقعة قبض فيها نبيه، فدفناه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جُمَیع بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں میری والدہ اور میری خالہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے پس ہم نے ان سے پوچھا: کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نزدیک کیا مقام تھا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم نے مجھ سے ایک ایسے آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے نبی 5 کے بدن پر ایسی جگہ ہاتھ رکھا جہاں کسی نے بھی نہیں رکھا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جان ان ہاتھ میں نکلی کہ انہوں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ہوگیا۔ پوچھا گیا: تم لوگ نبی 5 کو کہاں دفن کرو گے؟ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کے نزدیک زمین کا کوئی ٹکڑا اس حصہ سے زیادہ محبوب نہیں جس میں اس نبی 5 کی وفات ہوئی۔ لہٰذا ہم نے اسی جگہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تدفین کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34272]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34272، ترقيم محمد عوامة 32764)
حدیث نمبر: 32765 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٧٣ - حدثنا محمد بن بشر عن زكريا عن مصعب بن شيبة عن صفية بنت شيبة قالت: قالت عائشة: خرج النبي صلى الله عليه و آله وسلم غداة وعليه مرط مرجل من شعر أسود، فجاء الحسن فأدخله معه، ثم جاء حسين فأدخله معه، ثم جاءت فاطمة فأدخلها، ثم جاء علي فأدخله، ثم قال: ﴿إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا﴾ (١) [الأحزاب: ٣٣] .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کے وقت نکلے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایسی کالی چادر تھی جس پر اونٹوں کے کجاوے کی تصویریں بنی ہوئی تھیں۔ پس حضرت حسن رضی اللہ عنہائے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو اس میں داخل کیا۔ پھر حضرت حسین رحمہ اللہ آئے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو بھی چادر میں داخل کرلیا۔ پھر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا آئیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو بھی چادر میں داخل کرلیا پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ آئے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو بھی چادر میں داخل کرلیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ترجمہ: اللہ تو بس یہ چاہتا ہے کہ دور کر دے تم سے گندگی، اے نبی 5 کے گھر والو اور پاک کر دے تمہیں پوری طرح۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34273]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34273، ترقيم محمد عوامة 32765)
حدیث نمبر: 32766 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٢٧٤ - حدثنا محمد بن مصعب عن الأوزاعي عن شداد أبي عمار قال: دخلت على واثلة وعنده قوم فذكروا فشتموه، فشتمته معهم، فقال: ألا أخبرك بما سمعت من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؟ قلت: بلى، قال: أتيت فاطمة أسألها عن علي فقالت: توجه إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فجلس، فجاء رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ومعه علي وحسن وحسين ⦗٦٩⦘ كل واحد منهما آخذ بيده، (حتى دخل) (١) فأدنى عليا وفاطمة فأجلسهما بين يديه، و (أجلس) (٢) حسنًا وحسينًا كل واحد منهما على فخذه، ثم لف عليهم ثوبه أو قال: (كساء) (٣) ، ثم تلا هذه الآية: ﴿إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ (٤) ﴾، ثم قال:"اللهم هولاء أهل بيتي، وأهل بيتي أحق" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شداد ابو عمارہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اس حال میں کہ ان کے پاس چند لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔ پس ان لوگوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا پھر ان کو سب و شتم کرنے لگے تو میں نے بھی ان کے ساتھ ان کو برا بھلا کہا۔ تو حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تمہیں اس حدیث کے بارے میں نہ بتلاؤں جو میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی؟ میں نے کہا: کیوں نہیں ضرور سنائیں۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا میں نے ان سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق پوچھا: تو وہ فرمانے لگیں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس گئے ہیں پس میں بیٹھ کر انتظار کرنے لگا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائیں درآنحالیکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ ان سب نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا یہاں تک کہ وہ گھر میں داخل ہوگئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو اپنے قریب کیا اور ان دونوں کو اپنے سامنے بٹھا لیا۔ اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو بھی بٹھایا یہ دونوں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ران پر تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سب پر اپنا کپڑا یا چادر ڈال دی۔ پھر یہ آیت تلاوت فرمائی۔ اے نبی 5 کے گھر والو! اللہ تو بس یہ چاہتا ہے کہ تم سے گندگی کو دور کر دے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! یہ لوگ میرے گھر والے ہیں۔ اور میرے گھر والے سب سے زیادہ حقدار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34274]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34274، ترقيم محمد عوامة 32766)