☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فضائل علي بن أبي طالب ﵁
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفضائل← فضائل علي بن أبي طالب ﵁
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 80
Page 3 of 4
Hadith No.: 32767 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٧٥ - حدثنا أبو أسامة عن عوف عن عطية أبي (المعذل) (١) الطفاوي عن أبيه قال: أخبرتني أم سلمة أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان عندها في بيتها ذات يوم، فجاءت الخادم فقالت: علي وفاطمة بالسدة، فقال:"تنحي لي عن أهل بيتي"، فتنحت في ناحية البيت، فدخل علي وفاطمة وحسن وحسين فوضعهما في حجره، وأخذ عليًا بإحدى يديه فضمه إليه، وأخذ فاطمة باليد الأخرى فضمها إليه (وقبلهما) (٢) ، وأغدف عليهم خميصة سوداء، ثم قال:"اللهم إليك لا إلى النار أنا وأهل بيتي"، قالت: فناديته فقلت: وأنا يا رسول اللَّه، قال:"وأنت" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے گھر میں میرے پاس تھے۔ کہ خادمہ نے آکر عرض کیا: حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا دروازے پر ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میرے گھر والوں کے لیے جگہ بناؤ۔ پس میں گھر کے ایک کونے میں ہوگئی۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا، حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ تشریف لائے۔ پھر دونوں بچوں کو تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی گود میں بٹھا لیا۔ اور اپنے ایک ہاتھ سے علی رضی اللہ عنہ کو پکڑ کر اپنے سے چمٹا لیا اور دوسرے ہاتھ سے فاطمہ رضی اللہ عنہا کو پکڑ کر اپنے سے چمٹا لیا اور ان کا بوسہ بھی لیا۔ اور ان سب پر اپنی کالی چادر ڈال دی۔ پھر ارشاد فرمایا: اے اللہ! تیری طرف پناہ پکڑتے ہیں نہ کہ جہنم کی طرف میں اور میرے گھر والے۔ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ میں نے پکار کر کہا: اے اللہ کے رسول 5! میں بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تو بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34275]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34275، ترقيم محمد عوامة 32767)
Hadith No.: 32768 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٧٦ - حدثنا (عبد اللَّه) (١) بن نمير عن إسماعيل بن أبي خالد عن (أبي إسحاق عن) (٢) هبيرة بن يريم قال: سمعت الحسن بن علي قام خطيبًا فخطب الناس فقال: يا أيها الناس لقد فارقكم أمس رجل ما سبقه الأولون، ولا يدركه الآخرون، ولقد كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يبعثه المبعث فيعطيه الراية، فما يرجع حتى يفتح اللَّه عليه، جبريل عن يمينه وميكايل عن شماله، ما ترك بيضاء ولا صفراء إلا سبعمائة درهم فضلت من عطائه أراد أن يشتري بها خادما (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ھبیرہ بن یریم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے پھر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اے لوگو! کل تم سے ایک ایسا شخص جد اہو گیا کہ نہیں سبقت لے جاسکے اس سے پہلے لوگ اور نہ ہی بعد والے لوگ اس کا مقام پاسکتے ہیں۔ تحقیق رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کو کسی لشکر میں بھیجتے تو ان کو جھنڈا عطا فرماتے پس وہ واپس نہیں لوٹتے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ان کو فتح عطا فرما دیتے۔ جبرائیل علیہ السلام ان کے دائیں جانب ہوتے اور میکائیل علیہ السلام ان کے بائیں جانب ہوتے۔ انہوں نے کوئی سونا، چاندی نہیں چھوڑا سوائے سات درہموں کے جو میں نے ان کی بخشش میں سے بچائے تھے۔ اس لیے کہ ان سے ایک خادم خریدنے کا ارادہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34276]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34276، ترقيم محمد عوامة 32768)
Hadith No.: 32769 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٧٧ - حدثنا وكيع عن شعبة عن عمرو بن مرة عن أبي حمزة مولى الأنصار عن زيد بن أرقم قال (١) : أول من أسلم مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم علي (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو حمزہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سب سے پہلے اسلام لانے والے شخص حضرت علی رضی اللہ عنہ تھے۔ عمرو بن مرہ کہتے ہیں: میں حضرت ابراہیم رحمہ اللہ کے پاس حاضر ہوا اور میں نے ان سے یہ بات ذکر کی تو انہوں نے اس کا انکار کیا اور فرمایا: سب سے پہلے اسلام لانے والے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔ ( [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34277]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34277، ترقيم محمد عوامة 32769)
Hadith No.: 32770 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٧٩ - حدثنا شريك عن أبي إسحاق عن جبلة قال: كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم إذا لم يغز أعطى سلاحه عليا (أو أسامة) (١) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت جبلہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی غزوہ میں شریک نہ ہوتے تو اپنے ہتھیار حضرت علی رضی اللہ عنہ یا حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کو مرحمت فرما دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34279]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34279، ترقيم محمد عوامة 32770)
Hadith No.: 32771 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٨٠ - حدثنا مالك بن إسماعيل قال: ثنا (مسعود) (١) بن سعد قال: ثنا محمد ابن إسحاق عن الفضل بن معقل (٢) عن عبد اللَّه بن نيار الأسلمي عن عمرو بن (شاس) (٣) قال: قال لي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"قد آذيتني"، قال: قلت: يا رسول اللَّه ما أحب أن أوذيك، قال:"من آذى عليا فقد آذاني" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شاس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: تحقیق تو نے مجھے ایذاء پہنچائی۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! میں اس بات کو کبھی پسند نہیں کرتا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایذاء پہنچاؤں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے علی رضی اللہ عنہ کو ایذاء پہنچائی۔ تحقیق اس نے مجھے ایذاء پہنچائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34280]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34280، ترقيم محمد عوامة 32771)
Hadith No.: 32772 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٨١ - حدثنا عبدة بن سليمان عن عبد الملك بن أبي سليمان قال: قلت لعطاء: كان في أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أحد أعلم من علي؟ قال: لا واللَّه، ما أعلمه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن ابی سلیمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہ م میں کوئی شخص ایسا بھی تھا جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے زیادہ علم والا ہو؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: نہیں اللہ کی قسم! میں کسی کو نہیں جانتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34281]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34281، ترقيم محمد عوامة 32772)
Hadith No.: 32773 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٨٢ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن عمرو بن حبشي قال: خطبنا الحسن بن علي بعد وفاة علي فقال: لقد فارقكم رجل بالأمس لم يسبقه ⦗٧٢⦘ الأولون بعلم ولا يدركه الآخرون، كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يعطيه الراية فلا ينصرف حتى يفتح اللَّه عليه (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن حبشی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد ہم سے خطاب فرمایا: تحقیق کل تم سے وہ شخص جدا ہوگیا کہ پہلے لوگ اس کے علم کو نہیں پا سکے اور نہ بعد والے پا سکے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کو جھنڈا عطا کرتے تھے پھر وہ واپس نہیں لوٹتے تھے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ان کو فتح عطا فرما دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34282]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34282، ترقيم محمد عوامة 32773)
Hadith No.: 32774 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٨٣ - حدثنا يحيى بن يعلى عن يونس بن خباب عن أنس قال: خرجت أنا وعلي مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في (حائط) (١) المدينة، فمررنا بحديقة، فقال (علي) (٢) : ما أحسن هذه الحديقة يا رسول اللَّه؟ قال: فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"حديقتك في الجنة أحسن منها يا علي"، حتى مر بسبع حدائق، كل ذلك يقول علي: ما أحسن هذه الحديقة يا رسول اللَّه، فيقول:"حديقتك في الجنة أحسن (من هذه) (٣) " (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ مدینہ کے باغات میں تشریف لے گئے۔ پس ہم لوگ ایک باغ کے پاس سے گزرے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! یہ کتنا خوبصورت باغ ہے؟ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے علی رضی اللہ عنہ! تیرا جو باغ جنت میں ہے وہ اس سے کئی درجہ زیادہ خوبصورت ہے۔ یہاں تک کہ سات باغوں کے پاس سے گزرے ہر جگہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! یہ باغ کتنا خوبصورت ہے؟ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے جاتے: تیرا جو باغ جنت میں ہے وہ اس سے کئی درجہ خوبصورت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34283]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34283، ترقيم محمد عوامة 32774)
Hadith No.: 32775 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٨٤ - حدثنا معاوية بن هشام قال: ثنا قيس عن سلمة بن كهيل عن أبي صادق عن عليم عن سلمان قال: إن أول هذه الأمة ورودا على نبيها أولها إسلامًا علي بن أبي طالب (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ اس امت میں سب سے پہلا شخص جو اپنے نبی 5 کے پاس وار د ہوگا۔ وہ سب سے پہلے اسلام لانے والے حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34284، ترقيم محمد عوامة 32775)
Hadith No.: 32776 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٨٥ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن فطر عن أبي إسحاق عن أبي عبد اللَّه الجدلي قال: قالت لي أم سلمة: يا أبا عبد اللَّه أيسب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فيكم ثم لا تغيرون؟ قال: قلت: ومن يسب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؟ قالت: يُسبُّ عليٌ ومن يحبه، وقد ⦗٧٣⦘ كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) يحبه (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد اللہ جدلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے ارشاد فرمایا: اے ابو عبد اللہ! تمہارے درمیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سب و شتم کیا جاتا ہے پھر بھی تم لوگ غیرت نہیں کھاتے؟ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا: کون شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سب وشتم کرسکتا ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: حضرت علی رضی اللہ عنہ اور ان سے محبت کرنے والوں کو سب و شتم کیا جاتا ہے۔ اور تحقیق رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان سے محبت فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34285]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34285، ترقيم محمد عوامة 32776)
Hadith No.: 32777 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٨٦ - حدثنا خالد بن مخلد عن ابن فضيل عن أبي نصر عن مساور الحميري عن أمه عن أم سلمة قالت: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"لا يبغض عليًا مؤمن، ولا يحبه منافق" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کوئی مومن علی رضی اللہ عنہ سے بغض نہیں رکھے گا اور کوئی منافق علی رضی اللہ عنہ سے محبت نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34286]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34286، ترقيم محمد عوامة 32777)
Hadith No.: 32778 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٨٧ - حدثنا معاوية بن هشام قال: ثنا (عمار) (١) عن الأعمش عن المنهال عن عبد اللَّه بن الحارث عن علي قال: إنما مثلنا في هذه الأمة كسفينة نوح و (كتاب) (٢) حطة في بني إسرائيل (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حارث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بیشک ہماری مثال اس امت میں حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کی سی ہے۔ اور بنی اسرائیل میں پائے جانے والے مغفرت کے دروازے کی سی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34287]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34287، ترقيم محمد عوامة 32778)
Hadith No.: 32779 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٨٨ - حدثنا إسحاق بن منصور (عن) (١) سليمان بن قرم عن عاصم عن (زر) (٢) قال: قال علي: لا يحبنا منافق، ولا يبغضنا مؤمن (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زرّ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کوئی بھی منافق ہم سے محبت نہیں کرے گا اور کوئی بھی مومن ہم سے بغض نہیں رکھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34288، ترقيم محمد عوامة 32779)
Hadith No.: 32780 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٨٩ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثني محمد بن طلحة (١) عن أبي عبيدة بن الحكم الأزدي يرفع حديثه أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال لعلي:" (٢) ستلقى بعدي جهدًا"، قال: ⦗٧٤⦘ يا رسول اللَّه في سلامة في ديني؟ قال:"نعم في سلامة من دينك" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ بن حکم الازدی رحمہ اللہ مرفوع حدیث بیان فرماتے ہیں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: عنقریب تو میرے بعد ایک جدوجہد کرے گا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! یہ جدو جہد میرے دین کی سلامتی کے بارے میں ہوگی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! تیرے دین کی حفاظت کے بارے میں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34289]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34289، ترقيم محمد عوامة 32780)
Hadith No.: 32781 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٩٠ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة قال: أخبرنا علي بن زيد عن عدي بن ثابت عن البراء قال: عنا مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في سفر، قال: فنزلنا بغدير خم قال: فنودي الصلاة جامعة، وكسح لرسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم تحت شجرة (فصلى) (١) الظهر فأخذ بيد علي فقال:"ألستم تعلمون أني أولى بالمؤمنين من أنفسهم"، قالوا: بلى، قال:"ألستم تعلمون أني أولى (بكل) (٢) (مؤمن) (٣) من (نفسه) (٤) "، قالوا: (بلى) (٥) قال: فأخذ بيد علي فقال:"اللهم من كنت مولاه فعلي مولاه، اللهم وال من والاه وعاد من عاداه"، قال: فلقيه عمر بعد ذلك فقال: هنيئا لك يا ابن أبي طالب، أصبحت وأمسيت مولى كل مؤمن ومؤمنة (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عدی بن ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت براء رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ ہم لوگوں نے غدیر خم کے مقام پر پڑاؤ ڈالا۔ پس ندا لگائی گئی کہ نماز کے لیے جمع ہو جاؤ۔ اور ایک درخت کے نیچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے جگہ صاف کی گئی پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی۔ اور پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا: کیا تم لوگوں کو علم نہیں کہ میں سب مومنین پر ان کی جانوں سے بھی زیادہ مقدم ہوں؟ صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا: کیوں نہیں! راوی فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: اے اللہ! میں جس کا دوست ہوں پس علی رضی اللہ عنہ بھی اس کا دوست ہے۔ اے اللہ! جو شخص اس کو دوست رکھے پس تو بھی اس کو دوست رکھ۔ اور جو اس سے دشمنی کرے تو بھی اس سے دشمنی فرما۔ راوی فرماتے ہیں: اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہان سے ملے اور فرمایا: اے ابو طالب کے بیٹے! تمہیں مبارک ہو۔ تم نے ہر مومن مرد اور مومن عورت کا دوست ہونے کی حالت میں صبح و شام کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34290]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34290، ترقيم محمد عوامة 32781)
Hadith No.: 32782 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٩١ - حدثنا أبو الجواب قال: حدثنا يونس بن أبي إسحاق عن (أبي إسحاق) (١) (البراء) (٢) بن عازب قال: بعث رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم جيشين، على أحدهما علي بن أبي طالب، وعلى الآخر خالد بن الوليد، فقال: (إن كان (قتال) (٣) فعلي ⦗٧٥⦘ على الناس"، فافتتح (علي) (٤) حصنًا، فاتخذ جارية لنفسه، فكتب خالد (بسوأته) (٥) ، فلما قرأ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم الكتاب قال:"ما تقول في رجل (يحب اللَّه ورسوله) (٦) ، ويحبه اللَّه ورسوله؟" (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو لشکر بھیجے جن میں سے ایک پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو امیر بنایا اور دوسرے لشکر پر حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو، پھر ارشاد فرمایا: اگر لڑائی ہو تو اس صورت میں حضرت علی رضی اللہ عنہ لوگوں پر امیر ہوں گے۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے قلعہ کو فتح کرلیا۔ اور ایک باندی کو اپنے لیے خاص کرلیا اس پر حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے خط لکھ کر اس بات کی حضور 5 کو خبر دی۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ خط پڑھا تو ارشاد فرمایا: تم کیا کہتے ہو ایسے شخص کے بارے میں جو اللہ اور ا س کے رسول 5 کو محبوب رکھتا ہے۔ اور اللہ اور اس کا رسول 5 اس کو محبو ب رکھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34291، ترقيم محمد عوامة 32782)
Hadith No.: 32783 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٩٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن عطية بن سعد قال: دخلنا على جابر بن عبد اللَّه وهو شيخ كبير وقد سقط حاجباه على عينيه قال: فقلت أخبرنا عن هذا الرجل علي بن أبي طالب قال: فرفع حاجبيه بيديه ثم قال: ذاك من خير البشر (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطیہ بن سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اس حال میں کہ وہ بہت بوڑھے تھے اور ان کی پلکیں ان کی آنکھوں پر گری ہوئی تھیں۔ راوی کہتے ہیں۔ میں نے ان سے عرض کیا: آپ رضی اللہ عنہ ہمیں اس شخص یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے متعلق بتلائیے۔ پس آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ سے دونوں پلکوں کو اٹھایا پھر ارشاد فرمایا:: یہ تو خیر البشر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34292]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34292، ترقيم محمد عوامة 32783)
Hadith No.: 32784 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٩٣ - حدثنا عفان قال: ثنا جعفر بن سليمان قال: حدثني يزيد الرشك عن مطرف عن عمران بن حصين قال: بعث رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم سرية واستعمل عليهم عليًا، فصنع علي شيئا أنكروه، فتعاقد أربعة من أصحاب رسول اللَّه صلى اللَّه عليه (وسلم) (١) (أن يعلموه) (٢) ، (وكانوا إذا قدموا من سفر بدأوا برسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم) (٣) ، فسلموا عليه ونظروا إليه، ثم ينصرفون إلى رحالهم قال: فلما قدمت السرية سلموا على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٤) فقام أحد الأربعة فقال: يا رسول اللَّه ألم تر أن ⦗٧٦⦘ عليًا صنع كذا وكذا، فأقبل إليه رسول اللَّه يعرف الغضب في وجهه فقال:"ما تريدون من علي ما تريدون من علي؟ علي مني وأنا من علي، وعلي ولي كل مؤمن بعدي" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ان پر امیر مقرر کردیا۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کچھ ایسا کام کیا جس کو لوگوں نے ناپسند کیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب میں سے چار لوگوں نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ اس بات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے ذکر کریں گے۔ اور یہ لوگ جب سفر سے واپس آگئے تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتلانے کا ارادہ کیا۔ پس انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سلام کیا اور ان کی طرف دیکھا پھر لوگ اپنے کجاو وں کی طرف پلٹ گئے۔ راوی کہتے ہیں: کہ جب سارے لشکروا لے آگئے۔ اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سلام کرلیا تو ان چاروں میں سے ایک شخص کھڑا ہو کر کہنے لگا: اے اللہ کے رسول 5! آپ کی کیا رائے ہے علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں کہ انہوں نے یہ کام کیا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس شخص کی طرف متوجہ ہوئے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرے پر غصہ کے آثار نمایاں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ علی رضی اللہ عنہ سے کیا چاہتے ہو؟! تم لوگ علی رضی اللہ عنہ سے کیا چاہتے ہو؟! علی رضی اللہ عنہ مجھ سے ہیں اور میں علی رضی اللہ عنہ سے ہوں اور علی رضی اللہ عنہ میرے بعد ہر مومن کے دوست ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34293، ترقيم محمد عوامة 32784)
Hadith No.: 32785 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٩٤ - حدثنا جعفر بن عون قال: ثنا (شقيق) (١) بن أبي عبد اللَّه قال: حدثنا أبو بكر بن خالد بن عُرْفُطَة قال: أتيت سعد بن مالك بالمدينة فقال: ذكر لي أنكم تسبون عليًا؟ قال: قد فعلنا، قال: فلعلك قد سببته؟ قال: قلت: معاذ اللَّه، قال: فلا تسبه، فلو وضع المنشار على مفرقي على أن أسب عليًا ما سببته أبدًا، بعد ما سمعت من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ما سمعت (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن خالد بن عُرْفطہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعد بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس مدینہ میں آیا، تو انہوں نے کہا: مجھ سے ذکر کیا گیا ہے کہ تم لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو گالیاں دیتے ہو؟ آپ رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں! آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: شاید کہ تم بھی ان کو گالیاں دیتے ہو؟ میں نے عرض کیا: اللہ کی پناہ! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم کبھی ان کو گالی مت دینا۔ پس اگر میرے سر کے درمیان میں آرا رکھ دیا جائے کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کو گالی دوں! میں کبھی بھی ان کو گالی نہیں دوں گا اس حدیث کے سننے کے بعد جو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سن چکا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34294]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34294، ترقيم محمد عوامة 32785)
Hadith No.: 32786 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٢٩٥ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن أبيه عن أبي إسحاق (عمن حدثه عن) (١) ميمونة (قال) (٢) : لما كانت الفرقة قيل لميمونة ابنة الحارث: يا أم المؤمنين، فقالت: عليكم بابن أبي طالب فواللَّه ما ضل ولا ضل به (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب جدائی کا وقت تھا تو میمونہ بنت حارث سے کہا گیا: اے ام المؤمنین! آپ علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو لازم پکڑ لو۔ اللہ کی قسم نہ وہ گمراہ ہیں اور نہ ان کی وجہ سے کوئی گمراہ ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34295، ترقيم محمد عوامة 32786)