☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 32759
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 32759
٣٤٢٦٧ - حدثنا يعلى بن عبيد عن أبي منين وهو يزيد بن كيسان عن أبي حازم عن أبي هريرة قال: قال (رسول اللَّه) (١) صلى الله عليه و آله وسلم:"لأدفعن الراية (اليوم) (٢) إلى رجل يحب اللَّه ورسوله"، قال: فتطاول القوم فقال:"أين علي؟" فقالوا: يشتكي عينيه، فدعاه فبزق في كفيه ومسح بهما عين علي ثم دفع إليه الراية ففتح اللَّه عليه يومئذ (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں ضرور بالضرور آج ایسے شخص کو جھنڈا دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول 5 سے محبت کرتا ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس لوگ قدم اونچے کرکے اپنے آپ کو ظاہر کرنے لگے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: علی رضی اللہ عنہ کہاں ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: ان کی دونوں آنکھوں میں تکلیف ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو بلایا اور اپنی ہتھیلی میں لعاب مبارک ڈالا اور اس کے ساتھ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی دونوں آنکھوں کو مسلا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو جھنڈا دیا۔ پس اسی دن اللہ نے ان کو فتح عطا فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34267]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34267، ترقيم محمد عوامة 32759)
← Previous Hadith (32758) Back to Bab Next Hadith → (32760)