☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب أقضية رسول الله ﷺ← رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 80
صفحہ 4 از 4
حدیث نمبر: 29711 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن (زائدة) (١) عن محمد ابن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن الحكم عن عبد اللَّه بن شداد عن (ابنة) (٢) حمزة -قال: محمد وهي أخت ابن شداد لأمه- قالت: مات (مولى لي) (٣) وترك ابنته فقسم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ماله بيني وبين ابنته، فجعل لي النصف ولها النصف (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بنت حمزہ جو کہ ابن شداد کی ماں شریک بہن ہیں فرماتی ہیں کہ میرا ایک آزاد کردہ غلام فوت ہوگیا اور اپنی ایک بیٹی چھوڑی، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا مال میرے اور اس کی بیٹ کے درمیان تقسیم فرما دیا، آدھا حصہ مجھے دیا اور آدھا حصہ اس کی بیٹی کو دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31058]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31058، ترقيم محمد عوامة 29711)
حدیث نمبر: 29712 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن إسرائيل عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في الركاز الخمس (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدفون خزانہ میں خمس کا فیصلہ فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31059]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31059، ترقيم محمد عوامة 29712)
حدیث نمبر: 29713 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن الأعمش عن إبراهيم قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بالعقل على العصبة والدية ميراث (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیت کا بوجھ عصبہ رشتہ داروں پر ڈالا، اور دیت کو مقتول کی وراثت شمار فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31060]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31060، ترقيم محمد عوامة 29713)
حدیث نمبر: 29714 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٦١ - حدثنا أبو بكر (قال: حدثنا أبو بكر) (١) (٢) بن عياش عن عبد العزيز بن رفيع عن ابن أبي مليكة قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بالشفعة في كل شيء: الأرض والدار (٣) والجارية والدابة (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر چیز میں شفعہ کا فیصلہ فرمایا ہے! زمین ہو، گھر ہو، باندی ہو، جانور ہو، تو عطاء کہنے لگے: شفعہ تو صرف زمین اور گھر میں ہوتا ہے۔ حضرت ابن ابی ملیکہ نے ان سے کہا: تیری ماں مرے، تو سنتا ہی نہیں ہے میں کہہ رہا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے اور تو یہ بات کر رہا ہے؟!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31061]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31061، ترقيم محمد عوامة 29714)
حدیث نمبر: 29715 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٦٣ - حدثنا محمد بن بشر (قال) (١) : (حدثنا) (٢) ابن أبي عروبة عن قتادة ⦗٨٨⦘ (أن) (٣) سليمان بن يسار (٤) قال: القسامة حق قضى بها النبي صلى الله عليه و آله وسلم: بينما الأنصار عند رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إذ خرج رجل منهم، ثم خرجوا من عند رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فإذا هم (بصاحبهم) (٥) يتشحط في دمه، فرجعوا إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقالوا: قتلتنا (يهود) (٦) وسموا رجلًا منهم ولم تكن لهم بينة، فقال لهم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"شاهدان من غيركم، حتى ادفعه إليكم برمته"، (فلم يكن لهم بينة فقال: استحقوا (بخمسين) (٧) قسامة، أدفعه إليكم برمته) (٨) ، قالوا: إنا نكره إن نحلف على غيب، فأراد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن يأخذ قسامة اليهود بخمسين منهم، فقالت الأنصار: يا رسول اللَّه، إن اليهود لا يبالون الحلف، متى نقبل هذا منهم يأتونا على آخرنا، فوداه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم من عنده (٩) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ قسامت کا معاملہ برحق ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا فیصلہ فرمایا ہے۔ ہم انصار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے کہ انصار میں سے ایک آدمی نکل گیا، اچانک انہوں نے اپنے ساتھی کو دیکھا کہ وہ خون میں لت پت پڑا تڑپ رہا ہے! تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس واپس لوٹے اور کہنے لگے کہ یہود نے ہمارے آدمی کو قتل کردیا اور انہوں نے یہود کے ایک آدمی کا نام لیا، اور ان لوگوں کے پاس گواہی نہیں تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: تمہارے علاوہ اگر دو گواہ گواہی دیں تو میں اس کو تمہارے حوالے کر دوں؟ پس ان کے پاس گواہی نہیں تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ پچاس قسمیں اٹھا لو میں اس کو تمہارے حوالہ کر دوں گا؟ تو انصار کہنے لگے: ہم ناپسند کرتے ہیں کہ اَن دیکھی بات پر قسم اٹھائیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پچاس یہودیوں سے قسمیں لینا چاہیں تو انصار کہنے لگے: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! بیشک یہود قسم کی پروا نہیں کرتے ہم کس طرح ان کی قسمیں قبول کرلیں یہ تو پھر ہمارے دوسرے لوگوں کو مار دیا کریں گے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مقتول کی اپنے پاس سے دیت عطاء فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31063]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31063، ترقيم محمد عوامة 29715)
حدیث نمبر: 29716 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٦٤ - حدثنا إسماعيل بن علية عن داود عن الشعبي قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقضي (بالقضاء) (١) ، ثم ينزل القرآن بغير الذي قضى به، فلا يرده ويستأنف (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئی فیصلہ فرماتے تھے پھر قرآن اس فیصلہ کے برعکس نازل ہوتا تھا جو فیصلہ آپ نے کیا ہوتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو لوٹاتے نہیں تھے اور ازسر نو فیصلہ فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31064]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31064، ترقيم محمد عوامة 29716)
حدیث نمبر: 29717 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٦٥ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن النجراني قال: قلت لعبد اللَّه ابن عمر: أُسلِم في (نخل) (١) قبل أن تطلع، قال: لا، قلت: لم؟ قال: إن رجلًا (أسلم) (٢) في عهد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في حديقة نخل قبل أن تطلع، فلم تطلع شيئًا ذلك العام، فقال المشتري: هو لي حتى تطلع، وقال البائع: إنما بعتك النخل هذه السنة، فاختصما إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم للبائع:" (أجد) (٣) من نخلك شيئا؟" قال: لا، قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"فبم تستحل ماله؟ أردد عليه ما أخذت منه، ولا تسلموا في نخل حتى يبدو صلاحه" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت النجرانی فرماتے ہیں کہ میں نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کھجور کے درختوں میں شگوفے نکلنے سے پہلے بیع سلم کی جاسکتی ہے؟ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نہیں کی جاسکتی۔ میں نے پوچھا: کیوں نہیں ہوسکتی؟ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی نے کھجور کے درختوں میں شگوفے نکلنے سے پہلے بیع سلم کی تھی، تو اس سال کوئی شگوفہ نہیں نکلا تو مشتری کہنے لگا: یہ میری ملکیت میں ہوں گے جب تک کہ شگوفے نکل آئیں اور بائع نے کہا: میں نے تو درخت صرف اس سال کے لیے فروخت کیے تھے، تو دونوں آدمی جھگڑا لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بائع سے فرمایا: کیا مشتری نے تمہارے درخت میں سے کچھ کاٹا ہے؟ بائع نے کہا: کچھ نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر اس کا مال تمہارے لیے کیونکر حلال ہوسکتا ہے؟ جو کچھ تم نے اس سے لیا ہے اس کو واپس کر۔ اور آئندہ کوئی کھجور کے درخت میں بیع سلم نہ کرے یہاں تک کہ پھلوں کی صلاحیت ظاہر ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31065]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31065، ترقيم محمد عوامة 29717)
حدیث نمبر: 29718 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٦٦ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى قال: أخبرنا إسرائيل عن عبد اللَّه بن المختار عن الحسن قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في رجل عض يد رجل فنزع الرجل يده من فيه فانتزعت ثنيته، فانطلق الرجل إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) :"إنه لم يدعك تأكل يده"، فلم يقض له من الدية شيئًا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے آدمی کے بارے میں فیصلہ فرمایا جس نے کسی آدمی کا ہاتھ دانتوں سے کاٹا تو اس آدمی نے اپنا ہاتھ اس کے منہ سے کھینچا تو اس کے سامنے والے نیچے کے دانت ٹوٹ گئے۔ پس وہ آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چلا گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اس نے تجھے نہ چھوڑا تاکہ تو اس کا ہاتھ کھا جاتا! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے حق میں کچھ بھی دیت کا فیصلہ نہیں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31066]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31066، ترقيم محمد عوامة 29718)
حدیث نمبر: 29719 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٦٧ - حدثنا شبابة بن سوار (قال) (١) : حدثنا ابن أبي ذئب عن الزهري عن الغيرة بن شعبة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قضى في المرأة تقتل: يرثها ولدها ⦗٩٠⦘ والعقل على عصبتها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسی عورت کے بارے میں جس کو قتل کردیا گیا ہو یوں فصلہ فرمایا: اس کا بیٹا اس کا وارث بنے گا اور دیت کا بوجھ عصبی رشتہ داروں پر ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31067]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31067، ترقيم محمد عوامة 29719)
حدیث نمبر: 29720 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٦٨ - حدثنا شبابة (قال) (١) : (حدثنا) (٢) ابن أبي ذئب عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: قضى (النبي) (٣) صلى الله عليه و آله وسلم لا يرث قاتل من قتل وليه شيئا من الدية عمدا أو خطأ (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ فرمایا ہے کہ وہ قاتل جس نے اپنے ولی کو قتل کردیا ہو قتل عمد یا قتل خطاء کی صورت میں تو وہ دیت میں سے کچھ حصہ کا بھی وارث نہیں بنے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31068]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31068، ترقيم محمد عوامة 29720)
حدیث نمبر: 29721 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٦٩ - حدثنا شبابة (حدثنا) (١) بن أبي ذئب عن الزهري أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قضى في القسامة أن اليمين على المدعى عليه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام زہری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حلف کے بارے میں یوں فیصلہ فرمایا ہے کہ حلف مدعیٰ علیہ کے ذمہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31069]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31069، ترقيم محمد عوامة 29721)
حدیث نمبر: 29722 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٧٠ - حدثنا شبابة قال: حدثنا ابن أبي ذئب عن (أبي) (١) جابر البياضي عن سعيد بن المسيب قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في الرجل يغير شهادته قال: يؤخذ بالأولى (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے آدمی کے بارے میں جس نے اپنی گواہی کو تبدیل کردیا ہو، فیصلہ کرتے ہوئے فرمایا کہ پہلی گواہی کو لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31070]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31070، ترقيم محمد عوامة 29722)
حدیث نمبر: 29723 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٧١ - حدثنا عبدة عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم في الرجل يقر بالولد ثم ينتفي منه قال: يلاعن بكتاب اللَّه، ويلزم الولد (بقضاء رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو آدمی پہلے تو اپنے بچہ کا اقرار کرے پھر اس سے نسب کی نفی کر دے، تو کتاب اللہ کے حکم کی وجہ سے وہ لعان کرے گا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیصلہ کی وجہ سے بچہ اس کے لیے لازم قرار دے دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31071]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31071، ترقيم محمد عوامة 29723)
حدیث نمبر: 29724 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٧٢ - حدثنا عفان (قال: حدثنا همام قال) (١) : حدثنا قتادة عن عكرمة عن ابن عباس قال: إن زوج بريرة كان عبدًا أسود يسمى مغيثًا، فقضى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فيها أربع قضيات: فقضى أن مواليها اشترطوا الولاء، فقضى أن الولاء لمن أعطى الثمن، وخيرها (فأمرها) (٢) أن تعتد، وتُصدق عليها بصدقة، فأهدت منه إلى عائشة فذكرت ذلك للنبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"هو لها صدقة ولنا هدية" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بریرہ کا شوہر حبشی کالا غلام تھا جس کا نام مغیث تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بریرہ کے بارے میں چار فیصلے فرمائے تھے! بریرہ کے آزاد کرنے والوں نے حق ولاء کی شرط لگائی تھی پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ حق ولاء اس شخص کو ملے گا جو ثمن ادا کرے گا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو زوج کے بارے میں اختیار دیا تھا اور ان کو حکم دیا کہ وہ عدت گزاریں۔ اور بریرہ کو کچھ صدقہ ملا تھا انہوں نے اس میں سے کچھ حصہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہدیہ دیا تھا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر فرمائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ صدقہ ہے اس کے لیے اور ہدیہ ہے ہمارے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31072]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31072، ترقيم محمد عوامة 29724)
حدیث نمبر: 29725 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٧٣ - حدثنا شبابة (قال) (١) : حدثنا ليث بن سعد عن ابن شهاب عن سعيد ابن المسيب عن أبي هريرة قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٢) في جنين امرأة من بني لحيان سقط ميتا بغرة: عبد أو أمة، ثم إن المرأة التي قضى عليها بالغرة توفيت فقضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن ميراثها لزوجها وبنيها، وأن العقل على عصبتها (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو لحیان کی عورت جس نے مردہ بچہ جنا تھا اس کے حق میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا۔ پھر وہ عورت جس کے خلاف غرّہ کا فیصلہ فرمایا تھا وہ مرگئی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ اس کی میراث اس کے شوہر اور اس کے بیٹے کو ملے گی، اور دیت کا ادا کرنا عورت کے عصبی رشتہ داروں کی ذمہ داری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31073]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31073، ترقيم محمد عوامة 29725)
حدیث نمبر: 29726 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٧٤ - حدثنا معاوية بن هشام (حدثنا) (١) الثوري عن حميد الأعرج عن طارق المكي عن جابر قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في (امرأة) (٢) من الأنصار أعطاها ابنها حديقة من تحل (فماتت) (٣) فقال ابنها: إنما أعطيتها (حياتها) (٤) ، وله إخوة فقال (له) (٥) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (هي) (٦) (لها) (٧) حياتها وموتها"، قال: (فإني) (٨) كنت تصدقت بها عليه، قال:"فذاك (أبعد) (٩) لك" (١٠) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار کی ایک عورت کے بارے میں فیصلہ فرمایا جسے اس کے بیٹے نے کھجور کا ایک باغ عطیہ دیا تھا پس وہ عورت مرگئی تو اس کا بیٹا کہنے لگا میں نے تو یہ باغ اپنی ماں کو صرف ان کی زندگی کے لیے دیا تھا، اور اس انصاری کا بھائی بھی تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ ہدیہ ان کی زندگی اور موت دونوں کے لیے شمار ہوگا۔ انصاری کہنے لگے: یقینا میں نے تو یہ باغ ان پر صدقہ کیا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پس اب تو یہ تیرے لیے بہت بعید ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31074]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31074، ترقيم محمد عوامة 29726)
حدیث نمبر: 29727 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ابن جريج عن عطاء (أو) (١) ابن أبي مليكة وعمرو بن دينار (قالوا) (٢) : ما زلنا نسمع أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قضى في ⦗٩٣⦘ العبد الآبق يوجد خارجا من الحرم دينارا (أو) (٣) عشرة دراهم (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضر ت ابن ابی ملیکہ اور عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ ہم ہمیشہ سے یہی سنتے رہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھگوڑے غلام کے بارے میں جس کو حرم سے باہر پکڑا گیا ہو ایک دینار یا دس دراہم کا فیصلہ فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31075]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31075، ترقيم محمد عوامة 29727)
حدیث نمبر: 29728 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٧٦ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن محمد أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (لما) (١) قضى الولد لابن زمعة قال:" (يا سودة) (٢) احتجبي منه"، وقال:"إني لو لم أفعل هذا لم يشأ رجل أن يدعي ولد رجل إلا ادعاه" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بچہ کا فیصلہ ابن زمعہ کے حق میں فرمایا تو کہا: اے سودہ تم اس بچہ سے پردہ کرو، اور فرمانے لگے: کہ اگر میں یہ فیصلہ نہ کرتا تو جس آدمی کا بھی دل چاہتا کہ وہ کسی کے بچہ کے بارے میں دعویٰ کرے تو وہ دعویٰ کردیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31076]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31076، ترقيم محمد عوامة 29728)
حدیث نمبر: 29729 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٧٧ - حدثنا عفان (قال) (١) : حدثنا همام (حدثنا) (٢) قتادة عن سعيد بن أبي بردة عن أبيه عن جده أن رجلين ادعيا بعيرا، فبعث كل منهما بشاهدين فقضى فيه النبي صلى الله عليه و آله وسلم بينهما (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ کے والد فرماتے ہیں: کہ دو آدمیوں نے ایک اونٹ کے بارے میں دعویٰ کردیا، پس ان دونوں میں سے ہر ایک دو دو گواہ لے آیا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس اونٹ کا دونوں کے درمیان فیصلہ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31077]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31077، ترقيم محمد عوامة 29729)
حدیث نمبر: 29730 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٧٨ - حدثنا يزيد بن هارون (١) : أخبرنا (جويرية) (٢) بن أسماء عن عبد اللَّه ابن يزيد مولى المنبعث عن رجل (٣) عن (سرق) (٤) أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ⦗٩٤⦘ قضى بشاهدين ويمين (٥) (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سُرَّق فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گواہ ہونے کی صورت میں مدّعی سے قسم لے کر فیصلہ فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31078]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31078، ترقيم محمد عوامة 29730)