☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب أقضية رسول الله ﷺ← رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 80
صفحہ 2 از 4
حدیث نمبر: 29671 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر العبدي (قال) (١) : حدثنا محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في الجنين غرة عبد أو أمة، فقال: الذي قضى عليه أنعقل من (لا شرب ولا أكل) (٢) ولا صاح ولا استهل، ومثل ذلك (بطل) (٣) فقال: رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن هذا ليقول بقول شاعر فيه غرة عبد أو أمة" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حمل ساقط کرنے کی دیت میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا تو جس کے خلاف فیصلہ فرمایا تھا وہ کہنے لگا! کیا ہم اس کی دیت ادا کریں جس نے نہ کچھ کھایا ہے نہ پیا ہے اور نہ ہی رویا ہے اور چلّایا ہے! اور اس قسم کا خون تو رائیگاں جاتا ہے! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ شخص تو کسی شاعر کے مثل بات کرتا ہے۔ بہر حال حمل ساقط کرنے کی دیت ایک غلام یا باندی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31012]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31012، ترقيم محمد عوامة 29671)
حدیث نمبر: 29672 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن عوف قال: قرئ علينا (كتاب) (١) عمر بن عبد العزيز أيما رجل أفلس فأدرك رجل (متاعه) (٢) (بعينه) (٣) فهو ⦗٧٠⦘ أحق به من سائر الغرماء، (إلا أن يكون اقتضى من ماله شيئًا فهو أسوة الغرماء) (٤) ، قضى بذلك رسول صلى الله عليه و آله وسلم (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عوف فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کا خط پڑھ کر سنایا گیا: کہ جو کوئی بھی مفلس ہوگیا پھر کسی آدمی نے اپنا ذاتی سامان اس شخص کے پاس پا لیا تو وہ اکیلا تمام قرض خواہوں سے اس مال کا زیادہ حق دار ہوگا مگر یہ کہ اس نے اس مفلس کے مال سے کچھ حصہ لے لیا ہو تو باقی مال تمام قرض خواہوں کے لیے برابر ہوگا۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی طریقہ سے یہ فیصلہ فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31013]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31013، ترقيم محمد عوامة 29672)
حدیث نمبر: 29673 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن سواء عن سعيد بن أبي عروبة عن أبي الطفيل سعيد بن حمل عن عكرمة قال: عدة المختلعة حيضة (قضاها) (١) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في (جميلة) (٢) ابنة سلول (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ عورت کی عدت ایک حیض شمار ہوگی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمیلہ بنت سلول کے بارے میں یہ فیصلہ فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31014]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31014، ترقيم محمد عوامة 29673)
حدیث نمبر: 29674 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو) (١) معاوية عن (حجاج) (٢) عن أبي سعيد (الأعسم) (٣) أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قضى في العبد وسيده قضيتين، قضى في العبد إذا خرج من دار الحرب قبل سيده فهو حر، فإن خرج سيده بعده لم (يرده) (٤) عليه، وإن خرج السيد قبل العبد من دار الحرب ثم خرج العبد (بعد) (٥) (رده) (٦) على سيده (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید الاعسم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غلام اور اس کے آقا کے بارے میں دو فیصلے فرمائے ہیں: غلام کے بارے میں یہ فیصلہ فرمایا کہ جب وہ دارالحرب سے اپنے آقا سے پہلے نکل آیا تو وہ آزاد ہوگا۔ پھر اگر غلام کے بعد آقا بھی نکل آیا تو غلام کو واپس لوٹایا نہیں جائے گا، اور اگر آقا غلام سے پہلے دارالحرب سے نکل آیا پھر اس کے بعد غلام نکلا تو غلام کو آقا کی طرف لوٹایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31015]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31015، ترقيم محمد عوامة 29674)
حدیث نمبر: 29675 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون حدثنا عباد بن منصور عن عكرمة عن ابن عباس قال: فرق رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بينهما -يعني المتلاعنين- وقضى أن لا بيت لها عليه ولا قوت، من أَجل أنهما يتفرقان من غير طلاق ولا متوفى عنها، وقضى أن لا يدعى (ولدها) (١) لأب (٢) ولا ترمى هي ولا يرمى ولدها، ومن رماها أو رمى ولدها فعليه الحد (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِعان کرنے والے زوجین کے درمیان تفریق کی اور یہ فیصلہ فرمایا کہ آدمی کے ذمہ نہ ہی عورت کی رہائش ہے اور نہ ہی نفقہ ہے اس لیے کہ وہ دونوں بغیر طلاق کے جدا ہوئے ہیں اور نہ ہی یہ عورت متوفی عنھا زوجھا کے قبیل میں سے ہے اور یہ فیصلہ فرمایا کہ اس عورت کے بچہ کو باپ کی طرف منسوب نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس عورت پر تہمت لگائی جائے گی اور نہ ہی اس کے بچہ پر تہمت لگائی جائے گی اور جس نے عورت پر یا اس کے بچہ پر تہمت لگائی تو اس پر حد قذف جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31016]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31016، ترقيم محمد عوامة 29675)
حدیث نمبر: 29676 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: قال علي: من باع عبدًا وله مال فماله للبائع، إلا أن يشترط المبتاع قضى (به) (١) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے کوئی غلام فروخت کیا اور اس غلام کے پاس کچھ مال تھا تو وہ مال فروخت کرنے والے کو ملے گا مگر یہ کہ خریدنے والا شرط لگا دے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے ہی فیصلہ فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31017]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31017، ترقيم محمد عوامة 29676)
حدیث نمبر: 29677 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن أبي بكر بن عبد اللَّه ابن أبي مريم عن (ضمرة) (١) بن حبيب قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم على ابنته فاطمة بخدمة البيت، وقضى على علي (بما) (٢) كان خارجًا من البيت من الخدمة (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضمرہ بن حبیب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھر کے کام کاج کی ذمہ داری حضرت فاطمہ کے ذمہ لگائی اور گھر سے باہر کے کام کاج کی ذمہ داری حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سونپی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31018]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31018، ترقيم محمد عوامة 29677)
حدیث نمبر: 29678 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن عبد العزيز بن رفيع عن ابن أبي مليكة (قال) (١) : قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بالشفعة في كل شيء: في الأرض والدار والجارية والدابة (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر چیز میں شفعہ کا فیصلہ فرمایا: زمین ہو، گھر ہو، باندی ہو، جانور ہو، تو عطاء نے کہا کہ شفعہ تو صرف گھر اور زمین میں ہوتا ہے تو ابن ابی ملیکہ نے فرمایا! تیری ماں مرے! تو نے سنا نہیں؟ میں کہہ رہا ہوں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے، اور تو یہ بات کہہ رہا ہے؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31019]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31019، ترقيم محمد عوامة 29678)
حدیث نمبر: 29679 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عكرمة قال: قضى النبي صلى الله عليه و آله وسلم لرجل من الأنصار قتله مولى بني عدي بالدية اثني عشر ألفًا، وفيهم نزلت: ﴿وَمَا نَقَمُوا إِلَّا أَنْ أَغْنَاهُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ مِنْ فَضْلِهِ﴾ (١) [التوبة: ٧٤] .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار کے ایک آدمی کے لئے جس کو بنو عدی کے آزاد کردہ غلا م نے قتل کردیا تھا بارہ ہزار (12000) کی دیت کا فیصلہ فرمایا۔ اور انہیں لوگوں کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی ”اور نہیں دیا ان لوگوں نے بدلہ مگر یہ کہ اللہ اور اس کے رسول نے اپنے فضل سے ان کو غنی کردیا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31022]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31022، ترقيم محمد عوامة 29679)
حدیث نمبر: 29680 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن زكريا بن أبي زائدة (عن داود) (١) ⦗٧٣⦘ عن الشعبي عن علقمة قال: جاء رجل إلى ابن مسعود فقال: إن رجلًا منا تزوج امرأة (و) (٢) لم يفرض لها ولم يجامعها حتى مات، فقال ابن مسعود: ما سئلت عن شيء منذ فارقت النبي صلى الله عليه و آله وسلم أشد علي من هذا، (قال) (٣) : فتردد فيها شهرًا فقال: سأقول فيها برأيي فإن كان صوابًا فمن اللَّه، وإن كان خطأ فمني والشيطان، أرى أن لها مهر نسائها لا وكس ولا شطط، ولها الميراث، وعليها عدة المتوفى عنها زوجها، فقام ناس من أشجع فقالوا: نشهد أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قضى بمثل الذي (قضيت) (٤) في امرأة منا (يقال) (٥) لها (بَرْوع) (٦) ابنة واشق قال: فما رأيت ابن مسعود فرح (كما) (٧) فرح يومئذ (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور سوال کیا کہ ہمارے ایک آدمی نے ایک عورت سے نکاح کیا اور ابھی نہ اس کا مہر مقرر کیا تھا اور نہ ہی ہمبستری کی تھی کہ وہ آدمی مرگیا؟ تو عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب سے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جدا ہوا ہوں تو مجھ سے کسی چیز کے بارے میں سوال نہیں کیا گیا جو اس سوال سے زیادہ بھاری ہو! عکرمہ فرماتے ہیں کہ آپ اس مسئلہ میں ایک مہینہ تک شک و شبہ میں مبتلا رہے پھر فرمایا کہ عنقریب میں اس مسئلہ میں اپنی ذاتی رائے پیش کرتا ہوں پس اگر وہ درست ہوئی تو اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہوگی اور اگر غلط ہوئی تو وہ رائے میری طرف سے اور شیطان کی طرف سے ہوگی، میری رائے یہ ہے کہ اس عورت کو مہر مثلی ملے گا نہ اس سے کم نہ اس سے زیادہ، اور اس عورت کو وراثت بھی ملے گی اور اس عورت پر فوت شدہ زوج کی عدت گزارنا واجب ہوگی تو قبیلہ اشجع کے چند لوگ کھڑے ہوئے اور کہا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہماری ایک عورت کے بارے میں یہی فیصلہ فرمایا تھا جو آپ نے فیصلہ کیا ہے اور اس عورت کا نام بِرْوع بنت واشق تھا۔ عکرمہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن مسعود کو جتنا اس دن خوش دیکھا کبھی اتنا خوش نہیں دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31023]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31023، ترقيم محمد عوامة 29680)
حدیث نمبر: 29681 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (يحيى بن) (١) زكريا عن أبيه عن حبيب بن أبي ثابت عن حميد عن جابر بن عبد اللَّه قال: نحل (رجل) (٢) منا أمه (نخلا) (٣) ⦗٧٤⦘ (حياتها) (٤) فلما ماتت قال: أنا أحق (بنخلي) (٥) فقضى (النبي) (٦) صلى الله عليه و آله وسلم أنها ميراث (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم میں سے ایک آدمی نے اپنی والدہ کو ان کی زندگی میں ایک کھجور کا درخت دے دیا۔ جب اس کی والدہ فوت ہوگئیں تو وہ کہنے لگا کہ میں اپنے کھجور کے درخت کا زیادہ حق دار ہوں لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس درخت کے میراث ہونے کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31024]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31024، ترقيم محمد عوامة 29681)
حدیث نمبر: 29682 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (يحيى بن) (١) زكريا عن أبيه عن خالد بن سلمة قال: حدثني محمد بن أبي (ضرار) (٢) قال: اختصم رجلان إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقضى على أحدهما، (قال) (٣) : (فأحدَّ كأنه) (٤) ينكر (ويرى) (٥) غير ذلك فقال: النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"أنما أنا بشر أقضي بما (أرى) (٦) ، فمن قضيت من (حق) (٧) أخيه شيئًا فلا يأخذه" (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن ابی ضرار فرماتے ہیں کہ دو آدمی کوئی جھگڑا لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں میں سے ایک کے خلاف فیصلہ فرما دیا، محمد بن ابی ضرار فرماتے ہیں کہ وہ آدمی گھورنے لگا، گویا وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیصلہ کا انکار کر رہا تھا اور اس کے برخلاف چاہ رہا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں صرف انسان ہوں جو مناسب سمجھتا ہوں میں وہ فیصلہ کردیتا ہوں۔ پس اگر میں نے کسی کے لیے اس کے بھائی کے حق کا فیصلہ کردیا ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ اس حق کو نہ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31025]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31025، ترقيم محمد عوامة 29682)
حدیث نمبر: 29683 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (قال) (١) : حدثنا ابن أبي ذئب عن ⦗٧٥⦘ مخلد بن خفاف بن إيماء بن (رحضة) (٢) الغفاري عن عروة بن الزبير عن عائشة قالت: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن (خراج) (٣) العبد بضمانه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غلام سے استفادے کا فیصلہ اس کے حق میں فرمایا ہے جو اس کی ذمہ داری اٹھا تا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31026]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31026، ترقيم محمد عوامة 29683)
حدیث نمبر: 29684 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه عن زينب (بنت) (١) أم سلمة (عن أم سلمة) (٢) قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إنكم تختصمون الي وإنما أنا بشر، (ولعل) (٣) بعضكم أن يكون ألحن بحجته من بعض، وإنما أقضي بينكم على نحو (مما) (٤) أسمع منكم، فمن قضيت له من حق أخيه شيئًا فلا يأخذه، فإنما أقطع له قطعة من النار يأتي (بها) (٥) يوم القيامة" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ میرے پاس جھگڑے لے کر آتے ہو، اور میں تو ایک انسان ہی ہوں، اور شاید کہ تم میں سے کچھ لوگ دوسروں کی نسبت اپنی دلیل کو اچھا کر کے بیان کرتے ہیں تو میں جو کچھ تم سے سنتا ہوں اس کی بنیاد پر تمہارے درمیان فیصلہ کردیتا ہوں۔ پس جس کسی کے لیے بھی میں نے اس کے بھائی کے حق کا فیصلہ کردیا ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ اس حق کو نہ لے کیونکہ میں نے اس کو آگ کا ایک ٹکڑا دیا ہے جو وہ قیامت کے دن لے کر آئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31027]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31027، ترقيم محمد عوامة 29684)
حدیث نمبر: 29685 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن سعيد بن أبي بردة عن أبي موسى أن رجلين ادعيا دابة ليس لواحد منهما بينة، فقضى بها رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بينهما (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے ایک جانور کے بارے میں دعویٰ کیا، ان دونوں میں سے کسی کے پاس بھی گواہ نہیں تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس جانور کا دونوں کے حق میں فیصلہ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31028]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31028، ترقيم محمد عوامة 29685)
حدیث نمبر: 29686 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الزهري قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في الذكر إذا استؤصل أو قطعت حشفته الدية (١) مائة من الإبل (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زھری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آلۂ تناسل کے بارے میں جبکہ اسے جڑ سے کاٹ دیا گیا ہو یا اس کے سرے کو کاٹا گیا ہو دیت یعنی سو اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31029]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31029، ترقيم محمد عوامة 29686)
حدیث نمبر: 29687 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى (بن عبد الأعلى) (١) عن معمر عن الزهري قال: دعاني عمر بن عبد العزيز فسألني عن القسامة فقال: إنه قد بدا لي أن أردها إن الأعرابي يشهد، والرجل الغائب يجيء فيشهد، فقلت: يا أمير المؤمنين إنك لن تستطيع ردها، قضى بها رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم والخلفاء بعده (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام زہری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے مجھے بلایا اور قسامت کے متعلق پوچھا؟ اور کہنے لگے کہ میرا یہ خیال ہو رہا ہے کہ میں اس کو ختم کر دوں۔ کیونکہ ایک بدّو آ کر گواہی دیتا ہے اور اسی طریقہ سے ایک ایسا آدمی جو موقع سے غائب ہوتا ہے وہ آتا ہے اور وہ گواہی دے دیتا ہے۔ تو امام زہری فرماتے ہیں کہ میں نے کہا: اے امیر المؤمنین! اس کو ختم کرنا آپ کی استطاعت میں نہیں ہے کیونکہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور ان کے بعد خلفاء راشدین نے اس کا فیصلہ فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31030]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31030، ترقيم محمد عوامة 29687)
حدیث نمبر: 29688 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم (قال) (١) : حدثنا ابن ⦗٧٧⦘ أبي ذئب عن ابن شهاب عن أبي سلمة عن جابر بن عبد اللَّه قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بالعمرى له ولعقبه (بتلة) (٢) ، ليس للمعطي فيها (شرط) (٣) ولا ثنيا (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زمین کا فصلہَ اس کے آباد کرنے والے کے لیے فرمایا اور یہ کہ اس کے بعد والوں کے لیے کچھ نہیں ہوگا۔ اس میں دینے والے کی کسی شرط یا استثناء کا اعتبار نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31031، ترقيم محمد عوامة 29688)
حدیث نمبر: 29689 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن جعفر عن أبيه أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قضى بابنة حمزة لجعفر وقال: إن خالتها عنده، والخالة (والدة) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سید محمد باقر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حمزہ کی بیٹی کو حضرت جعفر کی پرورش میں دینے کا فیصلہ فرمایا اور کہا کہ بیشک حمزہ کی بیٹی کی خالہ جعفر کے نکاح میں ہیں اور خالہ والدہ کی طرح ہوتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31032]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31032، ترقيم محمد عوامة 29689)
حدیث نمبر: 29690 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى قال: حدثنا محمد بن إسحاق عن مكحول قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في (الموضحة فصاعدًا، قضى في الموضحة بخمس من الإبل، وفي المنقلة خمس عشرة، وفي المأمومة الثلث، وفي الجائفة الثلث (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر یا چہرے کے اس زخم میں جو ہڈی تک پہنچ جائے یا اس سے بڑھ جائے یوں فیصلہ فرمایا کہ جو زخم ہڈی تک پہنچ جائے اس میں پانچ اونٹ ہیں اور وہ زخم جو ہڈی کو توڑ کر اس کی جگہ سے ہٹا دے اس میں پندرہ اونٹ ہیں۔ اور جو زخم ام الدماغ تک پہنچ جائے اس میں کل دیت کے تیسرے حصہ کا فیصلہ فرمایا اور جو زخم پیٹ کے اندر تک پہنچ جائے اس میں بھی دیت کے تیسرے حصہ کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31033]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31033، ترقيم محمد عوامة 29690)