☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كتاب أقضية رسول الله ﷺ
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب أقضية رسول الله ﷺ← كتاب أقضية رسول الله ﷺ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 80
Page 1 of 4
Hadith No.: 29651 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٠٩٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن (ابن جريج عن) (١) أبي الزبير عن جابر قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٢) (بالشفعة) (٣) في كل (شرك) (٤) لم (يقسم) (٥) ربعة أو حائط لا يحل له (أن يبيع) (٦) حتى يستأذن شريكه، فإن شاء أخذ، وإن شاء ترك، فإن باع ولم يؤذنه فهو أحق به (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر اس حصہ میں جس کو تقسیم نہ کیا گیا ہو گھر کی صورت میں ہو یا باغ کی صورت میں ہو یوں فیصلہ فرمایا کہ مالک کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے شریک کی اجازت کے بغیر اس کو بیچ دے۔ پس اگر وہ چاہے تو رکھ لے گا اور اگر چاہے گا تو اس کو چھوڑ دے گا اور اگر مالک نے بیچ دیا اور شریک کو بتلایا نہیں تو وہ اس حصہ کا زیادہ حق دار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 30992]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30992، ترقيم محمد عوامة 29651)
Hadith No.: 29652 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٠٩٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن الحكم عن علي وعبد اللَّه قالا: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بالشفعة للجوار (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شفعہ کا فیصلہ پڑوسی کے حق میں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 30993]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30993، ترقيم محمد عوامة 29652)
Hadith No.: 29653 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٠٩٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر العبدي قال: حدثنا نافع بن عمر عن ابن أبي مليكة عن ابن عباس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (قضى) (١) باليمين على المدعى عليه (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدعی علیہ سے قسم لے کر فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 30994]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30994، ترقيم محمد عوامة 29653)
Hadith No.: 29654 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٠٩٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن فراس عن الشعبي عن مسروق عن عبد اللَّه أنه سئل عن رجل تزوج امرأة فمات عنها ولم يدخل بها ولم يفرض لها صداقًا قال: (فقال) (١) عبد اللَّه: لها الصداق ولها الميراث وعليها العدة، (وقال) (٢) معقل بن (سنان) (٣) : شهدت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قضى في بروع بنت واشق بمثل ذلك (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایک آدمی کے متعلق پوچھا گیا جس نے کسی عورت سے شادی کی پھر وہ مرگیا اور اس آدمی نے اس سے ہمبستری نہیں کی تھی اور نہ ہی اس کا مہر مقرر کیا تھا، اب اس کیا ہوگا؟ تو حضرت عبد اللہ نے فرمایا کہ اس عورت کو مہر مثلی ملے گا اور وراثت بھی ملے گی اور اس پر عدت بھی واجب ہوگی۔ اس پر معقل بن سنان نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بروع بنت واشق کے بارے میں بالکل ایسا ہی فیصلہ فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 30995]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30995، ترقيم محمد عوامة 29654)
Hadith No.: 29655 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٠٩٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن تميم بن ⦗٦٣⦘ (طرفة) (١) قال: اختصم رجلان إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم في جمل، فجاء كل واحد منهما إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم بشاهدين يشهدان أنه جمله فقضى به النبي صلى الله عليه و آله وسلم بينهما (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت تمیم بن طرفہ فرماتے ہیں کہ دو شخص ایک اونٹ کا جھگڑا لے کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ پھر ان دونوں میں سے ہر ایک دو دو گواہ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آگئے جو دونوں کے حق میں گواہی دے رہے تھے کہ یہ اونٹ اس کا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کے حق میں اونٹ کا فیصلہ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 30996]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30996، ترقيم محمد عوامة 29655)
Hadith No.: 29656 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٠٩٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن الشيباني عن سلمة بن كهيل قال: كنا جلوسًا عند شريح إذ أتاه قوم يختصمون إليه في (عمرى) (١) جعلت لرجل حياته، فقال له: هي (له) (٢) حياته وموته، (فأقبل) (٣) (عليه الذي) (٤) (قضى) (٥) عليه يناشده فقال شريح: لقد (لامني) (٦) هذا في أمر قضى به النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن کھیل فرماتے ہیں کہ ہم لوگ قاضی شریح کی مجلس میں تھے کہ چند لوگ ان کے پاس ایک ایسے گھر کا جھگڑا لے کر آئے جو کسی آدمی کو پوری زندگی کے لئے دے دیا گیا ہو۔ تو قاضی شریح نے ان کو کہا کہ یہ اس آدمی کو زندگی میں ملے گا اور موت کے بعد اس کے ورثاء کو ملے گا۔ تو جس کے خلاف فیصلہ دیا وہ آپ کی طرف متوجہ ہوا اور قسمیں دینا شروع کردیں۔ قاضی شریح نے فرمایا: یہ شخص مجھے ایک ایسے معاملہ میں ملامت کر رہا ہے جس کا فیصلہ خود حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 30997]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30997، ترقيم محمد عوامة 29656)
Hadith No.: 29657 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٠٩٩٨ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) : حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه عن المسور أن عمر استشار الناس في إملاص المرأة، فقال المغيرة بن شعبة: شهدت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قضى فيه بغرة: عبد أو أمة، فقال عمر: لتأتين (بمن) (٢) يشهد ⦗٦٤⦘ (معك) (٣) ، فشهد له محمد بن مسلمة (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسور فرماتے ہیں کہ حضرت عمر لوگوں سے ایسی عورت کے بارے میں مشورہ طلب کر رہے تھے کہ جس کا کسی نے حمل ساقط کردیا ہو؟ تو مغیرہ بن شعبہ نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے معاملے میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم کوئی ایسا شخص لاؤ جو تمہارے ساتھ اس بات کی گواہی دے، تو محمد بن مسلمہ نے ان کے حق میں گواہی دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 30998]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30998، ترقيم محمد عوامة 29657)
Hadith No.: 29658 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٠٩٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يعلى التيمي عن منصور عن إبراهيم (عن) (١) عبيد بن (نضلة) (٢) عن المغيرة بن شعبة قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم على (عاقلتها بالدية) (٣) ، وفي الحمل غرة (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خاندان والوں پر دیت کا اور حمل (کو) ساقط کرنے کے معاملہ میں ایک غلام یا باندی دینے کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 30999]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30999، ترقيم محمد عوامة 29658)
Hadith No.: 29659 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي قيس عن (هزيل) (١) بن شرحبيل قال: جاء رجل إلى أبي موسى و (سلمان) (٢) بن ربيعة فسألهما عن: ابنة وابنة ابن وأخت لأب وأم، فقالا: للابنة النصف، وما بقي فللأخت، وائت ابن مسعود فاسأله فإنه سيتابعنا، (فأتى) (٣) الرجل ابن مسعود فسأله وأخبره بما قالا، فقال ابن مسعود: (قد) (٤) ضللت إذن وما أنا من المهتدين، ولكن سأقضي بما (قضى) (٥) (به) (٦) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: للابنة النصف، ولابنة الابن ⦗٦٥⦘ السدس، تكملة الثلثين، وما بقي فللأخت (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ھزیل بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابو موسیٰ اور سلیمان بن ربیعہ ان دونوں کے پاس آیا اور ان دونوں سے بیٹی پوتی اور حقیقی بہن کے وراثت میں حصہ سے متعلق سوال کیا؟ تو ان دونوں حضرات نے جواب میں فرمایا کہ بیٹی کو آدھا مال ملے گا اور جو کچھ بچ جائے گا وہ بہن کو ملے گا اور ساتھ ہی یہ کہا کہ تم ابن مسعود کے پاس جاؤ اور ان سے بھی پوچھ لو وہ بھی یہی جواب دیں گے تو وہ آدمی ابن مسعود کے پاس گیا اور ان سے پوچھا اور جو بات ان دونوں حضرات نے کہی تھی اس کی خبر دی۔ تو ابن مسعود نے کہا یقینا تب تو میں گمراہ ہوں گا اور ہدایت پانے والوں میں سے نہیں ہوں گا اور لیکن عنقریب میں وہ فیصلہ کروں گا جو فیصلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بارے میں فرمایا تھا کہ بیٹی کو آدھا مال ملے گا اور پوتی کو چھٹا حصہ ملے گا دو ثُلْث مکمل کرنے کے لئے۔ اور جو کچھ بچ جائے گا وہ بہن کو ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31000]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31000، ترقيم محمد عوامة 29659)
Hadith No.: 29660 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٠١ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) : حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن عبيد اللَّه عن زيد بن خالد وشبل و (أبي) (٢) هريرة قالوا: كنا عند النبي صلى الله عليه و آله وسلم فأتاه رجل فقال: أنشدك اللَّه إلا قضيت بيننا بكتاب اللَّه، فقال خصمه وكان أفقه منه: أجل يا رسول اللَّه اقض بيننا بكتاب اللَّه وائذن لي حتى أقول، (قال:"قل" قال) (٣) : إن ابني كان عسيفًا على هذا، والعسيف الأجير، وأنه زنى بامرأته فافتديت منه بمائة (شاة) (٤) وخادم، فسألت (رجالًا) (٥) من أهل العلم فأخبرت أن على ابني جلد مائة وتغريب عام، وأن على امرأة هذا الرجم، فقال: النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"والذي نفسي بيده لأقضين بينكما بكتاب اللَّه: المائة شاة والخادم رد عليك، وعلى ابنك جلد مائة وتغريب عام، واغد يا أنيس على امرأة هذا، فإن اعترفت فارجمها" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن خالد اور شبل اور ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میں آپ کو اللہ کا واسطہ دیتا ہوں مگر یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے مابین کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ فرمائیں۔ تو اس کا مخالف جو کہ اس سے زیادہ سمجھ دار تھا کہنے لگا! جی ہاں اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ہمارے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ فرمائیں اور مجھے اجازت دیجئے کہ میں کچھ کہوں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہو! اس نے کہا کہ میرا بیٹا اس شخص کے پاس ملازم تھا تو اس نے اس کی بیوی کے ساتھ زنا کیا تو میں نے اس کے فدیہ میں سو بکریاں اور خادم دیا پھر علماء سے اس کے متعلق پوچھا؟ تو انہوں نے مجھے بتایا کہ میرے بیٹے کو سو کوڑے سزا اور ایک سال کی جلا وطنی ہوگی اور اس شخص کی بیوی کو سنگسار کیا جائے گا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے کہ میں ضرور بالضرور تمہارے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کروں گا! سو بکریاں اور خادم تمہیں واپس دیے جائیں گے اور تمہارے بیٹے کو سو کوڑے اور ایک سال کی جلا وطنی کی سزاملے گی۔ اور اے انیس! اس عورت کے پاس جاؤ اگر وہ زنا کا اقرار کرے تو اسے سنگسار کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31001]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31001، ترقيم محمد عوامة 29660)
Hadith No.: 29661 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: (حدثنا) (٢) ⦗٦٦⦘ سيف ابن سليمان المكي قال: أخبرني قيس بن سعد عن عمرو بن دينار عن ابن عباس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قضى بيمين وشاهد (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31002]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31002، ترقيم محمد عوامة 29661)
Hadith No.: 29662 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بالدين قبل الوصية، وأنتم تقرأون: ﴿مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ﴾ [النساء: ١٢] ، وأن أعيان بني الأم يتوارثون دون بني العلات (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وصیت سے پہلے قرض کے متعلق فیصلہ فرمایا ہے حالانکہ تم لوگ قرآن کی یہ آیت پڑھتے ہو ”بعد وصیت کے جو ہوچکی ہے یا قرض کے بعد اور یقینا حقیقی بہن، بھائی وارث بنتے ہیں نہ کہ باپ شریک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31003]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31003، ترقيم محمد عوامة 29662)
Hadith No.: 29663 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن مهدي بن ميمون عن محمد بن أبي يعقوب عن الحسن بن سعد قال: حدثني رباح عن عثمان أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قضى أن الولد للفراش (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عثمان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بچہ کا فیصلہ خاوند کے حق میں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31004]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31004، ترقيم محمد عوامة 29663)
Hadith No.: 29664 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن سفيان بن حسين عن شيبة بن مساور قال: كتب عمر بن عبد العزيز فقرئ علينا كتابه أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قضى في الموضحة بخمس من الإبل، ولم يقض فيما سوى ذلك (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شیبہ بن مساور فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے ایک دستاویز لکھی اور پھر ہمیں پڑھ کر سنائی کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر کے زخم میں پانچ اونٹوں کا فیصلہ فرمایا اور اس کے علاوہ کسی اور چیز کا فیصلہ نہیں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31005]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31005، ترقيم محمد عوامة 29664)
Hadith No.: 29665 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا محمد بن إسحاق عن أبي مالك بن ثعلبة عن أبيه ثعلبة بن أبي مالك قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ⦗٦٧⦘ في (مهزور) (١) وادي بني قريظة: أن يحبس الماء إلى الكعبين، لا يحبس الأعلى (على) (٢) الأسفل (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ثعلبہ بن ابی مالک فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مھزور کے بارے میں جو کہ بنی قریظہ کی ایک وادی ہے یہ فیصلہ فرمایا کہ پانی ٹخنوں تک روکا جائے، اور اوپر والے نیچے والوں پر اس سے زیادہ مت روکیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31006]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31006، ترقيم محمد عوامة 29665)
Hadith No.: 29666 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن (ابن) (١) طاوس عن أبيه قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: في السن بخمس من الإبل (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاو وس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دانت کی دیت میں پانچ اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31007]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31007، ترقيم محمد عوامة 29666)
Hadith No.: 29667 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سعيد و (حرام) (١) بن سعد أن ناقة للبراء دخلت حائط قوم فأفسدت عليهم، فقضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: أن حفظ الأموال على أهلها بالنهار، وأن على أهل الماشية ما أصابت الماشية بالليل (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید اور حرام بن سعد دونوں فرماتے ہیں کہ حضرات براء کی ایک اونٹنی کسی قوم کے باغ میں داخل ہوگئی اور ان کے باغ کو تباہ کردیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فیصلہ فرمایا کہ دن میں مال کی حفاظت کرنا مالک کی ذمہ داری ہے اور مویشیوں کا مالک تاوان ادا کرے گا جبکہ مویشی نے رات کو نقصان پہنچایا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31008]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31008، ترقيم محمد عوامة 29667)
Hadith No.: 29668 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو) (١) أسامة ومحمد بن بشر عن سعيد بن أبي عروبة عن غالب التمار عن حميد بن هلال عن مسروق بن أوس عن أبي موسى الأشعري أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قضى في الأصابع عشرًا من الإبل (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ اشعری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگلیوں کی دیت میں دس اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31009]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31009، ترقيم محمد عوامة 29668)
Hadith No.: 29669 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر عن سعيد عن مطر عن عمر وابن (شعيب) (١) عن أبيه عن جده أن النبي ﵇ (٢) قضى في الأصابع عشرًا عشرًا (٣) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعیب کے دادا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگلیوں کی دیت میں دس دس اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31010]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31010، ترقيم محمد عوامة 29669)
Hadith No.: 29670 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن عثمان البتي عن عبد الحميد ابن سلمة عن أبيه عن جده (أن) (١) أبويه اختصما فيه إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم أحدهما كافر والآخر (مسلم) (٢) ، فخيره فتوجه إلى الكافر فقال:"اللهم اهده"، فتوجه إلى المسلم ⦗٦٩⦘ فقضى له به (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الحمید کے دادا حضرت رافع بن سنان فرماتے ہیں کہ میرے والدین میرے بارے میں جھگڑا لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے ان دونوں میں سے ایک کافر اور دوسرا مسلمان تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت رافع کو اختیار دیا تو وہ کافر کی طرف متوجہ ہونے لگے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی ”اے اللہ ا س کو ہدایت دے“ تو وہ مسلمان کی طرف متوجہ ہوگئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمان کے لئے ہی ان کا فیصلہ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31011]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31011، ترقيم محمد عوامة 29670)