☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب أقضية رسول الله ﷺ← رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 80
صفحہ 3 از 4
حدیث نمبر: 29691 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الزهري قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في) (١) الصلب الدية (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام زہری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کمر کی ریڑھ کی ہڈی میں مکمل دیت کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31034]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31034، ترقيم محمد عوامة 29691)
حدیث نمبر: 29692 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن داود بن أبي هند عن عبد اللَّه بن عبيد بن عمير قال: كتب إلي أخ من بني زريق: لمن قضى رسول ⦗٧٨⦘ اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بابن الملاعنة؟ فكتبت إليه: أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قضى به لأمه، هي بمنزلة أبيه وبمنزلة أمه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ بنو زریق کے ایک بھائی نے مجھے خط لکھ کر پوچھا؟ کہ لعان کرنے والی کے بچہ کا فیصلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کس کے حق میں فرمایا تھا؟ تو میں نے جواب میں اس کی طرف لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ماں کے حق میں اس بچہ کا فیصلہ فرمایا تھا کہ وہ اس بچہ کے لیے باپ کے درجہ میں بھی ہے اور ماں کے درجہ میں بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31035]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31035، ترقيم محمد عوامة 29692)
حدیث نمبر: 29693 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك (عن خالد) (١) بن عرعرة عن علي قال: لما أرادوا أن يرفعوا الحجر الأسود اختصموا فيه فقالوا: يحكم بيننا أول رجل يخرج من هذه السكة، قال: فكان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أول من خرج (عليهم) (٢) ، فقضى بينهم أن يجعلوه في مرط ثم ترفعه جميع القبائل كلها (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب قریش مکہ نے حجر اسود کو اٹھا کر اس کی جگہ پر رکھنے کا ارادہ کیا تو ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ تو انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان وہ شخص فیصلہ کرے گا جو سب سے پہلے اس گلی سے نکلے گا، حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلے شخص تھے جو ان کے پاس تشریف لائے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے درمیان یوں فیصلہ فرمایا کہ سب لوگ مل کر حجرِ اسود کو ایک چادر میں رکھیں، پھر تمام قبائل والے اکٹھے اس چادر کو اٹھائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31036، ترقيم محمد عوامة 29693)
حدیث نمبر: 29694 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة بن سوار (قال) (١) : حدثنا ابن أبي ذئب عن (أبي) (٢) (المعتمر) (٣) (عن عمر بن) (٤) خلدة الأنصاري، قال: (جئنا أبا) (٥) هريرة في صاحب لنا أصيب بهذا الدين، يعني أفلس فقال: قضى رسول اللَّه ⦗٧٩⦘ صلى الله عليه و آله وسلم في رجل مات أو أفلس أن صاحب المتاع أحق بمتاعه إذا وجده إلا أن يترك صاحبه وفاء (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن خلدۃ الانصاری فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابوہریرہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اپنے ایک دوست کے معاملہ میں جو کہ قرض میں پھنس گیا تھا یعنی وہ مفلس اور دیوالیہ ہوگیا تھا تو ابوہریرہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے شخص کے بارے میں جو مرگیا ہو یا مفلس ہوگیا ہو یوں فیصلہ فرمایا کہ صاحب مال جب اپنا مال بعینہ اس کے پاس پائے تو وہ اپنے مال کا زیادہ حق دار ہے البتہ اگر مالک اپنا حق پورا پورا چھوڑ دے تو ٹھیک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31037، ترقيم محمد عوامة 29694)
حدیث نمبر: 29695 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عمر بن راشد عن الشعبي قال: سمعته يقول قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بالجوار (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پڑوس کو (شفعہ میں) معیارِ حق قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31038]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31038، ترقيم محمد عوامة 29695)
حدیث نمبر: 29696 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (علي) (١) بن المبارك عن يحيى بن أبي كثير عن يزيد بن نعيم عن سعيد بن المسيب أن (نضرة) (٢) بن أكثم تزوج امرأة وهي حامل، ففرق رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بينهما وقضى لها (بالصدقة) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ نضرہ بن اکثم نے ایک حاملہ عورت سے شادی کی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان تفریق کردی اور عورت کے حق میں مہر کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31039]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31039، ترقيم محمد عوامة 29696)
حدیث نمبر: 29697 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى بن عبد الأعلى عن يونس عن الحسن أن عمر قال: من يعلم قضية رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في الجد؟ قال معقل بن يسار المزني: فينا قضى (به) (١) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، قال: مع من؟ ⦗٨٠⦘ قال: لا أدري، قال: لا دريت، فماذا تغني إذن؟ (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک دن فرمایا کہ کون شخص دادا سے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیصلہ کو جانتا ہے؟ تو معقل بن یسار المزنی کہنے لگے کہ ہمارے ایک آدمی کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا فیصلہ فرمایا تھا۔ حضرت عمر نے کہا: کہ کس چیز کا؟ وہ کہنے لگے! چھٹے حصہ کا، حضرت عمر نے کہا:ـ تمہارے ساتھ کون شخص اس بات کی گواہی دے گا؟ معقل نے کہا: کہ میں کسی کو نہیں جانتا۔ آپ نے کہا: تو نہیں جانتا! تب کیا فائدہ؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31040]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31040، ترقيم محمد عوامة 29697)
حدیث نمبر: 29698 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن ليث عن طاوس أن امرأتين ضرتين رمت إحداهما الأخرى فأسقطت جنينًا، فقضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فيه (١) عبدًا أو أمة أو (فرسًا) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاو وس کہتے ہیں کہ دو سوکنیں آپس میں لڑ پڑیں، اور ایک نے دوسرے کو کچھ مارا اور اس کا حمل ساقط کردیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس معاملہ میں ایک غلام یا باندی یا گھوڑے کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31041]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31041، ترقيم محمد عوامة 29698)
حدیث نمبر: 29699 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد بن أبي عروبة عمن حدثه عن يحيى بن أبي كثير عن أبي الحسن مولى لبني نوفل قال: كنت أنا وامرأتي مملوكين فطلقتها ثنتين ثم أُعتقنا بعد، فأردت مراجعتها، فانطلقت إلى ابن عباس فسألته عن مراجعتها، فقال: إن راجعتها فهي عندك على واحدة ومضت اثنتان قضى بذلك رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الحسن جو کہ بنو نوفل کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ میں اور میری بیوی ہم دونوں غلام تھے پس میں نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے دیں، پھر طلاق دینے کے بعد ہم دونوں کو آزاد کردیا گیا، تو میں نے اپنی بیوی سے رجوع کرنے کا ارادہ کیا اور مں ل رجوع سے متعلق فتویٰ لینے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس گیا، تو انہوں نے فرمایا: اگر تم اس سے رجوع کرتے ہو تو تمہارے پاس ایک طلاق کا حق ہوگا اور دو طلاقوں کا حق ختم ہوگیا ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی طرح فیصلہ فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31042]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31042، ترقيم محمد عوامة 29699)
حدیث نمبر: 29700 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن عاصم بن كليب عن أبيه قال: أتيت عمر ﵁ وهو بالموسم (فناديت) (١) من وراء الفسطاط: ألا إني فلان بن فلان الجرمي، وإن ابن أخت لنا عان في بني فلان، وقد عرضنا عليه قضية رسول ⦗٨١⦘ اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، (فأبى، قال: فرفع عمر جانب الفسطاط فقال: تعرف صاحبك؟ فقال: نعم، فقال: هو ذاك انطلقا به حتى (ينفذ) (٢) لك قضية رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کلیب فرماتے ہیں کہ میں حج کے زمانے میں حضرت عمر کے پاس آیا، پس میں نے خیمہ کے پیچھے سے انہیں آواز دی، خبردار! میں فلاں بن فلاں قبیلہ جرمی کا باشندہ ہوں، اور بیشک ہمارا بھانجھا فلاں قبیلے والوں کی قید میں ہے اور ہم نے ان کے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فیصلہ پیش کیا ہے پس انہوں نے اس کو ماننے سے انکار کردیا ہے؟ کلیب کہتے ہیں: حضرت عمر نے خیمہ کی ایک جانب کو اٹھایا پھر فرمانے لگے: تو اپنے ساتھی کو پہچانتا ہے؟ تو کلیب نے کہا: جی ہاں! وہ سامنے ہے، پھر عمر نے فرمایا: تم دونوں اس کے پاس جاؤ یہاں تک کہ تیرے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فیصلہ نافذ کردیا جائے گا کلیب کہتے ہیں: ہم کہہ رہے تھے کہ فیصلہ چار اونٹوں کا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31043]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31043، ترقيم محمد عوامة 29700)
حدیث نمبر: 29701 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن مجالد عن الشعبي قال: ضربت امرأة امرأة فقتلتها، وألقت جنينًا ميتًا، قال: فقضى النبي صلى الله عليه و آله وسلم بالدية على عاقلة القاتلة، ولم يجعل على ولدها ولا على زوجها شيئًا، وقضى بالدية لزوج المقتولة وولدها، ولم يجعل لعصبتها منها شيئًا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی کہتے ہیں کہ ایک عورت نے دوسری عورت کو اتنی زور سے مارا کہ اس کو قتل کردیا اور اس مردہ عورت نے ایک مرا ہوا بچہ جنا۔ شعبی کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیت کا بوجھ قاتلہ عورت کے خاندان والوں پر ڈالا اور قاتلہ عورت کے بیٹے اور شوہر پر دیت کا کچھ بار بھی نہیں ڈالا، اور دیت کا فیصلہ مقتولہ عورت کے شوہر اور بیٹے کے لیے کیا اور مقتولہ عورت کے عصبی رشتہ داروں کو اس دیت میں سے کچھ حصہ بھی نہیں دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31045]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31045، ترقيم محمد عوامة 29701)
حدیث نمبر: 29702 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون (أخبرنا) (١) محمد بن إسحاق عن أبي جعفر محمد بن علي (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام ابو جعفر محمد بن علی رضی اللہ عنہ، سعید بن المسیب اور حضرت مجاہد یہ سب حضرات فرماتے ہیں کہ حمل بن مالک بن النابغۃ کی دو بیویوں نے ایک دوسرے سے غیرت کھائی، تو ان میں سے ایک نے خیمہ کی لکڑی اٹھا کر اس زور سے ماری کہ دوسری عورت نے مردہ بچہ جنا اور خود بھی مرگئی، پس یہ معاملہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیت کا بوجھ قاتلہ عورت کے خاندان والوں پر ڈالنے کا فیصلہ فرمایا۔ اور مردہ بچہ کی دیت میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا تو قاتلہ عورت کا باپ یا چچا کہنے لگا: کیا ہم اس کی دیت ادا کریں جس نے نہ کھایا ہے نہ کچھ پیا ہے نہ رویا ہے اور نہ ہی چلّایا ہے، اور اس قسم کا خون رائیگاں جاتا ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ شخص تو شاعر وہ جیسا کلام کرتا ہے، جی ہاں! مردہ بچہ کی دیت غلام یا باندی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31046]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31046، ترقيم محمد عوامة 29702)
حدیث نمبر: 29703 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن جعفر عن أبيه أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قضى بشاهد ويمين (المدعي) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر کہتے ہیں کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گواہ ہونے کی صورت میں مدّعی سے قسم لے کر فیصلہ فرمایا ہے، پھر ابو جعفر فرمانے لگے: حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بھی اسی طریقہ سے تمہارے درمیان فیصلہ کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31049]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31049، ترقيم محمد عوامة 29703)
حدیث نمبر: 29704 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن إسماعيل بن أمية قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم [في رجل قتل رجلًا وأمسكه آخر: أن يقتل القاتل ويحبس الممسك (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن امیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے آدمی کے بارے میں جس نے کسی آدمی کو قتل کیا ہو اور دوسرے آدمی نے اس مقتول کو روکا ہو، یوں فیصلہ فرمایا ہے کہ قاتل کو قصاصاً قتل کیا جائے گا، اور روکنے والے کو قید میں ڈال دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31051]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31051، ترقيم محمد عوامة 29704)
حدیث نمبر: 29705 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: أخبرنا وكيع قال: أخبرني ابن أبي ذئب عن الحكم بن مسلم السالمي عن عبد الرحمن بن هرمز الأعرج قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) (ألا تجوز) (٢) شهادة (٣) الظنة (ولا الجنة) (٤) (ولا الحنة) (٥) (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ھُرمُز الاعرج فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ فرمایا ہے کہ تہمت زدہ کی گواہی قبول کرنا جائز نہیں ہے اور نہ ہی دشمن کی اور نہ ہی مجنون کی گواہی قبول کرنا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31052]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31052، ترقيم محمد عوامة 29705)
حدیث نمبر: 29706 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن حنش بن المعتمر قال: حفرت زبية باليمن للأسد، فوقع (فيها) (١) الأسد، فأصبح الناس يتدافعون على رأس البئر، فوقع فيها رجل (فتعلق) (٢) برجل، ثم تعلق الآخر بآخر، فهوى فيها أربعة فهلكوا (٣) جميعًا، فلم يدر الناس كيف يصنعون؟ فجاء ⦗٨٤⦘ علي ﵀ فقال: إن (شئتم) (٤) قضيت بينكم بقضاء يكون (حاجزًا) (٥) بينكم حتى تأتوا النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٦) قال: فإني أجعل الدية على من (حضر) (٧) رأس البئر، فجعل للأول الذي هو في البئر ربع الدية، وللثاني ثلث الدية، وللثالث نصف الدية، وللرابع الدية كاملة، قال: فتراضوا على ذلك حتى أتوا النبي صلى الله عليه و آله وسلم فأخبروه بقضاء علي فأجاز القضاء (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حنش بن المعتمر فرماتے ہیں کہ یمن میں شیر کو قید کرنے کے لئے ایک گڑھا کھودا گیا، تو شیر اس میں گرگیا، پھر لوگوں نے کنویں کے سر پر ایک دوسرے کو دھکا دینا شروع کردیا۔ پس کنویں میں ایک آدمی گرنے لگا تو اس نے دوسرے آدمی کو پکڑ لیا پھر دوسرے نے تیسرے کو پکڑ لیا اس طرح چار آدمی کنویں میں گرگئے اور سب ہلاک ہوگئے، پس لوگ نہیں جانتے تھے کہ وہ اب کیا کریں؟ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور فرمانے لگے اگر تم چاہو تو میں تمہارے درمیان ایک فیصلہ کرتا ہوں جو تمہارے درمیان رکاوٹ ہوگا یہاں تک کہ تم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جاؤ، اور کہا کہ دیت ان لوگوں پر ڈالتا ہوں جو کنویں کے منہ کے ارد گرد تھے، پس پہلا شخص جو کنویں میں گرا تھا اسے دیت کا چوتھائی حصہ ملے گا اور دوسرے کو دیت کا تیسرا حصہ ملے گا اور تیسرے کو دیت کا آدھا حصّہ ملے گا اور چوتھے شخص کو کامل دیت ملے گی، حضرت حنش بن المعتمر فرماتے ہیں کہ سب لوگ اس فیصلہ پر رضا مند ہوگئے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فیصلہ کے متعلق بتلایا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس فیصلہ کو نافذ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31053]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31053، ترقيم محمد عوامة 29706)
حدیث نمبر: 29707 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن سماك عن حنش عن علي قال: قال (١) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا تقاضى إليك رجلان فلا تقضي للأول حتى تسمع ما يقول الآخر، فإنك سوف ترى (كيف تقضي) (٢) " قال علي: فما زلت بعدها قاضيا (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کبھی تیرے پاس دو آدمی کوئی مسئلہ لے کر آئیں تو کبھی بھی پہلے کے حق میں فیصلہ مت دو جب تک کہ دوسرے کی بات نہ سن لو، پھر یقینا تو عنقریب دیکھے گا کہ تو نے کیسے فیصلہ کیا ہے! پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: پھر اس کے بعد سے میں ہمیشہ ایسے ہی فیصلہ کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31054]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31054، ترقيم محمد عوامة 29707)
حدیث نمبر: 29708 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن أبي البَخْتَرِي عن علي قال: بعثني النبي صلى الله عليه و آله وسلم إلى أهل اليمن لأقضي بينهم، قلت: يا رسول اللَّه (إنه) (١) لا علم لي بالقضاء، فضرب بيده على صدري وقال:"اللهم اهد قلبه واسدد لسانه" قال: فما شككت في قضاء بين اثنين حتى جلست مجلسي هذا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یمن والوں کی طرف قاضی بنا کر بھیجا تاکہ میں ان کے درمیان فیصلے کروں۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! مجھے تو فیصلہ سے متعلق کوئی علم نہیں ہے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ مبارک میرے سینہ پر مارا اور فرمایا: اے اللہ اس کے دل کو ہدایت نصیب فرما اور اس کی زبان کو سیدھا فرما دے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب سے میں اس جگہ میں بیٹھا ہوں تو مجھے کبھی بھی دو بندوں کے درمیان کسی فیصلہ میں شک نہیں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31055]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31055، ترقيم محمد عوامة 29708)
حدیث نمبر: 29709 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يعلى التيمي عن منصور عن إبراهيم عن عبيد بن (نضيلة) (١) عن الغيرة بن شعبة قال: شهدت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قضى فيه بغرة عبدأوأمة، فقال (عمر) (٢) : لتجيء بمن يشهد معك، فشهد له محمد ابن مسلمة (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حمل ساقط کرنے کے جھگڑے میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا، حضرت عمر فرمانے لگے: کسی آدمی کو لاؤ جو تمہارے حق میں گواہی دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31056]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31056، ترقيم محمد عوامة 29709)
حدیث نمبر: 29710 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٠٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن أبي عون عن الحارث ابن (عمرو) (١) (الهذلي) (٢) عن رجل من أهل حمص من أصحاب معاذ عن معاذ أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم لما بعثه قال:"كيف تقضي؟" قال: أقضي بكتاب اللَّه، قال:"فإن لم يكن كتاب؟" قال: أقضي بسنة (رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم) (٣) ، قال:"فإن لم تكن سنة من رسول ⦗٨٦⦘ اللَّه (٤) ؟"، قال: أجتهد (رأيي) (٥) قال: فقال النبي (صلى اللَّه عليه و (سلم) ) (٦) (٧) :"الحمد للَّه الذي وفق رسول رسول اللَّه" (٨) (٩) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاذ فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں قاضی بنا کر بھیجا تو فرمانے لگے تم کیسے فیصلہ کرو گے؟ حضرت معاذ نے کہا: کتاب اللہ کے ذریعہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا: اگر کوئی بات کتاب اللہ میں نہ ہوئی؟ حضرت معاذ نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق فیصلہ کروں گا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر وہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت میں نہ ہوئی؟ حضرت معاذ نے کہا میں اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا، حضرت معاذ کہتے ہیں کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہ تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قاصد (پیامبر) کو حق سے موافقت کی توفیق عطا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31057]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31057، ترقيم محمد عوامة 29710)