٣١٠٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك (عن خالد) (١) بن عرعرة عن علي قال: لما أرادوا أن يرفعوا الحجر الأسود اختصموا فيه فقالوا: يحكم بيننا أول رجل يخرج من هذه السكة، قال: فكان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أول من خرج (عليهم) (٢) ، فقضى بينهم أن يجعلوه في مرط ثم ترفعه جميع القبائل كلها (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب قریش مکہ نے حجر اسود کو اٹھا کر اس کی جگہ پر رکھنے کا ارادہ کیا تو ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ تو انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان وہ شخص فیصلہ کرے گا جو سب سے پہلے اس گلی سے نکلے گا، حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلے شخص تھے جو ان کے پاس تشریف لائے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے درمیان یوں فیصلہ فرمایا کہ سب لوگ مل کر حجرِ اسود کو ایک چادر میں رکھیں، پھر تمام قبائل والے اکٹھے اس چادر کو اٹھائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31036، ترقيم محمد عوامة 29693)