٣٠٩٩٨ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) : حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه عن المسور أن عمر استشار الناس في إملاص المرأة، فقال المغيرة بن شعبة: شهدت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قضى فيه بغرة: عبد أو أمة، فقال عمر: لتأتين (بمن) (٢) يشهد ⦗٦٤⦘ (معك) (٣) ، فشهد له محمد بن مسلمة (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسور فرماتے ہیں کہ حضرت عمر لوگوں سے ایسی عورت کے بارے میں مشورہ طلب کر رہے تھے کہ جس کا کسی نے حمل ساقط کردیا ہو؟ تو مغیرہ بن شعبہ نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے معاملے میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم کوئی ایسا شخص لاؤ جو تمہارے ساتھ اس بات کی گواہی دے، تو محمد بن مسلمہ نے ان کے حق میں گواہی دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 30998]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30998، ترقيم محمد عوامة 29657)