☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 29717
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 29717
٣١٠٦٥ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن النجراني قال: قلت لعبد اللَّه ابن عمر: أُسلِم في (نخل) (١) قبل أن تطلع، قال: لا، قلت: لم؟ قال: إن رجلًا (أسلم) (٢) في عهد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في حديقة نخل قبل أن تطلع، فلم تطلع شيئًا ذلك العام، فقال المشتري: هو لي حتى تطلع، وقال البائع: إنما بعتك النخل هذه السنة، فاختصما إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم للبائع:" (أجد) (٣) من نخلك شيئا؟" قال: لا، قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"فبم تستحل ماله؟ أردد عليه ما أخذت منه، ولا تسلموا في نخل حتى يبدو صلاحه" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت النجرانی فرماتے ہیں کہ میں نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کھجور کے درختوں میں شگوفے نکلنے سے پہلے بیع سلم کی جاسکتی ہے؟ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نہیں کی جاسکتی۔ میں نے پوچھا: کیوں نہیں ہوسکتی؟ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی نے کھجور کے درختوں میں شگوفے نکلنے سے پہلے بیع سلم کی تھی، تو اس سال کوئی شگوفہ نہیں نکلا تو مشتری کہنے لگا: یہ میری ملکیت میں ہوں گے جب تک کہ شگوفے نکل آئیں اور بائع نے کہا: میں نے تو درخت صرف اس سال کے لیے فروخت کیے تھے، تو دونوں آدمی جھگڑا لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بائع سے فرمایا: کیا مشتری نے تمہارے درخت میں سے کچھ کاٹا ہے؟ بائع نے کہا: کچھ نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر اس کا مال تمہارے لیے کیونکر حلال ہوسکتا ہے؟ جو کچھ تم نے اس سے لیا ہے اس کو واپس کر۔ اور آئندہ کوئی کھجور کے درخت میں بیع سلم نہ کرے یہاں تک کہ پھلوں کی صلاحیت ظاہر ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 31065]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31065، ترقيم محمد عوامة 29717)
← Previous Hadith (29716) Back to Bab Next Hadith → (29718)