☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سانپوں کو مارنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيد← سانپوں کو مارنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 17
حدیث نمبر: 20263 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٨١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عبد اللَّه قال: كنا مع (رسول اللَّه) (١) صلى الله عليه و آله وسلم في غار، (و) (٢) قد أنزلت عليه: ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا﴾، قال (٣) : فنحن نأخذها من فيه رطبة، إذ دخلت علينا حية، فقال لنا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"اقتلوها" (فابتدرنا لها) (٤) (لنقتلها) (٥) (فسبقتنا) (٦) (بنفسها) (٧) فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"وقاها اللَّه شركم كما وقاكم شرها" (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک ساتھ ایک غار میں تھے کہ یہ آیت نازل ہوئی { وَالْمُرْسَلاَتِ عُرْفًا } اس آیت کے نازل ہوتے ہی ہم نے اسے حضور 5 کے سینہ مبارک سے حاصل کرلیا۔ اتنے میں ایک سانپ غار میں داخل ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو مار ڈالو۔ ہم سانپ کو مارنے کے لیے بڑھے ہی تھے کہ وہ بھاگ گیا پھر آپ نے فرمایا کہ اللہ نے اسے تمہارے شر سے اور تمہیں اس کے شر سے بچا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21081]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21081، ترقيم محمد عوامة 20263)
حدیث نمبر: 20264 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٨٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم عن مجاهد قال: قال عمر: اقتلوا الحيات كلهم على كل حال (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سانپوں کو ہر حال میں مار ڈالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21082]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21082، ترقيم محمد عوامة 20264)
حدیث نمبر: 20265 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٨٣ - حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عبد اللَّه بن عبيد بن عمير (عن) (١) أبي الطفيل عن علي بن أبي طالب أنه كان يأمر بقتل (الحيات) (٢) ⦗٢٢١⦘ ذي (الطفيتين) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ شیش ناگ کو مارنے کا حکم دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21083]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21083، ترقيم محمد عوامة 20265)
حدیث نمبر: 20266 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٨٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مسلم عن أبي صالح قال: (وقال) (١) عمر: أصلحوا (مثاويكم) (٢) و (أخيفوا) (٣) الهوام قبل أن (تخيفكم) (٤) فإنه لا (يظهر) (٥) لكم منهن مسلم (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اپنے گھروں کو صاف رکھو، حشرات کو ان میں پیدا نہ ہونے دو، انہیں ڈراؤ قبل اس کے کہ وہ تمہیں ڈرائیں کیونکہ مسلمان (جن) تمہارے سامنے ان کی شکل میں ظاہر نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21084]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21084، ترقيم محمد عوامة 20266)
حدیث نمبر: 20267 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٨٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه: [من قتل حية قتل كافرًا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جس نے سانپ کو قتل کیا گویا اس نے کافر کو قتل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21085]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21085، ترقيم محمد عوامة 20267)
حدیث نمبر: 20268 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٨٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي قيس عن علقمة قال: قال عبد اللَّه] (١) : اقتلوا الحيات كلها إلا الذي كأنه (ملمول) (٢) فإنه جنها (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سب سانپوں کو قتل کرو صرف اس سانپ کو قتل نہ کرو جو سرمی دانی کی سلائی کی طرح ہے کیونکہ یہ جن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21086]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21086، ترقيم محمد عوامة 20268)
حدیث نمبر: 20269 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٨٧ - حدثنا الثقفي عن أيوب عن عكرمة عن ابن عباس أنه كان يقتل ⦗٢٢٢⦘ الحيات ويأمر بقتلها ويقول: (الجان) (١) (مسخ) (٢) الجن، كما مسخت القردة من بني إسرائيل (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اژدھا کو مارتے تھے اور اسے مارنے کا حکم دیتے اور فرماتے تھے کہ اژدھا جنوں کی بگڑی ہوئی شکل ہے جس طرح بندر بنی اسرائیل کی بگڑی ہوئی شکلیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21087]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21087، ترقيم محمد عوامة 20269)
حدیث نمبر: 20270 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٨٨ - حدثنا وكيع عن عمران بن (حدير) (١) عن عكرمة (٢) قال: كان ابن عمر يأمر بقتل الحيات ثم أمر (بنبذهن) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سانپوں کو مار کر پھینکنے کا حکم دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21088، ترقيم محمد عوامة 20270)
حدیث نمبر: 20271 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٨٩ - [حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث قال: كان الحسن ومحمد يأمران بقتل الحيات إلا الجان] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت محمد چاندی کی مانند اژدھے کے علاوہ سب سانپوں کو مارنے کا حکم دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21089، ترقيم محمد عوامة 20271)
حدیث نمبر: 20272 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٩٠ - (حدثنا ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يأمرون بقتل الحيات إلا الجان) (١) الذي بيانه (قضيب) (٢) فضة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف سب سانپوں کو مارنے کا حکم دیتے تھے سوائے اس اژدھے کے جو چاندی کے مانند ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21090]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21090، ترقيم محمد عوامة 20272)
حدیث نمبر: 20273 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٩١ - حدثنا (خلف) (١) بن خليفة عن ابن أبي طلحة عن أبي جعفر قال: سألته عن قتل الحيات فقال: (وددت) (٢) أني وجدت من يتبعهن (فيقتلهن) (٣) ⦗٢٢٣⦘ و (نعطيه) (٤) على ذلك أجرًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو طلحہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے سانپوں کو مارنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا شخص ہو جو انہیں تلاش کر کے مارے اور ہم اسے اس کا عوض دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21091، ترقيم محمد عوامة 20273)
حدیث نمبر: 20274 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٩٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي قيس عن علقمة قال: ما يضر أحدكم قتل حية أو قتل كافرًا إلا الذي كأنه ميل فإنه جنّها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ سانپ اور کافر کو مارنا ایک جیسا ہے البتہ وہ سانپ جو سرمہ دانی کی سلائی کی طرح ہو اسے مارنا درست نہیں وہ جن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21092، ترقيم محمد عوامة 20274)
حدیث نمبر: 20275 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٩٣ - حدثنا عبدة عن هشام عن (أبيه) (١) عن عائشة قالت: (أمر) (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بقتل ذي (الطفيتين) (٣) ، فإنه (يلتمس) (٤) البصر، ويصيب (الحمل) (٥) يعني حية (خبيثة) (٦) (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور 5 نے شیش ناگ کو مارنے کا حکم دیا کیونکہ یہ آنکھ کو تلاش کرتا ہے اور حمل کو نشانہ بناتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21093، ترقيم محمد عوامة 20275)
حدیث نمبر: 20276 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٩٤ - حدثنا عبيد اللَّه عن (ابن) (١) أبي ليلى عن (ثابت البناني) (٢) قال: قال عبد الرحمن بن أبي ليلى: قال أبو ليلى: جاء رجل إلى (٣) النبي صلى الله عليه و آله وسلم فسأله (عن) (٤) الحيات في البيوت فقال:"إن رأيتموهن في مساكنكم فقولوا لهن ننشدكم بالعهد الذي أخذ عليكم (نوح، ننشدكم بالعهد الذي أخذ عليكم) (٥) سليمان بن داود أن ⦗٢٢٤⦘ (لا) (٦) (تؤذوننا) (٧) فإن (رأيتم) (٨) منهن شيئًا فاقتلوهن" (٩) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو لیلیٰ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضور 5 کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے حضور 5 سے گھروں میں سانپوں کے بارے میں سوال کیا۔ آپ نے فرمایا کہ اگر تم انہیں اپنے گھروں میں دیکھو تو ان سے کہو کہ ہم تمہیں حضرت نوح سے کیا ہوا تمہارا وعدہ یاد دلاتے ہیں، ہم تمہیں حضرت سلیمان بن داود سے کیا ہو اتمہارا وعدہ یاد دلاتے ہیں کہ تم ہمیں تکلیف نہ دو۔ پھر بھی اگر تم ان میں سے کسی کو دیکھو تو اسے مار ڈالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21094، ترقيم محمد عوامة 20276)
حدیث نمبر: 20277 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٩٥ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن داود بن أبي (الفرات) (٢) عن محمد بن زيد عن أبي الأعين العبدي عن أبي الأحوص عن (عبد اللَّه) (٣) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من قتل حية قتل كافرًا" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ حضور 5 نے فرمایا کہ جس نے سانپ کو مارا اس نے کافر کو مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21095، ترقيم محمد عوامة 20277)
حدیث نمبر: 20278 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٩٦ - حدثنا أبو داود (الحفري) (١) عمر بن (سعد) (٢) عن سفيان عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن (عبد اللَّه) (٣) قال: من قتل حية قتل كافرًا (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جس نے سانپ کو مارا اس نے کافر کو مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21096، ترقيم محمد عوامة 20278)
حدیث نمبر: 20279 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٠٩٧ - حدثنا ابن علية عن بن أبي نجيح عن مجاهد قال: من قتل حية فقد قتل عدوًا كافرًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جس نے سانپ کو مارا اس نے دشمن کافر کو مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21097، ترقيم محمد عوامة 20279)