☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في (الإشهاد) على الرجعة إذا طلق ثم راجع؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطلاق← ما قالوا في (الإشهاد) على الرجعة إذا طلق ثم راجع؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 12
Hadith No.: 18071 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " أَشْهَدَ عَلَى رَجْعَةِ صَفِيَّةَ حِينَ رَاجَعَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے جب حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا سے رجوع کیا تو اس پر گواہ بنائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18718]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18718، ترقيم محمد عوامة 18071)
Hadith No.: 18072 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ , ثُمَّ رَاجَعَهَا فَيَجْهَلُ أَنْ يُشْهِدَ؟ قَالَ:" يُشْهِدُ إذَا عَلِمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے ایک آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر رجوع کرلیا لیکن اسے گواہ بنانے کا علم نہیں تھا تو وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ جب معلوم ہو تب گواہ بنالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18719]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18719، ترقيم محمد عوامة 18072)
Hadith No.: 18073 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ عَامِرٍ، فِي الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ , ثُمَّ يُجَامِعُهَا قَبْلَ أَنْ يُشْهِدَ عَلَى مُرَاجَعَتِهَا؟ قَالَ:" كَيْفَ تَقُولُ يَا مُغِيرَةُ فِي رَجُلٍ فَعَلَ بِامْرَأَةِ قَوْمٍ لَيْسَ مِنْهَا بِسَبِيلٍ؟"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر رجوع پر گواہ بنائے بغیر اس سے جماع کرلیا تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اے مغیرہ! تم اس شخص کے بارے میں کیا کہو گے جو کسی قوم کی عورت کے ساتھ یہ کرے اور اس کا اس سے کوئی تعلق نہ ہو! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18720]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18720، ترقيم محمد عوامة 18073)
Hadith No.: 18074 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ خَالِدٍ النِّيلِيِّ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَأَشْهَدَ , ثُمَّ رَاجَعَهَا وَلَمْ يُشْهِدْ؟ قَالَ:" لَمْ يَكُنْ يَكْرَهُ ذَلِكَ تَأَثُّمًا، وَلَكِنْ كَانَ يَخَافُ أَنْ يَجْحَدَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور طلاق پر گواہ بنائے لیکن رجوع کرے تو رجوع پر گواہ نہ بنائے اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس کا گناہ تو نہیں ہوتا لیکن لوگوں میں انکار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18721]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18721، ترقيم محمد عوامة 18074)
Hadith No.: 18075 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ , ثُمَّ يَغْشَاهَا وَلَمْ يُشْهِدْ، قَالَ:" غِشْيَانُهُ لَهَا مُرَاجَعَةٌ ؛ فَلْيُشْهِدْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو ایک طلاق دے پھر اس سے جماع کرلے اور کسی کو گواہ نہ بنائے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ آدمی کو عورت سے جماع کرنا ہی رجوع ہے اب گواہ بنا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18722]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18722، ترقيم محمد عوامة 18075)
Hadith No.: 18076 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم، حضرت شعبی اور حضرت طاؤس s فرماتے ہیں کہ جماع رجوع ہے، اب گواہ بنالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18723]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18723، ترقيم محمد عوامة 18076)
Hadith No.: 18077 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، فِي قَوْلِهِ: " وَأَشْهِدُوا ذَوَيْ عَدْلٍ مِنْكُمْ سورة الطلاق آية 2، قَالَ: أُمِرُوا أَنْ يُشْهِدُوا عِنْدَ الطَّلَاقِ وَالرَّجْعَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَأَشْہِدُوا ذَوَیْ عَدْلٍ مِنْکُمْ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ لوگوں کو حکم دیا گیا ہے کہ طلاق اور رجوع پر گواہ بنائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18726]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18726، ترقيم محمد عوامة 18077)
Hadith No.: 18078 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ أَبِي غَنَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَكَمِ، فِي رَجُلٍ يُرَاجِعُ امْرَأَتَهُ وَلَا يُشْهِدُ؟ قَالَ:" فَلْيُشْهِدْ عَلَى رَجْعَتِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے رجوع کرے لیکن اس پر گواہ نہ بنائے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے رجوع پر گواہ بنانے چاہئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18727]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18727، ترقيم محمد عوامة 18078)
Hadith No.: 18079 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " الْفُرْقَةُ وَالرَّجْعَةُ بِالشُّهُودِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جدائی اور رجوع گواہوں کے ساتھ ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18728]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18728، ترقيم محمد عوامة 18079)
Hadith No.: 18080 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَحَنِثَ , وَقَدْ غَشِيَهَا فِي عِدَّتِهَا , وَقَدْ عَلِمَ بِذَلِكَ بَعْدَ انْقِضَاءِ الْعِدَّةِ؟ قَالَ:" غِشْيَانُهُ لَهَا مُرَاجَعَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر عدت گزرنے کے بعد اس نے قسم کھائی کہ وہ عدت میں اس سے جماع کرچکا ہے تو اس کا جماع کرنا رجوع ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18729]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18729، ترقيم محمد عوامة 18080)
Hadith No.: 18081 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: نَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" مِثْلَ ذَلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18730، ترقيم محمد عوامة 18081)
Hadith No.: 18082 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَلَمْ يُشْهِدْ , وَرَاجَعَ وَلَمْ يُشْهِدْ فِي نَفْسِهِ؟ فَقَالَ:" طَلَّقَ فِي غَيْرِ عِدَّةٍ، وَرَاجَعَ فِي غَيْرِ سُنَّةٍ , لِيُشْهِدْ عَلَى مَا صَنَعَ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور اس پر گواہ نہ بنائے اور رجوع کرے اور اس پر بھی گواہ نہ بنائے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس نے بغیر شرعی طریقے کے طلاق دی اور شرعی طریقے کے بغیر رجوع کیا اسے چاہئے کہ اس پر گواہ بنائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18731، ترقيم محمد عوامة 18082)