☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر آدمی باکرہ یا ثیبہ عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس کتنا قیام کرے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر آدمی باکرہ یا ثیبہ عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس کتنا قیام کرے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 17221 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ،، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " إذَا تَزَوَّجَ الرَّجُلُ الْبِكْرَ عَلَى امْرَأَتِهِ أَقَامَ عندَهَا سَبْعًا، وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ أَقَامَ عندَهَا ثَلَاثًا" , قَالَ خَالِدٌ: قَالَ أَبُو قِلَابَةَ: أَمَا لَوْ قُلْتُ: إنَّهُ رَفَعَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَكِنَّهَا سُنَّةٌ:،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی بیوی کی موجودگی میں کسی باکرہ سے شادی کرے تو اس کے پاس سات دن ٹھہرے گا اور اگر ثیبہ سے شادی کرے تو اس کے پاس تین دن ٹھہرے گا۔ ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ اگر تم چاہو تو یہ سمجھ لو کہ یہ حضور 5 کی طرف سے ہے یا یہ سنت ہے۔ حضرت خالد فرماتے ہیں کہ میں نے یہ بات حضرت ابن سیرین کو سنائی تو انہوں نے فرمایا کہ باکرہ کے لئے تم نے چار دن اور ثیبہ کے لئے ایک دن زیادہ کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17811]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17811، ترقيم محمد عوامة 17221)
حدیث نمبر: 17222 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلَابَة ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَة عَنْ أَنَسٍ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لِلْبِكْرِ سَبْعًا وَلِلثَّيِّبِ ثَلَاثًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ حضور 5 نے فرمایا کہ باکرہ کے لئے سات دن اور ثیبہ کے لئے تین دن ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17813]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17813، ترقيم محمد عوامة 17222)
حدیث نمبر: 17223 مصنف ابن ابی شیبہ
يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلَابَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17814]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17814، ترقيم محمد عوامة 17223)
حدیث نمبر: 17224 مصنف ابن ابی شیبہ
يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، سُفْيَانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، أَبِيهِ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا تَزَوَّجَ أُمَّ سَلَمَةَ أَقَامَ عندَهَا ثَلَاثًا، وَقَالَ لَهَا:" إنَّهُ لَيْسَ بِكَ عَلَى أَهْلِكِ هَوَانٌ , إنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَكِ وَإِنْ سَبَّعْتُ لَكِ سَبَّعْتُ لِنِسَائِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے نکاح فرمایا تو ان کے پاس تین دن قیام فرمایا۔ پھر ان سے فرمایا کہ آپ کے لئے آپ کے اہل کی طرف سے کوئی بوجھ نہیں۔ اگر آپ چاہیں تو میں آپ کے پاس سات دن رہوں اور اگر میں آپ کے پاس سات دن رہوں تو اپنی دوسری ازواج کے پاس بھی سات دن رہوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17815]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17815، ترقيم محمد عوامة 17224)
حدیث نمبر: 17225 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، شُعْبَةَ ، الْحَكَمِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، قَالَ: لَمَّا تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمَّ سَلَمَةَ أَقَامَ عندَهَا ثَلَاثًا، وَقَالَ:" إنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَكِ وَإِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لِغَيْرِكِ" , قِيلَ لِلْحَكَمِ: مَنْ حَدَّثَكَ هَذَا الْحَدِيثَ؟ فَقَالَ: هَذَا الْحَدِيثُ عندَ أَهْلِ الْحِجَازِ مَعْرُوفٌ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا تو ان کے پاس تین دن قیام فرمایا اور پھر ان سے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو میں آپ کے پاس سات دن ٹھہر جاؤں اور اگر سات دن ٹھہرا تو دوسری ازواج کے پاس بھی سات دن ٹھہروں گا۔ حضرت حکم سے سوال کیا گیا کہ آپ کو یہ حدیث کس نے بتائی تو انہوں نے فرمایا کہ یہ حدیث اہل حجاز کے یہاں مشہور ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17816]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17816، ترقيم محمد عوامة 17225)
حدیث نمبر: 17226 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، وَالشَّعْبِيِّ , قَالَا: " إذَا تَزَوَّجَ الْبِكْرَ عَلَى امْرَأَتِهِ أَقَامَ عندَهَا سَبْعًا، وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ عَلَى امْرَأَتِهِ أَقَامَ عندَهَا ثَلَاثًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب آدمی بیوی کی موجودگی میں کسی باکرہ سے شادی کرے تو اس کے پاس سات دن قیام کرے۔ اور اگر ثیبہ سے شادی کرے تو اس کے پاس تین دن قیام کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17817]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17817، ترقيم محمد عوامة 17226)
حدیث نمبر: 17227 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17818]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17818، ترقيم محمد عوامة 17227)
حدیث نمبر: 17228 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى عَنْ يُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ:" لِلْبِكْرِ ثَلاثٌ وَلِلثَّيِّبِ لَيْلَتَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ آدمی باکرہ کے پاس تین دن اور ثیبہ کے پاس دو راتیں ٹھہرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17819]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17819، ترقيم محمد عوامة 17228)
حدیث نمبر: 17230 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يُقِيمُ عندَ الْبِكْرِ ثَلَاثًا وَيَقْسِمُ، وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ أَقَامَ لَيْلَتَيْنِ ثُمَّ يَقْسِمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ باکرہ کے پاس تین دن قیام کرے پھر تقسیم کرے اور ثیبہ سے شادی کے بعد اس کے پاس دو راتیں قیام کرے اور پھر تقسیم کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17820]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17820، ترقيم محمد عوامة 17230)
حدیث نمبر: 17231 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، بَلَغَهُ قَالَ: " الْبِكْرُ ثَلَاثًا وَالثَّيِّبُ لَيْلَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ باکرہ کے لئے تین اور ثیبہ کے لئے دو راتیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17821]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17821، ترقيم محمد عوامة 17231)
حدیث نمبر: 17232 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " لِلْبِكْرِ سَبْعًا وَلِلثَّيِّبِ ثَلَاثًا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ باکرہ کے لئے سات اور ثیبہ کے لئے تین راتیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17822]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17822، ترقيم محمد عوامة 17232)
حدیث نمبر: 17233 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو قَطَنٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، وَحَمَّادٌ , قَالَا:" هُمَا سَوَاءٌ فِي الْقَسْمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ باکرہ اور ثیبہ تقسیم میں برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17823]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17823، ترقيم محمد عوامة 17233)
حدیث نمبر: 17234 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ , وَخِلَاسٍ، قَالُوا: " إذَا تَزَوَّجَ الْبِكْرَ عَلَى امْرَأَتِهِ أَقَامَ عندَهَا ثَلَاثًا ثُمَّ يَقْسِمُ , وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ أَقَامَ لَيْلَتَيْنِ ثُمَّ يَقْسِمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن، حضرت سعید بن مسیب اور حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ جب بیوی کی موجودگی میں باکرہ سے شادی کی تو اس کے پاس تین دن قیام کرے، اور اگر ثیبہ سے شادی کرے تو اس کے پاس دو راتیں قیام کرے۔ پھر تقسیم کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17824]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17824، ترقيم محمد عوامة 17234)
حدیث نمبر: 17235 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " مِنَ السُّنَّةِ لِلْبِكْرِ سَبْعًا وَلِلثَّيِّبِ ثَلَاثًا" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سنت یہ ہے کہ باکرہ کے پاس سات دن اور ثیبہ کے پاس تین دن قیام کرے۔ حضرت حسن سات اور دو راتوں کی تقسیم کے قائل تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17825]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17825، ترقيم محمد عوامة 17235)