☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک آزادعورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← جن حضرات کے نزدیک آزادعورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 16322 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، هِشَامِ الدَّسْتُوَائِيِّ ، رَجُلٍ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، عَنْ هِشَامِ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى أَنْ تُنْكَحَ الْأَمَةُ عَلَى الْحُرَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آزاد عورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16835]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16835، ترقيم محمد عوامة 16322)
حدیث نمبر: 16323 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا يَنْكِحُ الْأَمَةَ عَلَى الْحُرَّةِ، فَإِنْ فَعَلَ ذَلِكَ لَمْ يُتْرَكْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ آزاد کے ہوتے ہوئے باندی سے شادی نہیں کی جائے گی۔ اگر ایسا کیا گیا تو اسے اسی حال پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16836]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16836، ترقيم محمد عوامة 16323)
حدیث نمبر: 16324 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " لَا يَتَزَوَّجُ الرَّجُلُ الْأَمَةَ عَلَى الْحُرَّةِ وَيَتَزَوَّجُ الْحُرَّةَ عَلَى الْأَمَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ آدمی آزاد کے ہوتے ہوئے باندی سے شادی نہیں کرسکتا اور باندی کے ہوتے ہوئے آزاد سے نکاح کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16837]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16837، ترقيم محمد عوامة 16324)
حدیث نمبر: 16325 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْمِنْهَالِ، عَنْ زِرٍّ أَوْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " لَا تُنْكَحُ الْأَمَةُ عَلَى الْحُرَّةِ أَوْ لَا تُنْكَحُ الْحُرَّةُ عَلَى الْأَمَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آدمی آزاد کے ہوتے ہوئے باندی سے شادی نہیں کرسکتا اور باندی کے ہوتے ہوئے آزاد سے نکاح کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16838]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16838، ترقيم محمد عوامة 16325)
حدیث نمبر: 16326 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: " لَا يَنْكِحُ الْأَمَةَ عَلَى الْحُرَّةِ إلَّا الْمَمْلُوكُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ آزاد کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح صرف غلام ہی کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16839]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16839، ترقيم محمد عوامة 16326)
حدیث نمبر: 16327 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " إلَّا الْمَمْلُوكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آزاد کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح صرف غلام ہی کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16840]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16840، ترقيم محمد عوامة 16327)
حدیث نمبر: 16328 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " يَتَزَوَّجُ الْحُرَّةَ عَلَى الْأَمَةِ , وَلَا يَتَزَوَّجُ الْأَمَةَ عَلَى الْحُرَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ آدمی آزاد کے ہوتے ہوئے باندی سے شادی نہیں کرسکتا اور باندی کے ہوتے ہوئے آزاد سے نکاح کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16841]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16841، ترقيم محمد عوامة 16328)
حدیث نمبر: 16329 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي الرَّجُلِ" يَنْكِحُ الْحُرَّةَ عَلَى الْأَمَةِ قَالَ: حَسَنٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی باندی کے ہوتے ہوئے آزادعورت سے شادی کرے تو یہ اچھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16842]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16842، ترقيم محمد عوامة 16329)
حدیث نمبر: 16330 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي: " رَجُلٌ نَكَحَ أَمَةً عَلَى حُرَّةٍ، وَإِنَّهُ يُزْعَمُ أَنَّهُ قَدْ حُرِّمَتْ عَلَيْهِ، قَالَ: صَدَقُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن طاوس کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے کہا کہ کیا آدمی آزاد کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرسکتا ہے۔ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایساکرن احرام ہے؟ حضرت طاوس نے فرمایا کہ لوگ ٹھیک کہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16843]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16843، ترقيم محمد عوامة 16330)
حدیث نمبر: 16331 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، وَالْحَسَنِ، فِي الرَّجُلِ" يَتَزَوَّجُ الْأَمَةَ عَلَى الْحُرَّةِ، قَالا: يُفَرَّقُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْأَمَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب اور حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص آزاد عورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرلے تو کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس شخص اور باندی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16844]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16844، ترقيم محمد عوامة 16331)
حدیث نمبر: 16332 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَكَّامٌ الرَّازِيّ، عَنْ مُثَنَّى، عَنِ الزُّهْرِيِّ، فِي رَجُلٍ" تَزَوَّجَ أَمَةً عَلَى حُرَّةٍ قَالَ: يُوجَعُ ظَهْرُهُ وَتُنْزَعُ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص آزاد عورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرلے تو کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس شخص کی کمر کو تکلیف دی جائے گی اور ان دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16845]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16845، ترقيم محمد عوامة 16332)