☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اونٹ کو کہاں پر ذبح کیا جائے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← اونٹ کو کہاں پر ذبح کیا جائے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 15
حدیث نمبر: 15767 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ هَبَّارًا رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الشَّامِ، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَهُوَ " يَنْحَرُ الْبُدْنَ فِي دَارِ النَّحْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ھبار فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن خطاب کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ قربان گاہ میں اونٹ قربان کر رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16237]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16237، ترقيم محمد عوامة 15767)
حدیث نمبر: 15768 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " الْمَنْحَرُ بِمَكَّةَ وَلَكِنَّهَا نُزِّهَتْ عَنِ الدِّمَاءِ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ میں ذبح کیا جائے گا، لیکن اس کے خون سے دور ہٹ جائے گا، راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا آپ کہاں ذبح کرتے ہو؟ آپ نے فرمایا کہ اپنی قیام کی جگہ میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16238]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16238، ترقيم محمد عوامة 15768)
حدیث نمبر: 15769 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ" كَانَ يَنْحَرُ بَدَنَتَهُ فِي رَحْلِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت الأسود اونٹ کو اپنے قیام گاہ میں ذبح فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16240]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16240، ترقيم محمد عوامة 15769)
حدیث نمبر: 15770 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا خَالِدٌ بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَانَ يَنْحَرُ فِي الْمَنْحَرِ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما قربان گاہ میں قربانی فرماتے، حضرت عبید اللہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قربان گاہ میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16241]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16241، ترقيم محمد عوامة 15770)
حدیث نمبر: 15771 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا خَالِدٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنّ سَالِمًا كَانَ " يَنْحَرُ فِي أَهْلِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم اپنے اھل کے پاس ذبح فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16243]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16243، ترقيم محمد عوامة 15771)
حدیث نمبر: 15772 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وعَطَاءٍ، قَالَا: " تُنْحَرُ الْبَدَنَةُ حَيْثُ تَيَسَّرَ عَلَيْهِ مِنْ مِنًى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ منیٰ میں جس جگہ آسانی ہو وہاں ذبح کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16244]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16244، ترقيم محمد عوامة 15772)
حدیث نمبر: 15773 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، أُسَامَةَ ، عَطَاءٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ ، عَنْ أُسَامَةَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" مِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ، كُلُّ فِجَاجِ مَكَّةَ طَرِيقٌ وَمَنْحَرٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: منیٰ تمام کا تمام قربان گاہ ہے، اور مکہ کا ہر کشادہ راستہ قربان گاہ ہی کا راستہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16245]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16245، ترقيم محمد عوامة 15773)
حدیث نمبر: 15774 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ مُخْتَارِ بْنِ سَعْدٍ، قَال: رَأَيْتُ أَبَا جَعْفَرٍ " نَحَرَ بَدَنَاتٍ بِمِنًى بِالْمَنْحَرِ وَلَمْ يُعَرِّفْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مختار بن سعید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر کو دیکھا کہ انہوں نے منیٰ کے قربان گاہ میں اونٹوں کو ذبح کیا، اور ان کو عرفات لے کر نہ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16246]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16246، ترقيم محمد عوامة 15774)
حدیث نمبر: 15775 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ يَزِيدَ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: رَأَيْتُ خَارِجَةَ بْنَ يَزِيدَ " يَنْحَرُ فِي مَنْزِلِهِ بِمِنًى , وَلَمْ يَنْحَرْ بِالْمَنْحَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن السائب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت خارجہ بن زید کو دیکھا کہ انہوں نے منیٰ میں اپنی جگہ پر قربانی کی، قربان گاہ میں قربانی نہ کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16247]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16247، ترقيم محمد عوامة 15775)
حدیث نمبر: 15776 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ " يَنْحَرُ فِي الْمَنْحَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ کو دیکھا آپ نے قربان گاہ میں قربانی فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16248]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16248، ترقيم محمد عوامة 15776)
حدیث نمبر: 15777 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ " كَانَ يَنْحَرُ بِمَكَّةَ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما مکہ مکرمہ میں ذبح کیا کرتے تھے اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما منیٰ میں ذبح فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16249]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16249، ترقيم محمد عوامة 15777)
حدیث نمبر: 15778 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ، قَالَ: " ذَبَحَ إبْرَاهِيمُ الْخَلِيلُ خَلْفَ الْعَقَبَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سابط فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم جو اللہ کے خلیل ہیں انھوں نے گھاٹی کے پیچھے قربانی کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16251]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16251، ترقيم محمد عوامة 15778)
حدیث نمبر: 15779 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: " أَيْنَ أَنْحَرُ هَدْيِي بِأَعْلَى مَكَّةَ أَوْ فِي أَسْفَلِهَا؟ قَالَ: نَعَمْ , قُلْتُ: بِالْأَبْطَحِ؟ قَالَ: نَعَمْ , قُلْتُ: فِي بَيْتِي؟ قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ میں قربانی کہاں پر کروں؟ آپ نے فرمایا مکہ مکرمہ اوپر والی جانب، میں نے عرض کیا نیچے کی طرف کرسکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا ہاں، میں نے عرض کیا کہ مقام الابطح میں؟ آپ نے فرمایا ہاں، میں نے عرض کیا اور گھر میں؟ آپ نے فرمایا، ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16252]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16252، ترقيم محمد عوامة 15779)
حدیث نمبر: 15780 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَانَ يَنْحَرُ هَدْيَهُ خَلْفَ الْعَقَبَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے گھاٹی کے پیچھے قربانی کے جانور کو ذبح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16253]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16253، ترقيم محمد عوامة 15780)
حدیث نمبر: 15781 مصنف ابن ابی شیبہ
يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، سُفْيَانُ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَيَّاشٍ ، زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ ، أَبِيهِ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، أَبِيهِ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ: نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: منیٰ سارے کا سارا قربان گاہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16254]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16254، ترقيم محمد عوامة 15781)