☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محرم تلبیہ کہنا کب بند کرے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← محرم تلبیہ کہنا کب بند کرے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 18
حدیث نمبر: 14178 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، خُصَيْفٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنُ عَبَّاسٍ ، الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : قَالَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ : كُنْتُ رِدْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا زِلْتُ أَسْمَعُهُ " يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ , فَلَمَّا رَمَاهَا قَطَعَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فضل بن عباس فرماتے ہیں کہ سفر حج میں، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ردیف تھا، میں مسلسل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تلبیہ سنتا رہا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمرہ عقبہ کی رمی کرلی، پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تلبیہ کہنا چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14532]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14532، ترقيم محمد عوامة 14178)
حدیث نمبر: 14179 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الْأَعْلَى ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ ، عِكْرِمَةَ ، عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ: دَفَعْتُ مَعَ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعُهُ يُلَبِّي يَقُولُ: لَبَّيْكَ حَتَّى انْتَهَى إلَى الْجَمْرَةِ، فَقُلْتُ لَهُ: مَا هَذَا الْإِهْلَالُ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ؟ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يُهِلُّ حَتَّى انْتَهَى إلَى الْجَمْرَةِ، وَحَدَّثَنِي: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَهَلَّ حَتَّى انْتَهَى إلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ مزدلفہ سے روانہ ہوا، میں آپ سے مسلسل تلبیہ سنتا رہا یہاں تک کہ آپ نے جمرہ کی رمی کرلی، میں نے آپ سے دریافت کیا اے ابو عبد اللہ! تلبیہ کی کیا صورت ہے؟ آپ نے فرمایا: میں نے اپنے والد حضرت علی رضی اللہ عنہ سے تلبیہ سنا یہاں تک کہ آپ نے جمرہ کی رمی کرلی، اور انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمرہ کی رمی کرنے تک تلبیہ پڑھتے رہتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14533]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14533، ترقيم محمد عوامة 14179)
حدیث نمبر: 14180 مصنف ابن ابی شیبہ
صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ ، مُجَاهِدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَخْبَرَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَخْبَرَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فَمَا تَرَكَ التَّلْبِيَةَ حَتَّى أَتَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ , إِلَّا أَنْ يَخْلِطَهَا بِتَكْبِيرٍ أَوْ تَهْلِيلٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے سفر میں نکلا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلسل تلبیہ پڑھتے رہے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمرہ عقبہ پر تشریف لائے، پھر حضور تلبیہ کے ساتھ تکبیر یا تہلیل کو بھی ملا کر پڑھنے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14534]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14534، ترقيم محمد عوامة 14180)
حدیث نمبر: 14181 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ ، عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لَمْ يَزَلْ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ , فَرَمَاهَا بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ يُكَبِّرُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فضل بن عباس فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمرہ عقبہ کی رمی تک تلبیہ کہنا نہیں چھوڑا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سات کنکریوں سے اس کی رمی فرمائی اور ہر کنکری پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تکبیر پڑھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14535]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14535، ترقيم محمد عوامة 14181)
حدیث نمبر: 14182 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ نُمَيْرٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَبَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمرہ عقبہ کی رمی تک تلبیہ پڑھتے رہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14536]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14536، ترقيم محمد عوامة 14182)
حدیث نمبر: 14183 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ سَنَتَيْنِ إحْدَاهُمَا فِي السَّنَةِ الَّتِي أُصِيبَ فِيهَا كُلُّ ذَلِكَ " يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمربن خطاب کے ساتھ دو سال حج کیا، ایک حج اس سال کیا جس سال میں آپ کی شہادت کا واقعہ پیش آیا، آپ تلبیہ پڑھتے رہے یہاں تک کہ آپ نے بطن وادی سے جمرہ عقبہ کی رمی کرلی (تو تلبیہ ترک کردیا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14537]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14537، ترقيم محمد عوامة 14183)
حدیث نمبر: 14184 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِلَالِ بْنِ الْخَبَّابِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ": أَنَّ عُمَرَ لَبَّى حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ , وَإِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ، كَانً يُلَبِّي حَتَّى يَرْمِي جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، وَقَالَ:" إنَّمَا يَفْتَتِحُ الْحِلُّ الْآنَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت عمر جمرہ عقبہ کی رمی تک تلبیہ پڑھتے رہتے۔ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بھی عقبہ کی رمی تک تلبیہ پڑھتے رہتے، اور فرماتے کہ اب ہم حلال ہونے کو کھول رہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14538]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14538، ترقيم محمد عوامة 14184)
حدیث نمبر: 14185 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ " لَبَّى حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ جمرہ عقبہ کی رمی تک تلبیہ پڑھتے رہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14539]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14539، ترقيم محمد عوامة 14185)
حدیث نمبر: 14186 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، وَوَكِيعٌ، وَمَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شَرِيكٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ " يَقْطَعُ التَّلْبِيَةَ إذَا رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ تلبیہ پڑھتے رہتے، جب آپ جمرہ عقبہ کی رمی فرما لیتے تو تلبیہ کہنا بند کردیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14540]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14540، ترقيم محمد عوامة 14186)
حدیث نمبر: 14187 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ:" أَنَّهُ كَانَ لا يَتْرُكِ التَّلْبِيَةَ، حَتَّى يَرْمِي جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ جب تک جمرہ عقبہ کی رمی نہ کرلیتے تلبیہ کہنا ترک نہ کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14541]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14541، ترقيم محمد عوامة 14187)
حدیث نمبر: 14188 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: أَرْسَلَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ مَعَ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ، فَلَبَّى حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھے حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ (سفر حج میں) بھیجا، آپ جمرہ عقبہ کی رمی تک تلبیہ پڑھتے رہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14542]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14542، ترقيم محمد عوامة 14188)
حدیث نمبر: 14189 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، قَالَ: قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ: " الْإِهْلَالُ فِي الْحَجِّ حَتَّى تَرُوحَ إلَى الْمَوْقِفِ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ سفر حج میں تلبیہ پڑھتا رہے گا یہاں تک کہ عرفہ میں شام کے وقت داخل ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14543]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14543، ترقيم محمد عوامة 14189)
حدیث نمبر: 14190 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ أَفْلَحَ، قَالَ: رَأَيْتُ الْقَاسِمَ " يَقْطَعُ التَّلْبِيَةَ إذَا رَاحَ إلَى الْمَوْقِفِ، قَالَ: وَكَانَتْ عَائِشَةُ تَفْعَلُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو سفر حج میں دیکھا آپ نے تلبیہ کہنا تب بند کیا جب وقوف عرفہ کی شام ہوگئی، فرمایا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اس طرح کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14544]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14544، ترقيم محمد عوامة 14190)
حدیث نمبر: 14191 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كَانَ لا يَقْطَعُ التَّلْبِيَةَ فِي الْحَجِّ، حَتَّى يَرُوحَ إِلَى عَرَفَاتٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ حج میں تلبیہ کہنا بند نہ کرتے تھے، یہاں تک کہ عرفات کی شام ہوجاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14545]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14545، ترقيم محمد عوامة 14191)
حدیث نمبر: 14192 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ " يُمْسِكُ عَنِ التَّلْبِيَةِ فِي الْحَجِّ إذَا دَخَلَ الْحَرَمَ , وَإِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ لَبَّى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سفر حج میں جب حرم میں داخل ہوتے تو تلبیہ پڑھنے سے رک جاتے۔ پھر جب طواف شروع کرتے تو تلبیہ پڑھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14546]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14546، ترقيم محمد عوامة 14192)
حدیث نمبر: 14193 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، والْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ : أَنَّهُ " كَانَ لَا يَقْطَعُ التَّلْبِيَةَ حَتَّى يَرْمِيَ جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ فِي أَوَّلِ حَصَاةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ جب تک جمرہ عقبہ کو پہلی کنکری نہ مارتے تب تک تلبیہ پڑھنا ترک نہ کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14547]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14547، ترقيم محمد عوامة 14193)
حدیث نمبر: 14194 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الْأَعْلَى ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عِكْرِمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَأَلَ أَبِي عِكْرِمَةَ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنِ الْإِهْلَالِ مَتَى يَنْقَطِعُ؟ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: " أَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى رَمَى الْجَمْرَةَ" , وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن اسحاق فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم نے حضرت عکرمہ سے سوال کیا اور میں سن رہا تھا کہ تلبیہ پڑھنا کب ترک کرے؟ میں نے سنا کہ آپ نے جوب دیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرات شیخین نے جمرہ کی رمی تک تلبیہ پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14548]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14548، ترقيم محمد عوامة 14194)
حدیث نمبر: 14195 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ " لَبَّى حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ , وَقَطَعَ بِأَوَّلِ حَصَاةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ نے جب تک جمرہ عقبہ کو پہلی کنکری نہ مار دی تب تک تلبیہ پڑھتے رہے (پہلی کنکری پر تلبیہ پڑھنا چھوڑا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14549]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14549، ترقيم محمد عوامة 14195)