عَبْدُ الْأَعْلَى ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ ، عِكْرِمَةَ ، عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ: دَفَعْتُ مَعَ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعُهُ يُلَبِّي يَقُولُ: لَبَّيْكَ حَتَّى انْتَهَى إلَى الْجَمْرَةِ، فَقُلْتُ لَهُ: مَا هَذَا الْإِهْلَالُ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ؟ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يُهِلُّ حَتَّى انْتَهَى إلَى الْجَمْرَةِ، وَحَدَّثَنِي: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَهَلَّ حَتَّى انْتَهَى إلَيْهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ مزدلفہ سے روانہ ہوا، میں آپ سے مسلسل تلبیہ سنتا رہا یہاں تک کہ آپ نے جمرہ کی رمی کرلی، میں نے آپ سے دریافت کیا اے ابو عبد اللہ! تلبیہ کی کیا صورت ہے؟ آپ نے فرمایا: میں نے اپنے والد حضرت علی رضی اللہ عنہ سے تلبیہ سنا یہاں تک کہ آپ نے جمرہ کی رمی کرلی، اور انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمرہ کی رمی کرنے تک تلبیہ پڑھتے رہتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14533]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14533، ترقيم محمد عوامة 14179)