☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرجل يكلف بغير الله أو بأبيه
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← الرجل يكلف بغير الله أو بأبيه
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 17
حديث رقم: 12407 مصنف ابن أبي شيبة
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ يَقُولُ: وَأَبِي , وَأَبِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ" , فَقَالَ عُمَرُ: وَاللَّهِ لَا حَلَفْتُ بِهَا لَا ذَاكِرًا وَلَا آثِرًا
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سنا کہ حضرت عمر اپنے والد کی قسم کھا رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہیں اپنے آباؤ اجداد کی قسمیں کھانے سے روکا ہے، حضرت عمر فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم میں نے جان بوجھ کر اور نہ ہی بھول کر آباء و اجداد کی قسم کھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12661، ترقيم محمد عوامة 12407)
حديث رقم: 12408 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، إسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: أَدْرَكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ , وَهُوَ يَقُولُ: وَأَبِي وَأَبِي , فَقَالَ:" إنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ , مَنْ حَلَفَ فَلْيَحْلِفْ بِاللَّهِ أَوْ لِيَسْكُتْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر کو پایا کہ وہ اپنے باپ کی قسم کھا رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہیں آباء کی قسمیں اٹھانے سے منع فرمایا ہے، جس نے قسم اٹھانی ہے وہ اللہ کی قسم اٹھائے یا خاموش ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12662]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12662، ترقيم محمد عوامة 12408)
حديث رقم: 12409 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، هِشَامٍ ، الْحَسَنِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ وَلَا بِالطَّوَاغِي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن سمرہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے آباؤ اجداد اور شیطانوں کی قسم مت اٹھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12663، ترقيم محمد عوامة 12409)
حديث رقم: 12410 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ حَدَّثْتُ قَوْمًا حَدِيثًا , فَقُلْتُ لَا وَأَبِي، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ خَلْفِي" لَا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ" , قَالَ: فَالْتَفَتُّ , فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ حَلَفَ بِالْمَسِيحِ لَهَلَكَ , وَالْمَسِيحُ خَيْرٌ مِنْ آبَائِكُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں نے ایک قوم سے کوئی بات کی پھر میں نے کہا نہیں میرے باپ کی قسم، ایک شخص نے میرے پیچھے سے کہا: اپنے آباؤ اجداد کی قسم مت اٹھاؤ، جب میں اس کی طرف متوجہ ہوا تو میں نے دیکھا وہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر کوئی شخص حضرت مسیح کی قسم اٹھائے تو وہ ھلاک ہوگیا حالانکہ حضرت مسیح تمہارے آباء سے افضل اور بہتر تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12664، ترقيم محمد عوامة 12410)
حديث رقم: 12411 مصنف ابن أبي شيبة
عَمْرُو بْنُ طَلْحَةَ ، أَسْبَاطِ بْنِ نَصْرٍ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ أَسْبَاطِ بْنِ نَصْرٍ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ: حَلَفْتُ بِأَبِي , فَإِذَا رَجُلٌ مِنْ خَلْفِي، يَقُولُ:" لَا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ"، فَالْتَفَتُّ فَإِذَا هُوَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کی قسم اٹھائی میرے پیچھے سے ایک شخص نے کہا اپنے آباؤ اجداد کی قسم مت اٹھاؤ، جب میں اس کی طرف متوجہ ہوا تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12665، ترقيم محمد عوامة 12411)
حديث رقم: 12412 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشِ ، سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ عُمَرَ فِي حَلْقَةٍ , فَسَمِعَ رَجُلًا، يَقُولُ: لَا وَأَبِي , فَرَمَاهُ بِالْحَصَا , وَقَالَ:" إنَّهَا كَانَتْ يَمِينَ عُمَرَ , فَنَهَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عنهَا , وَقَالَ: إنَّهَا شِرْكٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن عبیدہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ایک حلقہ (مجلس) میں تھے، آپ نے سنا ایک شخص اپنے باپ کی قسم اٹھا رہا تھا، آپ نے اس کو کنکر مارا اور فرمایا یہ حضرت عمر کی قسم تھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اس سے روکا اور فرمایا یہ شرک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12666]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12666، ترقيم محمد عوامة 12412)
حديث رقم: 12413 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، ابْنِ مُحَمَّدٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنِ ابْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ مِنَّا مَنْ حَلِفَ بِغَيْرِ اللَّهِ، أَوْ قَالَ بِغَيْرِ الإِسْلامِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن محمد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو غیر اللہ یا غیر اسلام کی قسم اٹھائے وہ ہم میں سے نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12667]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12667، ترقيم محمد عوامة 12413)
حديث رقم: 12414 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ وُبْرَةَ،، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: " لَأَنْ أَحْلِفَ بِاللَّهِ كَاذِبًا أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ أَنْ أَحْلِفَ بِغَيْرِهِ وَأَنَا صَادِقٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں اللہ پر جھوٹی قسم اٹھاؤں یہ مجھے زیادہ پسند ہے کہ اس بات سے کہ میں غیر اللہ کی قسم اٹھاؤں اور میں سچا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12668]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12668، ترقيم محمد عوامة 12414)
حديث رقم: 12415 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: مَرَّ عُمَرُ بِالزُّبَيْرِ، وَهُوَ يَقُولُ: لَا وَالْكَعْبَةِ فَرَفَعَ عَلَيْهِ الدِّرَّةَ , وَقَالَ:" الْكَعْبَةُ لَا أُمَّ لَكَ تُطْعِمُكَ وَتَسْقِيكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر حضرت زبیر کے پاس سے گزرے وہ کعبہ کی قسم اٹھا رہے تھے، حضرت عمر نے اپنا درہ ان پر بلند کیا اور فرمایا: کعبہ! تیری ماں نہ ہو، وہ تجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے؟۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12669]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12669، ترقيم محمد عوامة 12415)
حديث رقم: 12416 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ كَعْبٌ: " إنَّكُمْ تُشْرِكُونَ" , قَالُوا: كَيْفَ يَا أَبَا إِسْحَاقَ؟ قَالَ:" يَحْلِفُ الرَّجُلُ لَا وَأَبِي , لَا وَأَبِيكَ , لَا لَعَمْرِي , لَا وَحَيَاتِكَ , لَا وَحُرْمَةِ الْمَسْجِدِ , لَا وَالْإِسْلَامِ , وَأَشْبَاهِهِ مِنَ الْقَوْلِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کعب نے فرمایا بیشک تم لوگ شرک کرتے ہو، لوگوں نے عرض کیا اے ابو اسحاق! کیسے؟ آپ نے فرمایا: لوگ قسمیں اٹھاتے ہیں میرے باپ کی قسم، تیرے باپ کی قسم، میری زندگی اور عمر کی قسم، تیری زندگی کی قسم، مسجد کی حرمت کی قسم، اسلام کی قسم اور اس کے مشابہہ دوسری قسمیں (یہ سب شرک ہی تو ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12670]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12670، ترقيم محمد عوامة 12416)
حديث رقم: 12417 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" لَقَدْ أَدْرَكْتُ النَّاسَ , وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا رَكِبَ رَاحِلَتَهُ لَأَنْضَاهَا قَبْلَ أَنْ يَسْمَعَ رَجُلًا يَحْلِفُ بِغَيْرِ اللَّهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ میں نے لوگوں کو پایا کہ اگر ان میں سے کوئی سواری پر سوار ہوتا تو وہ فوراً اس سے پہلے کہ کوئی غیر اللہ کی قسم کھائے اپنی سواری دوڑا دیتا تھا۔ (یعنی غیر اللہ کی قسم سے وہ لوگ اتنا ڈرتے تھے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12671، ترقيم محمد عوامة 12417)
حديث رقم: 12418 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: " لَا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ وَلَا بِالطَّوَاغِي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اپنے آباؤ اجداد اور طاغوت کی قسم مت اٹھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12672، ترقيم محمد عوامة 12418)
حديث رقم: 12419 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ هِشَامٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ، قَالَ: " مَا أُبَالِي حَلَفْتُ بِحَيَاةِ رَجُلٍ أَوْ بِالطِيبِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن مخیمرہ فرماتے ہیں کہ میں پروا نہیں کرتا کہ میں کسی شخص کی زندگی کی قسم اٹھاؤں یا صلیب کی قسم اٹھاؤں، (دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12673، ترقيم محمد عوامة 12419)
حديث رقم: 12420 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يَقُولَ: لَا وَحَيَاتِكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص زندگی کی قسم اٹھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12674]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12674، ترقيم محمد عوامة 12420)
حديث رقم: 12421 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ مَيْمُونٍ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" إنَّ اللَّهَ تَعَالَى يُقْسِمُ بِمَا شَاءَ مِنْ خَلْقِهِ , وَلَيْسَ لِأَحَدٍ أَنْ يُقْسِمَ إلَّا بِاللَّهِ , وَمَنْ أَقْسَمَ فَلَا يَكْذِبُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ بیشک اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق میں جو چاہا تقسیم کیا اور کسی شخص کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ غیر اللہ کی قسم اٹھائے، اور جو اللہ کی قسم اٹھائے وہ جھوٹی قسم نہ اٹھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12675، ترقيم محمد عوامة 12421)
حديث رقم: 12422 مصنف ابن أبي شيبة
الْمِسْوَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ أُمِّ بَكْرٍ بِنْتِ الْمِسْوَرِ، أَنَّ الْمِسْوَرَ سَمِعَ ابْنًا لَهُ وَهُوَ يَقُولُ: أَشْرَكْتُ بِاللَّهِ , أَوْ كَفَرْتُ بِاللَّهِ فَضَرَبَهُ، ثُمَّ قَالَ: قُلْ:" اسْتَغْفِرِ اللَّهَ آمَنْتُ بِاللَّهِ , ثَلَاثًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ام بکر بنت مسور فرماتی ہیں کہ حضرت مسور نے اپنے بیٹے سے سنا وہ کہہ رہا تھا میں نے اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرایا یا میں نے اللہ کے ساتھ کفر کیا، آپ نے اس کو مارا اور فرمایا اَسْتَغْفِرُ اللَّہَ کہہ اور آمَنْت بِاللَّہِ کہہ، تین بار یہی فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12676، ترقيم محمد عوامة 12422)
حديث رقم: 12423 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، إسْرَائِيلُ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا إسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ: حَلَفْتُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى , فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: إنِّي حَلَفْتُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى , قَالَ:" قُلْ: لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ , ثَلَاثًا , وَانْفُثْ عَنْ شِمَالِكَ ثَلَاثًا , وَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ , ثُمَّ لَا تَعُدْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے لات وعزیٰ کی قسم اٹھائی، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا، میں نے لات وعزیٰ کی قسم اٹھائی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین بار لا الہ الا اللہ کہہ، اور اپنی بائیں جانب تین بار تھوک دے اور اللہ سے شیطان کی پناہ مانگ پھر دوبارہ ایسا نہ کہنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12677]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12677، ترقيم محمد عوامة 12423)