☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص خود کشی کر لے یا عورت کو زنا کے بعد نفاس آئے (بچہ ہو جائے) تو کیا ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← کوئی شخص خود کشی کر لے یا عورت کو زنا کے بعد نفاس آئے (بچہ ہو جائے) تو کیا ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 11981 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنِ الْمَرْأَةِ تَمُوتُ فِي نِفَاسِهَا مِنَ الْفُجُورِ أَيُصَلَّى عَلَيْهَا؟ فَقَالَ:" صَلِّ عَلَى مَنْ قَالَ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو زبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر سے سوال کیا کہ کوئی عورت اس نفاس میں مرجائے جو گناہ کی وجہ سے تھا کیا اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی؟ آپ نے فرمایا ہر وہ شخص جو لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ کا اقرار کرتا ہے اس کی نماز جنازہ پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12220]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12220، ترقيم محمد عوامة 11981)
حدیث نمبر: 11982 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، جَابِرٍ ، عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، النُّعْمَانِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، عَنِ النُّعْمَانِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى عَلَى وَلَدِ الزِّنَا وَعَلَى أُمِّهِ مَاتَتْ فِي نِفَاسِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو النعمان سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ولد زنا اور اس کی ماں کی نماز جنازہ ادا فرمائی جو حالت نفاس میں فوت ہوئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12221، ترقيم محمد عوامة 11982)
حدیث نمبر: 11983 مصنف ابن ابی شیبہ
لِأَبِي أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي أُمَامَةَ : الرَّجُلُ يَشْرَبُ الْخَمْرَ , فَيَمُوتُ , أَيُصَلَّى عَلَيْهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، لَعَلَّهُ اضْطَجَعَ عَلَى فِرَاشِهِ مَرَّةً فَقَالَ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ فَغُفِرَ لَهُ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو غالب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو امامہ سے دریافت کیا کوئی شخص شراب پی کر فوت ہوجائے کیا اس کی نماز جنازہ ادا کیا جائے گی؟ آپ نے فرمایا: ہاں شاید اس نے بستر پر لیٹے ہوئے لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ پڑھا ہو اس کی وجہ سے اس کی مغفرت ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12222]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12222، ترقيم محمد عوامة 11983)
حدیث نمبر: 11984 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يُصَلَّى عَلَى الَّذِي قَتَلَ نَفْسَهُ، وَعَلَى النُّفَسَاءِ مِنَ الزِّنَا، وَعَلَى الَّذِي يَمُوتُ مَرِيضًا مِنَ الْخَمْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو شخص خود کشی کرے، یا عورت حالت نفاس میں مرجائے جو نفاس زنا کی وجہ سے آیا تھا، یا کوئی شخص شراب پیتے ہوئے مرجائے ان سب کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12223، ترقيم محمد عوامة 11984)
حدیث نمبر: 11985 مصنف ابن ابی شیبہ
مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، الزِّبْرِقَانِ السَّرَّاجِ
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ السَّرَّاجِ ، قَالَ: صَلَّى أَبُو وَائِلٍ عَلَى امْرَأَةٍ مَاتَتْ، فَقُلْتُ لَهُ: إنَّهَا تُرْهِقُ فقال أي بني صَلِّ عَلَى مَنْ صَلَّى إلَى الْقِبْلَةِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زبرقان السراج فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل نے ایک عورت کی نماز جنازہ پڑھائی، میں نے کہا یہ عورت تو برائی کی طرف منسوب تھی، آپ نے فرمایا میں نے اس کی نماز جنازہ ادا کی ہے جو قبلہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتی تھی (مسلمان تھی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12224]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12224، ترقيم محمد عوامة 11985)
حدیث نمبر: 11986 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " صَلِّ عَلَى مَنْ صَلَّى إلَى الْقِبْلَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو آپ کے قبلہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھے (وہ جیسا بھی ہو) اس کے جنازے میں شرکت کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12225]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12225، ترقيم محمد عوامة 11986)
حدیث نمبر: 11987 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " مَا أَعْلَمُ أَنَّ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنَ الصَّحَابَةِ وَلَا التَّابِعِينَ تَرَكَ الصَّلَاةَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ تَأَثُّمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ اہل علم اور تابعین میں سے کسی نے اھل قبلہ کی نماز جنازہ ترک کی ہو گنہگار سمجھتے ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12226]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12226، ترقيم محمد عوامة 11987)
حدیث نمبر: 11988 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ: إنَّ لِي جَارًا مِنَ الْخَوَارِجِ مَاتَ , أَشْهَدُ جِنَازَتَهُ؟ قَالَ: أَخَرَجَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا، قَالَ:" فَاشْهَدْ جِنَازَتَهُ , فَإِنَّ الْعَمَلَ أَمْلَكُ بِهِ مِنَ الرَّأْيِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے دریافت کیا میرا خارجی پڑوسی فوت ہوگیا ہے کیا میں اس کے جنازے میں شریک ہوسکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا کیا وہ مسلمانوں کے خروج کیا کرتا تھا؟ میں نے عرض کیا کہ نہیں، آپ نے فرمایا: تم اس کے جنازے پر جاؤ، عمل رائے سے زیادہ اہم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12227]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12227، ترقيم محمد عوامة 11988)
حدیث نمبر: 11989 مصنف ابن ابی شیبہ
شَرِيكٌ ، سِمَاكٍ ، جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ،" أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَابَتْهُ جِرَاحَةٌ فَأَلَمَّتْ بِهِ , فَدَبَّ إلَى قُرْنٍ لَهُ فِي سَيْفِهِ , فَأَخَذَ مِشْقَصًا , فَقَتَلَ بِهِ نَفْسَهُ , فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ سے مروی ہے کہ اصحاب رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں سے ایک شخص کو زخم لگا جس سے اس کو بہت تکلیف ہوئی، تو وہ پہنچا اپنی تلوار کے کنارے کی طرف اور اس کے پھل سے اپنے آپ کو قتل کردیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا نہیں فرمائی۔ حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ میں نے اس کی نماز جنازہ ان سے ادب حاصل کرنے کے لیے چھوڑی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12228]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12228، ترقيم محمد عوامة 11989)
حدیث نمبر: 11990 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ عِمْرَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ إبْرَاهِيمَ النَّخَعِيّ، عَنْ" إنْسَانٍ قَتَلَ نَفْسَهُ أَيُصَلَّى عَلَيْهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، إنَّمَا الصَّلَاةُ سُنَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم نخعی سے دریافت کیا کہ ایک شخص نے خود کشی کرلی ہے کیا اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی؟ آپ نے فرمایا ہاں، نماز جنازہ تو سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12230]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12230، ترقيم محمد عوامة 11990)