☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات قبروں کی زیارت کو ناپسند فرماتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← بعض حضرات قبروں کی زیارت کو ناپسند فرماتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 11936 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، شُعْبَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، أَبَا صَالِحٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ ، يُحَدِّثُ بَعْدَمَا كَبُرَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَائِرَاتِ الْقُبُورِ , وَالْمُتَّخِذَاتِ عَلَيْهَا الْمَسَاجِدَ وَالسُّرُجَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے والیوں، ان کو سجدہ گاہ (مساجد) بنانے والیوں اور ان پر چراغاں کرنے والیوں پر لعنت فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12173]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12173، ترقيم محمد عوامة 11936)
حدیث نمبر: 11937 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، هِشَامٍ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ، ذَكَرَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَنِيسَةً قَدْ رَأَتْهَا فِي أَرْضِ الْحَبَشَةِ يُقَالُ لَهَا مَارِيَةَ، فَذَكَرَتْ لَهُ مَا رَأَتْ فِيهَا مِنَ الصُّوَرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أُولَئِكَ قَوْمٌ إذَا مَاتَ فِيهِمُ الْعَبْدُ الصَّالِحُ , أَوِ الرَّجُلُ الصَّالِحُ بَنَوْا عَلَى قَبْرِهِ مَسْجِدًا , وَصَوَّرُوا فِيهِ تِلْكَ الصُّوَرَ، فَأُولَئِكَ شِرَارُ الْخَلْقِ عندَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ حضرت ام سلمہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس کنیسہ کا ذکر فرمایا جو انہوں نے حبشہ میں دیکھا تھا جس کا نام ماریہ تھا، اور ان تصویروں کا بھی ذکر فرمایا جو اس میں دیکھی تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایسی قوم ہیں جب ان میں کوئی شخص انتقال کرتا ہے تو یہ اس کی قبر پر مسجد (سجدہ گاہ) بنا لیتے ہیں اور اس میں اس کی تصویریں لگا دیتے ہیں یہی لوگ اللہ کے نزدیک مخلوق میں سب سے بدتر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12174]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12174، ترقيم محمد عوامة 11937)
حدیث نمبر: 11938 مصنف ابن ابی شیبہ
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، عَاصِمٍ ، شَقِيقٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ مَنْ تُدْرِكُهُمُ السَّاعَةُ وَهُمْ أَحْيَاءٌ، وَمَنْ يَتَّخِذُ الْقُبُورَ مَسَاجِدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ لوگوں میں سب سے بدتر لوگ وہ ہیں جن کو قیامت نے اس حال میں پایا کہ وہ زندہ ہیں اور وہ لوگ جنہوں نے قبروں کو سجدہ گاہ بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12175]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12175، ترقيم محمد عوامة 11938)
حدیث نمبر: 11939 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عِمْرَانَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يُزَارَ الْقَبْرُ وَيُصَلَّى عندَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین قبروں کی زیارت کرنے اور ان کے پاس نماز پڑھنے کو ناپسند فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12176، ترقيم محمد عوامة 11939)
حدیث نمبر: 11940 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، ابْنِ عَجْلَانَ ، سُهَيْلٍ ، حَسَنِ بْنِ حَسَنٍ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ حَسَنٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَتَّخِذُوا قَبْرِي عِيدًا , وَلَا بُيُوتَكُمْ قُبُورًا، وَصَلُّوا عَلَيَّ حَيْثُمَا كُنْتُمْ , فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ تَبْلُغُنِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن حسن سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری قبر کو عید گاہ (سجدہ گاہ) نہ بنانا، اور نہ ہی اپنے گھروں کو قبرستان بناؤ، اور تم جہاں کہیں بھی ہو مجھ پر درود پڑھو، بیشک تمہارا درود مجھے پہنچایا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12177]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12177، ترقيم محمد عوامة 11940)
حدیث نمبر: 11941 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، ابْنِ عَجْلَانَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُمَّ لَا تَجْعَلْ قَبْرِي وَثَنًا يُصَلَّى لَهُ، اشْتَدَّ غَضَبُ اللَّهِ عَلَى قَوْمٍ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن اسلم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! میری قبر کو بت نہ بنا جس کی عبادت کی جائے، بشکب ان لوگوں پر اللہ کا شدید غضب و غصہ ہوا جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجد گاہ بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12178]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12178، ترقيم محمد عوامة 11941)
حدیث نمبر: 11942 مصنف ابن ابی شیبہ
أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " لَعَنَ اللَّهُ أَقْوَامًا اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اس قوم پر لعنت فرمائی ہے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12179]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12179، ترقيم محمد عوامة 11942)
حدیث نمبر: 11943 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " لأَنَا أَضَلَّ مِنْ زَائِرَاتِ الْقُبُورِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں یقینا ہم نے عبادت کے طور پر قبروں کی زیارت کرنے والے سے بڑھ کر کوئی گمراہ شخص نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12180]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12180، ترقيم محمد عوامة 11943)
حدیث نمبر: 11944 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ زِيَارَةَ الْقُبُورِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ (صحابہ کرام) زیارت قبور کو ناپسند فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12181]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12181، ترقيم محمد عوامة 11944)
حدیث نمبر: 11945 مصنف ابن ابی شیبہ
قَبِيصَةُ ، سُفْيَانَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بَهْمَانَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بَهْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَائِرَاتِ الْقُبُورِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن حسان بن ثابت سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12182]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12182، ترقيم محمد عوامة 11945)
حدیث نمبر: 11946 مصنف ابن ابی شیبہ
الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، سُفْيَانُ ، مُجَالِدٍ ، الشَّعْبِيِّ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: " لَوْلَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ لَزُرْتُ قَبْرَ ابْنَتِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے سے منع نہ فرمایا ہوتا تو میں اپنی بیٹی کی قبر کی زیارت کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12183]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12183، ترقيم محمد عوامة 11946)