☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات کی رائے یہ ہے کہ نماز جنازہ میں چار تکبیریں ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← بعض حضرات کی رائے یہ ہے کہ نماز جنازہ میں چار تکبیریں ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 32
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 11554 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" كُنَّا نُكَبِّرُ عَلَى الْمَيِّتِ خَمْسًا وَسِتًّا، ثُمَّ اجْتَمَعنا عَلَى أَرْبَعِ تَكْبِيرَاتٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ ہم نماز جنازہ میں پانچ یا چھ تکبیرات کہا کرتے تھے، پھر ہم سب چار پر متفق ہوگئے۔ (اجماع چار پر ہوگیا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11777]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11777، ترقيم محمد عوامة 11554)
حدیث نمبر: 11555 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ،" أَنَّ مُحَمَّدًا كَبَّرَ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد نماز جنازہ میں چار تکبیرات پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11778]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11778، ترقيم محمد عوامة 11555)
حدیث نمبر: 11556 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي عَطَاءٍ، قَالَ:" شَهِدْتُ وَفَاةَ ابْنِ عَبَّادٍ فَوَلَّاهُ ابْنُ الْحَنَفِيَّةِ فَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن ابو عطاء فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی وفات پر حاضر ہوا تو حضرت ابن الحنفیہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور چار تکبیرات پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11779]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11779، ترقيم محمد عوامة 11556)
حدیث نمبر: 11557 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ،" أَنَّهُ كَانَ يُكَبِّرُ عَلَى الْجِنَازَةِ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر ابن حدیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز جنازہ میں چار تکبیرات پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11780]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11780، ترقيم محمد عوامة 11557)
حدیث نمبر: 11558 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْهَجَرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْهَجَرِيِّ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى، عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ عَلَيْهَا أَرْبَعًا، ثُمَّ قَامَ هُنَيْهَةً حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ يُكَبِّرُ خَمْسًا، ثُمَّ سَلَّمَ فَقَالَ:" أَكُنْتُمْ تَرَوْنَ أَنِّي أُكَبِّرُ خَمْسًا، إنَّمَا قُمْتُ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت الھجری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی، آپ نے اس میں چار تکبیرات پڑھیں، پھر تھوڑی دیر کھڑے رہے، یہاں تک کہ ہمیں گمان ہونے لگا کہ آپ پانچویں تکبیر کہیں گے، پھر آپ نے سلام پھیرا اور فرمایا: کیا تمہارا خیال یہ تھا کہ میں پانچویں تکبیر کہوں گا؟ میں اسی طرح کھڑا رہا جس طرح میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھڑا دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11781]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11781، ترقيم محمد عوامة 11558)
حدیث نمبر: 11559 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُمَيْعٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ إبْرَاهِيمَ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن جمیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو نماز جنازہ میں چار تکبیرات پڑھتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11782]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11782، ترقيم محمد عوامة 11559)
حدیث نمبر: 11560 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، قَالَ: " صَلَّيْتُ خَلْفَ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن ابی زائدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قسَ بن ابی حازم کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی آپ نے اس میں چار تکبیرات کہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11783]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11783، ترقيم محمد عوامة 11560)
حدیث نمبر: 11561 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ :" كُلٌّ قَدْ فَعَلَ، فَقَالُوا: نَجْتَمِعُ عَلَى أَمْرٍ يَأْخُذُ بِهِ مَنْ بَعْدَنَا، فَكَبَّرُوا عَلَى الْجِنَازَةِ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مرہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے فرمایا: سب کام (مکمل) ہوچکے، آ جاؤ ہم ایسے معاملہ پر اجماع کریں جس سے ہمارے بعد والے دلیل بنا سکیں۔ پھر سب نے جنازہ پر چار تکبیرات پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11784]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11784، ترقيم محمد عوامة 11561)
حدیث نمبر: 11562 مصنف ابن ابی شیبہ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مہاجر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت واثلہ کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی آپ نے چار تکبیرات پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11785]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11785، ترقيم محمد عوامة 11562)
حدیث نمبر: 11563 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ أَبِي الْخَصِيبِ، أَنَّ سُوَيْدًا، " صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو خصیب فرماتے ہیں کہ حضرت سوید نے نماز جنازہ میں چار تکبیرات پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11786]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11786، ترقيم محمد عوامة 11563)
حدیث نمبر: 11564 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ ، أَبِي وَائِلٍ ، عُمَرُ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: جَمَعَ عُمَرُ النَّاسَ فَاسْتَشَارَهُمْ فِي التَّكْبِيرِ عَلَى الْجِنَازَةِ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: " كَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسًا" وَقَالَ بَعْضُهُمْ:" كَبَّرَ سَبْعًا" وَقَالَ بَعْضُهُمْ:" كَبَّرَ أَرْبَعًا" قَالَ:" فَجَمَعَهُمْ عَلَى أَرْبَعِ تَكْبِيرَاتٍ كَأَطْوَلِ الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے صحابہ کرام کو جمع فرمایا اور ان سے نماز جنازہ کی تکبیرات کے بارے میں مشورہ کیا (رائے دریافت کی)۔ ان میں سے بعض نے فرمایا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانچ تکبیریں پڑھا کرتے تھے اور بعض نے فرمایا سات تکبیرات پڑھا کرتے اور بعض نے فرمایا چار تکبیرات پڑھا کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر ان سب کا چار تکبیرات پر اجماع ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11787، ترقيم محمد عوامة 11564)
حدیث نمبر: 11565 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: قَالَ إبْرَاهِيمُ:" اخْتَلَفَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي التَّكْبِيرِ عَلَى الْجِنَازَةِ، ثُمَّ اتَّفَقُوا بَعْدُ عَلَى أَرْبَعِ تَكْبِيرَاتٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام کا نماز جنازہ کی تکبیرات کے بارے میں اختلاف تھا، پھر سب کا چار تکبیرات پر اتفاق ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11788]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11788، ترقيم محمد عوامة 11565)