أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْهَجَرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْهَجَرِيِّ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى، عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ عَلَيْهَا أَرْبَعًا، ثُمَّ قَامَ هُنَيْهَةً حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ يُكَبِّرُ خَمْسًا، ثُمَّ سَلَّمَ فَقَالَ:" أَكُنْتُمْ تَرَوْنَ أَنِّي أُكَبِّرُ خَمْسًا، إنَّمَا قُمْتُ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت الھجری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی، آپ نے اس میں چار تکبیرات پڑھیں، پھر تھوڑی دیر کھڑے رہے، یہاں تک کہ ہمیں گمان ہونے لگا کہ آپ پانچویں تکبیر کہیں گے، پھر آپ نے سلام پھیرا اور فرمایا: کیا تمہارا خیال یہ تھا کہ میں پانچویں تکبیر کہوں گا؟ میں اسی طرح کھڑا رہا جس طرح میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھڑا دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11781]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11781، ترقيم محمد عوامة 11558)