☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في كم يكفن الميت؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجنائز← ما قالوا في كم يكفن الميت؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 41
Page 1 of 3
Hadith No.: 11155 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ :" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُفِّنَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ يَمَانِيَّةٍ لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ"، فَقُلْنَا لِعَائِشَةَ: إنَّهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّهُ كَانَ كُفِّنَ فِي بُرْدٍ حِبَرَةٍ، فَقَالَتْ:" قَدْ جَاءُوا بِبُرْدٍ حِبَرَةٍ وَلَمْ يُكَفِّنُوهُ فِيهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تین یمنی کپڑوں میں کفن دیا گیا، اس میں (کفن میں) قمیص اور عمامہ شامل نہ تھا، راوی کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا کہ لوگوں کا تو یہ گمان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کاٹن کے چادر میں کفن دیا گیا ہے؟ آپ نے فرمایا کاٹن کی چادر لائی تو گئی تھی لیکن اس میں کفن نہ دیا گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11369]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11369، ترقيم محمد عوامة 11155)
Hadith No.: 11156 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ ، يَزِيدَ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ كُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ، فِي قَمِيصِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ وَحُلَّةٍ لَهُ نَجْرَانِيَّةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تین کپڑوں میں کفن دیا گیا، اس میں ایک تو وہ قمیص تھی جس میں آپ کی وفات ہوئی تھی اور دو ایک ہی طرح کے کپڑے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11370]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11370، ترقيم محمد عوامة 11156)
Hadith No.: 11157 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: مَرَرْتُ عَلَى مَجْلِسٍ مِنْ مَجَالِسِ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَسَأَلْتهمْ فِي كَمْ كُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالُوا:" فِي ثَلَاثَةٍ أَثْوَابٍ لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا قَبَاءٌ وَلَا عِمَامَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں بنو عبد المطلب کی مجالس کے پاس سے گذرا تو میں نے ان سے دریافت کیا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کتنے کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا؟ انہوں نے فرمایا: تین کپڑوں میں جس میں قمیص، قباء اور عمامہ نہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11371]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11371، ترقيم محمد عوامة 11157)
Hadith No.: 11158 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " كُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبَيْنِ صَحَارِيَّيْنِ وَبُرْدٍ حِبَرَةٍ" قَالَ:" وَأَوْصَانِي أَبِي بِذَلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دو یمنی کپڑوں میں اور ایک یمنی چادر میں کفن دیا گیا، راوی فرماتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے اس کی وصیت فرمائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11372]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11372، ترقيم محمد عوامة 11158)
Hadith No.: 11159 Musannaf Ibn Abi Shaibah
جَرِيرٌ ، مَنْصُورٍ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ: " كُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ وَثَوْبٍ مُمْشَقٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سرخ رنگ کی چادر اور دو سرخ رنگ میں رنگے کپڑوں میں کفن دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11373]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11373، ترقيم محمد عوامة 11159)
Hadith No.: 11160 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، هِشَامٍ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: لَمَّا حَضَرَ أَبُو بَكْرٍ، قَالَ:" فِي كَمْ كُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ سَحُولِيَّةٍ"، قَالَ: فَنَظَرَ إلَى ثَوْبٍ خَلِقٍ عَلَيْهِ فَقَالَ:" اغْسِلُوا هَذَا وَزِيدُوا عَلَيْهِ ثَوْبَيْنِ آخَرَيْنِ" فَقُلْتُ: بَلْ نَشْتَرِي لَكَ ثِيَابًا جُدُدًا قَالَ:" الْحَيُّ أَحَقُّ بِالْجَدِيدِ مِنَ الْمَيِّتِ إنَّمَا هِيَ لِلْمُهْلَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب حضرت صدیق اکبر کا وقت قریب آیا تو آپ نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کتنے کپڑوں میں کفن دیا گیا؟ میں نے عرض کیا تین یمنی چادروں میں (کپڑوں میں) آپ نے اپنے پہنے ہوئے کپڑوں کی طرف دیکھا اور فرمایا اس کو دھو دو اور اس پر دو کپڑوں کا اور اضافہ کردو، میں نے عرض کیا کہ ہم آپ کے لیے دو نئے کپڑے خرید لے تک ہیں، آپ نے فرمایا، نئے کپڑوں کے زیادہ حق دار زندہ لوگ ہیں، بیشک یہ تو مردہ کی پیپ کے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11374]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11374، ترقيم محمد عوامة 11160)
Hadith No.: 11161 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَمْرٍو ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَائِشَةَ ، أَبُو بَكْرٍ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ :" فِي كَمْ كَفَّنْتُمْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقُلْتُ: فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ" قَالَ:" فَاغْسِلُوا ثَوْبَيَّ هَذَيْنِ وَاشْتَرُوا لِي ثَوْبًا مِنَ السُّوقِ" قَالَتْ: إنَّا مُوسِرُونَ قَالَ:" يَا بُنَيَّةُ، الْحَيُّ أَحَقُّ بِالْجَدِيدِ مِنَ الْمَيِّتِ إنَّمَا هُوَ لِلْمُهْلَةِ وَالصَّدِيدِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق نے فرمایا: تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کتنے کپڑوں میں کفن دیا تھا؟ میں نے عرض کیا تین کپڑوں میں آپ نے فرمایا میرے ان دو کپڑوں کو دھو دو اور بازار سے ایک اور کپڑا خرید لو، میں نے عرض کیا ہم آپ کے لیے نیا کپڑا تیار کرلیتے ہیں۔ آپ نے فرمایا مردوں کی بنسبت زندہ نئے کپڑے کے زیادہ حقدار ہیں، بیشک یہ کفن تومردے کی پیپ اور خون کے لیے ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11375، ترقيم محمد عوامة 11161)
Hadith No.: 11162 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " كُفِّنَ أَبُو بَكْرٍ فِي ثَوْبَيْنِ سَحُولِيَّيْنِ وَرِدَاءٍ لَهُ مُمْشَقٍ أَمَرَ بِهِ أَنْ يُغْسَلَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قاسم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر کو دو یمنی چادروں میں اور ایک میلی چادر جس میں کچھ زردی تھی کفن دیا گیا آپ نے اس چادر کا دھونے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11376، ترقيم محمد عوامة 11162)
Hadith No.: 11163 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّ عُمَرَ كُفِّنَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کو تین کپڑوں میں کفن دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11377]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11377، ترقيم محمد عوامة 11163)
Hadith No.: 11164 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ ثَوْرٍ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " يُكَفَّنُ الرَّجُلُ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ لَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لا يُحِبِّ الْمُعْتَدِينَ سورة البقرة آية 190"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ مرد کو تین کپڑوں میں کفن دیا جائے گا اور حد سے تجاوز نہیں کیا جائے گا، بیشک اللہ تعالیٰ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11378، ترقيم محمد عوامة 11164)
Hadith No.: 11165 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الْجَعْدِيِّ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : " كَفِّنُونِي فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ، لُفُّونِي فِيهَا لَفًّا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ مجھے تین کپڑوں میں کفن دینا اور ان کو میرے اوپر لپیٹ دینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11379]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11379، ترقيم محمد عوامة 11165)
Hadith No.: 11166 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ عَنِ الْمَيِّتِ كَمْ يَكْفِيهِ مِنَ الْكَفَنِ؟ قَالَ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ، يَقُولُ:" ثَوْبٌ أَوْ ثَلَاثَةُ أَثْوَابٍ أَوْ خَمْسَةُ أَثْوَابٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن ھرم فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید سے دریافت کیا گیا کہ میت کو کتنے کپڑوں میں کفن دیا جائے گا؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں ایک کپڑے میں، تین کپڑوں میں یا پانچ کپڑوں میں (سب جائز ہیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11380]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11380، ترقيم محمد عوامة 11166)
Hadith No.: 11167 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ جُمَيْعٍ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: " كَفِّنُونِي فِي ثَوْبَيَّ هَذَيْنِ فِي ثَوْبَيْنِ كَانَا عَلَيْهِ خَلِقَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے ان دو کپڑوں میں کفن دینا وہ دو کپڑے جو انہوں نے پہنے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11381]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11381، ترقيم محمد عوامة 11167)
Hadith No.: 11168 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: " يُكَفَّنُ الْمَيِّتُ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ قَمِيصٍ وَإِزَارٍ وَلِفَافَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میت کو تین کپڑوں میں کفن دیا جائے گا، قمیص، ازار اور لفافہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11382]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11382، ترقيم محمد عوامة 11168)
Hadith No.: 11169 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ" أَنَّ وَاقِدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ تُوُفِّيَ فَكَفَّنَهُ ابْنُ عُمَرَ فِي خَمْسَةِ أَثْوَابٍ: قَمِيصٍ وَثَلَاثَةِ لَفَائِفَ وَعِمَامَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع ہیں کہ واقد بن عبد اللہ کا انتقال ہوا تو حضرت عبداللہ بن عمر نے اس کو پانچ کپڑوں میں کفن دیا، ایک قمیص، تین لفافے اور ایک عمامہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11383]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11383، ترقيم محمد عوامة 11169)
Hadith No.: 11170 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " كُفِّنَ حَمْزَةُ فِي ثَوْبٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حمزہ کو ایک کپڑے میں کفن دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11384]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11384، ترقيم محمد عوامة 11170)
Hadith No.: 11171 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَفَّنَ حَمْزَةَ فِي ثَوْبٍ وَذَلِكَ الثَّوْبُ نَمِرَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حمزہ کو ایک کپڑے میں کفن دیا اور وہ کپڑا سفید اور دوسرے رنگوں والا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11385]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11385، ترقيم محمد عوامة 11171)
Hadith No.: 11172 Musannaf Ibn Abi Shaibah
صَفِيَّةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ صَفِيَّةَ ، ذَهَبَتْ يَوْمَ أُحُدٍ بِثَوْبَيْنِ تُرِيدُ أَنْ تُكَفِّنَ فِيهِمَا حَمْزَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: وَأَحَدُ الثَّوْبَيْنِ أَوْسَعُ مِنَ الْآخَرِ قَالَ: فَوَجَدَتْ إلَى جَنْبِهِ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ فَأَقْرَعَتْ بَيْنَهُمَا، فَكَفَّنَتِ الْقَارِعَ أَوْسَعَ الثَّوْبَيْنِ وَالْآخَرَ فِي الثَّوْبِ الْبَاقِي
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت صفیہ غزوہ احد کے دن دو کپڑے لے کر آئیں تاکہ حضرت حمزہ بن عبد المطلب کو کفن دیں، فرماتے ہیں کہ ایک کپڑا دوسرے سے لمبا تھا، فرماتے ہیں کہ انہوں حضرت حمزہ کے پہلو میں ایک انصاری صحابی کی لاش کو پایا، تو ان دونوں کے درمیان قرعہ ڈالا، اور جو بلند ہوا (جس کا نام نکلا) اس کو لمبے سے کفن دیا اور دوسرے کو باقی رہ جانے والے کپڑے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11386، ترقيم محمد عوامة 11172)
Hadith No.: 11173 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عِمْرَانَ، عَنْ سُوَيْدٍ، قَالَ: " الرَّجُلُ وَالْمَرْأَةُ يُكَفَّنَانِ فِي ثَوْبَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سوید فرماتے ہیں کہ حضر ت ابوبکر صدیق کو دو کپڑوں میں کفن دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11387، ترقيم محمد عوامة 11173)
Hadith No.: 11174 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عِمْرَانَ، عَنْ سُوَيْدٍ:" أَنَّ أَبَا بَكْرٍ كُفِّنَ فِي ثَوْبَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سوید فرماتے ہیں کہ عورت اور مرد دونوں کو دو کپڑوں میں کفن دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11388، ترقيم محمد عوامة 11174)