☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جو کچھ عشر وصول کرنے والا وصول کرے اسکو بھی زکوٰۃ میں شمار کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جو کچھ عشر وصول کرنے والا وصول کرے اسکو بھی زکوٰۃ میں شمار کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 10393 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ ، وَالْحَسَنِ، قَالَا: " مَا أُخِذَ مِنْكَ عَلَى الْجُسُورِ وَالْقَنَاطِيرِ فَتِلْكَ زَكَاةٌ قَاضِيَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ: جو کچھ پلوں پر آپ سے وصول کیا گیا وہ ماضی کی زکوٰۃ شمار ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10580]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10580، ترقيم محمد عوامة 10393)
حدیث نمبر: 10394 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، وَأَبُو بَكْرٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " احْتَسِبْ بِمَا أَخَذَ مِنْكَ الْعَشَّارُونَ مِنْ زَكَاةِ مَالِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں کہ جو عشر وصول کرنے والے آپ سے لیں اسکو بھی اپنے مال کی زکوٰۃ میں شمار کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10581]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10581، ترقيم محمد عوامة 10394)
حدیث نمبر: 10395 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ، قَالَ سَأَلْتُ أَبَا رَزِينٍ مَا يَأْخُذُ الْعَشَّارُ مِنَ التُّجَّارِ؟ قَالَ:" يَحْتَسِبُ بِهِ مِنْ زَكَاتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زبرقان سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو رزین سے دریافت فرمایا کہ جو تاجروں سے عشر وصول کیا جاتا ہے (اس کا کیا حکم ہے؟) آپ نے ارشاد فرمایا کہ اسکو زکوٰۃ میں شمار کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10582]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10582، ترقيم محمد عوامة 10395)
حدیث نمبر: 10396 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، وَالْحَسَنِ، قَالَا: " مَا أَخَذَ مِنْكَ الْعَاشِرُ فَاحْتَسِبْ بِهِ مِنَ الزَّكَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت حسن ارشاد فرماتے ہیں کہ جو مال عشر وصول کرنے والا آپ سے وصول کرے تو اسکو زکوٰۃ میں سے شمار کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10583]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10583، ترقيم محمد عوامة 10396)
حدیث نمبر: 10397 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" يَحْتَسِبُ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور سے مروی ہے کہ حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسکو زکوٰۃ میں شمار کیا جائیگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10584]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10584، ترقيم محمد عوامة 10397)
حدیث نمبر: 10398 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا مَرَّ عَلَى الْعَاشِرِ فَأَخَذَ مِنْهُ احْتَسَبَ بِهِ مِنْ زَكَاتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب تو عاشر کے پاس سے گذرے اور وہ تجھ سے عشر وصول کرے تو اس کو زکوٰۃ میں شمار کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10585]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10585، ترقيم محمد عوامة 10398)
حدیث نمبر: 10399 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: فِي الرَّجُلِ يَمُرُّ بِالْعَاشِرِ فَيَأْخُذُ مِنْهُ قَالَ:" يَحْتَسِبُ مَا أَخَذُوا مِنْهُ مِنْ زَكَاةِ مَالِهِ"
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10586، ترقيم محمد عوامة 10399)
حدیث نمبر: 10400 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ:" يَحْتَسِبُ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ اس مال کو بھی زکوٰۃ میں شمار کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10587]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10587، ترقيم محمد عوامة 10400)
حدیث نمبر: 10401 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سَأَلْتُهُ فَقَالَ: " احْتَسِبْ بِمَا أَخَذَ مِنْكَ الْعَاشِرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے اس کے متعلق دریافت فرمایا؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ جو عاشر وصول کرے اس کو بھی (زکوٰۃ) میں شمار کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10588]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10588، ترقيم محمد عوامة 10401)