☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
زکوٰۃ لینے والا بکریوں کی زکوٰۃ میں کیا رویہ اختیار کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← زکوٰۃ لینے والا بکریوں کی زکوٰۃ میں کیا رویہ اختیار کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 10081 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ : فِي أَيِّ الْمَالِ صَدَقَةٌ؟ فَقَالَ:" فِي الثُّلُثِ الْأَوْسَطِ، فَإِذَا أَتَاكَ الْمُصَدِّقُ فَأَخْرِجْ لَهُ الْجَذَعَةَ وَالثَّنِيَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن میسرہ فرماتے ہیں کہ بنو ثقیف کے ایک شخص نے حضرت ابوہریرہ سے سوال کیا کہ کونسے مال پر زکوٰۃ ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ درمیانے مال کے تہائی میں، جب تمہارے پاس زکوٰۃ وصول کرنے والا آئے تو اسکے لئے جذعہ اور ثنیہ جانور نکال دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10256]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10256، ترقيم محمد عوامة 10081)
حدیث نمبر: 10082 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابِ أَوْ شِهَابِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْأَعْرَجِ، قَالَ: خَرَجْتُ أُرِيدُ الْجِهَادَ فَلَقِيَتْ عُمَرَ بِمَكَّةَ فَقَالَ:" بِإِذْنِ صَاحِبِكَ خَرَجْتَ"، يَعني يَعْلَى بْنَ أُمَيَّةَ، قَالَ: قُلْتُ: لَا , قَالَ: " فَارْجِعْ إلَى صَاحِبِك، فَإِذَا أَوْقَفَ الرَّجُلُ عَلَيْكُمْ غَنَمَهُ فَاصْدَعُوهَا صَدْعَيْنِ، ثُمَّ اخْتَارُوا مِنَ النِّصْفِ الْآخَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید اعرج فرماتے ہیں کہ میں جہاد کیلئے نکلا تو مکہ میں میری حضرت عمر سے ملاقات ہوگئی، حضرت عمر نے پوچھا کہ تم یعلی رضی اللہ عنہ بن امیہ کی اجازت سے نکلے ہو؟ میں نے عرض کی کہ نہیں۔ آپ نے ارشاد فرمایا کہ اپنے ساتھی کے پاس واپس جاؤ جب آدمی تمہارے پاس بکریوں کی زکوٰۃ وصول کرنے کیلئے ٹھہرے تو تم اس کو دو حصوں میں تقسیم کردو، پھر نصف آخر (ادنی حصہ) کو اختیار کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10257]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10257، ترقيم محمد عوامة 10082)
حدیث نمبر: 10083 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، سَمِعْتُ أَبِي وَغَيْرَهُ يَذْكُرُونَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ كَتَبَ:" أَنْ تُقَسَّمَ الْغَنَمُ أَثْلَاثًا ثُمَّ يَخْتَارُ سَيِّدَهَا ثُلُثًا، وَيَأْخُذُ الْمُصَدِّقَ مِنَ الثُّلُثِ الْأَوْسَطِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد اور دوسرے حضرات سے سنا وہ ذکر کرتے تھے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے لکھا کہ تم بکریوں کو تین حصوں میں تقسیم کرو۔ پھر مالک ایک تہائی کو اختیار کرے اور زکوٰۃ وصول کرنے والا درمیانے تہائی میں سے وصول کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10258]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10258، ترقيم محمد عوامة 10083)
حدیث نمبر: 10084 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: " تُقْسَمُ الْغَنَمُ أَثْلَاثًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ تم بکریوں کو تین حصوں میں تقسیم کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10259]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10259، ترقيم محمد عوامة 10084)
حدیث نمبر: 10085 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " إذَا جَاءَ الْمُصَدِّقُ قُسِمَتِ الْغَنَمُ أَثْلَاثًا، ثُلُثٌ خِيَارٌ وَثُلُثٌ شِرَارٌ وَثُلُثٌ أَوْسَاطٌ، وَيَأْخُذُ الْمُصَدِّقُ مِنَ الْوَسَطِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت امام زہری ارشاد فرماتے ہیں کہ جب زکوٰۃ وصول کرنے والا آئے تو بکریوں کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، ثلث خیار، ثلث شرار اور ثلث اوساط میں، زکوٰۃ وصول کرنے والا درمیانی تہائی میں سے وصول کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10260، ترقيم محمد عوامة 10085)
حدیث نمبر: 10086 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: " كَانَ الْمُصَدِّقُ يَصْدَعُ الْغَنَمَ صَدْعَيْنِ، فَيَخْتَارُ صَاحِبُ الْغَنَمِ خَيْرَ الصَّدْعَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم ارشاد فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ وصول کرنے والا بکریوں کو دو حصوں میں بانٹ لے گا اور بکریوں کا مالک بہتر والے حصے کو اختیار کرے گا۔ (دوسرے حصے کو زکوٰۃ وصول کرنے والا لے گا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10261، ترقيم محمد عوامة 10086)
حدیث نمبر: 10087 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " يَقْسِمُ الْغَنَمَ قِسْمَيْنِ، فَيَخْتَارُ صَاحِبُ الْغَنَمِ خَيْرَ الْقِسْمَيْنِ، وَيَخْتَارُ الْمُصَدِّقُ مِنَ الْقَسَمِ الْآخَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت امام شعبی ارشاد فرماتے ہیں کہ بکریوں کو دو حصوں میں تقسیم کرلیں گے، بکریوں کا مالک بہتر والے حصے کو لے لے گا اور دوسرے حصے کو زکوٰۃ وصول کرنے والا لے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10262]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10262، ترقيم محمد عوامة 10087)
حدیث نمبر: 10088 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ عُبَيْدَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يَجْمَعُ الشَّاءَ، فَيَأْخُذُ صَاحِبُ الْغَنَمِ الثُّلُثَ مِنْ خِيَارِهِ، وَيَأْخُذُ صَاحِبُ الصَّدَقَةِ مِنَ الثُّلُثَيْنِ حَقَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں کہ بکریوں کو جمع کیا جائے گا اور بکریوں کا مالک بہتر بکریوں والی تہائی کو اپنے پاس رکھے گا اور زکوٰۃ وصول کرنے والا باقی دو تہائیوں میں سے اپنا حصہ (حق) وصول کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10263]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10263، ترقيم محمد عوامة 10088)
حدیث نمبر: 10089 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " تُفَرَّقُ فِرْقَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ (بکریوں کو) دو حصوں مںَ تقسیم کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10264، ترقيم محمد عوامة 10089)
حدیث نمبر: 10090 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، نَحْوَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے اسی طرح کا ایک اور قول منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10265]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10265، ترقيم محمد عوامة 10090)