☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی آدمی حالتِ جنابت میں صبح کرے، پھر غسل کرلے تو اس کا روزہ ہوجائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← اگر کوئی آدمی حالتِ جنابت میں صبح کرے، پھر غسل کرلے تو اس کا روزہ ہوجائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 19
حدیث نمبر: 9659 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، مُطَرِّفٍ ، الشَّعْبِيِّ ، مَسْرُوقٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبِيتُ جُنُبًا فَيَأْتِيهِ بِلَالٌ فَيُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ فَيَقُومُ فَيَغْتَسِلُ فَأَنْظُرُ إلَى تَحَدُّرِ الْمَاءِ مِنْ رَأْسِهِ، ثُمَّ يَخْرُجُ فَأَسْمَعُ صَوْتَهُ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ، ثُمَّ يَظَلُّ صَائِمًا"، قَالَ مُطَرِّفٌ: فَقُلْتُ لِعَامِرٍ فِي رَمَضَانَ؟، قَالَ: نَعَمْ سَوَاءٌ رَمَضَانُ وَغَيْرُهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنابت کی حالت میں رات گذارتے، پھر حضرت بلال آتے اور نماز کی اطلاع دیتے تو آپ اٹھ کر غسل فرماتے۔ میں آپ کے سر مبارک سے ٹپکتا پانی دیکھتی تھی۔ پھر آپ تشریف لے جاتے اور میں فجر کی نماز میں آپ کی آواز سنتی تھی۔ پھر آپ روزہ رکھتے۔ حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے کہا کہ یہ رمضان میں ہوتا تھا؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں، رمضان اور غیر رمضان میں ایسا ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9821]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9821، ترقيم محمد عوامة 9659)
حدیث نمبر: 9660 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، عُمَارَةَ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْبِحُ جُنُبًا، ثُمَّ يَغْتَسِلُ، ثُمَّ يُتِمُّ صَوْمَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت جنابت میں صبح فرماتے، پھر غسل کرتے، پھر روزے کو پورا فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9822]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9822، ترقيم محمد عوامة 9660)
حدیث نمبر: 9661 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، الشَّيْبَانِيِّ ، الشَّعْبِيِّ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْبِحُ جُنُبًا، ثُمَّ يَغْتَسِلُ فَيَخْرُجُ مِنْ مُغْتَسَلِهِ فَيُصَلِّي بِالنَّاسِ وَيَصُومُ ذَلِكَ الْيَوْمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت جنابت میں صبح فرماتے، پھر غسل کرتے، غسل فرما کر آپ باہر نکلتے اور لوگوں کو نماز پڑھاتے۔ پھر آپ اس دن روزہ رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9823]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9823، ترقيم محمد عوامة 9661)
حدیث نمبر: 9662 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ غَيْرِ احْتِلَامٍ، ثُمَّ يُصْبِحُ صَائِمًا ثُمَّ يَغْتَسِلُ وَيَمْضِي عَلَى صَوْمِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بغیر احتلام کے حالت جنابت میں صبح فرماتے تھے، پھر غسل کرتے اور روزہ رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9824]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9824، ترقيم محمد عوامة 9662)
حدیث نمبر: 9663 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، أُمَّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ , أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ تَقُولُ:" إنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَيُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ غَيْرِ احْتِلَامٍ، ثُمَّ يُصْبِحُ صَائِمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ام المؤمنین حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بغیر احتلام کے حالت جنابت میں صبح فرماتے تھے اور روزہ رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9825]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9825، ترقيم محمد عوامة 9663)
حدیث نمبر: 9664 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ، قَالَ: جَاءَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مِرْدَاسٍ إلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فقَالَ: إنِّي أَصْبَحْتُ وَأَنَا جُنُبٌ أَفَأُتِمُّ صَوْمِي، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ:" أَصْبَحْتَ فَحَلَّ لَكَ الصَّلَاةُ وَحَلَّ لَكَ الصِّيَامُ اغْتَسِلْ وَأَتِمَّ صَوْمَكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود بن ہلال فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مرداس حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور عرض کیا کہ میں نے حالت جنابت میں صبح کی ہے۔ کیا میں روزے کو پورا کروں؟ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ تم نے صبح کی، تمہارے لئے نماز بھی حلال اور روزہ بھی حلال ہے، تم غسل کرو اور روزے کو پورا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9826]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9826، ترقيم محمد عوامة 9664)
حدیث نمبر: 9665 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ الْوَادِعِيِّ، قَالَ:" تَدَارَا رَجُلَانِ فِي الْمَسْجِدِ فِي رَجُلٍ يُصْبِحُ وَهُوَ جُنُبٌ فَانْطَلَقَا إلَى عَبْدِ اللَّهِ فَانْطَلَقْتُ مَعَهُمَا فَسَأَلَهُ أَحَدُهُمَا، فقَالَ: أَيَصُومُ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنْ كَانَ مِنَ النِّسَاءِ؟ قَالَ: وَإِنْ كَانَ مِنَ النِّسَاءِ، قَالَ: وَإِنْ نَامَ مُتَعَمِّدًا؟ قَالَ: وَإِنْ نَامَ مُتَعَمِّدًا" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عطیہ وادعی کہتے ہیں کہ مسجد میں دو آدمیوں کا اس شخص کے بارے میں اختلاف ہوا جو حالت جنابت میں صبح کرے۔ وہ دونوں حضرت عبد اللہ کے پاس گئے، میں بھی ان کے ساتھ گیا۔ ان میں سے ایک نے سوال کیا کہ کیا وہ روزہ رکھے گا؟ حضرت عبد اللہ نے فرمایا کہ ہاں۔ اس نے سوال کیا کہ اگر کسی عورت کے ساتھ یہ صورت پیش آئے؟ انہوں نے فرمایا کہ خواہ کسی عورت کے ساتھ یہ صورت پیش آئے۔ اس نے کہا کہ وہ جان بوجھ کر ایساکرے؟ انہوں نے فرمایا ہاں، خواہ وہ جان بوجھ کر ایسا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9827]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9827، ترقيم محمد عوامة 9665)
حدیث نمبر: 9666 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بِنَحْوٍ مِنْهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9828]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9828، ترقيم محمد عوامة 9666)
حدیث نمبر: 9667 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" إذَا أَصْبَحَ الرَّجُلُ وَهُوَ جُنُبٌ فَأَرَادَ أَنْ يَصُومَ فَلْيَصُمْ إنْ شَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے حالت جنابت میں صبح کی اور وہ روزہ رکھنا چاہے تو رکھ سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9829]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9829، ترقيم محمد عوامة 9667)
حدیث نمبر: 9668 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَمَّارٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ في الرجل يصبح وهو جنب، قَالُوا:" يَمْضِي عَلَى صَوْمِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ، حضرت زید بن ثابت اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے حالت جنابت میں صبح کی تو وہ روزہ رکھ سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9830]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9830، ترقيم محمد عوامة 9668)
حدیث نمبر: 9669 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو ذَرٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ أَبُو ذَرٍّ : " لَوْ أَصْبَحْتُ جُنُبًا مِنَ امْرَأَتِي لَصُمْتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ اگر میں اپنی بیوی سے جماع کرنے کی وجہ سے جنبی ہوجاؤں اور اسی حال میں صبح کروں تو میں روزہ رکھوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9831]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9831، ترقيم محمد عوامة 9669)
حدیث نمبر: 9670 مصنف ابن ابی شیبہ
شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَائِشَةُ ، وَأُمُّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ , وَأُمُّ سَلَمَةَ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُدْرِكُهُ الْفَجْرُ وَهُوَ جُنُبٌ مِنْ أَهْلِهِ، ثُمَّ يَغْتَسِلُ وَيَصُومُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی ازواج سے ازدواجی ملاقات کی وجہ سے حالت جنابت میں صبح کرتے تو غسل کرکے روزہ رکھ لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9832]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9832، ترقيم محمد عوامة 9670)
حدیث نمبر: 9671 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ الْغَازِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَوْ نَادَى الْمُنَادِي وَأَنَا بَيْنَ رِجْلَيْهَا لَقُمْتُ فَأَتْمَمْتُ الصِّيَامَ صِيَامَ رَمَضَانَ كَانَ أَوْ غَيْرَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کوئی اعلان کرنے والا صبح کا اعلان کردے اور میں اپنی بیوی کے ساتھ ازدواجی ملاقات میں مشغول ہوں تو میں اٹھ جاؤں گا اور روزے کو پورا کروں گا خواہ یہ رمضان کا روزہ ہو یا کوئی دوسرا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9833]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9833، ترقيم محمد عوامة 9671)
حدیث نمبر: 9672 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حالت جنابت میں روزہ رکھنا نفل میں تو جائز ہے البتہ فرض میں اس روزے کی قضا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9834]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9834، ترقيم محمد عوامة 9672)
حدیث نمبر: 9673 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِيبٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ:" عَلَيْهِ الْقَضَاءُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ اس پر قضاء لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9836]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9836، ترقيم محمد عوامة 9673)
حدیث نمبر: 9674 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ , أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَجَعَ عَنْ فُتْيَاهُ:" مَنْ أَصْبَحَ جُنُبًا فَلَا صَوْمَ لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے اپنے اس فتوے سے رجوع کرلیا تھا کہ جس شخص نے حالت جنابت میں صبح کی اس کا روزہ نہیں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9837]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9837، ترقيم محمد عوامة 9674)
حدیث نمبر: 9675 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بَكِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إبْرَاهِيمُ، بْنُ نَافِعٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ طَاوُسٍ يَذْكُرُ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ:" إنْ أَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فَإِنِ اسْتَيْقَظَ وَلَمْ يَغْتَسِلْ حَتَّى يُصْبِحَ فَإِنَّهُ يُتِمُّ ذَلِكَ الْيَوْمَ وَيَصُومُ يَوْمًا مَكَانَهُ فَإِنْ لَمْ يَسْتَيْقِظْ فَلَيْسَ عَلَيْهِ بَدَلٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر کوئی ماہِ رمضان میں جنابت کا شکار ہوا، اب اگر وہ بیدار ہوا اور اس نے صبح تک غسل نہ کیا تو وہ اس دن بھی روزے کو پورا کرے اور اس دن کے بدلے روزہ رکھے۔ اگر وہ صبح ہونے کے بعد بیدار ہوا تو اس پر بدل لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9838]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9838، ترقيم محمد عوامة 9675)
حدیث نمبر: 9676 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ هِشَامٍ، وَأَشْعَثَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " لَوْ أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ وَأَنَا بَيْنَ رِجْلَيِ امْرَأَتِي لَاغْتَسَلْتُ، ثُمَّ صُمْتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ مؤذن اذان دے اور میں اپنی بیوی کے ساتھ جماع میں مشغول ہوں تو میں غسل کرکے روزہ رکھ لوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9839]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9839، ترقيم محمد عوامة 9676)
حدیث نمبر: 9677 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " لَوْ أَدْرَكَنِي النِّدَاءُ وَأَنَا بَيْنَ رِجْلَيْهَا لَصُمْتُ أَوْ قَالَ: مَا أَفْطَرْتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ مؤذن اذان دے اور میں اپنی بیوی کے ساتھ جماع میں مشغول ہوں تو میں غسل کرکے روزہ رکھ لوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9840]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9840، ترقيم محمد عوامة 9677)