ابْنُ فُضَيْلٍ ، مُطَرِّفٍ ، الشَّعْبِيِّ ، مَسْرُوقٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبِيتُ جُنُبًا فَيَأْتِيهِ بِلَالٌ فَيُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ فَيَقُومُ فَيَغْتَسِلُ فَأَنْظُرُ إلَى تَحَدُّرِ الْمَاءِ مِنْ رَأْسِهِ، ثُمَّ يَخْرُجُ فَأَسْمَعُ صَوْتَهُ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ، ثُمَّ يَظَلُّ صَائِمًا"، قَالَ مُطَرِّفٌ: فَقُلْتُ لِعَامِرٍ فِي رَمَضَانَ؟، قَالَ: نَعَمْ سَوَاءٌ رَمَضَانُ وَغَيْرُهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنابت کی حالت میں رات گذارتے، پھر حضرت بلال آتے اور نماز کی اطلاع دیتے تو آپ اٹھ کر غسل فرماتے۔ میں آپ کے سر مبارک سے ٹپکتا پانی دیکھتی تھی۔ پھر آپ تشریف لے جاتے اور میں فجر کی نماز میں آپ کی آواز سنتی تھی۔ پھر آپ روزہ رکھتے۔ حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے کہا کہ یہ رمضان میں ہوتا تھا؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں، رمضان اور غیر رمضان میں ایسا ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9821]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9821، ترقيم محمد عوامة 9659)