☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الصائم يتوضأ فيدخل الماء حلقه
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصيام← ما قالوا في الصائم يتوضأ فيدخل الماء حلقه
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 6
حديث رقم: 9576 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ مَرَّةً: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر نماز کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے وضو کررہا تھا تو اس روزے کی قضا کرے گا۔ اگر نماز کے لئے وضو کررہا تھا تو اس پر قضا لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9735]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9735، ترقيم محمد عوامة 9576)
حديث رقم: 9577 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ , أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إذَا مَضْمَضَ وَهُوَ صَائِمٌ فَدَخَلَ حَلْقَهُ شَيْءٌ لَمْ يَتَعَمَّدْهُ فَلَيْسَ عَلَيْهِ شَيْءٌ يُتِمُّ صَوْمَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اگر کسی نے روزے کی حالت میں کلی کی اور اس کے حلق میں بلا قصد پانی چلا گیا تو اس پر کوئی چیز لازم نہیں۔ وہ روزہ پورا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9737]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9737، ترقيم محمد عوامة 9577)
حديث رقم: 9578 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الْخَالِقِ عَنْ حَمَّادٍ" فِي الصَّائِمِ تَمَضْمَضَ فَدَخَلَ الْمَاءُ حَلْقَهُ إنْ كَانَ وُضُوءً وَاجِبًا فَلَيْسَ عَلَيْهِ شَيْءٌ وَإِنْ كَانَ مَضْمَضَ مِنْ غَيْرِهِ فَإِنَّهُ يُعِيدُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر کلی کرتے ہوئے روزہ دار کے حلق میں پانی چلا گیا، تو اگر وضو واجب تھا تو اس پر کچھ لازم نہیں۔ اگر وہ کسی اور وجہ سے کلی کررہا تھا تو وہ روزے کا اعادہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9738]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9738، ترقيم محمد عوامة 9578)
حديث رقم: 9579 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ إنْسَانٌ لِعَطَاءٍ: اسْتَنْثَرْتُ فَدَخَلَ الْمَاءُ حَلْقِي؟ قَالَ: لَا بَأْسَ لَمْ تَمْلِكْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عطاء سے عرض کیا کہ میں ناک صاف کررہا تھا کہ پانی میرے حلق میں چلا گیا، اس میں کوئی حرج تو نہیں؟ انہوں نے فرمایا نہیں اس میں کوئی حرج نہیں، تم اس کا اختیار نہیں رکھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9739]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9739، ترقيم محمد عوامة 9579)
حديث رقم: 9580 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ فِي الصَّائِمِ يَتَوَضَّأُ فَيَدْخُلُ حَلْقَهُ مِنْ وُضُوئِهِ، قَالَ:" إنْ كَانَ ذَاكِرًا لِصَوْمِهِ فَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ وَإِنْ كَانَ نَاسِيًا فَلَا شَيْءَ عَلَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس روزہ دار کے بارے میں جس کے حلق میں وضو کا پانی چلا جائے فرماتے ہیں کہ اگر اسے روزہ یاد ہو تو وہ قضاء کرے گا اور اگر اسے روزہ یاد نہ ہو تو اس پر کچھ لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9740]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9740، ترقيم محمد عوامة 9580)
حديث رقم: 9581 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ، قَالَ:" سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ رَجُلٍ كَانَ صَائِمًا فَتَوَضَّأَ فَسَبَقَهُ الْمَاءُ إلَى حَلْقِهِ أَيُفْطِرُ؟ قَالَ: لَا وَلْيُتِمَّ صِيَامَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن ہرم فرماتے ہیں کہ حضر ت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی روزے سے ہو اور وضو کرتے ہوئے اس کے حلق میں پانی چلا جائے تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا؟ انہوں نے فرمایا نہیں، وہ روزے کو پورا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9741]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9741، ترقيم محمد عوامة 9581)