☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینا مکروہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← جن حضرات کے نزدیک روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینا مکروہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 19
حدیث نمبر: 9502 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ , أَنَّ عُمَرَ : " نَهَى عَنِ الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9661، ترقيم محمد عوامة 9502)
حدیث نمبر: 9503 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِعَلِيٍّ: أَيُقَبِّلُ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهُوَ صَائِمٌ؟ فقَالَ عَلِيٌّ:" وَمَا إرْبُكَ إلَى خُلُوفِ فَمِ امْرَأَتِكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمرو کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ کیا آدمی روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لے سکتا ہے یا نہیں؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم اپنی بیوی کے منہ کی بو کا کیا کرو گے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9662]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9662، ترقيم محمد عوامة 9503)
حدیث نمبر: 9504 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنِ الْهِزْهَازِ , أَنَّ رَجُلًا لَقِيَ ابْنَ مَسْعُودٍ وَهُوَ بِالتَّمَّارِينِ فَسَأَلَهُ عَنْ صَائِمٍ قَبَّلَ امْرَأَتَهُ، فقَالَ:" أَفْطَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہزہاز کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مقام تمارین میں تھے، ایک آدمی نے ان سے روزے کی حالت میں بوسے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس کا روزہ ٹوٹ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9663، ترقيم محمد عوامة 9504)
حدیث نمبر: 9505 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ زَاذَانَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَفَلا تُقَبِّلُ جَمْرَةَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ تم انگارے کا بوسہ کیوں نہیں لے لیتے؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9664، ترقيم محمد عوامة 9505)
حدیث نمبر: 9506 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ مُوَرِّقٍ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ فَنَهَى عَنْهَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مورق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روزے کی حالت میں بوسے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اس سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9665، ترقيم محمد عوامة 9506)
حدیث نمبر: 9509 مصنف ابن ابی شیبہ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح سے روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اللہ سے ڈرے اور ایسا نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9666]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9666، ترقيم محمد عوامة 9509)
حدیث نمبر: 9507 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يُقَبِّلَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهُوَ صَائِمٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9667]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9667، ترقيم محمد عوامة 9507)
حدیث نمبر: 9508 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ:" سَأَلْتُ ابْنَ مُغَفَّلٍ فَكَرِهَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شیبانی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن مغفل سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9668]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9668، ترقيم محمد عوامة 9508)
حدیث نمبر: 9510 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ قَالَ: فِي الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ:" يَنْقُصُ صِيَامُهُ وَلَا يُفْطِرُ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے سے روزہ ٹوٹتا تو نہیں البتہ ناقص ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9669]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9669، ترقيم محمد عوامة 9510)
حدیث نمبر: 9511 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ، قَالَ: سَمِعْتُ مَكْحُولًا وَأَتَاهُ رَجُلٌ شَابٌّ، فقَالَ: إنِّي أُقَبِّلُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ وَأَنَا صَائِمٌ , فقَالَ:" يَا بني أما أَنَا فَأَفْعَلُ ذَلِكَ وَأَمَّا أَنْتَ فَلَا تَفْعَلْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن غاز فرماتے ہیں کہ ایک نوجوان حضرت مکحول کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لیا ہے۔ حضرت مکحول نے فرمایا کہ بیٹا! میں تو ایسا کرتا ہوں لیکن تم ایسا نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9670]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9670، ترقيم محمد عوامة 9511)
حدیث نمبر: 9512 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " الْقُبْلَةُ تَنْقُضُ الْوُضُوءَ وَتَجْرَحُ الصَّوْمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ بیوی کا بوسہ لینا وضو کو توڑ دیتا ہے اور روزہ کو زخمی کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9671، ترقيم محمد عوامة 9512)
حدیث نمبر: 9513 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ حَبِيبٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا قِلَابَةَ عَنِ الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ، قَالَ:" لَا تُقَبِّلْ وَأَنْتَ صَائِمٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبیب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ سے روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ روزہ کی حالت میں بوسہ نہ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9672، ترقيم محمد عوامة 9513)
حدیث نمبر: 9514 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ، فقَالَ:" مَا تَصْنَعُ بِخُلُوفِ فِيهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم اس کے منہ کی بو کا کیا کرو گے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9673، ترقيم محمد عوامة 9514)
حدیث نمبر: 9515 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ يَكْرَهُ الْقُبْلَةَ لِلصَّائِمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9674]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9674، ترقيم محمد عوامة 9515)
حدیث نمبر: 9516 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَمْزَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ فَرَأَيْتُهُ لَا يَنْظُرُ إلَيَّ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَا شَأْنِي؟، فقَالَ: أَلَسْتَ الَّذِي تُقَبِّلُ وَأَنْتَ صَائِمٌ؟، قَالَ: فَوَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أُقَبِّلُ بَعْدَهَا وَأَنَا صَائِمٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اپنا ایک خواب بیان کیا کہ میں خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں لیکن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے نہیں دیکھ رہے۔ میں نے پوچھا یا رسول اللہ! آپ مجھے کیوں نہیں دیکھ رہے؟ آپ نے فرمایا کہ کیا تم روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ نہیں لیتے؟ حضرت عمر نے عرض کیا کہ اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے، میں آئندہ کبھی ایسا نہیں کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9675، ترقيم محمد عوامة 9516)
حدیث نمبر: 9517 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ، عَنْ أَبِي يَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ، قَالَ:" إنَّمَا الصَّوْمُ مِنَ الشَّهْوَةِ وَالْقُبْلَةُ مِنَ الشَّهْوَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن حنفیہ فرماتے ہیں کہ روزہ شہوت سے خراب ہوجاتا ہے اور بوسہ شہوت کا حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9676، ترقيم محمد عوامة 9517)
حدیث نمبر: 9518 مصنف ابن ابی شیبہ
أَصْحَابَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي صُعَيْرٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمْ يَنْهَوْنَ عَنِ الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثعلبہ بن عبد اللہ بن ابی صعیر فرماتے ہیں کہ میں نے صحابہ کرام کو دیکھا کہ وہ روزہ کی حالت میں بوسہ لینے سے منع کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9677]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9677، ترقيم محمد عوامة 9518)
حدیث نمبر: 9519 مصنف ابن ابی شیبہ
الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، إسْرَائِيلُ ، زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَبِي يَزِيدَ الضَّنِّيِّ ، مَيْمُونَةَ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إسْرَائِيلُ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِي يَزِيدَ الضَّنِّيِّ ، عَنْ مَيْمُونَةَ مَوْلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ صَائِمٍ قَبَّلَ , فقَالَ: أَفْطَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمونہ مولاۃ ال نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روایت کرتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ ایک روزہ دار نے بوسہ لے لیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ اس کا روزہ ٹوٹ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9678، ترقيم محمد عوامة 9519)
حدیث نمبر: 9520 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ، فقَالَ:" اللَّيْلُ قَرِيبٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق سے روزہ کی حالت میں بوسہ لینے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا رات قریب ہی ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9679]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9679، ترقيم محمد عوامة 9520)