☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دوران نماز بچھو مارنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← دوران نماز بچھو مارنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 5005 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، مَعْمَرٍ ، يَحْيَى ، ضَمْضَمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ ضَمْضَمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْأَسْوَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ: الْحَيَّةِ وَالْعَقْرَبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز میں دو کالی چیزوں سانپ اور بچھو کو مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5060]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5060، ترقيم محمد عوامة 5005)
حدیث نمبر: 5006 مصنف ابن ابی شیبہ
مُعْتَمِرٌ ، بُرْدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، قَالَ: رَأَى نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يُصَلِّي جَالِسًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِمَ تُصَلِّي جَالِسًا؟" فَقَالَ: إِنَّ عَقْرَبًا لَسَعَتْنِي، قَالَ: " فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ عَقْرَبًا وَإِنْ كَانَ فِي الصَّلَاةِ فَلْيَأْخُذْ نَعْلَهُ الْيُسْرَى فَلْيَقْتُلْهَا بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن موسیٰ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا جو بیٹھ کر نماز پڑھ رہا تھا۔ آپ نے اس سے پوچھا کہ تم بیٹھ کر کیوں نماز پڑھ رہے ہو؟ اس نے کہا کہ مجھے بچھو نے ڈس لیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تمہیں نماز میں بچھو نظر آئے تو اپنی بائیں جوتی پکڑ کر اسے مار دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5061]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5061، ترقيم محمد عوامة 5006)
حدیث نمبر: 5007 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى،" أَنَّ عَلِيًّا قَتَلَهَا وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نماز میں بچھو کو مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5062]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5062، ترقيم محمد عوامة 5007)
حدیث نمبر: 5008 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ , " رَأَى ابْنُ عُمَرَ رِيشَةً وَهُوَ يُصَلِّي فَحَسِبَ أَنَّهَا عَقْرَبٌ فَضَرَبَهَا بِنَعْلِهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن دینار کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نماز میں کوئی چیز چلتی ہوئی دیکھی اور اسے بچھو خیال کرتے ہوئے اسے جوتی سے مار ڈالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5063]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5063، ترقيم محمد عوامة 5008)
حدیث نمبر: 5009 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، أَنَّهُ" قَتَلَهَا وَهُوَ يُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو عالیہ نے دورانِ نماز بچھو کو مار ڈالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5064]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5064، ترقيم محمد عوامة 5009)
حدیث نمبر: 5010 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ " لَا يَرَى بَأْسًا بِقَتْلِهَا وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ دورانِ نماز بچھو کو مارنا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5065]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5065، ترقيم محمد عوامة 5010)
حدیث نمبر: 5011 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ سَلْمِ بْنِ أَبِي الذَّيَّالِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يَقْتُلُهَا وَهُوَ يُصَلِّي"، قَالَ: وَقَالَ قَتَادَةُ: إِذَا لَمْ تَعْرِضْ لَكَ فَلَا تَقْتُلْهَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ دورانِ نماز بچھو کو مارنا جائز ہے۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ تمہاری طرف نہ آئے تو اسے مت مارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5066]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5066، ترقيم محمد عوامة 5011)
حدیث نمبر: 5012 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبَّادٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" اقْتُلْهَا وَأَنْتَ فِي الصَّلاةِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نماز میں بچھو کو مار سکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5067]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5067، ترقيم محمد عوامة 5012)
حدیث نمبر: 5013 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ فُضَيْلٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ قَالَ: فِي الْعَقْرَبِ يَرَاهَا الرَّجُلُ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ:" اصْرِفْهَا عَنْكَ"، قُلْتُ: فَإِن أَبَتْ , قَالَ: اصْرِفْهَا عَنْكَ"، قُلْتُ: فَإِن أَبَتْ قَالَ:" اقْتُلْهَا، وَاغْسِلْ مَكَانَهَا الَّذِي تَقْتُلُهَا فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فضیل کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص نماز میں بچھو کو دیکھے تو اسے دور ہٹا دے۔ میں نے کہا کہ اگر وہ پھر اس کی طرف بڑھے؟ انہوں نے کہا اسے پھر پیچھے ہٹا دے۔ میں نے کہا اگر وہ پھر اس کی طرف بڑھے؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے مار دے اور اس کی جگہ کو دھو لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5068]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5068، ترقيم محمد عوامة 5013)
حدیث نمبر: 5014 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ قَتَادَةَ،" أَنَّ مُوَرِّقًا قَتَلَهَا وَهُوَ يُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت مورق نے دورانِ نماز بچھو کو مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5069]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5069، ترقيم محمد عوامة 5014)
حدیث نمبر: 5015 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ قَتْلِ الْعَقْرَبِ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ:" إِنَّ فِي الصَّلَاةِ لَشُغْلًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے دورانِ نماز بچھو کو مارنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ نماز کی اپنی مصروفیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5070]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5070، ترقيم محمد عوامة 5015)