☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الصلاة في الثوب الواحد
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصلوات← في الصلاة في الثوب الواحد
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 36
صفحة 1 من 2
حديث رقم: 3179 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ أَحَدَنَا يُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ، قَالَ:" أَوَلِكُلِّكُمْ ثَوْبَانِ؟". قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ لِلَّذِي سَأَلَهُ: أَتَعْرِفُ أَبَا هُرَيْرَةَ فَإِنَّهُ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ اگر ہم میں سے کوئی ایک کپڑے میں نماز پڑھ لے تو کیسا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ کیا ہر ایک کے پاس دو کپڑے ہوتے ہیں؟ حضرت ابوہریرہنے سوال کرنے والے سے کہا کہ کیا تم ابوہریرہ کو جانتے ہو؟ وہ ایک کپڑے میں نماز پڑھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3192]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3192، ترقيم محمد عوامة 3179)
حديث رقم: 3180 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک کپڑے میں اس طرح نماز پڑھی کہ آپ نے کپڑے کو اپنے دائیں بغل کے نیچے سے نکالا اور بائیں کندھے کے اوپر ڈال لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3193]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3193، ترقيم محمد عوامة 3180)
حديث رقم: 3181 مصنف ابن أبي شيبة
شَرِيكٌ ، حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ," أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ يَتَّقِي بِفُضُولِهِ حَرَّ الْأَرْضِ وَبَرْدَهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک کپڑے میں نماز ادا کی ہے۔ جب آپ ایک کپڑے میں نماز پڑھتے تو اس کے زائد حصے سے زمین کی تپش اور ٹھنڈک سے بچا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3194]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3194، ترقيم محمد عوامة 3181)
حديث رقم: 3182 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَاصِمٍ ، ابْنِ سِيرِينَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ، فَقَالَ:" أَوَلِكُلِّكُمْ ثَوْبَانِ؟"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک کپڑے میں نماز کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ کیا تم میں سے ہر ایک کے پاس دو کپڑے ہوتے ہیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3195]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3195، ترقيم محمد عوامة 3182)
حديث رقم: 3183 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا كَانَ إِزَارُكَ وَاسِعًا فَتَوَشَّحْ بِهِ وَإِنْ كَانَ ضَيِّقًا فَاتَّزِرْهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر تمہارے ازار کا کپڑا زیادہ ہو تو اسے دائیں بغل کے نیچے سے نکال کر بائیں کندھے کے اوپر ڈال لو اور اگر تنگ ہو تو تہبند کے طور پر باندھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3196]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3196، ترقيم محمد عوامة 3183)
حديث رقم: 3184 مصنف ابن أبي شيبة
مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ ، قَيْسِ بْنِ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ , مَا تَرَى فِي الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ؟ قَالَ: فَأَطْلَقَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِزَارَهُ فَطَارَقَ بِهِ رِدَاءَهُ ثُمَّ اشْتَمَلَ بِهِمَا ثُمَّ صَلَّى بِنَا فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ، قَالَ:" أَكُلُّكُمْ يَجِدُ ثَوْبَيْنِ؟"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طلق بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی آیا اور اس نے عرض کیا اے اللہ کے نبی! ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کو آپ کیسا سمجھتے ہیں؟ اس پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ازار کی جگہ اپنی چادر سے ستر کیا، پھر ہمیں نماز پڑھائی۔ نماز پوری کرنے کے بعد فرمایا کہ کیا تم میں سے ہر ایک کو دو کپڑے مل جاتے ہیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3197]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3197، ترقيم محمد عوامة 3184)
حديث رقم: 3185 مصنف ابن أبي شيبة
إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَطَاءٍ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ بن ابی سفیان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک کپڑے میں نماز ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3198]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3198، ترقيم محمد عوامة 3185)
حديث رقم: 3186 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَجْلَحَ ، عَاصِمٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَجْلَحَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک کپڑے میں اس طرح نماز ادا فرمائی کہ اس کے دونوں کناروں کو الگ الگ رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3199]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3199، ترقيم محمد عوامة 3186)
حديث رقم: 3187 مصنف ابن أبي شيبة
خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ طَارِقٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: كَانَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ " يَخْرُجُ فَيُصَلِّي بِالنَّاسِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن ابی حازم کہتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید ایک کپڑے میں نماز پڑھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3200]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3200، ترقيم محمد عوامة 3187)
حديث رقم: 3188 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنِ الرَّجُلِ يُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ، فَقَالَ:" نَعَمْ يُخَالِفُ بَيْنَ طَرَفَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو الضحیٰ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ کیا ایک کپڑے میں نماز ادا کرنا جائز ہے؟ فرمایا ہاں اگر اس کے کناروں کو الگ الگ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3201]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3201، ترقيم محمد عوامة 3188)
حديث رقم: 3189 مصنف ابن أبي شيبة
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَائِشَةَ ، فَقَالَ: أُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ؟ قَالَتْ:" نَعَمْ وَخَالِفْ بَيْنَ طَرَفَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس حاضر ہوا اور عر ض کیا کہ کیا میں ایک کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہوں؟ فرمایا ہاں، البتہ اس کے کناروں کو الگ الگ رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3202]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3202، ترقيم محمد عوامة 3189)
حديث رقم: 3190 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: " صَلَّى بِنَا خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ فِي الْوُفُودِ وَقَدْ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ وَخَلْفَهُ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن ابی حازم فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید نے ہمیں وفود میں ایک کپڑے میں نماز پڑھائی، آپ نے کپڑے کے دونوں کناروں کو الگ الگ رکھا۔ اس وقت آپ کے پیچھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ بھی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3203]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3203، ترقيم محمد عوامة 3190)
حديث رقم: 3191 مصنف ابن أبي شيبة
أَنَسٌ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ عَنِ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ، فَقَالَ:" يَتَوَشَّحُ بِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس سے ایک کپڑے میں نماز کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ جائز ہے، البتہ کپڑے کو دائیں بغل کے نیچے سے نکال کر بائیں کندھے کے اوپر ڈال لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3204]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3204، ترقيم محمد عوامة 3191)
حديث رقم: 3192 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَلَّامٍ، عَنْ مَسْعُودٍ يَعْنِي ابْنَ حِرَاشٍ، قَالَ: " صَلَّى بِنَا عُمَرُ فِي ثَوْبٍ لَيْسَ عَلَيْهِ غَيْرُهُ"، قَالَ: وَأَمَّنَا مَسْعُودٌ يَعْنِي ابْنَ حِرَاشٍ فِي بَتٍّ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مسعود بن حراش کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ہمیں ایک کپڑے میں نماز پڑھائی۔ حضرت حلا م کہتے ہیں کہ حضرت مسعود بن حراش نے ہمیں ایک کپڑے میں نماز پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3205]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3205، ترقيم محمد عوامة 3192)
حديث رقم: 3193 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّهُ " صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجالد فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ہمیں ایک کپڑے میں نماز پڑھائی اور اس کے کناروں کو الگ الگ رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3206]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3206، ترقيم محمد عوامة 3193)
حديث رقم: 3194 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ عَوْفٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ فِي ثَوْبٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی ایک کپڑے میں نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3207]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3207، ترقيم محمد عوامة 3194)
حديث رقم: 3195 مصنف ابن أبي شيبة
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أُمِّ هَانِئٍ ابْنَةِ أَبِي طَالِبٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ , عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ابْنَةِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَتْ:" أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوُضِعَ لَهُ مَاءٌ فَاغْتَسَلَ ثُمَّ الْتَحَفَ وَخَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ عَلَى عَاتِقَيْهِ ثُمَّ صَلَّى الضُّحَى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ"، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَقَدْ رَأَيْتُ أَبَا مُرَّةَ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ام ہانی فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، آپ کے لئے پانی رکھا گیا آپ نے اس سے غسل کیا، پھر آپ نے اپنے جسم مبارک پر کپڑا اس طرح لپیٹا کہ اپنے کندھوں پر اس کے کناروں کو الگ الگ رکھا۔ پھر آپ نے چاشت کی آٹھ رکعات نماز ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3208]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3208، ترقيم محمد عوامة 3195)
حديث رقم: 3196 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُلَيَّةَ ، الْجُرَيْرِيِّ ، أَبِي نَضْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، قَالَ قَالَ أُبَيٌّ:" الصَّلَاةُ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ حَسَنٌ قَدْ فَعَلْنَاهُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابی فرماتے ہیں کہ ایک کپڑے میں نماز پڑھنا اچھا ہے اور ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایسا کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3209]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3209، ترقيم محمد عوامة 3196)
حديث رقم: 3197 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنِ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ أَوْ سُئِلَ، فَقَالَ:" يُخَالِفُ بَيْنَ طَرَفَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت داؤد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے ایک کپڑے میں نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ جائز ہے، البتہ دو نوں کناروں کو الگ الگ رکھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3210]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3210، ترقيم محمد عوامة 3197)
حديث رقم: 3198 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ؟ فَقَالَ:" إِنِّي لَأُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَإِلَى جَنْبِي ثِيَابٌ لَوْ أَشَاءُ أَنْ آخُذَ مِنْهَا لَأَخَذْتُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو مالک اشجعی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمن سے ایک کپڑے میں نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میرے پاس بہت سے کپڑے ہوتے ہیں میں پھر بھی ایک کپڑے میں نماز پڑھ لیتا ہوں، اگر میں ان کپڑوں میں سے لینا چاہوں تو لے سکتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3211]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3211، ترقيم محمد عوامة 3198)